Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 102

سورة طه

یَّوۡمَ یُنۡفَخُ فِی الصُّوۡرِ وَ نَحۡشُرُ الۡمُجۡرِمِیۡنَ یَوۡمَئِذٍ زُرۡقًا ﴿۱۰۲﴾ۚ ۖ

The Day the Horn will be blown. And We will gather the criminals, that Day, blue-eyed.

جس دن صور پھونکا جائیگا اور گناہ گاروں کو ہم اس دن ( دہشت کی وجہ سے ) نیلی پیلی آنکھوں کے ساتھ گھیر لائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَّوۡمَ
جس دن
یُنۡفَخُ
پھونکا جائے گا
فِی الصُّوۡرِ
صور میں
وَنَحۡشُرُ
اور ہم اکٹھا کریں گے
الۡمُجۡرِمِیۡنَ
مجرموں کو
یَوۡمَئِذٍ
اس دن
زُرۡقًا
نیلی آنکھوں والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَّوۡمَ
جس دن
یُنۡفَخُ
پھونکا جائے گا
فِی الصُّوۡرِ
صور میں
وَنَحۡشُرُ
اور ہم جمع کریں گے
الۡمُجۡرِمِیۡنَ
مجرموں کو
یَوۡمَئِذٍ
اس دن
زُرۡقًا
نیلی آنکھوں والے
Translated by

Juna Garhi

The Day the Horn will be blown. And We will gather the criminals, that Day, blue-eyed.

جس دن صور پھونکا جائیگا اور گناہ گاروں کو ہم اس دن ( دہشت کی وجہ سے ) نیلی پیلی آنکھوں کے ساتھ گھیر لائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس دن صور پھونکا جائے گا ہم اس دن مجرموں کو اکٹھا کریں گے تو وہ (دہشت کے مارے) نیلگوں ہو رہے ہوں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جس دن صور میں پھونکاجائے گا اور اس دن ہم اس حال میں مجرموں کوجمع کریں گے کہ وہ نیلی آنکھوں والے ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The Day when the Horn (Sur) will be blown and We shall gather them together that day, while turned blue,

جس دن پھونکیں گے صور میں اور گھیر لائیں گے ہم گنہگاروں کو اس دن نیلی آنکھیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس دن صور پھونکا جائے گا اور ہم مجرموں کو اس دن اکٹھا کریں گے (اس حالت میں) کہ ان کی آنکھیں نیلی پڑی ہوں گی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

the Day when the Trumpet shall be sounded and We shall muster the sinners, their eyes turned blue with terror.

اس دن جبکہ صور پھونکا جائے گا 78 اور ہم مجرموں کو اس حال میں گھیر لائیں گے کہ ان کی آنکھیں ﴿دہشت کے مارے﴾ پتھرائی ہوئی ہوں گی ، 79

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جس دن صور پھونکا جائے گا ، اور اس دن ہم سارے مجرموں کو گھیر کر اس طرح جمع کریں گے کہ وہ نیلے پڑے ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس دن صور پھونکا جائے گا اور گناہگاروں (مشرکوں اور کافروں کو ہم اس دن اکٹھا کرینگے ان کی آنکھیں نیلی اور اندھ ہونگی اور منہ کالے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس روز صور پھونکا جائے گا اور ہم گنہگاروں کو اکٹھا کردیں گے۔ اس دن (ان کی) نیلی آنکھیں (ہوں گی)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب صور پھونکا جائے گا اس دن ہم ان مجرموں کو اس طرح گھیر کر لائیں گے کہ دہشت سے ان کی آنکھیں نیلی (پتھرائی ہوئی) ہوں گی

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس روز صور پھونکا جائے گا اور ہم گنہگاروں کو اکھٹا کریں گے اور ان کی آنکھیں نیلی نیلی ہوں گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The Day whereon the trumpet will be blown into, and We shall gather the culprits on that Day blear-eyed,

جس روز صور پھونکا جائے گا اور مجرموں کو ہم اسی روزیوں جمع کریں گے کہ وہ نیلی آنکھوں والے ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جس دن صور پھونکا جائے گا اور مجرموں کو اس دن ہم اس حال میں اکٹھا کریں گے کہ خوف کے مارے ان کی آنکھیں نیلی پڑی ہوں گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

جس روز صورت پھونکا جائے گا اور ہم گنہگاروں کو اس روز ( اس حالت میں ) اکٹھا کریں گے کہ ان کی آنکھیں ( دہشت کے مارے ) نیلی ( ہورہی ) ہوں گی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس روز صور پھونکا جائے گا اور ہم گنہگاروں کو اکٹھا کریں گے اور ان کی آنکھیں نیلی نیلی ہوں گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس دن کہ صور میں پھونک دیا جائے گا اس روز ہم مجرموں کو اس حال میں اکٹھا کر لائیں گے، کہ ان کے چہرے سیاہ اور ان کی آنکھیں نیلی ہوں گی۔

Translated by

Noor ul Amin

جس دن صورپھونکاجائے گاہم اس دن مجرموں کو میدانِ محشر میں اکٹھا کرینگے ان کی آنکھیں ( مارے خوف کے ) نیلی پیلی ہوئی ہوں گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس دن صور پھونکا جائے گا ( ف۱۵٤ ) اور ہم اس دن مجرموں کو ( ف۱۵۵ ) اٹھائیں گے نیلی آنکھیں ( ف۱۵٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جس دن صور پھونکا جائے گا اور اس دن ہم مجرموں کو یوں جمع کریں گے کہ ان کے جسم اور آنکھیں ( شدّتِ خوف اور اندھے پن کے باعث ) نیلگوں ہوں گی

Translated by

Hussain Najfi

جس دن صور پھونکا جائے گا تو ہم مجرموں کو اس طرح محشور کریں گے کہ ان کی آنکھیں نیلی ہوں گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Day when the Trumpet will be sounded: that Day, We shall gather the sinful, blear-eyed (with terror).

Translated by

Muhammad Sarwar

On the day when the trumpet will be sounded We will raise the criminals from their graves and their eyes will be turned blue and blind.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Day when the Sur will be blown: that Day, We shall gather the criminals blue-eyed.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

On the day when the trumpet shall be blown, and We will gather the guilty, blue-eyed, on that day

Translated by

William Pickthall

The day when the Trumpet is blown. On that day we assemble the guilty white-eyed (with terror),

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस दिन सूर फूँका जाएगा और हम अपराधियों को उस दिन इस दशा में इकट्ठा करेंगे कि उन की आँखे नीली पड़ गई होंगी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس روز صور میں پھونک ماری جاوے گی اور ہم اس روز مجرم لوگوں کو اس حالت سے جمع کریں گے کہ (آنکھوں سے) کرنجے ہوں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس دن صور پھونکا جائے گا اور ہم مجرموں کو اس حال میں گھیر لائیں گے کہ ان کی آنکھیں پتھرائی ہوئی ہوں گی۔ (١٠٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس دن جبکہ صور پھونکا جائے گا اور ہم مجرموں کو اس حال میں گھیر لائیں گے کہ ان کی آنکھیں (دہشت کے مارے) پتھرائی ہوئی ہوں گی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس روز صور پھونکا جائے گا، اور اس دن ہم مجرمین کو اس حالت میں جمع کریں گے کہ ان کی آنکھیں نیلی ہوں گی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس دن پھونکیں گے صور میں اور گھیر لائیں گے ہم گناہ گاروں کو اس دن نیلی آنکھیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

قیامت کا دن وہ دن ہے جس دن صور میں پھونک ماری جائیگی اور ہم اس دن مجرموں کو اس حال میں جمع کریں گے کہ ان کی آنکھیں نیلی ہوں گی۔