Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 133

سورة طه

وَ قَالُوۡا لَوۡ لَا یَاۡتِیۡنَا بِاٰیَۃٍ مِّنۡ رَّبِّہٖ ؕ اَوَ لَمۡ تَاۡتِہِمۡ بَیِّنَۃُ مَا فِی الصُّحُفِ الۡاُوۡلٰی ﴿۱۳۳﴾

And they say, "Why does he not bring us a sign from his Lord?" Has there not come to them evidence of what was in the former scriptures?

انہوں نے کہا کہ یہ نبی ہمارے پاس اپنے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں لایا؟ کیا ان کے پاس اگلی کتابوں کی واضح دلیل نہیں پہنچی؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور وہ کہتے ہیں
لَوۡلَا
کیوں نہیں
یَاۡتِیۡنَا
وہ لاتا ہمارے پاس
بِاٰیَۃٍ
کوئی نشانی
مِّنۡ رَّبِّہٖ
اپنے رب کی طرف سے
اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
تَاۡتِہِمۡ
آئی ان کے پاس
بَیِّنَۃُ
واضح دلیل
مَا
جو
فِی الصُّحُفِ
صحیفوں میں ہے
الۡاُوۡلٰی
پہلے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
لَوۡلَا
کیوں نہیں
یَاۡتِیۡنَا
وہ لاتا ہمارے پاس
بِاٰیَۃٍ
کوئی معجزہ
مِّنۡ رَّبِّہٖ
اپنے رب کی جانب سے
اَوَلَمۡ
اور کیا نہیں
تَاۡتِہِمۡ
آئی ان کے پاس
بَیِّنَۃُ
کوئی دلیل
مَا
جو
فِی الصُّحُفِ
صحیفوں میں ہے
الۡاُوۡلٰی
پہلے
Translated by

Juna Garhi

And they say, "Why does he not bring us a sign from his Lord?" Has there not come to them evidence of what was in the former scriptures?

انہوں نے کہا کہ یہ نبی ہمارے پاس اپنے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں لایا؟ کیا ان کے پاس اگلی کتابوں کی واضح دلیل نہیں پہنچی؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کافر کہتے ہیں کہ ہمارے پاس اس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں آتی ؟ کیا ان کے پاس پہلے صحیفوں میں واضح دلیل نہیں آچکی ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورانہوں نے کہاکہ وہ ہمارے پاس ہمارے رب کی جانب سے کوئی معجزہ کیوں نہیں لاتا؟اور کیا ان کے پاس پہلے صحیفوں کی کوئی دلیل نہیں آئی؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they said, |"Why does he not bring to us sign from his Lord?|" Has there not come to them the manifestation of that which was contained in the earlier scriptures?

اور لوگ کہتے ہیں یہ کیوں نہیں لے آتا ہمارے پاس کوئی نشانی اپنے رب سے، کیا پہنچ نہیں چکی ان کو نشانی اگلی کتابوں میں کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں آتی اس کے رب کی طرف سے کیا ان کے پاس نہیں آئیں روشن نشانیاں جو پچھلے صحیفوں میں تھیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

وہ کہتے ہیں کہ یہ شخص اپنے رب کی طرف سے کوئی نشانی ﴿معجزہ﴾ کیوں نہیں لاتا ؟ اور کیا ان کے پاس اگلے صحیفوں کی تمام تعلیمات کا بیان واضح نہیں آگیا ؟ 116

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ : یہ ( نبی ) ہمارے پاس اپنے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں لے آتے؟ بھلا کیا ان کے پاس پچھلے ( آسمانی ) صحیفوں کے مضامین کی گواہی نہیں آگئی ؟ ( ٥٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (کافر) کہتے ہیں (اگر یہ بچا یہ پیغمبر تھا) تو اپنے مالک کے پاس 8 سے ہم پر کوئی نشانی کیوں نہیں لایا کیا اگلی کتابوں میں جو گواہی ہے (آنحضرت کی نسبت پیشین گوئی وہ ان کو نہیں پہنچا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہتے ہیں یہ (پیغمبر) اپنے پروردگار کی طرف سے ہمارے پاس کوئی نشانی (معجزہ) کیوں نہیں لاتے کیا ان کے پاس پہلی کتابوں میں نشانی نہیں پہنچی ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کہتے ہیں کہ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ اپنے رب کی طرف سے کوئی نشانی (معجزہ) لے کر کیوں نہیں آتے۔ (اللہ نے فرمایا) کیا ان کے پاس پہلی کتابوں میں سے وہ نشانی نہیں آئی ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہتے ہیں کہ یہ (پیغمبر) اپنے پروردگار کی طرف سے ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں لاتے۔ کیا ان کے پاس پہلی کتابوں کی نشانی نہیں آئی؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they Say: wherefore bringeth he not unto us a sign from his Lord? Hath not there came unto them the evidence of that which is in the former Scriptures?

اور (یہ لوگ) کہتے ہیں کہ یہ ہمارے پاس کوئی نشان اپنے پروردگار کے پاس سے کیوں نہیں لاتے کیا ان کے پاس اس کا ظہور نہیں پہنچا جو کچھ اگلے صحیفوں میں ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہتے ہیں کہ یہ اپنے رب کے پاس سے ہمارے لئے کوئی نشانی کیوں نہیں لاتے؟ کیا ان کے پاس اگلے صحیفوں میں جو کچھ مذکور ہے ، اس کی دلیل نہیں پہنچی؟

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ ( پیغمبر ﷺ ) اپنے رب کی طرف سے ہمارے پاس کوئی نشانی ( معجزہ ) کیوں نہیں لاتے؟ کیا ان کے پاس وہ نشانی نہیں آئی جو پہلی کتابوں ( کے مضامین ) میں تھی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہتے ہیں کہ ” یہ پیغمبر اپنے رب کی طرف سے ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں لاتے “ ؟ کیا ان کے پاس پہلی کتابوں کی نشانی نہیں آئی ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہتے ہیں کہ کیوں نہیں لے آتا یہ رسول ہمارے پاس اپنے رب کی طرف سے کوئی نشانی تو کیا ان کے پاس واضح بیان نہیں آگیا ان تعلیمات کا جو کہ پہلے صحیفوں میں تھیں ؟

Translated by

Noor ul Amin

کافر کہتے ہیں کہ ہمارے پاس اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں آتی؟ کیا ان کے پاس پہلی کتابوں میں واضح دلیل نہیں آچکی؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کافر بولے یہ ( ف۲۰۸ ) اپنے رب کے پاس سے کوئی نشانی کیوں نہیں لاتے ( ف۲۰۹ ) اور کیا انھیں اس کا بیان نہ آیا جو اگلے صحیفوں میں ہے ( ف۲۱۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( کفار ) کہتے ہیں کہ یہ ( رسول ) ہمارے پاس اپنے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں لاتے ، کیا ان کے پاس ان باتوں کا واضح ثبوت ( یعنی قرآن ) نہیں آگیا جو اگلی کتابوں میں ( مذکور ) تھیں

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ لوگ ( اہل مکہ ) کہتے ہیں کہ یہ ( رسول ) ہمارے پاس اپنے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی ( معجزہ ) کیوں نہیں لاتے ۔ کیا ان کے پاس اگلی کتابوں کا کھلا ہوا ثبوت نہیں آیا؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They say: "Why does he not bring us a sign from his Lord?" Has not a Clear Sign come to them of all that was in the former Books of revelation?

Translated by

Muhammad Sarwar

They have said, "Why has he, (Muhammad), not brought some miracle from his Lord?" Have they not received the previously revealed heavenly Books as the evidence of the Truth.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they say, "Why does he not bring us a sign from his Lord?" Has there not come to them evidence of what was in the former scriptures?

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: Why does he not bring to us a sign from his Lord? Has not there come to them a clear evidence of what is in the previous books?

Translated by

William Pickthall

And they say: If only he would bring us a miracle from his Lord! Hath there not come unto them the proof of what is in the former scriptures?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे कहते हैं कि "यह अपने रब की ओर से हमारे पास कोई निशानी क्यों नहीं लाता?" क्या उन के पास उस का स्पष्ट प्रमाण नहीं आ गया, जो कुछ कि पहले की पुस्तकों में उल्लिखित है?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ لوگ (عناداً ) یوں کہتے ہیں کہ یہ (رسول) ہمارے پاس کوئی نشانی (اپنی نبوت کی) کیوں نہیں لاتے (جواب یہ ہے کہ) کیا ان کے پاس پہلے کتابوں کے مضامین کا ظہور نہیں پہنچا۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” وہ کہتے ہیں کہ یہ شخص اپنے رب کی طرف سے کوئی دلیل کیوں نہیں لاتا ؟ اور کیا ان کے پاس پہلے صحیفوں کا بیان واضح طور پر نہیں آیا۔ “ (١٣٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ کہتے ہیں کہ یہ شخص اپنے رب کی طرف سے کوئی نشانی (معجزہ) کیوں نہیں لاتا ؟ اور کیا ان کے پاس اگلے صحیفوں کی تمام تعلیمات کا بیان واضح نہیں آگیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں نے کہا کہ یہ شخص ہمارے پاس اپنے رب کی نشانی کیوں نہیں لاتا، کیا ان کے پاس پرانی کتابوں کا مضمون نہیں پہنچا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور لوگ کہتے ہیں یہ کیوں نہیں لے آتا ہمارے پاس کوئی نشانی اپنے رب سے کیا پہنچ نہیں چکی ان کو نشانی اگلی کتابوں میں کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اور یہ مشرک یوں کہتے ہیں کہ یہ پیغمبر اپنے رب کی جانب سے ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں لے آتا کیا ان لوگوں کے پاس کتب سابقہ کے مضامین کا مصداق نہیں پہنچا یعنی قرآن یا رسول