Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 132

سورة طه

وَ اۡمُرۡ اَہۡلَکَ بِالصَّلٰوۃِ وَ اصۡطَبِرۡ عَلَیۡہَا ؕ لَا نَسۡئَلُکَ رِزۡقًا ؕ نَحۡنُ نَرۡزُقُکَ ؕ وَ الۡعَاقِبَۃُ لِلتَّقۡوٰی ﴿۱۳۲﴾

And enjoin prayer upon your family [and people] and be steadfast therein. We ask you not for provision; We provide for you, and the [best] outcome is for [those of] righteousness.

اپنے گھرانے کے لوگوں پر نماز کی تاکید رکھ اور خود بھی اس پر جما رہ ، ہم تجھ سے روزی نہیں مانگتے بلکہ ہم خود تجھے روزی دیتے ہیں آخر میں بول بالا پرہیزگاری ہی کا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاۡمُرۡ
اور حکم دیجیے
اَہۡلَکَ
اپنے گھر والوں کو
بِالصَّلٰوۃِ
نماز کا
وَاصۡطَبِرۡ
اور قائم رہیے
عَلَیۡہَا
اس پر
لَانَسۡـَٔلُکَ
نہیں ہم سوال کرتے آپ سے
رِزۡقًا
کسی رزق کا
نَحۡنُ
ہم
نَرۡزُقُکَ
ہم رزق دیتے ہیں آپ کو
وَالۡعَاقِبَۃُ
اور (اچھا)انجام
لِلتَّقۡوٰی
تقوی والوں کے لیے ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاۡمُرۡ
اور آپ حکم دیں
اَہۡلَکَ
اپنے گھر والوں کو
بِالصَّلٰوۃِ
نماز کا
وَاصۡطَبِرۡ
اور آپ خوب پابند رہیں
عَلَیۡہَا
اس پر
لَانَسۡـَٔلُکَ
نہیں ہم مانگتے آپ سے
رِزۡقًا
کوئی رزق
نَحۡنُ
ہم ہی
نَرۡزُقُکَ
رزق دیں گے آپ کو
وَالۡعَاقِبَۃُ
اور آخری انجام
لِلتَّقۡوٰی
تقویٰ (والوں) کے لیے ہے
Translated by

Juna Garhi

And enjoin prayer upon your family [and people] and be steadfast therein. We ask you not for provision; We provide for you, and the [best] outcome is for [those of] righteousness.

اپنے گھرانے کے لوگوں پر نماز کی تاکید رکھ اور خود بھی اس پر جما رہ ، ہم تجھ سے روزی نہیں مانگتے بلکہ ہم خود تجھے روزی دیتے ہیں آخر میں بول بالا پرہیزگاری ہی کا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دیجئے اور خود بھی اس پر ڈٹ جائیے۔ ہم آپ سے رزق نہیں مانگتے، وہ تو ہم خود تمہیں دیتے ہیں اور انجام پرہیزگاری کا ہی بخیر ہوتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ اپنے گھروالوں کو نمازکاحکم دیں اور خودبھی اس پرخوب پابندر ہیں، ہم آپ سے کوئی رزق نہیں مانگتے،رزق تو ہم ہی آپ کو دیں گے۔ اور آخری انجام توتقویٰ (والوں)کے لیے ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And bid your family to perform Salah and adhere to it yourself. We ask no provision from you. We give provision to you. And the end is in favour of Taqwa.

اور حکم کر اپنے گھر والوں کو نماز کا اور خود بھی قائم رہ اس پر ہم نہیں مانگتے تجھ سے روزی ہم روزی دیتے ہیں تجھ کو اور انجام بھلا ہے پرہیزگاری کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اپنے گھر والوں کو بھی نماز کا حکم دیجیے اور خود بھی اس پر جمے رہیے ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کوئی رزق نہیں مانگتے (بلکہ) ہم خود آپ کو رزق دیتے ہیں اور عاقبت انہی کے لیے (بہتر) ہے جو پرہیزگاری کی روش اختیار کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Enjoin Prayer on your household, and do keep observing it. We do not ask you for any worldly provision; rather, it is We Who provide you, and ultimately the pious will end up the best.

اپنے اہل و عیال کو نماز کی تلقین کرو 114 اور خود بھی اس کے پابند رہو ۔ ہم تم سے کوئی رزق نہیں چاہتے ، رزق تو ہم ہی تمہیں دے رہے ہیں ۔ اور انجام کی بھلائی تقوی ہی کے لیے ہے ۔ 115

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دو ، اور خود بھی اس پر ثابت قدم رہو ۔ ہم تم سے رزق نہیں چاہتے ( ٥٧ ) رزق تو ہم تمہیں دیں گے اور بہتر انجام تقوی ہی کا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اپنے گھر والوں کو نماز پڑھنے کا حکم دے اور تو بھی نماز کا 6 کا پابند رہ۔ ہم کچھ تجھ سے روزی نہیں مانگتے بلکہ ہم خود تجھ کو روزی دیتے ہیں اور پرہیز گاروں ہی کا انجام اچھا ہوگا 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اپنے گھر والوں کو (متبعین) نماز کا حکم کرتے رہیے اور اس پر (خود بھی) قائم رہیے ہم آپ سے روزی نہیں چاہتے (بلکہ) آپ کو روزی ہم دیتے ہیں اور نیک انجام پرہیز گاروں کا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دیجیے اور اس پر قائم رہنے ہم آپ سے کوئی رزق نہیں چاہتے بلکہ ہم رزق دینے والے ہیں اور بہترین انجام تقویٰ اور پرہیز گاری ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم کرو اور اس پر قائم رہو۔ ہم تم سے روزی کے خواستگار نہیں۔ بلکہ تمہیں ہم روزی دیتے ہیں اور (نیک) انجام (اہل) تقویٰ کا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And command thy household for prayer, and persevere thou therein; We ask not of thee any provision; we Who provide thee; and the happy end is for piety.

اور اپنے گھروالوں کو نماز کا حکم دیتے رہئے اور خود بھی اس کے پابند رہیے ۔ ہم آپ سے معاش نہیں چاہتے معاش تو ہم خود آپ کو دیں گے ۔ اور بہتر انجام پرہیزگاری ہی کا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اپنے لوگوں کو نماز کا حکم دو اور اس پر جمے رہو ۔ ہم تم سے رزق کا مطالبہ نہیں کرتے ۔ ہم تم کو رزق دیں گے اور انجام کار کی فیروزمندی تقویٰ کیلئے ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اپنے گھر والوں ( اور متعلقین ) کو نماز کا حکم دیتے رہیے اور ( خود بھی ) اس پر قائم رہیے ، ہم آپ سے روزی ( کموانا ) نہیں چاہتے ، بلکہ آپ کو روزی تو ہم ہی دیتے ہیں اور ( اچھا ) انجام ( اہل ) تقویٰ کے لیے ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم کرو اور اس پر قائم رہو ہم تم سے روزی کے خواستگار نہیں بلکہ تمہیں روزی دیتے ہیں۔ اور نیک انجام اہل تقویٰ کا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اپنے گھر والوں کو نماز کی تلقین کرتے رہو اور خود بھی اس کے پابند رہو ہم تم سے کوئی روزی نہیں مانگتے روزی تو تم کو بھی ہم ہی دیتے ہیں اور انجام کی بھلائی تو بہرحال تقویٰ ہی کے لیے ہے

Translated by

Noor ul Amin

اوراپنے گھروالوں کو نمازکی تاکیدکاحکم دیجئے اور خود بھی اس پر ڈٹ جائیے ہم آپ سے رزق نہیں مانگتے ، بلکہ ہم خود تجھے رزق دیتے ہیں ا ور انجام میں بول بالا پرہیزگاری ہی کا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دے اور خود اس پر ثابت رہ ، کچھ ہم تجھ سے روزی نہیں مانگتے ( ف۲۰٦ ) ہم تجھے روزی دیں گے ( ف۲۰۷ ) اور انجام کا بھلا پرہیزگاری کے لیے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم فرمائیں اور اس پر ثابت قدم رہیں ، ہم آپ سے رزق طلب نہیں کرتے ( بلکہ ) ہم آپ کو رزق دیتے ہیں ، اور بہتر انجام پرہیزگاری کا ہی ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دیں اور خود بھی اس پر قائم و برقرار رہیں ہم آپ سے روزی طلب نہیں کرتے ۔ ہم تو خود آپ کو روزی دیتے ہیں اور انجام بخیر تو پرہیزگاری کا ہی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Enjoin prayer on thy people, and be constant therein. We ask thee not to provide sustenance: We provide it for thee. But the (fruit of) the Hereafter is for righteousness.

Translated by

Muhammad Sarwar

Instruct your family to pray and to be steadfast in their worship. We do not ask any sustenance from you; it is We who give you sustenance. Know that piety will have a happy end.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And enjoin Salah on your family, and be patient in offering them. We ask not of you a provision: We provide for you. And the good end is for those who have Taqwa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And enjoin prayer on your followers, and steadily adhere to it; We do not ask you for subsistence; We do give you subsistence, and the (good) end is for guarding (against evil).

Translated by

William Pickthall

And enjoin upon thy people worship, and be constant therein. We ask not of thee a provision: We provided for thee. And the sequel is for righteousness.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अपने लोगों को नमाज़ का आदेश करो और स्वयं भी उसपर जमे रहो। हम तुम से कोई रोज़ी नहीं माँगते। रोज़ी हम ही तुम्हें देते हैं, और अच्छा परिणाम तो धर्मपरायणता ही के लिए निश्चित है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اپنے متعلقین کو بھی نماز کا حکم کرتے رہیئے اور خود بھی اس کے پابند رہیئے (6) ہم آپ سے معاش (کموانا) نہیں چاہتے معاش تو ہم آپ کو دیں گے (7) اور بہتر انجام تو پرہیزگاری ہی کا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اپنے اہل و عیال کو نماز کی تلقین کرو اور خود بھی اس کی پابندی کرو ہم تم سے کوئی رزق نہیں چاہتے رزق ہم تمہیں دیتے ہیں اور انجام کی بہتری تقویٰ میں ہے۔ “ (١٣٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اپنے اہل و عیال کو نماز کی تلقین کرو اور خود بھی اس کے پابند رہو۔ ہم تم سے کوئی رزق نہیں چاہتے۔ رزق تو ہم ہی تمہیں دے رہے ہیں اور انجام کی بھلائی تقویٰ ہی کیلئے ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم کیجیے اور خود بھی اس کی پابندی کیجیے ہم آپ سے رزق نہیں چاہتے ہم آپ کو رزق دیں گے اور بہتر انجام پرہیزگاری کا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور حکم کر اپنے گھر والوں کو نماز کا اور خود بھی قائم رہ اس پر ہم نہیں مانگتے تجھ سے روزی ہم روزی دیتے ہیں تجھ کو انجام بھلا ہے پرہیز گاری کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اپنے گھر والوں کو بھی نماز کا حکم کیجیے اور خود بھی نماز کے پابند رہئیے اور ہم آپ سے روزی طلب نہیں کرتے روزی تو آپ کو ہم دیا کرتے ہیں اور بہتر انجام تو پرہیز گاری ہی کا ہے