Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 74

سورة البقرة

ثُمَّ قَسَتۡ قُلُوۡبُکُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ فَہِیَ کَالۡحِجَارَۃِ اَوۡ اَشَدُّ قَسۡوَۃً ؕ وَ اِنَّ مِنَ الۡحِجَارَۃِ لَمَا یَتَفَجَّرُ مِنۡہُ الۡاَنۡہٰرُ ؕ وَ اِنَّ مِنۡہَا لَمَا یَشَّقَّقُ فَیَخۡرُجُ مِنۡہُ الۡمَآءُ ؕ وَ اِنَّ مِنۡہَا لَمَا یَہۡبِطُ مِنۡ خَشۡیَۃِ اللّٰہِ ؕوَ مَا اللّٰہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۷۴﴾

Then your hearts became hardened after that, being like stones or even harder. For indeed, there are stones from which rivers burst forth, and there are some of them that split open and water comes out, and there are some of them that fall down for fear of Allah . And Allah is not unaware of what you do.

پھر اس کے بعد تمہارے دل پتھر جیسے بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت ہوگئے بعض پتھروں سے تو نہریں بہہ نکلتی ہیں ، اور بعض پھٹ جاتے ہیں اور ان سے پانی نکل آتا ہے ، اور بعض اللہ تعالیٰ کے ڈر سے گر گر پڑتے ہیں اور تم اللہ تعالٰی کو اپنے اعمال سے غافل نہ جانو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
قَسَتۡ
سخت ہوگئے
قُلُوۡبُکُمۡ
دل تمہارے
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد
ذٰلِکَ
اس کے
فَہِیَ
تو وہ
کَالۡحِجَارَۃِ
پتھروں کی طرح ہیں
اَوۡ
یا
اَشَدُّ
زیادہ شدید
قَسۡوَۃً
سختی میں
وَاِنَّ
اور بےشک
مِنَ الۡحِجَارَۃِ
بعض پتھر
لَمَا
البتہ وہ ہیں جو
یَتَفَجَّرُ
پھوٹ پڑتی ہیں
مِنۡہُ
ان سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
وَاِنَّ
اور بےشک
مِنۡہَا
کچھ ان میں سے
لَمَا
البتہ وہ ہیں جو
یَشَّقَّقُ
پھٹ جاتے ہیں
فَیَخۡرُجُ
پھر نکل آتا ہے
مِنۡہُ
ان سے
الۡمَآءُ
پانی
وَاِنَّ
اور بےشک
مِنۡہَا
کچھ ان میں سے
لَمَا
البتہ وہ ہیں جو
یَہۡبِطُ
گر پڑتے ہیں
مِنۡ خَشۡیَۃِ
خوف سے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَمَا
اور نہیں
اللّٰہُ
اللہ
بِغَافِلٍ
غافل
عَمَّا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
قَسَتۡ
سخت ہوگئے
قُلُوۡبُکُمۡ
دل تمہارے
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد
ذٰلِکَ
اس کے
فَہِیَ
تو وہ
کَالۡحِجَارَۃِ
پتھروں کی طرح
اَوۡ
یا
اَشَدُّ
اس سے بڑھ کر
قَسۡوَۃً
سختی میں
وَاِنَّ
اور بےشک
مِنَ الۡحِجَارَۃِ
پتھروں میں سےکچھ
لَمَا
یقیناً جو
یَتَفَجَّرُ
پھوٹ نکلتی ہیں
مِنۡہُ
اس میں سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
وَاِنَّ
اور یقیناً
مِنۡہَا
ان میں سے
لَمَا
یقیناً جو
یَشَّقَّقُ
پھٹ جاتا ہے
فَیَخۡرُجُ
تو نکل آتا ہے
مِنۡہُ
اس میں سے
الۡمَآءُ
پانی
وَ
اور
اِنَّ
بےشک
مِنۡہَا
ان میں سے
لَمَا
یقیناً جو
یَہۡبِطُ
گر پڑتا ہے
مِنۡ خَشۡیَۃِ
خوف سے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
وَمَا
اور نہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِغَافِلٍ
ہر گز بے خبر
عَمَّا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

Then your hearts became hardened after that, being like stones or even harder. For indeed, there are stones from which rivers burst forth, and there are some of them that split open and water comes out, and there are some of them that fall down for fear of Allah . And Allah is not unaware of what you do.

پھر اس کے بعد تمہارے دل پتھر جیسے بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت ہوگئے بعض پتھروں سے تو نہریں بہہ نکلتی ہیں ، اور بعض پھٹ جاتے ہیں اور ان سے پانی نکل آتا ہے ، اور بعض اللہ تعالیٰ کے ڈر سے گر گر پڑتے ہیں اور تم اللہ تعالٰی کو اپنے اعمال سے غافل نہ جانو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(ایسی واضح نشانیاں دیکھنے کے بعد) پھر تمہارے دل سخت ہوگئے، اتنے سخت جیسے پتھر ہوں یا ان سے بھی سخت تر کیونکہ پتھروں میں سے تو کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ ان سے نہریں پھوٹ نکلتی ہیں۔ اور کچھ ایسے ہیں جو پھٹ جاتے ہیں تو ان سے پانی نکلنے لگتا ہے۔ اور کچھ ایسے ہیں جو اللہ کے ڈر سے (لرز کر) گرپڑتے ہیں۔ اور جو کچھ کرتوت تم کر رہے ہو اللہ ان سے بیخبر نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراس کے بعدتمہارے دل سخت ہو گئے تووہ پتھروں کی طرح یاسختی میں اس سے بڑھ کرہوگئے اوربے شک پتھروں میں سے یقیناکچھ وہ ہیں جن سے نہریں پھوٹ نکلتی ہیں اوربے شک ان میں سے یقیناوہ بھی ہے جوپھٹ جاتاہے تواس میں سے پانی نکل آتاہے اوربے شک اُن میں سے ہے جو یقیناًاﷲ تعالیٰ کے خوف سے گرپڑتاہے اوراﷲ تعالیٰ اُس سے ہرگزبے خبرنہیں جوتم عمل کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

When, even after that your hearts were hardened, as if they were like the rocks, or still worse in hardness. For surely among the rocks there are some from which rivers gush forth, and there are others which burst out and water flows from them, and there are still others which fall down in fear of Allah. And Allah is not unaware of what you do.

پھر تمہارے دل سخت ہوگئے اس سب کے بعد سو وہ ہوگئے جیسے پتھر یا اس سے بھی سخت، اور پتھروں میں تو ایسے بھی ہیں جن سے جاری ہوتی ہیں نہریں اور ان میں ایسے بھی ہیں جو پھٹ جاتے ہیں نکلتا ہے ان سے پانی اور ان میں ایسے بھی ہیں جو گر پڑتے ہیں اللہ کئے ڈر سے اور اللہ بیخبر نہیں تمہارے کاموں سے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر تمہارے دل سخت ہوگئے اس سب کے بعدپس اب تو وہ پتھروں کی مانند ہیں بلکہ سختی میں ان سے بھی زیادہ شدید ہیں۔ اور پتھروں میں سے تو یقیناً ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے چشمے پھوٹ بہتے ہیں۔ اور ان (پتھروں اور چٹانوں) میں سے بیشک ایسے بھی ہوتے ہیں جو شق ہوجاتے ہیں اور ان میں سے پانی برآمد ہوجاتا ہے۔ اور ان میں سے یقیناً وہ بھی ہوتے ہیں جو اللہ کے خوف سے گرپڑتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ غافل نہیں ہے اس سے کہ جو تم کر رہے ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But even after seeing these Signs your hearts hardened and became as hard as rocks; nay, even harder than rocks. For there are some rocks out of which springs gush forth, and others which split open, and water issues out of them; then there are some which tumble down for fear of Allah. And Allah is not unaware of what you are doing.

مگر ایسی نشانیاں دیکھنے کے بعد بھی آخر کار تمھارے دل سخت ہو گئے ، پتھروں کی طرح سخت ، بلکہ سختی میں کچھ ان سے بھی بڑھے ہوئے ، کیونکہ پتھروں میں سےتو کوئی ایسا بھی ہوتا ہے جس میں سے چشمے پھوٹ بہتے ہیں ، کوئی پھٹتا ہے اور اس میں سے پانی نِکل آتا ہے ، اور کوئی خدا کے خوف سے لرز کر گر بھی پڑتا ہے ۔ اللہ تمھارے کرتوتوں سے بے خبر نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس سب کے بعد تمہارے دل پھر سخت ہوگئے ، یہاں تک کہ وہ ایسے ہوگئے جیسے پتھر ! بلکہ سختی میں کچھ ان سے بھی زیادہ ۔ ( کیونکہ ) پتھروں میں سے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے نہریں پھوٹ بہتی ہیں ، اور انہی میں سے کچھ وہ ہوتے ہیں جو خود پھٹ پڑتے ہیں اور ان سے پانی نکل آتا ہے ، اور انہی میں وہ ( پتھر ) بھی ہیں جو اللہ کے خوف سے لڑھک جاتے ہیں ۔ ( ٥٤ ) ۔ اور ( اس کے برخلاف ) جو کچھ تم کر رہے ہو ، اللہ اس سے بے خبر نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اس کے بعد اتنی نشانیاں دیکھنے پر) تمہارے دل سخت ہوگئے پتھر کی طرح یا اس سے زیادہ اور بعضا پتھر تو ایسا بھی ہوتا ہے جس سے ندیا پھوٹ نکلتی ہیں بعضا پھٹ جاتا ہے اس میں سے پانی جھرتا ہے ( رہتا ہے) بعضا اللہ کے ڈر سے گرپڑتا ہے اور اللہ تمہارے کاموں سے بیخبر نہیں ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اس کے بعد تمہارے دل سخت ہوگئے پتھروں کی طرح بلکہ ان سے کہیں زیادہ سخت اور یقینا بعض چٹانیں ایسی ہوتی ہیں کہ ان میں سے نہریں پھوٹ نکلتی ہیں اور بیشک بعض ان میں پھٹ جاتی ہیں تو ان میں سے پانی بہہ نکلتا ہے اور بیشک کچھ ان میں ایسی ہوتی ہیں کہ خشیت الٰہی سے گر جاتی ہیں۔ اور اللہ تمہارے اعمال سے بیخبر نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اس کے بعد تمہارے دل پتھر کی طرح سخت ہوگئے بلکہ پتھر سے بھی زیادہ سخت۔ بعض پتھر تو وہ ہیں جن سے نہریں جاری ہوجاتی ہیں، بعض وہ پتھر بھی ہیں جو پھٹ جاتے ہیں اور ان سے پانی نکلتا ہے۔ اور بعض تو ایسے ہیں جو اللہ کے خوف سے گر پڑتے ہیں۔ اللہ تمہارے ان کاموں سے بیخبر نہیں ہے جو تم کرتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر اس کے بعد تمہارے دل سخت ہو گئے۔ گویا وہ پتھر ہیں یا ان سے بھی زیادہ سخت۔ اور پتھر تو بعضے ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں سے چشمے پھوٹ نکلتے ہیں، اور بعضے ایسے ہوتے ہیں کہ پھٹ جاتے ہیں، اور ان میں سے پانی نکلنے لگتا ہے، اور بعضے ایسے ہوتے ہیں کہ خدا کے خوف سے گر پڑتے ہیں، اور خدا تمہارے عملوں سے بے خبر نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then your hearts hardened thereafter, so they are as stones or stronger in hardness: and verily of stones there are some from which gush forth rivers, and verily there are of them some that cleave asunder and water issueth therefrom, and verily there are of them some that fall down in awe of Allah: and Allah is not neglectful of that which ye work.

اس پر بھی تمہارے دل اس کے بعد بھی سخت ہی رہے ۔ چناچہ وہ مثل پتھر کے ہیں بلکہ سختی میں ان سے بھی بڑھ کر ۔ اور پتھر تو کوئی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اس سے دریا پھوٹ نکلتے ہیں ۔ اور کوئی ان میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ پھٹ جاتا ہے اور اس میں سے پانی نکلتا ہے ۔ اور کوئی ان میں سے ایسا بھی ہوتا ہے کہ اللہ کی ہیبت سے نیچے آگرتا ہے ۔ اور جو کچھ بھی تم کرتے ہو اللہ اس سے بیخبر نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر اس کے بعد تمہارے دل سخت ہوگئے ، پس وہ پتھروں کی مانند ہوگئے یا ان سے بھی زیادہ سخت اور پتھروں میں یقینًا بعض ایسے بھی ہوتے ہیں ، جن سے نہریں پھوٹ نکلتی ہیں ، بعض پھٹ جاتے ہیں اور ان سے پانی جاری ہوجاتا ہے اور ان میں سے بعض ایسے بھی ہوتے ہیں ، جو خوفِ خدا سے گر پڑتے ہیں اور اللہ اس سے بے خبر نہیں ، جو تم کر رہے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر اس ( واقعے ) کے بعد تم لوگوں کے دل سخت ہوگئے پس وہ پتھر کی طرح یا اس سے بھی سخت ( ہوگئے ) اور بے شک پتھروں میں سے بعض وہ ہیں جن سے نہریں جاری ہوتی ہیں اور ان میں سے بعض ایسے ہیں کہ ( جب ) وہ پھٹ جاتے ہیں تو اس سے پانی نکلتا ہے اور ان میں سے بعض ایسے ہیں جو البتہ اللہ ( تعالیٰ ) کے خوف سے گِر پڑتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے کاموں سے غافل نہیں ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مگر ایسی نشانیاں دیکھنے کے بعد بھی آخر تمہارے دل سخت پتھرہو گئے، بلکہ سختی میں کچھ ان سے بھی بڑھ گئے کیونکہ پتھروں میں سے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے چشمے پھوٹ پڑتے ہیں، کوئی پھٹتا ہے اور اس میں سے پانی نکل آتا ہے اور کوئی اللہ کے خوف سے لرز کر گر بھی پڑتا ہے اللہ تمہارے کرتوتوں سے بیخبر نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر تمہارے دل اس کے بعد بھی سخت ہو کر پتھروں کی طرح ہوگئے ، بلکہ وہ سختی میں ان سے بھی کہیں بڑھ گئے، کیونکہ پتھروں میں بھی کچھ ایسے ہیں جن سے پھوٹ نکلتی ہیں طرح طرح کی نہریں، اور کچھ ایسے ہیں جو پھٹ پڑتے ہیں اور ان سے پانی نکل آتا ہے، اور کچھ ایسے ہیں جو گرپڑتے ہیں اللہ کے خوف سے (لرز کر ) اور (یاد رکھو کہ) اللہ بیخبر نہیں ان کاموں سے جو تم لوگ کر رہے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

پھر تمہارے دل سخت ہوگئے اتنے سخت جیسے پتھرہوں یاان سے بھی سخت تر ، کیونکہ پتھروں میں سے توکچھ پتھرایسے بھی ہوتے ہیں کہ ان سے نہریں پھوٹ نکلتی ہیں اور کچھ ایسے ہیںجو پھٹ جاتے ہیں توان سے پانی نکلنے لگتا ہے اور کچھ ایسے ہیںجو اللہ تعالیٰ کے ڈرسے ( لرزکر ) گرپڑتے ہیں ، اورجو کچھ تم کررہے ہواللہ اس سے بے خبر نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اس کے بعد تمہارے دل سخت ہوگئے ( ف۱۲٤ ) تو وہ پتھروں کی مثل ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ کرّے اور پتھروں میں تو کچھ وہ ہیں جن سے ندیاں بہہ نکلتی ہیں اور کچھ وہ ہیں جو پھٹ جاتے ہیں تو ان سے پانی نکلتا ہے اور کچھ وہ ہیں جو اللہ کے ڈر سے گر پڑتے ہیں ( ف۱۲۵ ) اور اللہ تمہارے کوتکوں سے بےخبر نہیں

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اس کے بعد ( بھی ) تمہارے دل سخت ہوگئے چنانچہ وہ ( سختی میں ) پتھروں جیسے ( ہوگئے ) ہیں یا ان سے بھی زیادہ سخت ( ہو چکے ہیں ، اس لئے کہ ) بیشک پتھروں میں ( تو ) بعض ایسے بھی ہیں جن سے نہریں پھوٹ نکلتی ہیں ، اور یقیناً ان میں سے بعض وہ ( پتھر ) بھی ہیں جو پھٹ جاتے ہیں تو ان سے پانی ابل پڑتا ہے ، اور بیشک ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو اللہ کے خوف سے گر پڑتے ہیں ، ( افسوس! تمہارے دلوں میں اس قدر نرمی ، خستگی اور شکستگی بھی نہیں رہی ، ) اور اللہ تمہارے کاموں سے بے خبر نہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے بنی اسرائیل ) پھر اس کے بعد تمہارے دل ایسے سخت ہوگئے کہ گویا وہ پتھر ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت کیونکہ پتھروں میں سے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے نہریں پھوٹ نکلتی ہیں ۔ اور کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو پھٹ جاتے ہیں اور ان سے پانی نکل آتا ہے ۔ اور کچھ ایسے بھی ہیں کہ جو خدا کے خوف و خشیہ سے گر پڑتے ہیں ۔ اور تم لوگ جو کچھ بھی کرتے ہو اللہ اس سے غافل ( بے خبر ) نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thenceforth were your hearts hardened: They became like a rock and even worse in hardness. For among rocks there are some from which rivers gush forth; others there are which when split asunder send forth water; and others which sink for fear of Allah. And Allah is not unmindful of what ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

Thereafter, your hearts turned as hard as rocks or even harder for some rocks give way to the streams to flow. Water comes out of some rocks when they are torn apart and others tumble down in awe before God. God does not ignore what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then after that your hearts were hardened and became as stones or even worse in hardness. And indeed, there are stones out of which rivers gush forth, and indeed, there are of them (stones) which split asunder so that water flows from them, and indeed, there are of them (stones) which fall down for fear of Allah. And Allah is not unaware of what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then your hearts hardened after that, so that they were like rocks, rather worse in hardness; and surely there are some rocks from which streams burst forth, and surely there are some of them which split asunder so water issues out of them, and surely there are some of them which fall down for fear of Allah, and Allah is not at all heedless of what you do.

Translated by

William Pickthall

Then, even after that, your hearts were hardened and became as rocks, or worse than rocks, for hardness. For indeed there are rocks from out which rivers gush, and indeed there are rocks which split asunder so that water floweth from them. And indeed there are rocks which fall down for the fear of Allah. Allah is not unaware of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर इसके बाद तुम्हारे दिल सख़्त हो गए पस वे पत्थर के मानिंद हो गए या उससे भी ज़्यादा सख़्त, पत्थरों में बअज़ ऐसे भी होते हैं जिनसे नहरें फूट निकलती हैं, बअज़ पत्थर फट जाते हैं और उनसे पानी निकल आता है, और बअज़ पत्थर ऐसे भी होते हैं जो अल्लाह के डर से गिर पड़ते हैं, और अल्लाह उससे बेख़बर नहीं जो तुम करते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس (ایسے ایسے واقعات کے) بعد تمہارے دل پھر بھی سخت ہی رہے تو (یوں کہنا چاہیے کہ) ان کی مثال پتھر کی سی ہے یا (سختی میں پتھر سے بھی) زیادہ سخت۔ اور بعضے پتھر تو ایسے ہیں جن سے (بڑی بڑی) نہریں پھوٹ کر چلتی ہیں۔ اور ان (ہی پتھروں) میں سے بعضے ایسے ہیں کہ جو شق ہوجاتے ہیں پھر ان سے (اگر زیادہ نہیں تو تھوڑا ہی) پانی نکل آتا ہے اور ان ہی (پتھروں میں سے) بعضے ایسے ہیں جو خدا تعالیٰ کے خوف سے نیچے لڑھک آتے ہیں اور حق تعالیٰ تمہارے اعمال سے بیخبر نہیں ہیں۔ (4) (74)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر اس کے بعد تمہارے دل سخت ہوگئے گویا وہ پتھر ہوں بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت۔ بعض پتھروں سے نہریں پھوٹ نکلتی ہیں اور بعض پھٹ جاتے ہیں اور ان سے پانی نکل آتا ہے۔ اور بعض اللہ تعالیٰ کے ڈر سے گرپڑتے ہیں اور جو تم کرتے ہو اللہ تعالیٰ اس سے بیخبر نہیں ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر ایسی نشانیاں دیکھنے کے بعد بھی آخر کار تمہارے دل سخت ہوگئے ، پتھروں کی طرح سخت ، بلکہ سختی میں کچھ ان سے بڑھے ہوئے ، کیونکہ پتھروں میں سے کوئی ایسا بھی ہوتا ہے جس میں چشمے پھوٹ بہتے ہیں ، کوئی پھٹتا ہے اور اس میں سے پانی نکل آتا ہے اور کوئی خدا کے خوف سے لرز کر بھی گر پڑتا ہے ، اللہ تمہارے کرتوتوں سے بیخبر نہیں ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر اس کے بعد تمہارے دل سخت ہوئے، سو وہ ایسے ہوگئے جیسے پتھر ہوں یا ان سے بھی زیادہ سخت، اور بلاشبہ بعض پتھر ایسے ہیں جن سے نہریں جاری ہوجاتی ہیں اور بلاشبہ ان میں بعض ایسے ہیں جو پھٹ جاتے ہیں پھر ان سے پانی نکلتا ہے اور بلاشبہ ان میں بعض ایسے ہیں جو اللہ کے ڈر سے گر پڑ تے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ ان کاموں سے بیخبر نہیں ہیں جن کو تم کرتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر تمہارے دل سخت ہوگئے اس سب کے بعد سو وہ ہوگئے جیسے پتھر یا ان سے بھی سخت اور پتھروں میں تو ایسے بھی ہیں جن سے جاری ہوتی ہیں نہریں اور ان میں ایسے بھی ہیں جو پھٹ جاتے ہیں اور نکلتا ہے ان سے پانی اور ان میں ایسے بھی ہیں جو گر پڑتے ہیں اللہ کے ڈر سے اور اللہ بیخبر نہیں تمہارے کاموں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ان واقعات کے بعد تمہارے دل ایسے سخت ہوگئے کہ جیسے وہ پھر ہیں یا ان سے بھی زیادہ سخت اور پتھروں میں تو بعض پتھر ایسے بھی ہیں جن سے بڑی بڑی نہریں پھوٹ نکلتی ہیں اور ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو پھٹ جاتے ہیں اور ان سے پانی جھرنے لگتا ہے اور ان ہی پتھروں میں بعض ایسے بھی ہیں جو اللہ تعالیٰ کے ڈر سے اوپر سے نیچے گرپڑتے ہیں اور اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے بیخبر نہیں ہے۔