Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 84

سورة البقرة

وَ اِذۡ اَخَذۡنَا مِیۡثَاقَکُمۡ لَا تَسۡفِکُوۡنَ دِمَآءَکُمۡ وَ لَا تُخۡرِجُوۡنَ اَنۡفُسَکُمۡ مِّنۡ دِیَارِکُمۡ ثُمَّ اَقۡرَرۡتُمۡ وَ اَنۡتُمۡ تَشۡہَدُوۡنَ ﴿۸۴﴾

And [recall] when We took your covenant, [saying], "Do not shed each other's blood or evict one another from your homes." Then you acknowledged [this] while you were witnessing.

اور جب ہم نے تم سے وعدہ لیا کہ آپس میں خون نہ بہانا ( قتل نہ کرنا ) اور آپس والوں کو جلاوطن مت کرنا ، تم نے اقرار کیا اور تم اس کے شاہد بنے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
اَخَذۡنَا
لیا ہم نے
مِیۡثَاقَکُمۡ
پختہ عہد تم سے
لَاتَسۡفِکُوۡنَ
نہ تم بہاؤ گے
دِمَآءَکُمۡ
خون اپنے
وَلَا
اور نہ
تُخۡرِجُوۡنَ
تم نکالو گے
اَنۡفُسَکُمۡ
اپنے نفسوں کو
مِّنۡ دِیَارِکُمۡ
اپنے گھروں سے
ثُمَّ
پھر
اَقۡرَرۡتُمۡ
اقرار کیا تم نے
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
تَشۡہَدُوۡنَ
تم گواہی دیتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ
اور
اِذۡ
جب
اَخَذۡنَا
لیا ہم نے
مِیۡثَاقَکُمۡ
پختہ عہد تم سے
لَا
نہ
تَسۡفِکُوۡنَ
تم بہاؤ گے
دِمَآءَکُمۡ
اپنوں کا خون
وَلَا
اور نہ
تُخۡرِجُوۡنَ
تم نکالو گے
اَنۡفُسَکُمۡ
اپنے آپ کو
مِّنۡ دِیَارِکُمۡ
اپنے گھروں سے
ثُمَّ
پھر
اَقۡرَرۡتُمۡ
اقرار کیا تم نے
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
تَشۡہَدُوۡنَ
تم خود گواہی دیتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And [recall] when We took your covenant, [saying], "Do not shed each other's blood or evict one another from your homes." Then you acknowledged [this] while you were witnessing.

اور جب ہم نے تم سے وعدہ لیا کہ آپس میں خون نہ بہانا ( قتل نہ کرنا ) اور آپس والوں کو جلاوطن مت کرنا ، تم نے اقرار کیا اور تم اس کے شاہد بنے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب ہم نے تم سے پختہ عہد لیا تھا کہ تم آپس میں خونریزی نہ کرو گے اور نہ اپنے بھائی بندوں کو ان کے گھروں سے جلاوطن کرو گے۔ پھر تم نے ان باتوں کا اقرار کیا تھا اور اس چیز کی تم خود گواہی بھی دیتے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہم نے تم سے پختہ عہدلیاتھاکہ تم اپنوں کاخون نہ بہاؤگے اورنہ اپنے آپ کو اپنے گھروں سے نکالوگے پھرتم نے اقرارکیااورتم خوداس پرگواہی دیتے ہو

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when We made you take a pledge: &You shall not shed one another&s blood, and you shall not drive out one another from your homes.|" Then you agreed being yourselves the witness.

اور جب لیا ہم نے وعدہ تمہارا کہ نہ کرو گے خون آپس میں اور نہ نکال دو گے اپنوں کو اپنے وطن سے پھر تم نے اقرار کرلیا اور تم مانتے ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ہم نے تم سے یہ عہد بھی لیا تھا کہ تم اپنا خون نہیں بہاؤ گے اور نہ ہی تم نکالو گے اپنے لوگوں کو ان کے گھروں سے پھر تم نے اس کا اقرار کیا تھا مانتے ہوئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Remember also that We made another solemn covenant with you: you shall not shed blood among yourselves nor expel one another from your homes. And you confirmed it and you are a witness to it.

پھر ذرا یاد کرو ، ہم نے تم سے مضبوط عہد لیا تھا کہ آپس میں ایک دوسرے کا خون نہ بہانا اور نہ ایک دوسرے کو گھر سے بے گھر کرنا ۔ تم نے اس کا اقرار کیا تھا ، تم خود اس پر گواہ ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے تم سے پکا عہد لیا تھا کہ : تم ایک دوسرے کا خون نہیں بہاؤ گے اور اپنے آدمیوں کو اپنے گھروں سے نہیں نکالو گے ، پھر تم نے اقرار کیا تھا اور تم خود اس کے گواہ ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ( یادر کر) جب ہم نے تم سے قول لیا اپنے خون نہ کرو اور اپنے لوگوں کو جلا وطن نہ کرو 2 اور تم نے یہ قول منظور کیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم نے تم سے عہد لیا کہ تم آپس میں خون نہ بہاؤ گے اور اپنے لوگوں کو اپنے گھروں سے نہ نکالو گے (یعنی علاقہ بدر نہ کرو) پھر تم نے وعدہ کیا اور تم اس کے گواہ ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یاد کرو جب ہم نے تم سے اس بات کا پختہ وعدہ لیا تھا کہ تم آپس میں ایک دوسرے کا خون نہ بہانا اور نہ آپس میں ایک دوسرے کو ان کے گھروں سے نکالنا، تم نے اس کا اقرار کیا تھا جس پر تم خود ہی گواہ بھی ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہم نے تم سے عہد لیا کہ آپس میں کشت وخون نہ کرنا اور اپنے کو ان کے وطن سے نہ نکالنا تو تم نے اقرار کر لیا، اور تم (اس بات کے) گواہ ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time We took a bond with you: saying: ye shall not shed your blood, nor drive one anot her from your homes; then ye ratified it and ye Were witnesses

اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے تم سے عہد لیا کہ اپنوں کا خون نہ بہانا ۔ اور اپنے لوگوں کو اپنے وطن سے مت نکالنا پھر تم نے اس کا اقرار کرلیا اور تم (اس کے) گواہ ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ ہم نے تم سے اقرار لیا کہ اپنوں کا خون نہ بہاؤ گے اور اپنوں کو اپنی بستیوں سے نہ نکالو گے ۔ پھر تم نے ان باتوں کا اقرار کیا اور تم اس کے گواہ ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( یاد کیجیے ) جب ہم نے تم سے پختہ وعدہ لیا کہ تم اپنا ( اپنے لوگوں کا ) خون نہیں بہاؤ گے اور اپنے آپ ( اپنے لوگوں ) کو ان کے گھروں سے نہیں نکالو گے ، پھر تم نے اقرار ( بھی ) کیا اور تم ( اس بات کی ) گواہی ( بھی ) دیتے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہم نے تم سے وعدہ لیا کہ آپس میں خون نہ بہاؤ گے اور اپنوں کو اپنے وطن سے نہ نکالو گے پھر تم نے اقرار کرلیا اور تم اس پر گواہ بھی ہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرنے کے لائق ہے کہ) جب ہم نے تم سے پختہ عہد لیا کہ تم نے آپس میں خونریزی نہیں کرنی، اور نہ ایک دوسرے کو اپنے گھروں سے نکالنا ہے، پھر تم خود (اس عہد کا) اقرار بھی کیا، اور تم خود اس پر شہادت (اور گواہی) بھی دیتے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اور ( وہ وقت یادکرو ) جب ہم نے تم سے وعدہ لیاکہ آپس میں خون نہ بہانا ( قتل نہ کرنا ) اور نہ اپنے بھائی بندوں کو ان کے گھروں سے جلا وطن کرنا ، تم نے اقرار کیا تھا اور تم اس چیز کی خودگواہی بھی دیتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ہم نے تم سے عہد لیا کہ اپنوں کا خون نہ کرنا اور اپنوں کو اپنی بستیوں سے نہ نکالنا پھر تم نے اس کا اقرار کیا اور تم گواہ ہو ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ہم نے تم سے ( یہ ) پختہ عہد ( بھی ) لیا کہ تم ( آپس میں ) ایک دوسرے کا خون نہیں بہاؤ گے اور نہ اپنے لوگوں کو ( اپنے گھروں اور بستیوں سے نکال کر ) جلاوطن کرو گے پھر تم نے ( اس امر کا ) اقرار کر لیا اور تم ( اس کی ) گواہی ( بھی ) دیتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے تم سے پختہ عہد لیا تھا کہ آپس میں ایک دوسرے کا خون نہ بہانا ، ایک دوسرے کو اپنے وطن سے ( نکال کر ) بے وطن نہ کرنا ۔ پھر تم نے اس کا اقرار کیا اور تم خود اس کے گواہ ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember We took your covenant (to this effect): Shed no blood amongst you, nor turn out your own people from your homes: and this ye solemnly ratified, and to this ye can bear witness.

Translated by

Muhammad Sarwar

We made a covenant with you that you should not shed each other's blood or expel each other from your homeland. You accepted and bore witness to this covenant,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when We took your covenant (saying): Shed not the blood of your (people), nor turn out your own people from their dwellings. Then, (this) you ratified and (to this) you bore witness.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We made a covenant with you: You shall not shed your blood and you shall not turn your people out of your cities; then you gave a promise while you witnessed.

Translated by

William Pickthall

And when We made with you a covenant (saying): Shed not the blood of your people nor turn (a party of) your people out of your dwellings. Then ye ratified (Our covenant) and ye were witnesses (thereto).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब हमने तुमसे यह अहद लिया कि तुम अपनों का ख़ून न बहाओगे और अपने लोगों को अपनी बस्तियों से न निकालोगे, फिर तुमने इक़रार किया और तुम उसके गवाह हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ زمانہ بھی یاد کرو) جب ہم نے تم سے یہ قول وقرار (بھی) لیا کہ باہم خونریزی مت کرنا اور ایک دوسرے کو ترک وطن مت کرانا پھر تم نے اقرار بھی کرلیا اور (اقرار بھی ضمنا نہیں بلکہ ایسا صریح جیسے) تم شہادت دیتے ہو۔ (84)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب ہم نے تم سے پکا وعدہ لیا کہ آپس میں نہ خون بہاؤ گے اور نہ اپنوں کو ان کے گھروں سے نہ نکالو گے۔ پھر تم نے اقرار کیا اور تم اس پر گواہ ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر ذرا یاد کرو ، ہم نے تم سے مضبوط عہدلیا تھا کہ آپس میں ایک دوسرے کا خون نہ بہانا اور نہ ایک دوسرے کو گھر سے بےگھر کرنا ، تم نے اس کا اقرار کیا تھا ۔ تم خود اس پر گواہ ہو ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم نے تم سے عہد لیا کہ تم آپس میں خونریزی نہ کرو گے اور ایک دوسرے کو اپنے گھروں سے نہ نکالو گے پھر تم نے اس کا اقرار کیا اور تم اس کی گواہی بھی دیتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب لیا ہم نے وعدہ تمہارا کہ نہ کرو گے خون آپس میں اور نہ نکال دو گے اپنوں کو اپنے وطن سے پھر تم نے اقرار کرلیا اور تم مانتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یاد کرو جب ہم نے تم سے یہ عہد بھی لیا کہ تم آپس میں کشت و خون نہ کرنا اور نہ تم آپس میں ایک دوسرے کو اپنے وطن سے جلا وطن کرنا۔ پھر تم نے اس بات پر اقرار کیا اور تم بھی اس کی گواہی دیتے ہو یعنی تم کو بھی یہ اقرار تسلیم ہے ۔