Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 21

سورة طه

قَالَ خُذۡہَا وَ لَا تَخَفۡ ٝ سَنُعِیۡدُہَا سِیۡرَتَہَا الۡاُوۡلٰی ﴿۲۱﴾

[ Allah ] said, "Seize it and fear not; We will return it to its former condition.

فرمایا بے خوف ہو کر اسے پکڑ لے ، ہم اسے اسی پہلی سی صورت میں دوبارہ لادیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
فرمایا
خُذۡہَا
پکڑ لو اسے
وَلَا
اور نہ
تَخَفۡ
تم ڈرو
سَنُعِیۡدُہَا
عنقریب ہم لوٹا دیں گے اسے
سِیۡرَتَہَا
اس کی حالت پر
الۡاُوۡلٰی
پہلی
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اللہ تعالیٰ نے فرمایا
خُذۡہَا
پکڑ لو اس کو
وَلَا تَخَفۡ
اور ڈرو مت
سَنُعِیۡدُہَا
جلد ہی ہم لوٹا دیں گے اس کو
سِیۡرَتَہَا
اس کی حالت پر
الۡاُوۡلٰی
پہلی
Translated by

Juna Garhi

[ Allah ] said, "Seize it and fear not; We will return it to its former condition.

فرمایا بے خوف ہو کر اسے پکڑ لے ، ہم اسے اسی پہلی سی صورت میں دوبارہ لادیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اسے پکڑو اور ڈرو نہیں۔ ہم جلد ہی اسے اس کی پہلی حالت پر لے آئیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’اس کو پکڑو اور ڈرومت!جلدہی ہم اسے اس کی پہلی حالت پرلوٹادیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"Pick it up and be not scared. We shall restore it to its former state.

فرمایا پکڑ لے اس کو اور مت ڈر ہم ابھی پھیر دیں گے اس کو پہلی حالت میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

فرمایا : اس کو پکڑ لو اور ڈرو نہیں ابھی ہم اس کو لوٹا دیں گے اس کی پہلی حالت پر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

فرمایا ” پکڑ لے اس کو اور ڈر نہیں ، ہم اسے پھر ویسا ہی کر دیں گے جیسی یہ تھی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے فرمایا : اسے پکڑ لو ، اور ڈرو نہیں ۔ ہم ابھی اسے اس کی پچھلی حالت پر لوٹا دیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ نے فرمایا (اے موسیٰ ) اسے پکڑ لے اور ڈر نہیں ہم ابھی اس کو اگلی صورت پر پھرگئے دیتے ہیں (تیرے ہاتھ لگاتے ہی پھر لاٹھی کی لاٹھی ہوجائے گی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ارشاد ہوا اس کو پکڑ لیں اور ڈریں نہیں ہم ابھی اس کو اس کی پہلی حالت پہ کردیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فرمایا کہ اس کو پکڑلو، مت ڈرو ہم اس کو پہلی حالت میں لوٹا دیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا نے فرمایا کہ اسے پکڑ لو اور ڈرنا مت۔ ہم اس کو ابھی اس کی پہلی حالت پر لوٹا دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah said: take hold of it, and fear not; We shall restore it to its former state.

اللہ نے) فرمایا اسے پکڑ لو اور ڈرو نہیں ہم اسے ابھی اس کی پہلی حالت پر کئے دیئے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

فرمایا: اس کو اٹھالو اور ڈرو نہیں ۔ ہم اس کو پھر اس کی پہلی حالت پر لوٹادیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اللہ تعالیٰ نے ) فرمایا کہ اسے پکڑیے اور ڈرئیے مت ، عنقریب ابھی ہم اسے اس کی پہلی حالت پر لوٹادیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے فرمایا کہ ” اسے پکڑلو اور ڈرنا مت ہم ابھی اس کو پہلی حالت پر لوٹا دیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ارشاد ہوا اس کو پکڑ لو اور ڈرو نہیں، ہم اس کو ابھی لوٹائے دیتے ہیں اس کی پہلی حالت میں،

Translated by

Noor ul Amin

( اللہ نے ) فرمایا! اسے پکڑو اور ڈرونہیں ہم جلدہی اسے اس کی پہلی حالت میں لوٹادینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فرمایا اسے اٹھالے اور ڈر نہیں ، اب ہم اسے پھر پہلی طرح کردیں گے ( ف۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ارشاد فرمایا: اسے پکڑ لو اور مت ڈرو ہم اسے ابھی اس کی پہلی حالت پر لوٹا دیں گے

Translated by

Hussain Najfi

ارشاد ہوا اسے پکڑ لو ۔ اور ڈرو نہیں ہم ابھی اسے اس کی پہلی حالت کی طرف پلٹا دیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Allah) said, "Seize it, and fear not: We shall return it at once to its former condition"..

Translated by

Muhammad Sarwar

The Lord said, "Hold the serpent and do not be afraid; We will bring it back to its original form."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah said: "Grasp it and fear not; We shall return it to its former state."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: Take hold of it and fear not; We will restore it to its former state:

Translated by

William Pickthall

He said: Grasp it and fear not. We shall return it to its former state.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहा, "इसे पकड़ ले और डर मत। हम इसे इस की पहली हालत पर लौटा देंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ارشاد ہوا کہ اس کو پکڑ لو اور ڈرو نہیں (6) ہم بھی اس کو اس کی پہلی حالت پر کردیں گے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرمایا اسے پکڑ لے اور ڈرنا نہیں ہم اسے پہلے کی طرح عصا بنا دیں گے۔ “ (٢١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

فرمایا پکڑلے اس کو اور ڈر نہیں ‘ ہم اسے پھر ویسا ہی کردیں گے جیسی یہ تھی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

فرمایا اس کو پکڑ لو اور ڈرو مت۔ ہم اسے پہلی حالت پر لوٹا دیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

فرمایا پکڑلے اس کو اور مت ڈر ہم ابھی پھیر دیں گے اس کو پہلی حالت پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

خدا نے فرمایا اس کو پکڑے اور ڈر نہیں ہم اس کو ابھی اس کی پہلی حالت پر لوٹائے دیتے ہیں۔