Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 117

سورة طه

فَقُلۡنَا یٰۤـاٰدَمُ اِنَّ ہٰذَا عَدُوٌّ لَّکَ وَ لِزَوۡجِکَ فَلَا یُخۡرِجَنَّکُمَا مِنَ الۡجَنَّۃِ فَتَشۡقٰی ﴿۱۱۷﴾

So We said, "O Adam, indeed this is an enemy to you and to your wife. Then let him not remove you from Paradise so you would suffer.

تو ہم نے کہا اے آدم! یہ تیرا اور تیری بیوی کا دشمن ہے ( خیال رکھنا ) ایسا نہ ہو کہ وہ تم دونوں کو جنت سے نکلوا دے کہ تو مصیبت میں پڑ جائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَقُلۡنَا
تو کہا ہم نے
یٰۤـاٰدَمُ
اے آدم
اِنَّ
بےشک
ہٰذَا
یہ
عَدُوٌّ
دشمن ہے
لَّکَ
تمہارا
وَلِزَوۡجِکَ
اور تمہاری بیوی کا
فَلَا
پس نہ
یُخۡرِجَنَّکُمَا
وہ ہر گز نکلوائے تم دونوں کو
مِنَ الۡجَنَّۃِ
جنت سے
فَتَشۡقٰی
ورنہ تم مصیبت میں پڑ جاؤ گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَقُلۡنَا
تو کہا ہم نے
یٰۤـاٰدَمُ
اے آدم
اِنَّ
یقیناً
ہٰذَا
یہ
عَدُوٌّ
دشمن ہے
لَّکَ
تمہارا
وَلِزَوۡجِکَ
اور تمہاری بیوی کا
فَلَا یُخۡرِجَنَّکُمَا
تو وہ نہ نکلوا دے تم دونوں کو
مِنَ الۡجَنَّۃِ
جنت سے
فَتَشۡقٰی
کہ تم مصیبت میں پڑ جاؤگے
Translated by

Juna Garhi

So We said, "O Adam, indeed this is an enemy to you and to your wife. Then let him not remove you from Paradise so you would suffer.

تو ہم نے کہا اے آدم! یہ تیرا اور تیری بیوی کا دشمن ہے ( خیال رکھنا ) ایسا نہ ہو کہ وہ تم دونوں کو جنت سے نکلوا دے کہ تو مصیبت میں پڑ جائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لہٰذا ہم نے آدم سے کہا کہ یہ تمہارا اور تمہاری بیوی کا دشمن ہے۔ یہ خیال رکھنا کہ وہ کہیں تمہیں جنت سے نکلوا نہ دے پھر تم مصیبت میں پڑجاؤ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توہم نے کہا: ’’اے آدم!یقینایہ تمہارا اور تمہاری بیوی کادشمن ہے تو کہیں وہ تم دونوں کوجنت سے نہ نکلوا دے کہ تم مصیبت میں پڑ جاؤ گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, We said |"0 &Adam, this is an enemy to you and to your wife. So let him not expel you from Paradise, lest you get into trouble.

پھر کہہ دیا ہم نے اے آدم یہ دشمن تیرا ہے اور تیرے جوڑے کا سو نکلوا نہ دے تم کو بہشت سے، پھر تو پڑجائے تکلیف میں ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو ہم نے کہا : اے آدم ( علیہ السلام) ! یقیناً یہ دشمن ہے تمہارا بھی اور تمہاری بیوی کا بھی تو (دیکھو ! ) یہ تم دونوں کو کہیں جنت سے نکلوا نہ دے کہ پھر تم مشقت میں پڑجاؤ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اس پر ہم نے آدم ( علیہ السلام ) 95 سے کہا کہ ” دیکھو ، یہ تمہارا اور تمہاری بیوی کا دشمن ہے 96 ، ایسا نہ ہو کہ یہ تمہیں جنت سے نکلوا دے 97 اور تم مصیبت میں پڑ جاؤ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ہم نے کہا کہ : اے آدم ! یہ تمہارا اور تمہاری بیوی کا دشمن ہے ، لہذا ایسا نہ ہو کہ یہ تم دونوں کو جنت سے نکلوا دے ، اور تم مشقت میں پڑجاؤ ۔ ( ٥٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ہم نے کہہ دیا آدم یا ابلیس) تیرا اور تیری 8 بی بی کا دشمن ہے ایسا نہ ہو وہ تم کو جنت سے نکال باہر کرائے اور تو آفت میں 9 میں پھنس جائے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو ہم نے فرمایا اے آدم (علیہ السلام) ! یقینا یہ آپ کا اور آپ کی بیوی کا دشمن ہے سو کہیں تم دونوں کو جنت سے نہ نکلوا دے پھر تم مصیبت میں پڑ جاؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے کہا کہ اے آدم یہ تمہارا اور تمہاری بیوی کا دشمن ہے۔ ایسا نہ ہو کہ تمہیں جنت سے نکلوا دے اور تم مصیبت میں پڑجاؤ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم نے فرمایا کہ آدم یہ تمہارا اور تمہاری بیوی کا دشمن ہے تو یہ کہیں تم دونوں کو بہشت سے نکلوا نہ دے۔ پھر تم تکلیف میں پڑجاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then We said: Adam! verily this is an enemy unto thee and thine spouse; so let him not drive forth you twain from the Garden, lest thou be destressed.

وہ انکار کرگیا پھر ہم نے کہا کہ اے آدم یقیناً یہ تمہارا اور تمہاری بیوی کا دشمن ہے ۔ سو کہیں یہ تم دونوں کو جنت سے نکلوا نہ دے پھر تم مصیبت میں پڑجاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ہم نے کہا کہ اے آدم! یہ تمہارا اور تمہاری بیوی کا دشمن ہے تو تم کو کہیں جنت سے نکال نہ چھوڑے کہ تم محروم ہوکر رہ جاؤ!

Translated by

Mufti Naeem

پھر ہم نے فرمایا کہ اے آدم ( علیہ السلام ) بے شک یہ آپ کا اور آپ کی اہلیہ کا دشمن ہے ، پس یہ ( کہیں ) تم دونوں کو ہرگز ہرگز جنت سے نکلوانہ دے ، پھر تم مصیبت میں پڑجاؤ ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم نے کہا کہ آدم یہ تمہارا اور تمہاری بیوی کا دشمن ہے تو یہ تم دونوں کو کہیں بہشت سے نکلوا نہ دے، پھر تم تکلیف میں پڑجاؤ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر ہم نے آدم (علیہ السلام) سے کہہ دیا کہ دیکھو یہ قطعی طور پر دشمن ہے تمہارا بھی اور تمہاری بیوی کا بھی سو کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ تمہیں جنت سے نکلوا دے،

Translated by

Noor ul Amin

لہٰذاہم نے آ دم سے کہاکہ یہ تمہارا اور تمہاری بیوی کادشمن ہے وہ کہیں تمہیں جنت سے نکلوانہ دے پھرتم مصیبت میں پڑجائو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ہم نے فرمایا ، اے آدم! بیشک یہ تیرا اور تیری بی بی کا دشمن ہے ( ف۱۷٦ ) تو ایسا نہ ہو کہ وہ تم دونوں کو جنت سے نکال دے پھر تو مشقت میں پڑے ( ف۱۷۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ہم نے فرمایا: اے آدم! بیشک یہ ( شیطان ) تمہارا اور تمہاری بیوی کا دشمن ہے ، سو یہ کہیں تم دونوں کو جنت سے نکلوا نہ دے پھر تم مشقت میں پڑ جاؤ گے

Translated by

Hussain Najfi

سو ہم نے کہا اے آدم ( ع ) ! یہ آپ کا اور آپ کی زوجہ کا دشمن ہے یہ کہیں آپ دونوں کو جنت سے نکلوا نہ دے؟ ورنہ مشقت میں پڑ جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then We said: "O Adam! verily, this is an enemy to thee and thy wife: so let him not get you both out of the Garden, so that thou art landed in misery.

Translated by

Muhammad Sarwar

We said, "Adam, this (satan) is your enemy and the enemy of your spouse. Let him not expel you and your spouse from Paradise lest you plunge into misery.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then We said: "O Adam! Verily, this is an enemy to you and to your wife. So let him not get you both out of Paradise, so that you will be distressed."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So We said: O Adam! This is an enemy to you and to your wife; therefore let him not drive you both forth from the garden so that you should be unhappy;

Translated by

William Pickthall

Therefor we said: O Adam! This is an enemy unto thee and unto thy wife, so let him not drive you both out of the Garden so that thou come to toil.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इस पर हम ने कहा, "ऐ आदम! निश्चय ही यह तुम्हारा और तुम्हारी पत्नी का शत्रु है। ऐसा न हो कि तुम दोनों को जन्नत से निकलवा दे और तुम तकलीफ़ में पड़ जाओ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ہم نے آدم (علیہ السلام) سے کہا کہ آدم (یاد رکھو) یہ بلاشبہ تمہارا اور تمہاری بی بی کا دشمن ہے سو کہیں تم دونوں کو جنت ہی سے نہ نکلوا دے (2) پھر تم مصیبت میں پڑجاؤ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے آدم سے کہا کہ دیکھو کہ شیطان تیرا اور تیری بیوی کا دشمن ہے ایسا نہ ہو کہ یہ تمہیں جنت سے نکلوا دے اور تم مصیبت میں پڑجاؤ۔ (١١٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس پر ہم نے آدم سے کہا کہ دیکھو ، یہ تمہارا اور تمہاری بیوی کا دن ہے ایسا نہ ہو کہ یہ تمہیں جنت سے نکلوا دے اور تم مصیبت میں پڑ جائو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ہم نے کہا اے آدم بلاشبہ یہ تمہارا اور تمہاری بیوی کا دشمن ہے سو یہ ہرگز تم دونوں کو جنت سے نہ نکال دے سو تم مصیبت میں پڑجاؤ گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر کہہ دیا ہم نے اے آدم یہ دشمن تیرا ہے اور تیرے جوڑے کا سو نکلوا نہ دے تم کو بہشت سے پھر تو پڑجائے تکلیف میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ہم نے کہا اے آدم (علیہ السلام) یہ ابلیس یقینا تیرا اور تیری بیوی کا دشمن ہے سو کہیں ایسا نہ ہو کہ تم دونوں کو جنت سے باہر نکلوا دے پھر تو مصیبت میں پڑجائے