Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 67

سورة البقرة

وَ اِذۡ قَالَ مُوۡسٰی لِقَوۡمِہٖۤ اِنَّ اللّٰہَ یَاۡمُرُکُمۡ اَنۡ تَذۡبَحُوۡا بَقَرَۃً ؕ قَالُوۡۤا اَتَتَّخِذُنَا ہُزُوًا ؕ قَالَ اَعُوۡذُ بِاللّٰہِ اَنۡ اَکُوۡنَ مِنَ الۡجٰہِلِیۡنَ ﴿۶۷﴾

And [recall] when Moses said to his people, "Indeed, Allah commands you to slaughter a cow." They said, "Do you take us in ridicule?" He said, "I seek refuge in Allah from being among the ignorant."

اور ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے جب اپنی قوم سے کہا کہ اللہ تعالٰی تمہیں ایک گائے ذبح کرنے کا حکم دیتا ہے تو انہوں نے کہا ہم سے مذاق کیوں کرتے ہیں؟ آپ نے جواب دیا میں ایسا جاہل ہونے سے اللہ تعالٰی کی پناہ پکڑتا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَ
کہا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
لِقَوۡمِہٖۤ
اپنی قوم سے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَاۡمُرُکُمۡ
حکم دیتا ہے تمہیں
اَنۡ
کہ
تَذۡبَحُوۡا
تم ذبح کرو
بَقَرَۃً
ایک گائے
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اَتَتَّخِذُنَا
کیا تم بناتے ہو ہمیں
ہُزُوًا
مذاق
قَالَ
اس نے کہا
اَعُوۡذُ
میں پناہ لیتا ہوں
بِاللّٰہِ
اللہ کی
اَنۡ
کہ
اَکُوۡنَ
میں ہوجاؤں
مِنَ الۡجٰہِلِیۡنَ
جاہلوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَ
کہا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
لِقَوۡمِہٖۤ
اپنی قوم سے
اِنَّ
یقینا
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَاۡمُرُکُمۡ
حکم دیتا ہے تمہیں
اَنۡ
یہ کہ
تَذۡبَحُوۡا
تم ذبح کرو
بَقَرَۃً
ایک گائے
قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اَتَتَّخِذُنَا
کیا تم بناتے ہو ہمارا
ہُزُوًا
مذاق
قَالَ
اس نے کہا
اَعُوۡذُ
میں پناہ مانگتا ہوں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
اَنۡ
یہ کہ
اَکُوۡنَ
میں ہو جاؤں
مِنَ الۡجٰہِلِیۡنَ
جاہلوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And [recall] when Moses said to his people, "Indeed, Allah commands you to slaughter a cow." They said, "Do you take us in ridicule?" He said, "I seek refuge in Allah from being among the ignorant."

اور ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے جب اپنی قوم سے کہا کہ اللہ تعالٰی تمہیں ایک گائے ذبح کرنے کا حکم دیتا ہے تو انہوں نے کہا ہم سے مذاق کیوں کرتے ہیں؟ آپ نے جواب دیا میں ایسا جاہل ہونے سے اللہ تعالٰی کی پناہ پکڑتا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا کہ : اللہ تمہیں ایک گائے ذبح کرنے کا حکم دیتا ہے۔ تو وہ موسیٰ سے کہنے لگے : کیا تو ہم سے دل لگی کرتا ہے ؟ موسیٰ نے جواب دیا : میں اس بات سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں کہ جاہلوں کی سی باتیں کروں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور(اس وقت کویادکرو)جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا: ’’یقینااﷲ تعالیٰ تمہیں حکم دیتاہے کہ ایک گائے ذبح کرو‘‘۔انہوں نے کہا:’’کیاتم ہمارامذاق بناتے ہو‘‘؟موسیٰ نے کہا: ’’میں اﷲ تعالیٰ کی پناہ مانگتاہوں کہ میں جاہلوں میں سے ہو جاؤں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Musa said to his people, |"Allah commands you to slaughter a cow”. They said, |"Are you making us a laughing stock?” He said, |"I seek refuge with Allah that I be one of the ignorant.”

اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم سے اللہ فرماتا ہے تم کو، ذبح کرو ایک گائے وہ بولے کیا تو ہم سے ہنشی کرتا ہے کہا پناہ خدا کی کہ ہوں میں جاہلوں میں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جب موسیٰ ( علیہ السلام) نے کہا اپنی قوم سے کہ اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ ایک گائے کو ذبح کرو۔ انہوں نے کہا : کیا آپ ( علیہ السلام) ہم سے کچھ ٹھٹھا کر رہے ہیں ؟ فرمایا : میں اللہ کی پناہ طلب کرتا ہوں اس سے کہ میں جاہلوں میں سے ہوجاؤں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر وہ واقعہ یاد کرو جب موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ تمہیں ایک گائے ذبح کرنے کا حکم دیتا ہے ۔ کہنے لگے کیا تم ہم سے مذاق کرتے ہو ؟ موسیٰ علیہ السلام نے کہا : میں اس سے خدا کی پناہ مانگتا ہوں کہ جاہلوں کی سی باتیں کرو ں بولے اچھا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( وقت یاد کرو ) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم ایک گائے ذبح کرو ۔ وہ کہنے لگے کہ کیا آپ ہمارا مذاق بناتے ہیں ( ٥١ ) موسیٰ نے کہا : میں اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں ( ایسے ) نادانوں میں شامل ہوں ( جو مذاق میں جھوٹ بولیں )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یاد کرو) جب موسیٰ ٰ نے اپنی قوم سے کہا اللہ کا حکم تم کر یہ ہے کہ ایک گائے ایک گائے کا ٹو۔ 2 انہوں نے کہا کیا ہم سے والی لگی کرتا ہے موسیٰ ٰ ( علیہ السلام) نے کہا خدا کی پناہ اس سے کہ میں نادان بنو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے فرمایا یقینا الہ نے تمہیں حکم دیا ہے کہ ایک بیل ذبح کرو تو کہنے لگے کیا آپ ہم سے مذاق کرتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا میں جاہلوں میں شامل ہونے سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جبموسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ تمہیں ایک گائے ذبح کرنے کا حکم دیتا ہے۔ کہنے لگے کیا تم ہم سے مذاق کر رہے ہو۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں جاہلوں میں سے ہوجاؤں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ خدا تم کو حکم دیتا ہے کہ ایک بیل ذبح کرو۔ وہ بولے، کیا تم ہم سے ہنسی کرتے ہو۔ (موسیٰ نے) کہا کہ میں الله کی پناہ مانگتا ہوں کہ نادان بنوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time Musa said unto his people: verily Allah commandeth you that ye slaughter a cow. They said: makest thou a jest of us? He said take refuge with Allah that I should be of the ignorant.

اور (وہ وقت یاد کرو) جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا کہ تمہیں اللہ حکم دیتا ہے کہ ایک گائے ذبح کرو ۔ وہ بولے آپ ہم سے ہنسی کررہے ہیں کیا ؟ ۔ موسیٰ نے کہا خدا مجھے اس سے پناہ میں رکھے کہ میں جاہلوں میں ہوجاؤں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ ایک گائے ذبح کرو ، تو وہ بولے کہ کیا تم ہمارا مذاق اڑا رہے ہو؟ اس نے کہا کہ میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ جاہلوں میں سے بنوں! 1

Translated by

Mufti Naeem

اور ( یاد کیجیے ) جب ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم سے فرمایا: بے شک اللہ ( تعالیٰ ) تمہیں ایک گائے ذبح کرنے کا حکم فرماتے ہیں ، انہوں نے کہا: کیا آپ ہمارے ساتھ مذاق کرتے ہیں؟ ( موسیٰ علیہ السلام نے ) فرمایا: میں جاہلوں میں سے ہوجانے سے اللہ ( تعالیٰ ) کی پناہ مانگتا ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا ! کہ بیشک اللہ تمہیں فرماتا ہے کہ گائے ذبح کرو، وہ کہنے لگے کیا تم ہم سے ہنسی کرتے ہو ؟ وہ بولے اللہ کی پناہ کہ میں جاہلوں میں سے ہوں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرو کہ) جب موسیٰ نے کہا اپنی قوم سے کی اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم ذبح کرو ایک گائے کو، تو انہوں نے کہا کیا آپ ہم سے مذاق کرتے ہیں ؟ موسیٰ نے کہا " میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں ہوجاؤں جاہلوں میں سے "

Translated by

Noor ul Amin

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہاکہ:اللہ تمہیں ایک گائے ذبح کرنے کا حکم دیتا ہے ، تو انہوں نے کہا آپ ہم سے مذاق کیوں کرتے ہیں موسیٰ نےجواب دیا میں اللہ کی پناہ مانگتاہوں کہ جاہل بن جائوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے فرمایا خدا تمہیں حکم دیتا ہے کہ ایک گائے ذبح کرو ( ف۱۱٦ ) بولے کہ آپ ہمیں مسخرہ بناتے ہیں ( ف۱۱۷ ) فرمایا خدا کی پناہ کہ میں جاہلوں سے ہوں ۔ ( ف۱۱۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( وہ واقعہ بھی یاد کرو ) جب موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم سے فرمایا کہ بیشک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ ایک گائے ذبح کرو ، ( تو ) وہ بولے: کیا آپ ہمیں مسخرہ بناتے ہیں؟ موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا: اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ( اس سے ) کہ میں جاہلوں میں سے ہو جاؤں

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اس وقت کو یاد کرو ) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ ایک گائے ذبح کرو ۔ کہنے لگے آپ ہم سے مذاق کرتے ہیں فرمایا: میں اس سے خدا کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں جاہلوں میں سے ہو جاؤں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember Moses said to his people: "Allah commands that ye sacrifice a heifer." They said: "Makest thou a laughing-stock of us?" He said: "Allah save me from being an ignorant (fool)!"

Translated by

Muhammad Sarwar

When Moses said to his people, "God commands you to sacrifice a cow," they asked, "Are you mocking us?" "God forbid, how would I be so ignorant," said Moses.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when Musa said to his people: "Verily, Allah commands you that you slaughter a cow." They said, "Do you make fun of us" He said, "I take Allah's refuge from being among Al-Jahilin (the ignorant or the foolish)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Musa said to his people: Surely Allah commands you that you should sacrifice a cow; they said: Do you ridicule us? He said: I seek the protection of Allah from being one of the ignorant.

Translated by

William Pickthall

And when Moses said unto his people: Lo! Allah commandeth you that ye sacrifice a cow, they said: Dost thou make game of us? He answered: Allah forbid that I should be among the foolish!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब मूसा ने अपनी क़ौम से कहा कि अल्लाह तुमको हुक्म देता है कि तुम एक गाय ज़बह करो, उन्होंने कहा कि क्या तुम हमसे मज़ाक़ कर रहे हो? मूसा ने कहा कि मैं अल्लाह की पनाह चाहता हूँ कि मैं ऐसा नादान बनूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ زمانہ یاد کرو) جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے فرمایا کہ حق تعالیٰ تم کو حکم دیتے ہیں کہ تم ایک بیل ذبح کرو وہ لوگ کہنے لگے کہ کیا آپ ہم کو مسخرا بناتے ہیں موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا نعوذبالله جو میں ایسی جہالت والوں کا سا کام کروں۔ (1) (67)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ایک گائے ذبح کرنے کا حکم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا ہم سے مذاق کرتے ہو ؟ موسیٰ نے جواب دیا کہ میں جاہلوں میں ہونے سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر وہ واقعہ یاد کرو ، جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اللہ تمہیں گائے ذبح کرنے کا حکم دیتا ہے ۔ کہنے لگے تم ہم سے مذاق کرتے ہو ؟ موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا میں اس سے خدا کی پناہ مانگتا ہوں کہ جاہلوں کی سی باتیں کروں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم سے بیشک اللہ تم کو حکم فرماتا ہے کہ تم ایک بیل ذبح کرو، وہ کہنے لگے کیا تو ہمارا مذاق بناتا ہے ؟ موسیٰ نے کہا کہ میں اس بات سے اللہ کی پناہ لیتا ہوں کہ جاہلوں میں سے ہوجاؤں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم سے اللہ فرماتا ہے تم کو ذبح کرو ایک گائے   وہ بولے کیا تو ہم سے ہنسی کرتا ہے کہا پناہ خدا کی کہ ہوں میں جاہلوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ زمانہ یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ تعالیٰ تم کو حکم دیتا ہے کہ تم ایک بیل ذبح کرو انہوں نے کہا کیا آپ ہم سے مذاق کرتے ہیں موسیٰ نے جواب دیا میں اس بات سے خدا کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں جاہلوں میں سے ہو جائوں ۔