Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 123

سورة طه

قَالَ اہۡبِطَا مِنۡہَا جَمِیۡعًۢا بَعۡضُکُمۡ لِبَعۡضٍ عَدُوٌّ ۚ فَاِمَّا یَاۡتِیَنَّکُمۡ مِّنِّیۡ ہُدًی ۬ ۙ فَمَنِ اتَّبَعَ ہُدَایَ فَلَا یَضِلُّ وَ لَا یَشۡقٰی ﴿۱۲۳﴾

[ Allah ] said, "Descend from Paradise - all, [your descendants] being enemies to one another. And if there should come to you guidance from Me - then whoever follows My guidance will neither go astray [in the world] nor suffer [in the Hereafter].

فرمایا تم دونوں یہاں سے اتر جاؤ تم آپس میں ایک دوسرے کے دشمن ہو ، اب تمہارے پاس جب کبھی میری طرف سے ہدایت پہنچے تو جومیری ہدایت کی پیروی کرے نہ تو وہ بہکے گا نہ تکلیف میں پڑے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
فرمایا
اہۡبِطَا
دونوں اتر جاؤ
مِنۡہَا
اس سے
جَمِیۡعًۢا
اکٹھے
بَعۡضُکُمۡ
بعض تمہارے
لِبَعۡضٍ
بعض کے
عَدُوٌّ
دشمن ہیں
فَاِمَّا
پھر اگر
یَاۡتِیَنَّکُمۡ
آجائے تمہارے پاس
مِّنِّیۡ
میری طرف سے
ہُدًی
ہدایت
فَمَنِ
تو جس نے
اتَّبَعَ
پیروی کی
ہُدَایَ
میری ہدایت کی
فَلَا
تو نہ
یَضِلُّ
وہ بھٹکے گا
وَلَا
اور نہ
یَشۡقٰی
وہ مصیبت میں پڑے گا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اللہ تعالیٰ نے فرمایا
اہۡبِطَا
دونوں اتر جاؤ
مِنۡہَا
اُس سے
جَمِیۡعًۢا
اکٹھے
بَعۡضُکُمۡ
تمہارا بعض
لِبَعۡضٍ
بعض کے لیے
عَدُوٌّ
دشمن ہے
فَاِمَّا
پھر اگر
یَاۡتِیَنَّکُمۡ
واقعی آئے تمہارے پاس
مِّنِّیۡ
میری طرف سے
ہُدًی
ہدایت
فَمَنِ
تو جو
اتَّبَعَ
پیروی کرے گا
ہُدَایَ
میری ہدایت کی
فَلَا یَضِلُّ
تو نہ وہ گمراہ ہو گا
وَلَا یَشۡقٰی
اور نہ وہ مصیبت میں پڑے گا
Translated by

Juna Garhi

[ Allah ] said, "Descend from Paradise - all, [your descendants] being enemies to one another. And if there should come to you guidance from Me - then whoever follows My guidance will neither go astray [in the world] nor suffer [in the Hereafter].

فرمایا تم دونوں یہاں سے اتر جاؤ تم آپس میں ایک دوسرے کے دشمن ہو ، اب تمہارے پاس جب کبھی میری طرف سے ہدایت پہنچے تو جومیری ہدایت کی پیروی کرے نہ تو وہ بہکے گا نہ تکلیف میں پڑے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ نے فرمایا : تم دونوں (یعنی انسان اور شیطان) سب یہاں سے نکل جاؤ۔ تم ایک دوسرے کے دشمن ہوگے۔ پھر اگر تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت آئے تو جو کوئی میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ تو گمراہ ہوگا اور نہ تکلیف اٹھائے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’تم دونوں اکھٹے اس سے اُترجاؤ،تم ایک دوسرے کے دشمن ہو پھر اگر واقعی میری طرف سے تمہارے پاس کوئی ہدایت آئے توجومیری ہدایت کی پیروی کرے گا تو نہ وہ گمراہ ہوگا اور نہ وہ مصیبت میں پڑے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |" (0 &Adam and Eve) Go down from here, all of you, some of you enemies of some. Then, should some guidance come to you from Me, the one who follows My guidance shall not go astray, nor shall he be in trouble.

فرمایا اترو یہاں سے دونوں اکٹھے رہو ایک دوسرے کے دشمن پھر اگر پہنچے تم کو میری طرف ہدایت پھر جو چلا میری بتلائی راہ پر سو وہ نہ بہکے گا اور نہ وہ تکلیف میں پڑے گا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اس کے بعد) اللہ نے فرمایا کہ تم سب کے سب اس (جنت) سے اتر جاؤ اب تم ایک دوسرے کے دشمن ہو گے تو جب بھی تمہارے پاس آئے میری طرف سے کوئی ہدایت تو جس نے پیروی کی میری ہدایت کی تو نہ وہ بہکے گا اور نہ ناکام ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور فرمایا ” تم دونوں ﴿فریق ، یعنی انسان اور شیطان﴾ یہاں سے اتر جاؤ ۔ تم ایک دوسرے کے دشمن رہو گے ۔ اب اگر میری طرف سے تمہیں کوئی ہدایت پہنچے تو جو کوئی میری اس ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ بھٹکے گا نہ بد بختی میں مبتلا ہوگا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے فرمایا : تم دونوں کے دونوں یہاں سے نیچے اتر جاؤ ، تم ایک دوسرے کے دشمن ہوگے ( ٥٣ ) پھر اگر تمہیں میری طرف سے کوئی ہدایت پہنچے تو جو کوئی میری ہدایت کی پیروی کرے گا ، وہ نہ گمراہ ہوگا ، اور نہ کسی مشکل میں گرفتار ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(کہ اب تو یہ پر قائم رہنا گناہ کرنا) (جب آدم اور حوا نے اس درخت میں سے کھایا) تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم دونوں بہشت میں سے (زمین پر) اترو تم میں سے ایک دوسرے کا دشمن رہے گا 5 پھر اگر میری طرف سے تم پر ہدایت آئے (میرا پیغمبر آئے یا میرا کلام تو جو کوئی میری ہدایت پر چلے نہ وہ (دنیا میں) بہکے گا اور (آخرت میں) بدنصیب 6 ہوگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ارشاد ہوا تم دونوں کے دونوں اس (جنت) سے اترو (دنیا میں) تم میں سے بعض بعض کے دشمن ہوں گے پھر اگر میری طرف سے تمہارے پاس ہدایت آئے تو جو شخص میری ہدایت کا اتباع کرے تو وہ نہ (دنیا میں) گمراہ ہوگا اور نہ (آخرت میں) دکھ اٹھائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اللہ نے ) فرمایا کہ تم دونوں یہاں سے اتر جاؤ۔ تم سب ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے۔ پھر جب میری طرف سے تمہارے پاس ہدایت آئے تو جو بھی اس کی پیروی کرے گا وہ گمراہ نہ ہوگا اور نہ بدبختی میں مبتلا ہو گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

فرمایا کہ تم دونوں یہاں سے نیچے اتر جاؤ۔ تم میں بعض بعض کے دشمن (ہوں گے) پھر اگر میری طرف سے تمہارے پاس ہدایت آئے تو جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ گمراہ ہوگا اور نہ تکلیف میں پڑے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: get ye twain down therefrom together: some of you an enemy unto some others; then if there cometh unto you from Me guidance, whosoever followeth My guidance shall neither go astray nor be distressed.

(اللہ نے) کہا تم سب (اب) جنت سے اترو ۔ ایک کے دشمن ہوکر ۔ پھر اگر تم کو میری طرف سے کوئی ہدایت پہنچے ۔ تو جو کوئی میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ بھٹکے گا اور نہ محروم رہے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

حکم ہوا کہ تم سب یہاں سے اترو ، تم ایک دوسرے کے دشمن ہوگے! پر اگر تمہارے پاس میری ہدایت آئے تو جو میری ہدایت کی پیروی کرے گا ، نہ وہ گمراہ ہوگا اور نہ محروم رہے گا!

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اللہ تعالیٰ نے ) فرمایا کہ تم دونوں ( کے دونوں ) یہاں ( جنت ) سے نیچے ( زمین پر ) اترو اس حال میں کہ تم میں سے بعض ، بعض کے دشمن ہوں گے ، پھر اگر تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت آئے تو جو شخص میری ( امن ) ہدایت کی اتباع کرلے گا تو وہ نہ گمراہ ہوگا اور نہ تکلیف میں پڑے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمایا کہ تم دونوں یہاں سے اتر جاؤ تم میں بعض بعض کے دشمن ہوں گے پھر اگر میری طرف سے تمہارے پاس ہدایت آئے تو جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا، وہ نہ گمراہ ہوگا اور نہ تکلیف میں پڑے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور فرمایا تم دونوں اکٹھے یہاں سے اتر جاؤ، اس حال میں کہ تم میں سے بعض بعض کا دشمن ہوگا پھر یاد رکھنا کہ اگر آجائے تمہارے پاس کوئی ہدایت میری طرف سے تو اس بارے میں میرا ضابطہ یہ ہوگا کہ جس نے میری ہدایت کی پیروی کی تو وہ نہ گمراہ ہوگا اور نہ بدبختی میں مبتلا ہوگا

Translated by

Noor ul Amin

پھراللہ نے فرمایا : تم دونوں یہاں ( جنت ) سے نیچے ( زمین پر ) چلے جائوکیونکہ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو پھر اگر تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت آئے توجوکوئی میری ہدایت کی پیروی کرے گاوہ نہ تودنیا میں گمراہ ہوگا اور نہ آخرت میں تکلیف اٹھائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فرمایا تم دونوں مل کر جنت سے اترو تم میں ایک دوسرے کا دشمن ہے ، پھر اگر تم سب کو میری طرف سے ہدایت آئے ، ( ف۱۸٤ ) تو جو میری ہدایت کا پیرو ہوا وہ نہ بہکے ( ف۱۸۵ ) نہ بدبخت ہو ( ف۱۸٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ارشاد ہوا: تم یہاں سے سب کے سب اتر جاؤ ، تم میں سے بعض بعض کے دشمن ہوں گے ، پھر جب میری جانب سے تمہارے پاس کوئی ہدایت ( وحی ) آجائے سو جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا تو وہ نہ ( دنیا میں ) گمراہ ہوگا اور نہ ( آخرت میں ) بدنصیب ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

فرمایا ( اب ) تم زمین پر اتر جاؤ ایک دوسرے کے دشمن ہوکر پھر اگر تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت پہنچے تو جو کوئی میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ گمراہ ہوگا اور نہ بدبخت ہوگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "Get ye down, both of you,- all together, from the Garden, with enmity one to another: but if, as is sure, there comes to you Guidance from Me, whosoever follows My Guidance, will not lose his way, nor fall into misery.

Translated by

Muhammad Sarwar

God then told them, "Get out of here all of you; you are each other's enemies. When My guidance comes to you, those who follow it will not go astray nor will they endure any misery.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He (Allah) said: "Get you down, both of you, together, some of you are an enemy to some others. Then if there comes to you guidance from Me, then whoever follows My guidance he shall neither go astray nor shall be distressed.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: Get forth you two therefrom, all (of you), one of you (is) enemy to another. So there will surely come to you guidance from Me, then whoever follows My guidance, he shall not go astray nor be unhappy;

Translated by

William Pickthall

He said: Go down hence, both of you, one of you a foe unto the other. But when there come unto you from Me a guidance, then whoso followeth My guidance, he will not go astray nor come to grief.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहा, "तुम दोनों के दोनों यहाँ से उतरो! तुम्हारे कुछ लोग कुछ के शत्रु होंगे। फिर यदि मेरी ओर से तुम्हें मार्गदर्शन पहुँचे, तो जिस किसी ने मेरे मार्गदर्शन का अनुपालन किया, वह न तो पथभ्रष्ट होगा और न तकलीफ़ में पड़ेगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ نے فرمایا دونوں کے دونوں جنت سے اترو اور (دنیا میں) ایسی حالت سے (جاؤ) کہ ایک کا دشمن ایک ہوگا پھر اگر تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت پہنچے تو (تم میں) جو شخص میری اس ہدایت کا اتباع کرے گا تو وہ نہ دنیا میں گمراہ ہوگا اور نہ آخرت میں شقی ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور فرمایا تم یہاں سے اتر جاؤ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو جب میری طرف سے تمہیں کوئی ہدایت پہنچے۔ جو میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ بھٹکے گا نہ بدبخت ہوگا۔ “ (١٢٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور فرمایا تم دونوں (فریق ، یعنی انسان اور شیطان) یہاں سے اتر جائو۔ تم ایک دوسرے کے دشمن رہو گے۔ اب اگر میری طرف سے تمہیں کوئی ہدایت پہنچے تو جو کوئی میری اس ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ بھٹکے گا نہ بدبختی میں مبتلا ہو گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم دونوں یہاں سے اتر جاؤ تم میں بعض، بعض کے دشمن ہو نگے سو اگر تمہارے پاس میری طرف سے کوئی ہدایت آئے تو سو جس نے میری ہدایت کا اتباع کیا وہ نہ گمراہ ہوگا اور نہ شقی ہوگا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

فرمایا اترو یہاں سے دونوں اکھٹے رہو ایک دوسرے کے دشمن پھر اگر پہنچے تم کو میری طرف سے ہدایت پھر جو چلا میری بتلائی راہ پر سو نہ وہ بہکے گا اور نہ وہ تکلیف میں پڑے گا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

خدا نے کہا تم دونوں کے دونوں بہشت سے نیچے اترو درآنحالیکہ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو گے پھر اگر تمہارے پاس میری جانب سے کوئی ہدایت پہونچے تو جو شخص میری اس ہدایت کی پیروی کرے گا تو وہ نہ گمراہ ہوگا اور نہ تکلیف میں مبتلا ہوگا۔