Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 105

سورة طه

وَ یَسۡئَلُوۡنَکَ عَنِ الۡجِبَالِ فَقُلۡ یَنۡسِفُہَا رَبِّیۡ نَسۡفًا ﴿۱۰۵﴾ۙ

And they ask you about the mountains, so say, "My Lord will blow them away with a blast.

وہ آپ سے پہاڑوں کی نسبت سوال کرتے ہیں ، تو آپ کہہ دیں کہ انہیں میرا رب ریزہ ریزہ کرکے اڑا دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَسۡـَٔلُوۡنَکَ
اور وہ سوال کرتے ہیں آپ سے
عَنِ الۡجِبَالِ
پہاڑوں کے بارے میں
فَقُلۡ
تو کہہ دیجیے
یَنۡسِفُہَا
بکھیر دے گا انہیں
رَبِّیۡ
میرا رب
نَسۡفًا
بکھیر دینا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَسۡـَٔلُوۡنَکَ
اور وہ سوال کرتے ہیں آپ سے
عَنِ الۡجِبَالِ
پہاڑوں کے بارے میں
فَقُلۡ
چنانچہ آپ کہہ دیں
یَنۡسِفُہَا
اڑادے گا اس کو
رَبِّیۡ
میرا رب
نَسۡفًا
اڑاکر دینا
Translated by

Juna Garhi

And they ask you about the mountains, so say, "My Lord will blow them away with a blast.

وہ آپ سے پہاڑوں کی نسبت سوال کرتے ہیں ، تو آپ کہہ دیں کہ انہیں میرا رب ریزہ ریزہ کرکے اڑا دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لوگ آپ سے پہاڑوں کے بارے میں پوچھتے ہیں (کہ قیامت کو ان کا کیا بنے گا ؟ ) آپ ان سے کہئے کہ میرا پروردگار انھیں دھول بنا کر اڑا دے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ تم سے پہاڑوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں،چنانچہ آپ کہہ دیں میرا رب انہیں اڑاکر بکھیردے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they ask you about the mountains. So, you say, |"My Lord will blow them up totally (as dust),

اور تجھ سے پوچھتے ہیں پہاڑوں کا حال سو تو کہہ ان کو بکھیر دے گا میرا رب اڑا کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) یہ لوگ آپ سے پہاڑوں کے بارے میں پوچھتے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ میرا رب ان کو ریزہ ریزہ کر کے بکھیر دے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

82 یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ آخر اس دن یہ پہاڑ کہاں چلے جائیں گے؟ کہو کہ میرا رب ان کو دھول بنا کر اڑا دے گا

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور لوگ تم سے پہاڑوں کے بارے میں پوچھتے ہیں ( کہ قیامت میں ان کا کیا بنے گا؟ ) جواب میں کہہ دو کہ میرا پروردگار ان کو دھول کی طرح اڑا دے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر کا فرتجھ سے پوچھتے ہیں (قیامت کے دن پہاڑ کیا ہوں گے کہہ دے پہاڑوں کو میرا مالک (ریزہ ریزہ کر کے) بکھیر کر اڑا دیگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ آپ سے پہاڑوں کے بارے پوچھتے ہیں سو فرمادیجئے کہ میرا پروردگار ان کو بالکل اڑا دے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ پہاڑوں کے متعلق پوچھتے ہیں (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے کہ میرا رب انہیں اڑا کر بکھیر دے گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم سے پہاڑوں کے بارے میں دریافت کرتے ہیں۔ کہہ دو کہ خدا ان کو اُڑا کر بکھیر دے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they ask thee regarding the mountains; so say thou: my Lord will scatter them with a total scattering.

اور آپ سے پہاڑوں کی بابت پوچھتے ہیں ۔ آپ کہہ دیجیے کہ میرا پروردگار بالکل ان کو اڑا دے گا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ تم سے پہاڑوں کی بابت سوال کرتے ہیں ۔ کہہ دو کہ میرا رب ان کو گرد وغبار کی طرح اڑادے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے پیغمبرﷺ ) یہ لوگ آپ سے پہاڑوں کے بارے میں پوچھتے ہیں ( کہ قیامت میں ان کا کیا ہوگا ) پس آپ فرمادیجیے کہ میرا رب ان کو اُڑا کر بکھیر دے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تم سے پہاڑوں کے بارے میں دریافت کرتے ہیں، فرمادیں کہ اللہ ان کو اڑا کر بکھیر دے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور پوچھتے ہیں آپ سے (اے پیغمبر ! ) ان پہاڑوں کے بارے میں، کہ قیامت میں ان کا کیا بنے گا ؟ تو کہو کہ میرا رب ان کو اڑا دے گا ریزہ ریزہ کر کے،

Translated by

Noor ul Amin

لوگ آپ سے پہاڑوں کے بارے میں پوچھتے ہیں آپ کہہ دیجئے کہ میرارب انہیں ریزہ ریزہ کرکے اڑادے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم سے پہاڑوں کو پوچھتے ہیں ( ف۱٦۰ ) تم فرماؤ انھیں میرا رب ریزہ ریزہ کرکے اڑا دے گا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ سے یہ لوگ پہاڑوں کی نسبت سوال کرتے ہیں ، سو فرمادیجئے: میرا رب انہیں ریزہ ریزہ کر کے اڑا دے گا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) لوگ آپ سے پہاڑوں کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ ( قیامت کے دن کہاں جائیں گے ) ؟ تو آپ کہہ دیجئے! کہ میرا پروردگار ان کو ( ریزہ ریزہ کرکے ) اڑا دے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They ask thee concerning the Mountains: say, "My Lord will uproot them and scatter them as dust;

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), they will ask you about the mountains. Tell them, "My Lord will grind them to powder

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they ask you concerning the mountains. Say: "My Lord will blast them and scatter them as particles of dust."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they ask you about the mountains. Say: My Lord will carry them away from the roots.

Translated by

William Pickthall

They will ask thee of the mountains (on that day). Say: My Lord will break them into scattered dust.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे तुम से पर्वतों के विषय में पूछते हैं। कह दो, "मेरा रब उन्हें धूल की तरह उड़ा देगा,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور لوگ آپ سے پہاڑیوں کی نسبت پوچھتے ہیں (کہ قیامت میں ان کا کیا حال ہوگا) سو آپ فرما دیجیئے کہ میرا رب ان کو بالکل اڑا دے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ یہ پہاڑکہاں چلے جائیں گے فرمادیں کہ میرا رب ان کو دھول بناکر اڑا دے گا۔ (١٠٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ آخر اس دن یہ پہاڑ کہاں چلے جائیں گے ؟ کہو کہ میرا رب ان کو دھول بنا کر اڑا دے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ لوگ آپ سے پہاڑوں کے بارے میں دریافت کرتے ہیں، سو آپ فرما دیجئے کہ میرا رب ان کو بالکل اڑا دیگا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تجھ سے پوچھتے ہیں پہاڑوں کا حال سو تو کہہ ان کو بکھیر دے گا میرا رب اڑا کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر ! لوگ آپ سے پہاڑوں کی نسبت پوچھتے ہیں سو آپ فرما دیجئے کہ ان پہاڑوں کو تو میرا رب بالکل اڑا دے گا۔