Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 76

سورة البقرة

وَ اِذَا لَقُوا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قَالُوۡۤا اٰمَنَّا ۚ ۖ وَ اِذَا خَلَا بَعۡضُہُمۡ اِلٰی بَعۡضٍ قَالُوۡۤا اَتُحَدِّثُوۡنَہُمۡ بِمَا فَتَحَ اللّٰہُ عَلَیۡکُمۡ لِیُحَآجُّوۡکُمۡ بِہٖ عِنۡدَ رَبِّکُمۡ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۷۶﴾

And when they meet those who believe, they say, "We have believed"; but when they are alone with one another, they say, "Do you talk to them about what Allah has revealed to you so they can argue with you about it before your Lord?" Then will you not reason?

جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو اپنی ایمانداری ظاہر کرتے ہیں اور جب آپس میں ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو کیوں وہ باتیں پہنچاتے ہو جو اللہ تعالٰی نے تمہیں سکھائی ہیں ، کیا جانتے نہیں یہ تو اللہ تعالٰی کے پاس تم پر ان کی حجت ہو جائے گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
لَقُوا
وہ ملاقات کرتے ہیں
الَّذِیۡنَ
ان سے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
قَالُوۡۤا
وہ کہتے ہیں
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
وَاِذَا
اور جب
خَلَا
علیحدہ ہوتے ہیں
بَعۡضُہُمۡ
بعض ان کے
اِلٰی بَعۡضٍ
طرف بعض کے
قَالُوۡۤا
وہ کہتے ہیں
اَتُحَدِّثُوۡنَہُمۡ
کیا تم باتیں بتاتے ہو انہیں
بِمَا
جو
فَتَحَ
کھول دی ہیں
اللّٰہُ
اللہ نے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
لِیُحَآجُّوۡکُمۡ
تاکہ وہ جھگڑا کریں تم سے
بِہٖ
ساتھ اس کے
عِنۡدَ
پاس
رَبِّکُمۡ
تمہارے رب کے
اَفَلَا
کیا پھر نہیں
تَعۡقِلُوۡنَ
تم عقل سے کام لیتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
لَقُوا
ملتے ہیں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
قَالُوۡۤا
کہتے ہیں
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
وَاِذَا
اور جب
خَلَا
تنہا ہو تا ہے
بَعۡضُہُمۡ
بعض ان کا
اِلٰی
طرف
بَعۡضٍ
بعض کے
قَالُوۡۤا
وہ کہتے ہیں
اَتُحَدِّثُوۡنَہُمۡ
کیا تم باتیں بتاتے ہو ان کو
بِمَا
جو
فَتَحَ
کھولی ہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
لِیُحَآجُّوۡکُمۡ
تاکہ وہ جھگڑا کریں تم سے
بِہٖ
ان کے ساتھ
عِنۡدَ
پاس
رَبِّکُمۡ
تمہارے رب کے
اَفَلَا
توکیا نہیں
تَعۡقِلُوۡنَ
تم سمجھتے
Translated by

Juna Garhi

And when they meet those who believe, they say, "We have believed"; but when they are alone with one another, they say, "Do you talk to them about what Allah has revealed to you so they can argue with you about it before your Lord?" Then will you not reason?

جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو اپنی ایمانداری ظاہر کرتے ہیں اور جب آپس میں ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو کیوں وہ باتیں پہنچاتے ہو جو اللہ تعالٰی نے تمہیں سکھائی ہیں ، کیا جانتے نہیں یہ تو اللہ تعالٰی کے پاس تم پر ان کی حجت ہو جائے گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لے آئے ہیں۔ اور جب خلوت میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کیا تم مسلمانوں کو وہ (راز کی) باتیں بتاتے ہو جو اللہ نے تم پر کھولی ہیں کہ وہ اپنے پروردگار کے ہاں ان باتوں کو تمہارے خلاف بطور حجت پیش کردیں ؟ تمہیں کچھ بھی عقل نہیں رہی ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب وہ ان لوگوں سے ملتے ہیں جوایمان لائے توکہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اورجب بعض ان کابعض کی طرف تنہاہوتاہے توکہتے ہیں کہ کیاتم انہیں وہ باتیں بتاتے ہوجو اﷲ تعالیٰ نے تم پر کھولی ہیں تاکہ وہ ان کے ساتھ تمہارے رب کے پاس تم سے جھگڑا کریں توکیاتم سمجھتے نہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when they meet those who believe, they say, |"We believe.|" But when some of them meet others in private, they say, |"Do you tell them what Allah has disclosed to you so that they may thereby argue against you before your Lord? Have you, then, no sense?|"

اور جب ملتے ہیں مسلمانوں سے کہتے ہیں ہم مسلمان ہوئے اور جب تنہا ہوتے ہیں ایک دوسرے کے پاس تو کہتے ہیں تم کیوں کہ دیتے ہو ان سے جو ظاہر کیا اللہ نے تم پر تاکہ جھٹلائیں تم کو اس سے تمہارے رب کے آگے کیا تم نہیں جانتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (ان میں سے کچھ لوگ ہیں کہ) جب ملتے ہیں اہل ایمان سے تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے۔ اور جب وہ خلوت میں ہوتے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ تو کہتے ہیں کیا تم بتا رہے ہو ان کو وہ باتیں جو اللہ نے کھولی ہیں تم پر ؟ تاکہ وہ ان کے ذریعے تم پر حجت قائم کریں تمہارے رب کے پاس ! کیا تمہیں عقل نہیں ہے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ﴾ ایمان لانے والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی انھیں مانتے ہیں ، اور جب آپس میں ایک دوسرے سے تخلیے کی بات چیت ہوتی ہے تو کہتے ہیں کہ بے وقوف ہو گئے ہو ؟ ان لوگوں کو وہ باتیں بتاتے ہو جو اللہ نے تم پر کھولی ہیں تاکہ تمھارے رب کے پاس تمھارے مقابلے میں انھیں حجّت میں پیش کریں؟88

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب یہ لوگ ان ( مسلمانوں ) سے ملتے ہیں جو پہلے ایمان لاچکے ہیں تو ( زبان سے ) کہہ دیتے ہیں کہ ہم ( بھی ) ایمان لے آئے ہیں ، اور جب یہ ایک دوسرے کے ساتھ تنہائی میں جاتے ہیں تو ( آپس میں ایک دوسرے سے ) کہتے ہیں کہ : کیا تم ان ( مسلمانوں ) کو وہ باتیں بتاتے ہو جو اللہ نے تم پر کھولی ہیں تاکہ یہ ( مسلمان ) تمہارے پروردگار کے پاس جاکر انہیں تمہارے خلاف دلیل کے طور پر پیش کریں؟ ( ٥٥ ) کیا تمہیں اتنی بھی عقل نہیں ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب مسلمانوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم مسلمان ہیں اور جب اکیلے ہوتے ہیں اپنے لوگوں میں تو کہتے ہیں تم کیوں بتلا دیتے ہو مسلمانوں کو وہ باتیں تم کو بتلائیں کیا اس لیے کہ وہ سند لائیں تمہارے مالک کے پاس ( قیامت کے دن) کیا تم کو عقل نہیں سف 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب مسلمانوں سے ملتے تو کہتے ہم ایمان لائے اور جب اکیلے ہوتے بعض دوسروں کے ساتھ تو (ان سے) کہتے کہ تم وہ باتیں کیوں ظاہر کرتے ہو جو اللہ نے تم پر منکشف کردی ہیں اس طرح تو یہ لوگ (قیامت کو) تمہارے پروردگار کے سامنے سچے ہوجائیں گے تو کیا تمہیں اتنی بھی عقل نہیں ہے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب وہ مسلمانوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے اور جب وہ تنہائی میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں جو باتیں اللہ نے تمہارے اوپر (تمہاری کتاب میں ) کھول دی ہیں وہ ان کو کیوں بتا دیتے ہو کیا تم اتنا نہیں سمجھتے ہو کہ وہ اس کے ذریعہ تمہارے رب کے سامنے (قیامت کے دن) تمہیں جھٹلائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ لوگ جب مومنوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں، ہم ایمان لے آئے ہیں۔ اور جب آپس میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں، جو بات خدا نے تم پر ظاہر فرمائی ہے، وہ تم ان کو اس لیے بتائے دیتے ہو کہ (قیامت کے دن) اسی کے حوالے سے تمہارے پروردگار کے سامنے تم کو الزام دیں۔ کیا تم سمجھتے نہیں؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when they meet those who believe they say: we believe; and when some of them are alone with some others they say speak ye unto them of that which God hath opened unto you so that they may argue therewith against you before your Lord? understand then ye not?

اور جب وہ ان سے ملتے ہیں جو ایمان لاچکے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان لے آئے ہیں ۔ اور جب آپس میں تنہا ہوتے ہیں ۔ تو کہتے ہیں کہ ارے کیا تم انہیں وہ بتا دیتے ہو جو خدا نے تم پر منکشف کیا ہے ۔ جس سے وہ تمہیں تمہارے پروردگار کے حضور میں قائل کردیں گے سو کیا تم نہیں سمجھتے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب مسلمانوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں: ہم تو ایمان لائے ہوئے ہیں اور جب آپس میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں: کیا تم ان کو وہ باتیں بتاتے ہو ، جو اللہ نے تم پر کھولی ہیں کہ وہ تمہارے ربّ کے پاس تم سے حجت کریں؟ کیا تم سمجھتے نہیں؟1

Translated by

Mufti Naeem

اور جب یہ ( منافقین ) ایمان والوں سے ملتے ہیں ( تو ) کہتے ہیں: ہم ایمان لائے اور جب ایک دوسرے کے پاس تنہائی میں ہوتے ہیں ( تو ) کہتے ہیں: کیا تم ان ( ایمان والوں ) سے وہ باتیں بیان کرتے ہو جو اللہ ( تعالیٰ ) نے تم پر کھولی ہیں ، تاکہ یہ ( مسلمان ) ان کے ذریعے تمہارے رب کے ہاں تم سے جھگڑا کریں کیا تم نہیں سمجھتے ہو؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب وہ ایمان لانے والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان والے ہیں اور جب آپس میں ایک دوسرے سے تنہائی میں بات چیت ہوتی ہے تو کہتے ہیں کہ بیوقوف ہوگئے ہو ؟ ان لوگوں کو وہ باتیں بتاتے ہو جو اللہ نے تم پر کھولی ہیں تاکہ تم سے اس کے ذریعہ تمہارے رب کے آگے جھگڑا کریں کیا تم نہیں سمجھتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ان کا حال یہ ہے کہ) جب یہ ملتے ہیں ایمان والوں سے، تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے، مگر جب یہ تنہائی میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں، تو کہتے ہیں کہ کیا تم ان (مسلمانوں) کو وہ باتیں بتاتے ہو، جو اللہ نے تم پر کھولی ہیں، تاکہ اس طرح وہ تمہارے خلاف حجت قائم کریں، تمہارے رب کے یہاں ؟ کیا تم لوگ سمجھتے نہیں ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

جب ملتے ہیں ان لوگوں سےجو ایمان لاچکے ( محمدپر ) تو اپنی ایمانداری ظاہر کرتے ہیں اور جب آپس میں ملتے ہیں توکہتے ہیں کہ مسلمانوں کو کیوں وہ باتیں پہنچاتے ہوجواللہ نے تمہیں سکھائی ہیں ( کہ محمدکاذکرہماری کتاب میں بھی ہے ) ، کیا جانتے نہیں کہ یہ تواللہ تعالیٰ کے ہاں ان کے پاس ( قیامت کے دن ) دلیل بن جائے گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب مسلمانوں سے ملیں تو کہیں ہم ایمان لائے ( ف۱۲۷ ) اور جب آپس میں اکیلے ہوں تو کہیں وہ علم جو اللہ نے تم پر کھولا مسلمانوں سے بیان کیے دیتے ہو کہ اس سے تمہارے رب کے یہاں تمہیں پر حجت لائیں کیا تمہیں عقل نہیں ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( ان کا حال تو یہ ہو چکا ہے کہ ) جب اہلِ ایمان سے ملتے ہیں ( تو ) کہتے ہیں: ہم ( بھی تمہاری طرح حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ) ایمان لے آئے ہیں ، اور جب آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ تنہائی میں ہوتے ہیں ( تو ) کہتے ہیں: کیا تم ان ( مسلمانوں ) سے ( نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت اور شان کے بارے میں ) وہ باتیں بیان کر دیتے ہو جو اللہ نے تم پر ( تورات کے ذریعے ) ظاہر کی ہیں تاکہ اس سے وہ تمہارے رب کے حضور تمہیں پر حجت قائم کریں ، کیا تم ( اتنی ) عقل ( بھی ) نہیں رکھتے؟

Translated by

Hussain Najfi

اور ( یہ منافق لوگ ) جب اہل ایمان سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم بھی ایمان لائے ہیں اور جب آپس میں تنہا ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کہ کیا تم ان ( مسلمانوں ) کو وہ باتیں بتاتے ہو جو اللہ نے ( توراۃ میں ) تم پر ظاہر کی ہیں ۔ تاکہ وہ انہیں تمہارے پروردگار کے حضور تمہارے خلاف بطور حجت پیش کریں ۔ کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! when they meet the men of Faith, they say: "We believe": But when they meet each other in private, they say: "Shall you tell them what Allah hath revealed to you, that they may engage you in argument about it before your Lord?"- Do ye not understand (their aim)?

Translated by

Muhammad Sarwar

On meeting the believers, they would declare belief but to each other they would say, "How would you (against your own interests) tell them (believers) about what God has revealed to you (in the Bible of the truthfulness of the Prophet Muhammad)? They will present it as evidence to prove you wrong before your Lord. Do you not realize it?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when they (Jews) meet those who believe (Muslims), they say, "We believe," but when they meet one another in private, they say, "Shall you (Jews) tell them (Muslims) what Allah has revealed to you that they (Muslims) may argue with you (Jews) about it before your Lord" Have you (Jews) then no understanding

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when they meet those who believe they say: We believe, and when they are alone one with another they say: Do you talk to them of what Allah has disclosed to you that they may contend with you by this before your Lord? Do you not then understand?

Translated by

William Pickthall

And when they fall in with those who believe, they say: We believe. But when they go apart one with another they say: Prate ye to them of that which Allah hath disclosed to you that they may contend with you before your Lord concerning it? Have ye then no sense?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब वे मुसलमानों से मिलते हैं तो कहते हैं कि हम ईमान लाए हुए हैं, और जब आपस में एक-दूसरे से मिलते हैं तो कहते हैं: क्या तुम उनको वे बातें बताते हो जो अल्लाह ने तुम पर खोली हैं, कि वे तुम्हारे रब के पास तुम से हुज्जत करें, क्या तुम समझते नहीं?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ملتے ہیں (منافقین یہود) مسلمانوں سے تو (ان سے تو) کہتے ہیں کہ ہم (بھی) ایمان لے آئے ہیں اور جب تنہائی میں جاتے ہیں یہ بعضے (دوسرے) بعض (یہودیوں) کے پاس تو وہ ان سے کہتے ہیں کہ تم کیا ان (مسلمانوں) کو وہ باتیں بتلا دیتے ہو جو اللہ تعالیٰ نے تم پر منکشف کردی ہیں تو (نتیجہ یہ ہوگا کہ) وہ لوگ تم کو حجت میں مغلوب کردینگے کہ یہ (مضمون) اللہ کے پاس سے ہے کیا تم (اتنی موٹی بات) نہیں سمجھتے۔ (76)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب وہ ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان دار ہیں اور جب آپس میں ملتے ہیں تو کہتے ہیں مسلمانوں کے سامنے وہ کچھ کیوں بیان کرتے ہو جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے ظاہر کردیا ہے کہ وہ اسے اللہ کے ہاں تمہارے خلاف پیش کردیں ؟ تمہیں عقل نہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

محمد رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے ماننے والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی انہیں مانتے ہیں اور جب آپس میں ایک دوسرے سے تخلئے کی بات چیت ہوتی ہے تو کہتے ہیں کہ کیا بیوقوف ہوگئے ہو ؟ ان لوگوں کو وہ باتیں بتاتے ہو جو اللہ نے تم پر کھولی ہیں تاکہ تمہارے رب کے پاس تمہارے مقابلے میں انہیں حجت پیش کریں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ملاقات کرتے ہیں ان لوگوں سے جو ایمان لائے تو کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے ہیں اور جب آپس میں ایک دوسرے کے پاس تنہائی میں ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کیا تم ان کو وہ چیزیں بتاتے ہو جو اللہ تعالیٰ نے تم پر کھولی ہیں تاکہ یہ لوگ ان کے ذریعے اللہ کے پاس حجت میں تم کو مغلوب کردیں۔ کیا تم سمجھ نہیں رکھتے ہو ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب ملتے ہیں مسلمانوں سے کہتے ہیں ہم مسلمان ہوئے اور جب تنہا ہوتے ہیں ایک دوسرے کے پاس تو کہتے ہیں تم کیوں کہہ دیتے ہو ان سے جو ظاہر کیا ہے اللہ نے تم پر تاکہ جھٹلائیں تم کو اس سے تمہارے رب کے آگے کیا تم نہیں سمجھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور منافقین یہود جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی مسلمان ہوگئے ہیں اور جب تنہائی میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو کافر یہود و منافقین یہود سے کہتے ہیں کہ تم مسلمانوں کو توریت کی وہ باتیں کیوں بتایا کرتے ہو جو اللہ نے تم پر کھول رکھی ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ مسلمان ان باتوں کی وجہ سے تمہارے رب کے سامنے تم پر الزام قائم کردیں کیا تم اتنی بات بھی نہیں سمجھتے۔