Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 121

سورة طه

فَاَکَلَا مِنۡہَا فَبَدَتۡ لَہُمَا سَوۡاٰتُہُمَا وَ طَفِقَا یَخۡصِفٰنِ عَلَیۡہِمَا مِنۡ وَّرَقِ الۡجَنَّۃِ ۫ وَ عَصٰۤی اٰدَمُ رَبَّہٗ فَغَوٰی ﴿۱۲۱﴾۪ۖ

And Adam and his wife ate of it, and their private parts became apparent to them, and they began to fasten over themselves from the leaves of Paradise. And Adam disobeyed his Lord and erred.

چناچہ ان دونوں نے اس درخت سے کچھ کھا لیا پس ان کے ستر کھل گئے اور بہشت کے پتے اپنے اوپر ٹانکنے لگے ۔ آدم ( علیہ السلام ) نے اپنے رب کی نافرمانی کی پس بہک گیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَکَلَا
تو دونوں نے کھالیا
مِنۡہَا
اس میں سے
فَبَدَتۡ
تو ظاہر ہو گئیں
لَہُمَا
ان دونوں کے لیے
سَوۡاٰتُہُمَا
شرم گاہیں ان دونوں کی
وَطَفِقَا یَخۡصِفٰنِ
اور وہ دونوں چپکانے لگے
عَلَیۡہِمَا
اپنے اوپر
مِنۡ وَّرَقِ
پتوں سے
الۡجَنَّۃِ
جنت کے
وَعَصٰۤی
اور نافرمانی کی
اٰدَمُ
آدم نے
رَبَّہٗ
اپنے رب کی
فَغَوٰی
تو وہ بھٹک گیا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَکَلَا
پس کھا لیا ان دونوں نے
مِنۡہَا
اس میں سے
فَبَدَتۡ
تو ظاہر ہو گئیں
لَہُمَا
ان کے لیے
سَوۡاٰتُہُمَا
شرم گاہیں ان کی
وَطَفِقَا یَخۡصِفٰنِ
اور دونوں چپکانے لگے
عَلَیۡہِمَا
اوپر اپنے
مِنۡ وَّرَقِ
پتوں سے
الۡجَنَّۃِ
جنت کے
وَعَصٰۤی
اور نافرمانی کی
اٰدَمُ
آدم نے
رَبَّہٗ
اپنے رب کی
فَغَوٰی
تو بھٹک گیا
Translated by

Juna Garhi

And Adam and his wife ate of it, and their private parts became apparent to them, and they began to fasten over themselves from the leaves of Paradise. And Adam disobeyed his Lord and erred.

چناچہ ان دونوں نے اس درخت سے کچھ کھا لیا پس ان کے ستر کھل گئے اور بہشت کے پتے اپنے اوپر ٹانکنے لگے ۔ آدم ( علیہ السلام ) نے اپنے رب کی نافرمانی کی پس بہک گیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آخر ان (دونوں) نے اس درخت کا پھل کھالیا جس سے ان کے ستر کے مقامات ایک دوسرے کے آگے کھل گئے تو وہ جنت کے پتوں سے انھیں ڈھانکنے لگے گئے۔ اور آدم نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی لہذا وہ بھٹک گئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس اُن دونوں نے اُس میں سے کھا لیا تو ان کے لیے اُن کی شرم گاہیں ظاہر ہو گئیں اور دونوں اپنے اوپرجنت کے پتے چپکا نے لگے اورآدم نے اپنے رب کی نافرمانی کی تو بھٹک گیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, both of them (&Adam and Eve) ate from it, and their parts of she were exposed to them, and they started stitching on themselves some of the leaves of Paradise. And &Adam disobeyed his Lord, and erred.

پھر دونوں نے کھالیا اس میں سے پھر کھل گئیں ان پر بری چیزیں لگے گانٹھنے اپنے اوپر پتے بہشت کے اور حکم ٹالا آدم نے اپنے رب کا پھر راہ سے بہکا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو ان دونوں نے کھالیا اس میں سے تو ان پر واضح ہوگئیں ان کی شرمگاہیں اور وہ لگے گانٹھنے اپنے اوپر جنت (کے درختوں) کے پتوں کو اور آدم ( علیہ السلام) نے اپنے رب کی نافرمانی کی تو وہ بھٹک گیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then the two of them ate the fruit of that tree and their shameful parts became revealed to each other, and they began to cover themselves with the leaves from the Garden. Thus Adam disobeyed his Lord and strayed into error.

آخر کار دونوں﴿میاں بیوی﴾ اس درخت کا پھل کھاگئے ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ فورا ہی ان کے ستر ایک دوسرے کے آگے کھل گئے اور لگے دونوں اپنے آپ کو جنت کے پتوں سے ڈھانکنے ۔ 101 آدم ( علیہ السلام ) نے اپنے رب کی نافرمانی کی اور راہ راست سے بھٹک گیا ۔ 102

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ان دونوں نے اس درخت میں سے کچھ کھالیا جس سے ان دونوں کے شرم کے مقامات ان کے سامنے کھل گئے ، اور وہ دونوں جنت کے پتوں کو اپنے اوپر گانٹھنے لگے ۔ اور ( اس طرح ) آدم نے اپنے رب کا کہا ٹالا ، اور بھٹک گئے ۔ ( ٥٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آخر انہوں نے اس درخت میں کچھ کھایا اسی وقت ان کی شرم کی چیزیں ان پر کھل گئیں بہشتی لباس اتر گیا اور دونوں بہشت (باغ) کے پتے (اپنا ستر چھپانے کی اپنے اوپر چپکانے لگے اور آدم نے اپنا سر چھپانے کو اپنے مالک کا فرمانا نہ 3 سنا آخر بھٹک گیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو دونوں نے اس میں سے (درخت کا پھل) کھالیا تو ان پر ان کے ستر کھل گئے اور (اپنا بدن ڈھانپنے کے لئے) دونوں اپنے اوپر جنت کے (درختوں کے) پتے چپکانے لگے اور آدم (علیہ السلام) نے اپنے پروردگار کے حکم کے خلاف کیا تو غلطی میں پڑگئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آخر کار ان دونوں نے اس سے کھالیا جس سے ان دونوں کے ستر ایک دوسرے کے آگے کھل گئے اور وہ دونوں جنت کے پتوں سے اپنے آپ کو ڈھانپنے لگے ۔ آدم (علیہ السلام) نے اپنے رب کی نافرمانی کی اور غلطی میں پڑگئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو دونوں نے اس درخت کا پھل کھا لیا تو ان پر ان کی شرمگاہیں ظاہر ہوگئیں اور وہ اپنے (بدنوں) پر بہشت کے پتّے چپکانے لگے۔ اور آدم نے اپنے پروردگار کے حکم خلاف کیا تو (وہ اپنے مطلوب سے) بےراہ ہو گئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then the twain ate thereof; so there became disclosed to them their shame, and they began sewing upon them selves some of the leaves of the Garden, so Adam disobeyed his Lord, and erred,

سو دونوں نے اس (درخت) سے کھالیا ان پر ان کے پردہ کے مقامات ظاہر ہوگئے اور ۔ دونوں لگے اپنے اوپر جنت کے پتے چپکانے ۔ اور آدم (علیہ السلام) سے اپنے پروردگار کا قصور ہوگیا سو وہ غلطی میں پڑگئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ان دونوں نے اس درخت کا پھل کھالیا تو ان کے ڈھانکنے کی چیزیں عریاں ہوگئیں اور وہ اپنے اوپر باغ کے پتے گانٹھنے گونتھنے لگے اور آدم نے اپنے رب کے حکم کی خلاف ورزی کی تو بھٹک گیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس دونوں ( آدم وحوا علیہما السلام ) نے اس ( درخت ) سے کھالیا تو ان دونوں پر ان کی شرم گاہیں ظاہر ہوگئیں اور وہ دونوں اپنے ( جسموں کے ) اوپر جنت کے پتے چپکانے لگے اور آدم ( علیہ السلام ) اپنے رب ( کے حکم ) کے خلاف کیا تو ( وہ اپنے مطلوب سے ) بے راہ ہوگئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو دونوں نے اس درخت کا پھل کھالیا تو ان پر ان کی شرمگاہیں ظاہر ہوگئیں اور وہ اپنے بدنوں پر پتے چپکانے لگے اور آدم نے اپنے رب کے حکم کے خلاف کیا تو وہ اپنے مطلوب سے بہک گیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو آخرکار جب اس کے بہکاوے میں آکر وہ دونوں اس درخت سے کھا بیٹھے تو اس کے کھاتے ہی ایک دوسرے کے سامنے کھل گئے ستر ان دونوں کے اور وہ دونوں اپنے اوپر جنت کے پتے چپکانے لگے اس طرح آدم سے اپنے رب کے حکم کی نافرمانی ہوگئی اور وہ بھٹک گئے

Translated by

Noor ul Amin

آخران دنوں نے اس درخت کاپھل کھالیاجس سے ان دونوں کی شرمگاہیں ایک دوسرے کے آ گے کھل گئیں اور وہ جنت کے پتوں سے انہیں ڈھانکنے لگ گئے اور آدم نے اپنے رب کی نا فرمانی کی لہٰذاوہ بھٹک گئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ان دونوں نے اس میں سے کھالیا اب ان پر ان کی شرم کی چیزیں ظاہر ہوئیں ( ف۱۸۱ ) اور جنت کے پتے اپنے اوپر چپکانے لگے ( ف۱۸۲ ) اور آدم سے اپنے رب کے حکم میں لغزش واقع ہوئی تو جو مطلب چاہا تھا اس کی راہ نہ پائی ( ف۱۸٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو دونوں نے ( اس مقامِ قربِ الٰہی کی لازوال زندگی کے شوق میں ) اس درخت سے پھل کھا لیا پس ان پر ان کے مقام ہائے سَتَر ظاہر ہو گئے اور دونوں اپنے ( بدن ) پر جنت ( کے درختوں ) کے پتے چپکانے لگے اور آدم ( علیہ السلام ) سے اپنے رب کے حکم ( کو سمجھنے ) میں فروگذاشت ہوئی٭ سو وہ ( جنت میں دائمی زندگی کی ) مراد نہ پا سکے

Translated by

Hussain Najfi

پس ان دونوں نے اس ( درخت ) میں سے کچھ کھایا ۔ تو ان پر ان کے قابل ستر مقامات ظاہر ہوگئے اور وہ اپنے اوپر جنت کے پتے چپکانے لگے اور آدم نے اپنے پروردگار ( کے امر ارشادی ) کی خلاف ورزی کی اور ( اپنے مقصد میں ) ناکام ہوئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

In the result, they both ate of the tree, and so their nakedness appeared to them: they began to sew together, for their covering, leaves from the Garden: thus did Adam disobey his Lord, and allow himself to be seduced.

Translated by

Muhammad Sarwar

Adam and his wife ate (fruits) from the tree and found themselves naked. Then they started to cover themselves with the leaves from the garden. Adam disobeyed his Lord and went astray.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then they both ate of the Tree, and so their private parts became manifest to them, and they began to cover themselves with the leaves of the Paradise for their covering. Thus Adam disobeyd his Lord, so he went astray.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then they both ate of it, so their evil inclinations became manifest to them, and they both began to cover themselves with leaves of the garden, and Adam disobeyed his Lord, so his life became evil (to him).

Translated by

William Pickthall

Then they twain ate thereof, so that their shame became apparent unto them, and they began to hide by heaping on themselves some of the leaves of the Garden. And Adam disobeyed his Lord, so went astray.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अन्ततः उन दोनों ने उस में से खा लिया, जिस के परिणामस्वरूप उन की छिपाने की चीज़े उन के आगे खुल गई और वे दोनों अपने ऊपर जन्नत के पत्ते जोड-जोड़कर रखने लगे। और आदम ने अपने रब की अवज्ञा की, तो वह मार्ग से भटक गया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو (اس کے بہکانے سے) دونوں نے اس درخت سے کھالیا تو ان دونوں کے ستر ایک دوسرے کے سامنے کھل گئے اور (اپنا بدن ڈھاپنے کو) دونوں اپنے اوپر جنت کے (درختوں کے) پتے چپکانے لگے اور آدم (علیہ السلام) سے اپنے رب کا قصور ہوگیا سو غلطی میں پڑگئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس دونوں میاں بیوی نے اس درخت کا پھل کھالیا فوراً ہی وہ ایک دوسرے کے سامنے ننگے ہوگئے اور دونوں اپنے آپ کو جنت کے پتوں سے ڈھانپنے لگے آدم نے اپنے رب کی نافرمانی کی اور راہ راست سے بھٹک گیا۔ “ (١٢١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار دونوں (میاں بیوی) اس درخت کا پھل کھا گئے۔ نتیجہ یہ ہوا کہف وراً ہی ان کے ستر ایک دوسرے کے آگے کھل گئے اور لگے دونوں اپنے آپ کو جنت کے پتوں سے ڈھانکنے ۔ آدم نے اپنے رب کی نافرمانی کی اور راہ راست سے بھٹک گیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ان دونوں نے اس میں سے کھالیا سو ان کی شرم کی جگہیں ایک دوسرے کے سامنے کھل گئیں اور وہ دونوں اپنے اوپر درخت کے پتے چپکانے لگے، اور آدم نے اپنے رب کی نافرمانی کی سو وہ غلطی میں پڑگئے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر دونوں نے کھالیا اس میں سے پھر کھل گئیں ان پر ان کی بری چیزیں اور لگے گانٹھنے اپنے اوپر پتے بہشت کے اور حکم ٹالا آدم نے اپنے رب کا پھر راہ سے بہکا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

چناچہ ان دونوں میاں بیوی نے اس ممنوعہ درخت میں سے کھالیا اس پر ان دونوں کی شرمگاہیں ان پر کھل گئیں اور دونوں اپنے اوپر جنت کے پتے بلا بلا کے رکھنے لگے اور آدم (علیہ السلام) نے اپنے رب کے حکم کی بجا آوری میں قوصر کیا اور وہ غلطی میں پڑگیا