Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 89

سورة البقرة

وَ لَمَّا جَآءَہُمۡ کِتٰبٌ مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَہُمۡ ۙ وَ کَانُوۡا مِنۡ قَبۡلُ یَسۡتَفۡتِحُوۡنَ عَلَی الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ۚ ۖ فَلَمَّا جَآءَہُمۡ مَّا عَرَفُوۡا کَفَرُوۡا بِہٖ ۫ فَلَعۡنَۃُ اللّٰہِ عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۸۹﴾

And when there came to them a Book from Allah confirming that which was with them - although before they used to pray for victory against those who disbelieved - but [then] when there came to them that which they recognized, they disbelieved in it; so the curse of Allah will be upon the disbelievers.

اور ان کے پاس جب اللہ تعالٰی کی کتاب ان کی کتاب کو سچا کرنے والی آئی ، حالانکہ کہ پہلے یہ خود ( اس کے ذریعہ ) کافروں پر فتح چاہتے تھے تو باوجود آ جانے اور باوجود پہچان لینے کے پھر کفر کرنے لگے ، اللہ تعالٰی کی لعنت ہو کافروں پر ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
جَآءَہُمۡ
آگئی ان کے پاس
کِتٰبٌ
ایک کتاب
مِّنۡ عِنۡدِ
پاس سے
اللّٰہِ
اللہ کے
مُصَدِّقٌ
تصدیق کرنے والی
لِّمَا
اس کی جو
مَعَہُمۡ
پاس ہے ان کے
وَکَانُوۡا
حالانکہ تھے وہ
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
یَسۡتَفۡتِحُوۡنَ
وہ فتح مانگتے
عَلَی الَّذِیۡنَ
ان پر جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
فَلَمَّا
تو جب
جَآءَہُمۡ
آگیا ان کے پاس
مَّا
جو
عَرَفُوۡا
انہوں نے پہچان لیا
کَفَرُوۡا
انہوں نے کفر کیا
بِہٖ
ساتھ اس کے
فَلَعۡنَۃُ
تو لعنت ہے
اللّٰہِ
اللہ کی
عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
جَآءَہُمۡ
آگئی ان کے پاس
کِتٰبٌ
کتاب
مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
مُصَدِّقٌ
تصدیق کرنے والی ہے
لِّمَا
اس کی جو
مَعَہُمۡ
پاس ہے ان کے
وَکَانُوۡا
حالانکہ تھے وہ
مِنۡ قَبۡلُ
پہلے اس سے
یَسۡتَفۡتِحُوۡنَ
وہ فتح مانگا کرتے تھے
عَلَی الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کےمقابلے میں
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
فَلَمَّا
پھر جب
جَآءَہُمۡ
آگئی (وہ چیز)ان کے پاس
مَّا
جسے
عَرَفُوۡا
انہوں نے پہچان لیا
کَفَرُوۡا
کفر کیا انھوں نے
بِہٖ
اس کے ساتھ
فَلَعۡنَۃُ
تو لعنت ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ
کفر کرنے والوں پر
Translated by

Juna Garhi

And when there came to them a Book from Allah confirming that which was with them - although before they used to pray for victory against those who disbelieved - but [then] when there came to them that which they recognized, they disbelieved in it; so the curse of Allah will be upon the disbelievers.

اور ان کے پاس جب اللہ تعالٰی کی کتاب ان کی کتاب کو سچا کرنے والی آئی ، حالانکہ کہ پہلے یہ خود ( اس کے ذریعہ ) کافروں پر فتح چاہتے تھے تو باوجود آ جانے اور باوجود پہچان لینے کے پھر کفر کرنے لگے ، اللہ تعالٰی کی لعنت ہو کافروں پر ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے ایسی کتاب آگئی جو اس کتاب کی بھی تصدیق کرتی ہے جو ان (یہود) کے پاس ہے اور اس سے پیشتر وہ کفار کے مقابلہ میں (آنے والے نبی کے ذریعہ سے) فتح و نصرت کی دعائیں مانگا کرتے تھے، تو جب ان کے پاس وہ چیز (کتاب یا رسول، محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آگئی، جسے انہوں نے پہچان بھی لیا تو اس کا انکار کردیا۔ سو ایسے کافروں پر اللہ کی لعنت ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب اﷲ تعالیٰ کی طرف سے اُن کے پاس ایک کتاب آگئی جواس کی تصدیق کرنے والی ہے جواُن کے پاس ہے ،حالانکہ وہ اس سے پہلے کافروں پرفتح مانگاکرتے تھے پھرجب وہ چیزان کے پاس آگئی جسے انہوں نے پہچان لیا توانہوں نے اُس کے سا تھ کفرکیا،کفرکرنے والوں پراﷲ تعالیٰ کی لعنت ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when there came to them a Book from Allah, which confirms what was with them, while earlier, they used to seek help against those who disbelieved, yet when there came to them that they did identify, they denied it. So the curse of Allah is upon the disbe¬lievers.

اور جب پہنچی ان کے پاس کتاب اللہ کی طرف سے جو سچا بتاتی ہے اس کتاب کو جو انکے پاس ہے اور پہلے سے فتح مانگتے تھے کافروں پر، پھر جب پہنچا ان کو جس کو پہچان رکھا تھا تو اس سے منکر ہوگئے، سو لعنت ہے اللہ کی منکروں پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب آگئی ان کے پاس ایک کتاب (یعنی قرآن) اللہ کے پاس سے اور وہ پہلے سے کفار کے مقابلے میں فتح کی دعائیں مانگا کرتے تھے۔ پھر جب ان کے پاس آگئی وہ چیز جسے انہوں نے پہچان لیا تو وہ اس کے منکر ہوگئے پس اللہ کی لعنت ہے ان منکرین پر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And how are they behaving now towards a Book which has come to them from Allah? Inspite of the fact that it confirms the Scriptures which they already possessed. and, inspite of the fact that, before it came, they used to pray for a signal victory over the disbelievers, they rejected it when it came, although they recognized it. May Allah's curse be upon such disbelievers!

اور اب جو ایک کتاب اللہ کی طرف سے ان کے پاس آئی ہے ، اس کے ساتھ ان کا کیا برتاؤ ہے؟ باوجودیکہ وہ اس کتاب کی تصدیق کرتی ہے جو ان کے پاس پہلے سے موجود تھی ، باوجودیکہ اس کی آمد سے پہلے وہ خود کفار کے مقابلے میں فتح و نصرت کی دعائیں مانگا کرتے تھے ، مگر جب وہ چیز آگئی جسے وہ پہچان بھی گئے ، تو انھوں نے اسے ماننے سے انکار کر دیا ۔ 95 خدا کی لعنت ان منکرین پر ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے وہ کتاب آئی ( یعنی قرآن ) جو اس ( تورات ) کی تصدیق بھی کرتی ہے جو پہلے سے ان کے پاس ہے ( تو ان کا طرز عمل دیکھو ) باوجودیکہ یہ خود شروع میں کافروں ( یعنی بت پرستوں ) کے خلاف ( اس کتاب کے حوالے سے ) اللہ سے فتح کی دعائیں مانگا کرتے تھے ۔ ( ٦١ ) مگر جب وہ چیز ان کے پاس آگئی جسے انہوں نے پہچان بھی لیا ، تو اس کا انکار کر بیٹھے ۔ پس پھٹکار ہے اللہ کی ایسے کافروں پر ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب خدا کی طرف سے ایک کتاب ان کے پاس آئی ( یعنی قرآن شریف) جو سچا بتاتی ہے اس کتاب کو اجو ان کے پاس تھی ( یعنی توریت شریف کی تصدیق کرتی ہے) اور اس سے پہلے کافروں کے مقابلے میں اس کی مدد مانگا کرتے تھے جب وہ چیز آگئی جس کو پہچان چکے تھے تو لگے اس کا انکار کرنے خدا کی لعنت ( پھٹکار) کافروں پر 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے جو ان کے پاس ہے اس کی تصدیق کرنے والی کتاب آئی اور حالانکہ پہلے (اسی کے سبب) کافروں پر فتح کی دعا کیا کرتے تھے پھر جب ان کے پاس (کتاب) آئی تو اس کا انکار کردیا حالانکہ وہ اسے پہچانتے تھے پس اللہ کی لعنت ہو ایسے کافروں پر

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب اللہ کی طرف سے وہ کتاب آگئی جو ان کے پاس موجود کتاب کی تصدیق کرنے والی ہے ( تو وہ انکار کرنے لگے) حالانکہ وہ اس سے پہلے کافروں کے خلاف فتح کی دعائیں مانگا کرتے تھے۔ جب ان کے پاس وہ آگیا جسے وہ پہچان بھی چکے ہیں تو اب اس کا انکار کرتے ہیں۔ ایسے منکروں پر اللہ کی لعنت ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب الله کے ہاں سے ان کے پاس کتاب آئی جو ان کی (آسمانی) کتاب کی بھی تصدیق کرتی ہے، اور وہ پہلے (ہمیشہ) کافروں پر فتح مانگا کرتے تھے، تو جس چیز کو وہ خوب پہچانتے تھے، جب ان کے پاس آپہنچی تو اس سے کافر ہو گئے۔ پس کافروں پر الله کی لعنت

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when there came unto them a Book from before Allah confirming that which was with them, --and afore they were entreating God for victory over these who disbelieved, -then when there came unto them that which they recognised. they disbelieved therein wherefore Allah's curse be on the infidels!

اور جب ان کے پاس ایک کتاب اللہ کے پاس سے پہنچ گئی تصدیق کرنے والی اس کی جو ان کے پاس (پہلے سے) موجود ہے ۔ اور اس کے قبل یہ (خود ہی) کافروں سے بیان کیا کرتے تھے ۔ پھر جب ان کے پاس وہ آگیا جس کو (خوب) پہچانتے تھے تو اسی سے کفر کربیٹھے ۔ سو اللہ کی لعنت ہو کافروں پر ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب آئی ان کے پاس ایک کتاب اللہ کے پاس سے ، مطابق ان ( پیشین گوئیوں ) کے جو ان کے ہاں موجود ہیں اور وہ پہلے سے کافروں کے مقابلے میں فتح کی دعائیں مانگ رہے تھے ۔ تو جب آئی ان کے پاس وہ چیز جس کو وہ جانے پہچانے ہوئے تھے تو انہوں نے اس کا انکار کردیا ۔ پر ان منکروں پر اللہ کی پھٹکار ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان کے پاس اﷲ ( تعالیٰ ) کی طرف سے کتاب ( قرآن مجید ) آئی ( جو ) ان کے پاس جو ( کتاب ) ہے اس کی تصدیق کرنے والی ( ہے ) حالانکہ وہ ( اس سے ) پہلے ( اس کے ذریعے ) کافروں پر فتح طلب کیا کرتے تھے ، پس جب ان کے پاس وہ ( کتاب ) آئی جسے وہ پہچانتے ( بھی ) تھے ( تو ) انہوں نے اس کا انکار کیا ، پس کافروں پر اﷲ ( تعالیٰ ) کی لعنت ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے کتاب پہنچی جو اس کتاب کو سچا بتاتی ہے جو ان کے پاس ہے اور پہلے وہ کافروں پر فتح مانگتے تھے پھر جب انہیں پہنچا جسے پہچان لیا تھا تو اس کے منکر ہوگئے تو منکروں پر اللہ کی لعنت ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب آپہنچی ان کے پاس ایک ایسی عظیم الشان کتاب، اللہ کے یہاں سے، جو کہ تصدیق کرنے والی ہے، اس (کتاب) کی جو کہ ان کے پاس ہے، درآنحالیکہ اس سے پہلے یہ لوگ کافروں کے مقابلے میں فتح (و نصرت) کی دعائیں مانگا کرتے تھے، مگر جب پہنچ گیا ان کے پاس وہ کچھ جس کو انہوں نے (اچھی طرح) پہچان بھی لیا، تو یہ (پوری ڈھٹائی سے) اس کے منکر ہوگئے، پس لعنت (و پھٹکار) ہے ایسے کافروں پر،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب اللہ کی طرف سے کتاب آگئی جو اُس کتاب کی تصدیق کرتی ہےجو ان کے پاس ہے اور اس سے قبل وہ کفارکے مقابلہ میں فتح ونصرت کی دعائیں مانگاکرتے تھے ، توجب ان کے پاس وہ چیز ( کتاب ) آ گئی ، جسے انہوں نے پہچان لیاتواس کا انکارکردیا ، سوایسے کافروں پر اللہ کی لعنت ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان کے پاس اللہ کی وہ کتاب ( قرآن ) آئی جو ان کے ساتھ والی کتاب ( توریت ) کی تصدیق فرماتی ہے ( ف۱۵۰ ) اور اس سے پہلے وہ اسی نبی کے وسیلہ سے کافروں پر فتح مانگتے تھے ( ف۱۵۱ ) تو جب تشریف لایا انکے پاس وہ جانا پہچانا اس سے منکر ہو بیٹھے ( ف۱۵۲ ) تو اللہ کی لعنت منکروں پر ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے وہ کتاب ( قرآن ) آئی جو اس کتاب ( تورات ) کی ( اصلاً ) تصدیق کرنے والی ہے جو ان کے پاس موجود تھی ، حالانکہ اس سے پہلے وہ خود ( نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان پر اترنے والی کتاب قرآن کے وسیلے سے ) کافروں پر فتح یابی ( کی دعا ) مانگتے تھے ، سو جب ان کے پاس وہی نبی ( حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اوپر نازل ہونے والی کتاب قرآن کے ساتھ ) تشریف لے آیا جسے وہ ( پہلے ہی سے ) پہچانتے تھے تو اسی کے منکر ہو گئے ، پس ( ایسے دانستہ ) انکار کرنے والوں پر اللہ کی لعنت ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے وہ کتاب آئی جو ان کے پاس والی کتاب ( توراۃ ) کی تصدیق کرتی ہے باوجودیکہ اس کے آنے سے پہلے خود یہ لوگ کافروں کے خلاف اس کے ذریعہ سے فتح و ظفر طلب کیا کرتے تھے ۔ مگر جب وہ ( کتاب ) ان کے پاس آگئی جسے وہ پہچانتے تھے تو اس کا انکار کر دیا ۔ پس کافروں ( منکروں ) پر اللہ کی لعنت ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And when there comes to them a Book from Allah, confirming what is with them,- although from of old they had prayed for victory against those without Faith,- when there comes to them that which they (should) have recognised, they refuse to believe in it but the curse of Allah is on those without Faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

When a Book came to them from God which confirms what is with them (the fact of truthfulness of the Prophet Muhammad in their Scripture), and, despite the fact that they had been praying for victory over the disbelievers (by the help of the truthful Prophet), they refuse to accept this book, even though they know it (to be the Truth). May God condemn those who hide the Truth!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when there came to them (the Jews), a Book (this Qur'an) from Allah confirming what is with them (the Tawrah) and the Injil (Gospel), although aforetime they had invoked Allah (for the coming of Muhammad) in order to gain victory over those who disbelieved, then when there came to them that which they had recognised, they disbelieved in it. So let the curse of Allah be on the disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when there came to them a Book from Allah verifying that which they have, and aforetime they used to pray for victory against those who disbelieve, but when there came to them (Prophet) that which they did not recognize, they disbelieved in him; so Allah's curse is on the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

And when there cometh unto them a scripture from Allah, confirming that in their possession - though before that they were asking for a signal triumph over those who disbelieved - and when there cometh unto them that which they know (to be the truth) they disbelieve therein. The curse of Allah is on disbelievers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब आई उनकी तरफ़ से उनके पास एक किताब जो सच्चा करने वाली है उसको जो उनके पास है, और वे पहले से काफ़िरों पर फ़तह माँगा करते थे, फिर जब आई उनके पास वह चीज़ जिसको उन्होंने पहचान रखा था तो उन्होंने उसका इनकार कर दिया; पस अल्लाह की लानत है इनकार करने वालों पर।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ان کو ایسی کتاب پہنچی (یعنی قرآن) جو منجانب اللہ ہے ( اور) اس کی (بھی) تصدیق کرنے والی ہے جو (پہلے سے) ان کے پاس ہے (یعنی توریت) حالانکہ اس کے قبل وہ (خود) بیان کیا کرتے تھے کفار سے پھر جب وہ چیز آپہنچی جس کو وہ (خوب جانتے) پہنچانتے ہیں تو اس کا (صاف) انکار کر بیٹھے سو (بس) خدا کی مار ہو ایسے منکروں پر۔ (89)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب ان کے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے کتاب آئی جو ان کی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے۔ یہ لوگ اس سے پہلے کفار پر فتح چاہتے تھے۔ جب یہ حق ان کے پاس آیا تو اسے پہچان لینے کے باوجود انہوں نے اس کے ساتھ کفر کیا۔ اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو کافروں پر

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اب جو ایک کتاب اللہ کی طرف سے ان کے پاس آئی ہے اس کے ساتھ ان کا برتاؤ کیا ہے ؟ باجودیکہ وہ اس کتاب کی تصدیق کرتی ہے ۔ جو ان کے پاس پہلے سے موجود تھی ، باجودیکہ اس کی آمد سے پہلے وہ خود کفار کے مقابلے میں فتح ونصرت کی دعائیں مانگا کرتے تھے ، مگر جب وہ چیز آگئی ۔ جسے وہ پہچان بھی گئے تو انہوں نے اسے ماننے سے انکار کردیا ۔ خدا کی لعنت ان منکرین پر ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ان کے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے کتاب پہنچی وہ اس کی تصدیق کرنے والی ہے جو ان کے پاس ہے اور حال یہ تھا کہ اس سے پہلے وہ کافروں کے مقابلہ میں فتح یابی طلب کرتے تھے پس جب وہ چیز ان کے پاس آگئی جس کو پہچان لیا تو اس کے منکر ہوگئے۔ سو اللہ کی لعنت ہے کافروں پر

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پہنچی ان کے پاس کتاب اللہ کی طرف سے جو سچا بتاتی ہے اس کتاب کو جو ان کے پاس ہے اور پہلے سے فتح مانگتے تھے کافروں پر پھر جب پہنچا ان کو جس کو پہچان رکھا تھا تو اس سے منکر ہوگئے سو لعنت ہے اللہ کی منکروں پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب اللہ کی طرف سے ان کے پاس وہ کتاب آئی جو تصدیق کرتی ہے اس کتاب کی جو ان کے پاس ہے حالانکہ پہلے کافروں کے خلاف فتح کی دعا کیا کرتے تھے پھر جب وہ ان کی جانی پہچانی چیز آگئی تو اس کو انکار کردیا سو خدا کی پھٹکار ہو انکار کرنیوالوں پر