Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 120

سورة طه

فَوَسۡوَسَ اِلَیۡہِ الشَّیۡطٰنُ قَالَ یٰۤـاٰدَمُ ہَلۡ اَدُلُّکَ عَلٰی شَجَرَۃِ الۡخُلۡدِ وَ مُلۡکٍ لَّا یَبۡلٰی ﴿۱۲۰﴾

Then Satan whispered to him; he said, "O Adam, shall I direct you to the tree of eternity and possession that will not deteriorate?"

لیکن شیطان نے اسے وسوسہ ڈالا کہنے لگا کہ کیا میں تجھے دائمی زندگی کا درخت اور بادشاہت بتلاؤں کہ جو کبھی پرانی نہ ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَوَسۡوَسَ
پس وسوسہ ڈالا
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
قَالَ
کہا
یٰۤـاٰدَمُ
اے آدم
ہَلۡ
کیا
اَدُلُّکَ
میں راہ نمائی کروں تمہاری
عَلٰی شَجَرَۃِ
درخت پر
الۡخُلۡدِ
ہمیشگی کے
وَمُلۡکٍ
اور بادشاہت کے
لَّایَبۡلٰی
جو نہ پرانی ہو گی
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَوَسۡوَسَ
پس وسوسہ ڈالا
اِلَیۡہِ
طرف اس کی
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
قَالَ
اس نے کہا
یٰۤـاٰدَمُ
اے آدم
ہَلۡ
کیا
اَدُلُّکَ
میں بتاؤں تمہیں
عَلٰی
اوپر
شَجَرَۃِ
درخت کے
الۡخُلۡدِ
دائمی زندگی کے
وَمُلۡکٍ
اور بادشاہت
لَّایَبۡلٰی
نہ پرانی ہو
Translated by

Juna Garhi

Then Satan whispered to him; he said, "O Adam, shall I direct you to the tree of eternity and possession that will not deteriorate?"

لیکن شیطان نے اسے وسوسہ ڈالا کہنے لگا کہ کیا میں تجھے دائمی زندگی کا درخت اور بادشاہت بتلاؤں کہ جو کبھی پرانی نہ ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر شیطان نے آدم کے دل میں وسوسہ ڈالا اور کہا : آدم ! میں تمہیں وہ درخت نہ بتاؤں جس سے ابدی زندگی اور لازوال سلطنت حاصل ہوتی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس شیطان نے اس کے دل میں وسوسہ ڈالا،اُس نے کہا: ’’اے آدم! کیا میں تمہیں دائمی زندگی کا درخت نہ بتاؤں اورایسی بادشاہت جوپرائی نہ ہو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then the Shaitan instigated him. He said, |"0 &Adam, shall I guide you to the tree of eternity and to an empire that does not decay?|"

پھر جی میں ڈالا اس کے شیطان نے کہا اے آدم میں بتاؤں تجھ کو درخت سدا زندہ رہنے کا اور بادشاہی جو پرانی نہ ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو وسوسہ ڈالا اس کے ذہن میں شیطان نے اس نے کہا : اے آدم ( علیہ السلام) ! کیا میں بتاؤں تجھے ہمیشہ رہنے والے درخت اور ایسی بادشاہی کے بارے میں جو کبھی پرانی نہ ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

لیکن شیطان نے اس کو پھسلایا ۔ 99 کہنے لگا ” آدم ، بتاؤں تمہیں وہ درخت جس سے ابدی زندگی اور لازوال سلطنت حاصل ہوتی ہے؟ ” 100

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر شیطان نے ان کے دل میں وسوسہ ڈالا ۔ کہنے لگا : اے آدم ! کیا میں تمہیں ایک ایسا درخت بتاؤں جس سے جاودانی زندگی اور وہ بادشاہی حاصل ہوجاتی ہے جو کبھی پرانی نہیں پڑتی؟ ( ٥١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر شیطان نے اس کو پھسلا (آدم کا دوست فۃ بنا اور قسم کھا کر کہنے لگا آدم کیا میں تجھ کو وہ درخت بتادوں جس (کے کھانے) سے ہمیشہ زندہ رہے اور وہ بادشاہت جو کبھی مٹے نہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ان کو شیطان نے بہکایا (اور) کہنے لگا اے آدم (علیہ السلام) ! کیا میں آپ کو ایسا درخت بتاؤں جو ہمیشہ کی زندگی (دینے) کی خاصیت رکھتا ہو اور ایسی بادشاہی کہ جس میں کبھی کمزوری نہ آئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر شیطان نے ان کے دل میں وسوسہ ڈالا اور کہا کہ اے آدم کیا میں مت ہیں ایک ایسے درخت کے متعلق نہ بتاؤں جس سے ہمیشہ کی زندگی اور نہ ختم ہونے والی سلطنت نصیب ہوجائے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو شیطان نے ان کے دل میں وسوسہ ڈالا۔ (اور) کہا کہ آدم بھلا میں تم کو (ایسا) درخت بتاؤں (جو) ہمیشہ کی زندگی کا (ثمرہ دے) اور (ایسی) بادشاہت کہ کبھی زائل نہ ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then the Satan whispered unto him; he said: Adam! shall direct thee to the tree of eternity and a dominion that ageth not!

پھر شیطان نے انہیں وسوسہ دلایا کہا کہ اے آدم میں تمہیں بتلا نہ دوں ہمیشگی کا درخت اور بادشاہی جس میں کبھی ضعف نہ آوے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو شیطان نے اس کو ورغلایا ۔ کہا کہ اے آدم! کیا میں تمہیں زندگی دوام کے درخت اور ایسی بادشاہی کا سراغ دوں ، جس پر کبھی کہنگی نہ آئے؟

Translated by

Mufti Naeem

پھر شیطان نے ان ( آدم علیہ السلام ) کے دل میں وسوسہ ڈالا اور کہا کہ اے آدم! کیا میں تمہیں ہمیشگی کا ( ضامن ) درخت ( نہ ) بتلاؤں اور ایسی بادشاہت جو کبھی زائل نہ ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو شیطان نے ان کے دل میں وسوسہ ڈالا اور کہا کہ آدم بھلا میں تم کو ایسا درخت بتائوں جو ہمیشہ کی زندگی کا ثمرہ دے اور ایسی بادشاہت کہ کبھی زائل نہ ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور دنیا میں یہ آسائشیں کہاں ؟ پس خیال رکھنا پھر شیطان نے اس کو بہکانے کے لیے کہا آدم کیا میں تمہیں ابدی زندگی کے درخت اور ایسی بادشاہی کا پتہ نہ دے دوں جسے کبھی زوال نہ آئے

Translated by

Noor ul Amin

پھر شیطان نے آدم کے دل میں وسوسہ ڈالا اور کہا:اے آدم! کیا میں تمہیں وہ درخت بتادوں جسے کھاکرتم جنت میں ہمیشہ رہوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو شیطان نے اسے وسوسہ دیا بولا ، اے آدم! کیا میں تمہیں بتادوں ہمیشہ جینے کا پیڑ ( ف۱۷۹ ) اور وہ بادشاہی کہ پرانی نہ پڑے ( ف۱۸۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس شیطان نے انہیں ( ایک ) خیال دلا دیا وہ کہنے لگا: اے آدم! کیا میں تمہیں ( قربِ الٰہی کی جنت میں ) دائمی زندگی بسر کرنے کا درخت بتا دوں اور ( ایسی ملکوتی ) بادشاہت ( کا راز ) بھی جسے نہ زوال آئے گا نہ فنا ہوگی

Translated by

Hussain Najfi

پھر شیطان نے ان کے دل میں وسوسہ ڈالا ( اور ) کہا اے آدم! کیا میں تمہیں بتاؤں ہمیشگی والا درخت اور نہ زائل ہونے والی سلطنت؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But Satan whispered evil to him: he said, "O Adam! shall I lead thee to the Tree of Eternity and to a kingdom that never decays?"

Translated by

Muhammad Sarwar

Satan, trying to seduce him, said, "Adam, do you want me to show you the Tree of Eternity and the Everlasting Kingdom?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then Shaytan whispered to him, saying: "O Adam! Shall I lead you to the Tree of Eternity and to a kingdom that will never waste away"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But the Shaitan made an evil suggestion to him; he said: O Adam! Shall I guide you to the tree of immortality and a kingdom which decays not?

Translated by

William Pickthall

But the devil whispered to him, saying: O Adam! Shall I show thee the tree of immortality and power that wasteth not away?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर शैतान ने उसे उकसाया। कहने लगा, "ऐ आदम! क्या मैं तुझे शाश्वत जीवन के वृक्ष का पता दूँ और ऐसे राज्य का जो कभी जीर्ण न हो?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ان کو شیطان نے بہکایا کہنے لگا کہ آدم (علیہ السلام) کیا میں تم کو ہمیشگی (کی خاصیت) کا درخت بتلاؤں (3) اور ایسی بادشاہی کہ جس میں کبھی ضعف نہ آوے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” شیطان اس کے دل میں ولولہ پیدا کرتے ہوئے کہنے لگا اے آدم کیا بتاؤں تمہیں وہ درخت جس سے ابدی زندگی اور لازوال سلطنت حاصل ہوتی ہے ؟ (١٢٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لیکن شیطان نے اس کو پھسلایا کہنے لگا ، آدم ، بتائوں تمہیں وہ درخت جس سے ابدی زندگی اور لازوال سلطنت حاصل ہوتی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

شیطان نے ان کی طرف وسوسہ ڈالا وہ کہنے لگا کہ اے آدم کیا میں تمہیں ہمیشگی والا درخت اور ایسی بادشاہی نہ بتادوں جس میں کبھی ضعف نہ آئے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جی میں ڈالا اس کے شیطان نے کہا اے آدم میں بتاؤں تجھ کو درخت سدا زندہ رہنے کا اور بادشاہی جو پرانی نہ ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر شیطان نے آدم کے قلب میں وسوسہ ڈالا آدم (علیہ السلام) سے کہنے لگا اے آدم (علیہ السلام) کیا میں تجھ کو ہمیشہ زندہ رکھنے والا درخت بتادوں اور نیز ایسی بادشاہت بتادوں جو کبھی پرانی نہ ہو۔