77. Here the people have been warned that whoso will turn away front the Quran and will reject its guidance, he shall do harm to himself only and not to Allah and His Messenger, and that the one, who rejects His Message, shall inevitably be punished in the Hereafter. And this warning holds good for every people, every country and every age. This is because there are only two alternatives for an individual or a community, whom the message of the Quran reaches. They can either accept it or reject it, there is no third way.
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :77
اس میں پہلی بات تو یہ بتائی گئی کہ جو شخص اس درس نصیحت ، یعنی قرآن سے منہ موڑے گا اور اس کی ہدایت و رہنمائی قبول کرنے سے انکار کرے گا ، وہ اپنا ہی نقصان کرے گا ، محمد صلی اللہ علیہ و سلم اور ان کے بھیجنے والے خدا کا کچھ نہ بگاڑے گا ۔ اس کی یہ حماقت دراصل اس کی خود اپنے ساتھ دشمنی ہو گی ۔ دوسری بات یہ بتائی گئی کہ کوئی شخص ، جس کو قرآن کی یہ نصیحت پہنچے اور پھر وہ اسے قبول کرنے سے پہلو تہی کرے ، آخرت میں سزا پانے سے بچ نہیں سکتا ۔ آیت کے الفاظ عام ہیں ۔ کسی قوم ، کسی ملک ، کسی زمانے کے ساتھ خاص نہیں ہیں ۔ جب تک یہ قرآن دنیا میں موجود ہے ، جہاں جہاں ، جس جس ملک اور قوم کے ، جس شخص کو بھی یہ پہنچے گا ، اس کے لیے دو ہی راستے کھلے ہوں گے ۔ تیسرا کوئی راستہ نہ ہو گا ۔ یا تو اس کو مانے اور اس کی پیروی اختیار کرے ۔ یا اس کو نہ مانے اور اس کی پیروی سے منہ موڑ لے ۔ پہلا راستہ اختیار کرنے والے کا انجام آگے آ رہا ہے ۔ اور دوسرا راستہ اختیار کرنے والے کا انجام یہ ہے جو اس آیت میں بتا دیا گیا ہے ۔