Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 63

سورة البقرة

وَ اِذۡ اَخَذۡنَا مِیۡثَاقَکُمۡ وَ رَفَعۡنَا فَوۡقَکُمُ الطُّوۡرَ ؕ خُذُوۡا مَاۤ اٰتَیۡنٰکُمۡ بِقُوَّۃٍ وَّ اذۡکُرُوۡا مَا فِیۡہِ لَعَلَّکُمۡ تَتَّقُوۡنَ ﴿۶۳﴾

And [recall] when We took your covenant, [O Children of Israel, to abide by the Torah] and We raised over you the mount, [saying], "Take what We have given you with determination and remember what is in it that perhaps you may become righteous."

اور جب ہم نے تم سے وعدہ لیا اور تم پر طور پہاڑ لا کھڑا کر دیا ( اور کہا ) جو ہم نے تمہیں دیا اسے مضبوطی سے تھام لو اور جو کچھ اس میں ہے اسے یاد کرو تاکہ تم بچ سکو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
اَخَذۡنَا
لیا ہم نے
مِیۡثَاقَکُمۡ
پختہ عہد تم سے
وَرَفَعۡنَا
اور اٹھایا ہم نے
فَوۡقَکُمُ
اوپر تمہارے
الطُّوۡرَ
طور کو
خُذُوۡا
پکڑو
مَاۤ
جو
اٰتَیۡنٰکُمۡ
دیا ہم نے تمہیں
بِقُوَّۃٍ
ساتھ قوت کے
وَّاذۡکُرُوۡا
اور یاد کرو
مَا
جو
فِیۡہِ
اس میں ہے
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَتَّقُوۡنَ
تم بچ جاؤ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
اَخَذۡنَا
لیا تھا ہم نے
مِیۡثَاقَکُمۡ
پختہ عہد تم سے
وَرَفَعۡنَا
اور بلندکیا ہم نے
فَوۡقَکُمُ
تم پر
الطُّوۡرَ
پہاڑ کو
خُذُوۡا
پکڑو
مَاۤ
جو
اٰتَیۡنٰکُمۡ
دیا ہم نے تمہیں
بِقُوَّۃٍ
مضبوطی کے ساتھ
وَّاذۡکُرُوۡا
اورتم یاد کرو
مَا
جو
فِیۡہِ
اس میں ہے
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَتَّقُوۡنَ
تم بچ جاؤ
Translated by

Juna Garhi

And [recall] when We took your covenant, [O Children of Israel, to abide by the Torah] and We raised over you the mount, [saying], "Take what We have given you with determination and remember what is in it that perhaps you may become righteous."

اور جب ہم نے تم سے وعدہ لیا اور تم پر طور پہاڑ لا کھڑا کر دیا ( اور کہا ) جو ہم نے تمہیں دیا اسے مضبوطی سے تھام لو اور جو کچھ اس میں ہے اسے یاد کرو تاکہ تم بچ سکو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (اے بنی اسرائیل ! وہ واقعہ بھی یاد کرو) جب ہم نے تم پر طور پہاڑ کو بلند کر کے تم سے پختہ عہد لیا تھا (اور کہا تھا کہ :) جو کتاب ہم نے تمہیں دی ہے اس پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونا اور جو احکام اس میں درج ہیں انہیں خوب یاد رکھنا۔ اس طرح شاید تم پرہیزگار بن جاؤ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہم نے تم سے پختہ عہدلیااورہم نے تم پرپہاڑکوبلندکیاکہ جوہم نے تمہیں دیاہے اُسے مضبوطی کے ساتھ پکڑو اورجواُس میں ہے اُسے یادکروتاکہ تم بچ جاؤ

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when We took pledge from you, and raised high above you the (Mount of) Tur: |"Hold fast to what We have given to you, and remember what is there in it, so that you may become God-fearing.|"

اور جب لیا ہم نے تم سے اقرار اور بلند کیا تمہارے اوپر کوہ طور کو کہ پکڑو جو کتاب ہم نے تم کو دی زور سے اور یاد رکھو جو کچھ اس میں ہے تاکہ تم ڈرو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ذرا یاد کرو جب ہم نے تم سے قول وقرار لیا اور تمہارے اوپر اٹھا دیا کوہ طور کو۔ پکڑو اس کو مضبوطی کے ساتھ جو ہم نے تم کو دیا ہے۔ اور یاد رکھو اسے جو کچھ کہ اس میں ہے تاکہ تم بچ سکو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یاد کرو وہ وقت ، جب ہم نے طور کو تم پر اٹھا کر تم سے پختہ عہد لیا تھا اور کہا 81 تھا کہ ’’ جو کتاب ہم تمہیں دے رہے ہیں اسے مضبوطی کے ساتھ تھامنا اور جو احکام و ہدایات اس میں درج ہیں انہیں یاد رکھنا ۔ اسی ذریعے سےتوقع کی جاسکتی ہے کہ تم تقوٰی کی روش پر چل سکو گے‘‘ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وقت یاد کرو جب ہم نے تم سے ( تورات پر عمل کرنے کا ) عہد لیا تھا ، اور کوہ طور کو تمہارے اوپر اٹھا کھڑا کیا تھا ۔ ( کہ ) جو ( کتاب ) ہم نے تمہیں دی ہے اس کو مضبوطی سے تھامو ( 49 ) اور اس میں جو کچھ ( لکھا ) ہے اس کو یاد رکھو ، تاکہ تمہیں تقویٰ حاصل ہو

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یاد کرو جب ہم نے تم سے اقرار لیا ( توریت پر عمل کرنے کا) اور طور (پہاڑا اکھڑ کر) تمہارے سر پر لٹکا دیا ( اور ہم نے کہا) اور ہم نے کہا) مضبوظ تھام لو ( وہ کتاب) جو ہم نے تم کو دی اور یاد کرلو جو اس میں ہے تاکہ تم بچو 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم نے تم سے عہد لیا اور تم پر طور (پہاڑ) کو معلق کردیا کہ جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے اسے مضبوطی سے اختیار کرو اور جو اس میں ہے اسے یاد کرو تاکہ تم پرہیز گار بن سکو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کرو جب ہم نے طور کو تمہارے سروں کے اوپر معلق کر کے تم سے پکا وعدہ لیا تھا اور کہا تھا کہ جو کتاب ہم نے تمہیں دی ہے اسے مضبوطی سے تھام لو اور جو کچھ اس میں (احکامات) ہیں ان کو یاد رکھو تا کہ تم تقویٰ حاصل کرسکو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہم نے تم سے عہد (کر) لیا اور کوہِ طُور کو تم پر اٹھا کھڑا کیا (اور حکم دیا) کہ جو کتاب ہم نے تم کو دی ہے، اس کو زور سے پکڑے رہو، اور جو اس میں (لکھا) ہے، اسے یاد رکھو، تاکہ (عذاب سے) محفوظ رہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time We took your bond, and raised over you the Tur saying: hold fast to that which We have vouchsafed unto you, and remember that which is therein, that haply ye may become God-fearing.

اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے تم سے عہدلیا ۔ اور ہم نے تمہارے اوپر (کوہ) طور کو بلند کیا ۔ مضبوطی کے ساتھ اس (کتاب) کو پکڑ رکھو جو ہم نے تم کو دی ہے ۔ اور جو کچھ اس میں ہے اسے یاد رکھو تاکہ تم متقی بن جاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ ہم نے تم سے تمہارا عہد لیا اور اٹھایا تمہارے اوپر طور کو ۔ پکڑو اس چیز کو جو ہم نے تم کو دی ہے مضبوطی کے ساتھ اور جو کچھ اس میں ہے ، اس کو یاد رکھو تاکہ تم ( خدا کے غضب سے ) محفوظ رہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( یاد کیجیے ) جب ہم نے تم لوگوں سے تمہارا پختہ عہد لیا اور ہم نے ( کوہ ) طور کو تمہارے ( سروں کے ) اوپر بلند کردیا ( حکم دیا کہ ) : جو کچھ ہم نے تمہیں عطا فرمایا ہے اسے مضبوطی سے پکڑ لو اور جو کچھ اس میں ہے ( اسے ) یاد کرو تاکہ تم پرہیز گار بن جاؤ

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہم نے تم سے اقرارلیا اور تم پر کوہ طور بلند کیا کہ ہم نے جو کتاب تمہیں دی ہے اسے مضبوطی سے پکڑو اور اس میں جو کچھ ہے اسے یاد رکھو تاکہ متقی بن جاؤ

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرلیا کرو کہ) جب ہم نے تم سے پختہ عہد لیا تھا، اور تم پر اٹھا دیا تھا کوہ طور کو، (اور تم سے کہا تھا) کہ مضبوطی سے تھام لو تم اس چیز کو جو ہم نے تمہیں دی ہے، (یعنی توراۃ) اور یاد کرو تم ان (احکام و ہدایات) کو جو کے اس کے اندر (موجود و مندرج) ہیں تاکہ تم بچ سکو،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب تم پر طور پہاڑ کو ( تمہارے سرپر ) بلندکرکے لاکھڑا کیا اور ہم نے تم سے وعدہ لیا ( اور کہا ) جو ( کتاب ) ہم نے تمہیں دی ہے ، اس پر مضبوطی سے عمل پیراہونا اورجو احکام اس میں ہیں انہیں یاد رکھناشایدتم پر ہیز گاربن جائو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ہم نے تم سے عہد لیا ( ف۱۱۱ ) اور تم پر طور کو اونچا کیا ( ف۱۱۲ ) لو جو کچھ ہم تم کو دیتے ہیں زور سے ( ف۱۱۳ ) اور اس کے مضمون یاد کرو اس امید پر کہ تمہیں پرہیزگاری ملے ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے تم سے پختہ عہد لیا اور تمہارے اوپر طور کو اٹھا کھڑا کیا ، کہ جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے اسے مضبوطی سے پکڑے رہو اور جو کچھ اس ( کتاب تورات ) میں ( لکھا ) ہے اسے یاد رکھو تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اس وقت کو یاد کرو ) جب ہم نے ( کوہ ) طور کو تم پر اٹھا کر ( اور لٹکا کر ) یہ عہد و پیمان لیا تھا کہ ہم نے جو کچھ تم کو دیا ہے ( توراۃ ) اسے مضبوطی سے پکڑو ۔ اور جو کچھ اس میں ہے اسے یاد رکھو ( اس پر عمل کرو ) تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember We took your covenant and We raised above you (The towering height) of Mount (Sinai): (Saying): "Hold firmly to what We have given you and bring (ever) to remembrance what is therein: Perchance ye may fear Allah."

Translated by

Muhammad Sarwar

Children of Israel, recall when We made a covenant with you, raised Mount Tur (Sinai) above you and told you to receive earnestly what We had given to you and bear it in mind so that you would protect yourselves against evil.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (O Children of Isra'il, remember) when We took your covenant and We raised above you the Mount (saying): "Hold fast to that which We have given you, and remember that which is therein so that you may acquire Taqwa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We took a promise from you and lifted the mountain over you: Take hold of the law (Tavrat) We have given you with firmness and bear in mind what is in it, so that you may guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

And (remember, O Children of Israel) when We made a covenant with you and caused the mount to tower above you, (saying): Hold fast that which We have given you, and remember that which is therein, that ye may ward off (evil).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब हमने तुमसे अहद लिया और “तूर” पहाड़ को तुम्हारे ऊपर उठाया, पकड़ो उस चीज़ को जो हमने तुमको दी है मज़बूती के साथ, और जो कुछ उसमें है उसको याद रखो; ताकि तुम बचो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ہم نے تم سے قول وقرار لیا (کہ توراةپر عمل کرینگے) ہم نے طورپہاڑکو اٹھا کر تمہارے اوپر (محاذات میں) معلق کردیا کہ (جلدی) قبول کرو جو (کتاب) ہم نے تم کو دی ہے مضبوطی کے ساتھ اور یاد رکھو جو (احکام) اس میں ہیں جس سے تو قع ہے کہ متقی بن جاؤ۔ (63)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب ہم نے تم سے پختہ وعدہ لیا اور تمہارے اوپر طور پہاڑ لا کھڑا کیا کہ جو ہم نے تمہیں دیا ہے اسے مضبوطی کے ساتھ پکڑو اور جو کچھ اس میں ہے اسے یاد رکھو تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو وہ وقت ، جب ہم نے طور کو تم پر اٹھاکر تم سے پختہ عہد لیا اور کہا تھا کہ جو کتاب ہم تمہیں دے رہے ہیں ، اسے مضبوطی سے تھامنا اور جو احکام وہدایات اس میں درج ہیں انہیں یاد رکھنا ۔ اسی ذریعے سے توقع کی جاسکتی ہے کہ تم تقویٰ کی روش پر چلو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم نے لے لیا تمہارا عہد اور اٹھا دیا تمہارے اوپر طور کو، لے لو قوت کے ساتھ جو کچھ ہم نے تم کو دیا اور یاد کرو جو کچھ اس میں ہے تاکہ تم متقی بن جاؤ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب لیا ہم نے تم سے قرار اور بلند کیا تمہارے اوپر کوہ طور کو کہ پکڑو جو کتاب ہے تم کو دی زور سے اور یاد رکھو جو کچھ اس میں ہے تاکہ تم ڈرو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ واقعہ یاد کرو جب تم سے ہم نے عہد لیا اور ہم نے کوہ طور کو اٹھا کر تمہارے اوپر معلق کردیا اور حکم دیا کہ جو کتاب ہم نے تم کو دی ہے اس کو پوری عزیمت اور قوت سے قبول کرو اور جو احکام اس میں ہیں ان کو یاد رکھو تاکہ تم محفوظ رہو۔