Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 90

سورة البقرة

بِئۡسَمَا اشۡتَرَوۡا بِہٖۤ اَنۡفُسَہُمۡ اَنۡ یَّکۡفُرُوۡا بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ بَغۡیًا اَنۡ یُّنَزِّلَ اللّٰہُ مِنۡ فَضۡلِہٖ عَلٰی مَنۡ یَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِہٖ ۚ فَبَآءُوۡ بِغَضَبٍ عَلٰی غَضَبٍ ؕ وَ لِلۡکٰفِرِیۡنَ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ ﴿۹۰﴾

How wretched is that for which they sold themselves - that they would disbelieve in what Allah has revealed through [their] outrage that Allah would send down His favor upon whom He wills from among His servants. So they returned having [earned] wrath upon wrath. And for the disbelievers is a humiliating punishment.

بہت بری ہے وہ چیز جس کے بدلے انہوں نے اپنے آپ کو بیچ ڈالا وہ انکا کفر کرنا ہے ۔ اللہ تعالٰی کی طرف سے نازل شدہ چیز کے ساتھ محض اس بات سے جل کر کہ اللہ تعالٰی نے اپنا فضل اپنے جس بندہ پر چاہا نازل فرمایا اس کے باعث یہ لوگ غضب پر غضب کے مستحق ہو گئے اور ان کافروں کے لیے رسوا کرنے والا عذاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

بِئۡسَمَا
کتنا برا ہے جو
اشۡتَرَوۡا
بیچ ڈالا انہوں نے
بِہٖۤ
بدلے اس کے
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے نفسوں کو
اَنۡ
کہ
یَّکۡفُرُوۡا
انہوں نے کفر کیا
بِمَاۤ
ساتھ اس کے جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
بَغۡیًا
ضد کیوجہ سے
اَنۡ
کہ
یُّنَزِّلَ
نازل کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
عَلٰی مَنۡ
جس پر
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
مِنۡ عِبَادِہٖ
اپنے بندوں میں سے
فَبَآءُوۡ
تو وہ لوٹے
بِغَضَبٍ
ساتھ غضب کے
عَلٰی غَضَبٍ
غضب پر
وَلِلۡکٰفِرِیۡنَ
اور کافروں کے لئے
عَذَابٌ
عذاب ہے
مُّہِیۡنٌ
رسوا کن / آہانت آمیز
Word by Word by

Nighat Hashmi

بِئۡسَمَا
بری ہے جو
اشۡتَرَوۡا
انہوں نے بیچ دیا
بِہٖۤ
جس کے بدلے
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے آپ کو
اَنۡ
یہ کہ
یَّکۡفُرُوۡا
وہ انکار کر دیں
بِمَاۤ
اس کا جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
بَغۡیًا
ضد سے
اَنۡ
کہ
یُّنَزِّلَ
نازل کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اپناکچھ فضل
عَلٰی
اوپر
مَنۡ
جس پر
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
مِنۡ عِبَادِہٖ
اپنے بندوں میں سے
فَبَآءُوۡ
پھر وہ لوٹے
بِغَضَبٍ
غضب کےساتھ
عَلٰی غَضَبٍ
غضب پر
وَلِلۡکٰفِرِیۡنَ
اور کافروں کے لئے
عَذَابٌ
عذاب ہے
مُّہِیۡنٌ
توہین آمیز
Translated by

Juna Garhi

How wretched is that for which they sold themselves - that they would disbelieve in what Allah has revealed through [their] outrage that Allah would send down His favor upon whom He wills from among His servants. So they returned having [earned] wrath upon wrath. And for the disbelievers is a humiliating punishment.

بہت بری ہے وہ چیز جس کے بدلے انہوں نے اپنے آپ کو بیچ ڈالا وہ انکا کفر کرنا ہے ۔ اللہ تعالٰی کی طرف سے نازل شدہ چیز کے ساتھ محض اس بات سے جل کر کہ اللہ تعالٰی نے اپنا فضل اپنے جس بندہ پر چاہا نازل فرمایا اس کے باعث یہ لوگ غضب پر غضب کے مستحق ہو گئے اور ان کافروں کے لیے رسوا کرنے والا عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیسی بری چیز ہے جس کی خاطر انہوں نے اپنے آپ کو بیچ ڈالا۔ (اور وہ بری چیز یہ ہے) کہ وہ محض اس ضد اور حسد کی بنا پر اللہ کی نازل کردہ ہدایت کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں کہ اللہ نے اپنے فضل (وحی) سے اپنے جس بندے کو خود چاہا، اس پر نازل کردیا۔ لہذا اب یہ اللہ کے غضب پر غضب کے مستحق ہوگئے ہیں۔ اور (ایسے) کافروں کو ذلت کا عذاب ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بری ہے وہ جس کے بدلے میں انہوں نے اپنے آپ کوبیچ ڈالا کہ وہ انکارکردیں اس کاجواللہ تعالیٰ نے نازل کیا،اس ضدکی وجہ سے کہ اﷲ تعالیٰ اپناکچھ فضل اپنے بندوں میں سے جس پرچاہتاہے نازل کرتاہے۔ پھروہ غضب پرغضب لے کر لوٹے اور کافروں کے لیے توہین آمیز عذاب ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Vile is that for which they have sold out their selves: that they should deny what Allah has revealed, grudg¬ing that Allah should send down some of His bounty to whomsoever He wills from among His servants. So, they came out with wrath upon wrath. And for unbe¬lievers there is humiliating punishment.

بری چیز ہے وہ جس کے بدلے بیچا انہوں نے اپنے آپ کو کہ منکر ہوئے اس چیز کے جو اتاری اللہ نے سا صند پر کہ اتارے اللہ اپنے فضل سے جس پر چاہے اپنے بندوں سے، سو کمالائے غصہ پر غصہ اور کافروں کے واسطے عذاب ہے ذلت کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بہت بری شے ہے جس کے عوض انہوں نے اپنی جانوں کو فروخت کردیا کہ وہ انکار کر رہے ہیں اس ہدایت کا جو اللہ نے نازل کی ہے صرف اس ضد کی بنا پر کہ اللہ تعالیٰ نازل فرماتا ہے اپنے فضل (وحی و رسالت) میں سے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے۔ تو وہ لوٹے غضب پر غضب لے کر اور ایسے کافروں کے لیے سخت ذلتّ آمیز عذاب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

What a mean thing it is with which they delude their minds. They reject the Guidance which Allah has sent down merely because of their grudge why Allah has in His bounty sent it to whom He chose from amongst His servants. They have thus incurred wrath after wrath, and for such disbelievers there is a disgraceful doom.

کیسا برا ذریعہ ہے جس سے یہ اپنے نفس کی تسلی حاصل کرتے ہیں96 کہ جو ہدایت اللہ نے نازل کی ہے ، اس کو قبول کرنے سے صرف اس ضد کی بنا پر انکار کر رہے ہیں کہ اللہ نے اپنے فضل ﴿ وحی و رسالت﴾ سے اپنے جس بندے کو خود چاہا ، نواز دیا! 97 لہٰذا اب یہ غضب با لا ئے غضب کے مستحق ہو گئے ہیں اور ایسے کافروں کیلئے سخت ذلت آمیز سزا مقرر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بری ہے وہ قیمت جس کے بدلے انہوں نے اپنی جانوں کو بیچ ڈالا ہے ، کہ یہ اللہ کی نازل کی ہوئی کتاب کا صرف اس جلن کی بنا پر انکار کر رہے ہیں کہ اللہ اپنے فضل کا کوئی حصہ ( یعنی وحی ) اپنے بندوں میں سے جس پر چاہ رہا ہے ( کیوں ) اتار رہا ہے ؟ چنانچہ یہ ( اپنی اس جلن کی وجہ سے ) غضب بالائے غضب لے کر لوٹے ہیں ۔ ( ٦٢ ) اور کافر لوگ ذلت آمیز سزا کے مستحق ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ کی اتاری ہو یئ کتاب کا نکار کر کے برے بدلے پر انہوں نے اپنی جانوں کو بیچ ڈالا ( یعنی جان کے آرام و راحت کو بیچ کر اس کے بدلے عذاب مول لیا) کوہ بھی ضد) حسد) سے (ضد اس بات پر آئی) کہ اللہ تعالیٰ جس پر چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے وحی اتار تا ہے اب انہوں نے غصے پر غصہ کمایا اور کافروں کو ذلت کا عذاب ہوگا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے اپنے آپ کو بہت بری چیز کے بدلے بیچا ہے کہ جو (نعمت ، نبوت ، کتاب) اللہ نے اپنی مہربانی سے اپنے جس بندے پر چاہی نازل فرمائی اس کا بغاوت کرتے ہوئے انکار کردیا سو وہ غضب بالائے غضب کے مستحق ہوئے اور کافروں کے لئے ذلت والا عذاب ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کتنی بری چیز ہے جس کے بدلے انہوں نے اپنے آپ کو بیچ دیا ۔ محض اس ضد پر کہ اللہ نے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہا اپنے فضل و کرم سے (اس کتاب ہدایت کو ) نازل کردیا۔ یہ لوگ غضب پر غضب کے مستحق بن گئے ان منکرین حق کے لئے سخت ذلت والا عذاب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس چیز کے بدلے انہوں نے اپنے تئیں بیچ ڈالا، وہ بہت بری ہے، یعنی اس جلن سے کہ خدا اپنے بندوں میں جس پر چاہتا ہے، اپنی مہربانی سے نازل فرماتا ہے۔ خدا کی نازل کی ہوئی کتاب سے کفر کرنے لگے تو وہ (اس کے) غضب بالائے غضب میں مبتلا ہو گئے۔ اور کافروں کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Vile is that for which they have bartered their souls, that they should disbelieve that which Allah hath sent down, out of envy that Allah should reveal, out of His grace, unto whosoever of His bond men He listeth. Wherefore they have drawn upon themselves wrath upon wrath, and unto the infidel shall be a torment ignominious.

بری ہے وہ چیز جس کے عوض میں انہوں نے اپنی جانوں کو بیچ ڈالا ہے ۔ کہ انکار کرتے ہیں اس (کلام) کا جو اللہ نے نازل کیا ہے (محض) اس ضد پر کہ اللہ نے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہا اپنا فضل (خاص) نازل کیا ۔ سو وہ مستحق ہوگئے غضب بالائے غضب کے ۔ اور کافروں کے لیے عذاب ذلت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ہی بری ہے وہ چیز ، جس سے انہوں نے اپنی جانوں کا مبادلہ کیا کہ وہ انکار کر رہے ہیں اس چیز کا ، جو اللہ نے اتاری ہے ، محض اس ضد کی بنا پر کہ اللہ نازل کرے اپنا فضل جس پر چاہے اپنے بندوں میں سے ۔ پس وہ اللہ کا غضب در غضب لے کر لوٹے اور منکروں کیلئے ذلیل کرنے والا عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بہت بُری ہے وہ چیز جس کے بدلے انہوں نے اپنی جانوں کو بیچ ڈالا ، کہ جو ( کتاب ) اﷲ ( تعالیٰ ) نے اتاری ہے اس کا کفر کریں اس بات پر حسد کرتے ہوئے کہ اﷲ ( تعالیٰ ) اپنا فصل اپنے بندوں میں سے جس پر چاہیں نازل فرمادیں ، پس وہ غصے پر غصہ لے کر لوٹے اور کافروںکے لیے ذلیل کرنے والا عذاب ( تیار ) ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بری چیز ہے جس کے بدلہ میں انہوں نے اپنے آپ کو بیچا کہ جو ہدایت اللہ نے نازل کی ہے اس کو قبول کرنے سے صرف اس ضد کی بناء پر انکار کر رہے ہیں کہ اللہ نے اپنے فضل سے اپنے جس بندے کو خود چاہا نواز دیا۔ لہٰذا اب یہ غضب بالائے غضب کے مستحق ہوگئے ہیں اور ایسے کافروں کے لئے سخت ذلت آمیز سزا مقرر ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بڑی ہی بری ہے وہ چیز جس کے عوض انہوں نے سودا کیا اپنی جانوں کا، کہ یہ کفر کریں اس کا، جسے اللہ نے نازل فرمایا ہے، محض اس حسد (وعناد) کی وجہ ہے کہ اللہ اپنی مہربانی سے (اپنی رحمت) اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے نازل فرماتا ہے، سو مستحق ہوگئے یہ لوگ غضب بالائے غضب کے، اور ان کے لئے ایک بڑا ہی رسوا کن عذاب ہے،

Translated by

Noor ul Amin

بہت بری ہے وہ چیز جس کے بدلے میں انہوں نے اپنے آپ کو بیچ ڈالااس ضد اور حسدکی بنا پر اللہ کی نازل کردہ ہدایت کا انکار کرتے ہیں کہ اللہ نے اپنے فضل ( وحی ) سے اپنے جس بندے کو خودچا ہا ، اس پر نازل کردیالہٰذااب یہ اللہ کے غضب درغضب کے مستحق ہو گئے ہیں ، اور ( ایسے ) کافروں کو ذلت کاعذاب ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کس برے مولوں انہوں نے اپنی جانوں کو خریدا کہ اللہ کے اتارے سے منکر ہوں ( ف۱۵۳ ) اس کی جلن سے کہ اللہ اپنے فضل سے اپنے جس بندے پر چاہے وحی اتارلے ( ف۱۵٤ ) تو غضب پر غضب کے سزاوار ہوئے ( ف۱۵۵ ) اور کافروں کے لیے ذلت کا عذاب ہے ۔ ( ف۱۵٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

انہوں نے اپنی جانوں کا کیا برا سودا کیا کہ اللہ کی نازل کردہ کتاب کا انکار کر رہے ہیں ، محض اس حسد میں کہ اللہ اپنے فضل سے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے ( وحی ) نازل فرماتا ہے ، پس وہ غضب در غضب کے سزاوار ہوئے ، اور کافروں کے لئے ذلّت انگیز عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

سو کس قدر بری ہے وہ چیز جس کے عوض ان لوگوں نے اپنی جانوں کا سودا کیا ہے کہ محض اس ضد اور سرکشی کی بناء پر اللہ کی نازل کردہ کتاب کا انکار کر دیا کہ اس نے اپنے بندوں میں سے ایک خاص بندہ ( نبی خاتم ( ع ) ) پر اپنے فضل و کرم سے کیوں ( وحی نبوت و کتاب ) نازل کر دی؟ پس وہ اس روش کے نتیجہ میں ( خدا کے ) غضب بالائے غضب کے سزاوار ہوئے اور کافروں کے لئے ذلت آمیز عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Miserable is the price for which they have sold their souls, in that they deny (the revelation) which Allah has sent down, in insolent envy that Allah of His Grace should send it to any of His servants He pleases: Thus have they drawn on themselves Wrath upon Wrath. And humiliating is the punishment of those who reject Faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

Evil is that for which they have sold their souls: They have refused to accept God's revelations in rebellion against the servant of God whom He has, by His Grace, chosen to grant His message. They have brought upon themselves God's wrath in addition to the wrath that they had incurred upon themselves for their previous sins. The disbelievers will suffer a humiliating torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

How bad is that for which they have sold their own selves, that they should disbelieve in that which Allah has revealed (the Qur'an), grudging that Allah should reveal of His grace unto whom He wills of His servants. So they have drawn on themselves wrath upon wrath. And for the disbelievers, there is disgracing torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Evil is that for which they have sold their souls-- that they should deny what Allah has revealed, out of envy that Allah should send down of His grace on whomsoever of His servants He pleases; so they have made themselves deserving of wrath upon wrath, and there is a disgraceful punishment for the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

Evil is that for which they sell their souls: that they should disbelieve in that which Allah hath revealed, grudging that Allah should reveal of His bounty unto whom He will of His slaves. They have incurred anger upon anger. For disbelievers is a shameful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कैसी बुरी है वह चीज़ जिसके बदले उन्होंने अपनी जानों का सौदा किया कि वे इनकार कर रहे हैं अल्लाह के उतारे हुए कलाम का इस ज़िद की बिना पर कि अल्लाह अपने फ़ज़्ल से अपने बन्दों में से जिस पर चाहे उतारे; पस वो ग़ुस्से पर ग़ुस्सा कमा कर लाए, और इनकार करने वालों के लिए ज़िल्लत का अज़ाब है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ حالت (بہت ہی) بری ہے جسکواختیار کر کے وہ اپنی جانوں کو چھڑانا چاہتے ہیں ( اور وہ حالت) یہ (ہے) کہ کفر کرتے ہیں ایسی چیز کا جو حق تعالیٰ نے نازل فرمائی محض (اسی) ضد پر کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے جس بندہ پر اس کو منظور ہو نازل فرمادے سو وہ لوگ غضب بالائے غضب کے مستحق ہوگئے اور ان کفر کرنے والوں کو سزا ہوگی جس میں (ذلت) بھی ہے۔ (2) (90)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بُرا ہے وہ جس کے بدلے انہوں نے اپنے آپ کو بیچ ڈالا۔ وہ اللہ کی نازل کردہ کتاب کے ساتھ کفر کرتے ہیں اس ضد کی وجہ سے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہا نازل فرمایا۔ یہ لوگ غضب پر غضب کے ساتھ پلٹے اور انکار کرنے والوں کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیسا برا ذریعہ ہے ، جس سے یہ اپنے نفس کی تسلی حاصل کرتے ہیں کہ جو ہدایت اللہ نے نازل کی ہے ، اس کو قبول کرنے سے صرف اس ضد کی بناپر انکار کررہے ہیں کہ اللہ نے اپنے فضل (وحی و رسالت) سے اپنے جس بندے کو چاہا ، نواز دیا ۔ لہٰذا اب یہ غضب بالائے غضب کے مستحق ہوگئے ہیں اور ایسے کافروں کے لئے سخت ذلت آمیز سزا مقرر ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بری چیز ہے وہ جس کو اختیار کر کے اپنی جانوں کو خرید لیا یہ کہ کفر کریں اس چیز کے ساتھ جو اللہ نے اتارا حسد کرتے ہوئے اس بات پر کہ اللہ اپنے فضل سے اپنے بندوں میں جس پر چاہے نازل فرمائے، سو وہ لوگ غضب پر غضب کے مستحق ہوگئے اور کافروں کے لیے عذاب ہے ذلیل کرنے والا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بری چیز ہے وہ جس کے بدلے بیچا انہوں نے اپنے آپ کو کہ منکر ہوئے اس چیز کے جو اتاری اللہ نے اس ضد پر کہ اتارے اللہ اپنے فضل سے جس پر چاہے اپنے بندوں میں سے سو کما لائے غصّہ پر غصّہ اور کافروں کے واسطے عذاب ہے ذلت کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ شئے بہت بری ہے جس شئے کے عوض انہوں نے اپنی جانوں کو خریدا وہ یہ کہ اس کلام سے انکار کیا جو اللہ نے نازل کیا ہے اور یہ انکار بھی محض اس ضد پر کہ وہ کلام اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہا اپنے فضل سے کیوں نازل کیا سو وہ لوگ غضب پر غضب کے مستحق ہوگئے اور ایسے منکروں کے لئے توہین آمیز عذاب ہے ۔