Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 47

سورة طه

فَاۡتِیٰہُ فَقُوۡلَاۤ اِنَّا رَسُوۡلَا رَبِّکَ فَاَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ ۬ ۙ وَ لَا تُعَذِّبۡہُمۡ ؕ قَدۡ جِئۡنٰکَ بِاٰیَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکَ ؕ وَ السَّلٰمُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الۡہُدٰی ﴿۴۷﴾

So go to him and say, 'Indeed, we are messengers of your Lord, so send with us the Children of Israel and do not torment them. We have come to you with a sign from your Lord. And peace will be upon he who follows the guidance.

تم اس کے پاس جا کر کہو کہ ہم تیرے پروردگار کے پیغمبر ہیں تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دے ، ان کی سزائیں موقوف کر ۔ ہم تو تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے نشانی لے کر آئے ہیں اور سلامتی اسی کے لئے ہے جو ہدایت کا پابند ہو جائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاۡتِیٰہُ
پس دونوں جاؤ اس کے پاس
فَقُوۡلَاۤ
پھر دونوں کہو
اِنَّا
بےشک ہم
رَسُوۡلَا
رسول ہیں
رَبِّکَ
تیرے رب کے
فَاَرۡسِلۡ
پس بھیج دے
مَعَنَا
ساتھ ہمارے
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل کو
وَلَا
اور نہ
تُعَذِّبۡہُمۡ
تو عذاب دے انہیں
قَدۡ
تحقیق
جِئۡنٰکَ
لائے ہیں ہم تیرے پاس
بِاٰیَۃٍ
نشانی
مِّنۡ رَّبِّکَ
آپ کے رب کی طرف سے
وَ السَّلٰمُ
اور سلام ہے
عَلٰی مَنِ
اس پر جو
اتَّبَعَ
پیروی کرے
الۡہُدٰی
ہدایت کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاۡتِیٰہُ
تو جاؤ اس کے پاس
فَقُوۡلَاۤ
پس دونوں کہو
اِنَّا
یقیناً ہم
رَسُوۡلَا
بھیجے ہوئے ہیں
رَبِّکَ
تیرے رب کے
فَاَرۡسِلۡ
چنانچہ بھیج دے
مَعَنَا
ہمارے ساتھ
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل کو
وَلَا تُعَذِّبۡہُمۡ
اور نہ عذاب دو ان کو
قَدۡ
یقیناً
جِئۡنٰکَ
لائے ہیں ہم تمہارے پاس
بِاٰیَۃٍ
ایک نشانی
مِّنۡ رَّبِّکَ
تمہارے رب کی طرف سے
وَ السَّلٰمُ
اور سلام ہو
عَلٰی
اس پر
مَنِ
جو
اتَّبَعَ
پیچھے چلا
الۡہُدٰی
ہدایت کے
Translated by

Juna Garhi

So go to him and say, 'Indeed, we are messengers of your Lord, so send with us the Children of Israel and do not torment them. We have come to you with a sign from your Lord. And peace will be upon he who follows the guidance.

تم اس کے پاس جا کر کہو کہ ہم تیرے پروردگار کے پیغمبر ہیں تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دے ، ان کی سزائیں موقوف کر ۔ ہم تو تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے نشانی لے کر آئے ہیں اور سلامتی اسی کے لئے ہے جو ہدایت کا پابند ہو جائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لہٰذا اس کے پاس جاؤ اور اسے کہنا کہ : ہم تیرے رب کے رسول ہیں لہذا بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کے لئے چھوڑ دے اور انھیں تکلیف نہ دے۔ ہم تیرے پاس تیرے پروردگار کی نشانی لے کر آئے ہیں اور جو شخص ہدایت کی پیروی کرے اس کے لئے سلامتی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تو دونوں اُس کے پاس جاؤاور کہو کہ یقیناہم دونوں تیرے رب کے بھیجے ہوئے ہیں چنانچہ بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دے اوراُن کو عذاب نہ دے، یقیناًہم تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس ایک نشانی لے کر آئے ہیں اورسلام ہو اس پر جو ہدایت کے پیچھے چلا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, come to him and say, &We are the messengers of your Lord. So, let the children of Isra&il go with us, and do not torment them. We have come to you with a sign from your Lord. And peace be upon the one who follows the guidance.

سو جاؤ اس کے پاس اور کہو ہم دونوں بھیجے ہوئے ہیں تیرے رب کے سو بھیج دے ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو اور مت ستا ان کو ہم آئے ہیں تیرے پاس نشانی لیکر تیرے رب کی اور سلامتی ہو اس کی جو مان لے راہ کی بات

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس تم دونوں جاؤ اس (فرعون) کے پاس اور اس سے کہو کہ بلاشبہ ہم دونوں رسول ہیں تیرے رب کی جانب سے پس ہمارے ساتھ بھیج دے بنی اسرائیل کو اور انہیں عذاب میں مبتلا مت رکھ یقیناً ہم آئے ہیں ایک نشانی لے کر تیرے رب کی طرف سے۔ اور سلامتی ان پر ہے جو ہدایت کا اتباع کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So, go to him, and say: 'Behold, both of us are the Messengers of your Lord. Let the Children of Israel go with us, and do not chastise them. We have come to you with a sign from your Lord; and peace shall be for him who follows the true guidance.

جاؤ اس کے پاس اور کہو کہ ہم تیرے رب کے فرستادے ہیں ، بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کےلیے چھوڑ دے اور ان کو تکلیف نہ دے ۔ ہم تیرے پاس تیرے رب کی نشانی لے کر آئے ہیں اور سلامتی ہے اس کے لیے جو راہ راست کی پیروی کرے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اب اس کے پاس جاؤ ، اور کہو کہ ہم دونوں تمہارے رب کے پیغمبر ہیں ، اس لیے بنو اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دو ، اور انہیں تکلیفیں نہ پہنچاؤ ، ہم تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی لے کر آئے ہیں ، اور سلامتی اسی کے لیے جو ہدایت کی پیروی کرے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو تم دونوں (مل کر) اس کے پاس جائو اس سے کہو ہم تیرے مالک کے بھیجے ہوئے ہیں بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ کر دے اور ان کو مت سستا ہم ایک نشانی تیرے مالک کی لیکر تیرے پاس آئے ہیں اور خدا کے عذاب سے) وہی بچے گا جو سدیھے رستے پر چلے گا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس اس کے پاس جائیں پھر کہیں کہ ہم دونوں تیرے پروردگار کے بھیجے ہوئے (پیغمبر) ہیں تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ روانہ کردو اور ان کو تکلیف نہ پہنچاؤ یقینا ہم تیرے پاس تیرے پروردگار کی طرف سے (نبوت کی) نشانی لے کر آئے ہیں اور سلامتی ہو اس پر جو ہدایت کی پیروی کرے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس کے (فرعون کے) پاس جاؤ اور تم دونوں کہنا کہ ہم تیرے رب کی طرف سے بھیجے گئے ہیں تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دے اور ان کو تکلیفیں نہ دے۔ ہم تیرے پاس تیرے رب کی نشانیاں لے کر آئے ہیں۔ اس پر سلامتی ہو جو راہ ہدایت کی پیروی کرتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اچھا) تو اس کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم آپ کے پروردگار کے بھیجے ہوئے ہیں تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کی اجازت دیجیئے۔ اور انہیں عذاب نہ کیجیئے۔ ہم آپ کے پاس آپ کے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آئے ہیں۔ اور جو ہدایت کی بات مانے اس کو سلامتی ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So go to him, and say: verily we are two apostles of thy Lord, so let go with us the Children of Isra'il, and torment them not; surely we have come unto thee with a sign from thy Lord: and peace be upon him who followeth the guidance.

تم اس کے پاس جاؤ پھر اس سے کہو ہم دونوں تیرے پروردگار کے قاصد ہیں سو تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو جانے دے اور انہیں دکھ نہ دے ۔ ہم تیرے پاس تیرے پروردگار کی طرف سے نشان لے کر آئے ہیں اور سلامتی ہے اس کے لئے جو سیدھی راہ پر چلے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اس کے پاس جاؤ اور اس سے کہو کہ ہم دونوں تیرے رب کے رسول ہیں تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے اور ان کو عذاب میں مبتلا نہ رکھ ۔ ہم تیرے خداوند کے پاس سے ایک بڑی نشانی بھی لے کر آئے ہیں اور سلامتی ان لوگوں پر ہے ، جو ہدایت کی پیروی کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس آپ دونوں اس کے پاس جائیے ، پس اس سے کہیے کہ بلاشبہ ہم دونوں آپ کے رب کے بھیجے ہوئے ( رسول ) ہیں ، پس بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے ( کی اجازت ) دیجیے اور انہیں نہ ستائیے ، تحقیق ہم آپ کے پاس آپ کے رب کی ( طرف سے اپنی نبوت کی ) نشانی ( بھی ) لے کر آئے ہیں اور سلامتی ہے اس شخص پر جو ( سیدھی ) راہ پر چلے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اچھا تو اس کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم آپ کے رب کے بھیجے ہوئے ہیں، تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کی اجازت دیجیے اور انہیں عذاب نہ کیجیے۔ ہم آپ کے پاس آپ کے رب کی طرف سے نشانی لے کر آئے ہیں اور جو ہدایت کی بات مانے اس کو سلامتی ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس تم دونوں اس کے پاس جا کر اس سے کہو کہ ہم دونوں بھیجے ہوئے ہیں تمہارے رب کے، پس تو (ہماری اتباع کے علاوہ) بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کے لئے چھوڑ دے اور انھیں تکلیف نہ دے، ہم تیرے پاس ایک بڑی نشانی لے کر آئے ہیں تیرے رب کی طرف سے، اور سلام ہو اس شخص پر جو پیروی کرے (حق و) ہدایت کی،

Translated by

Noor ul Amin

لہٰذا اس کے پاس جائو اور کہوکہ:ہم تیرے رب کے رسول ہیں لہٰذا بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے اور انہیں تکلیف نہ دے ہم تیرے پاس تیرے رب کی نشانی لے کر آئے ہیں اور سلامتی ہواس آدمی پر جوہدایت کی پیروی کرے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اس کے پاس جاؤ اور اس سے کہو کہ ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے ہیں تو اولاد یعقوب کو ہمارے ساتھ چھوڑ دے ( ف۵۳ ) اور انھیں تکلیف نہ دے ( ف۵٤ ) بیشک ہم تیرے رب کی طرف سے نشانی لائے ہیں ( ف۵۵ ) اور سلامتی اسے جو ہدایت کی پیروی کرے ( ف۵٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس تم دونوں اس کے پاس جاؤ اور کہو: ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے ( رسول ) ہیں سو تو بنی اسرائیل کو ( اپنی غلامی سے آزاد کرکے ) ہمارے ساتھ بھیج دے اور انہیں ( مزید ) اذیت نہ پہنچا ، بیشک ہم تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے نشانی لے کر آئے ہیں ، اور اس شخص پر سلامتی ہو جس نے ہدایت کی پیروی کی

Translated by

Hussain Najfi

تم ( بے دھڑک ) اس کے پاس جاؤ ۔ اور کہو کہ ہم تیرے پروردگار کے پیغمبر ہیں ۔ سو تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ روانہ کر اور ان کو تکلیف نہ پہنچا ۔ ہم تیرے پاس تیرے پروردگار کی طرف سے معجزہ لے کر آئے ہیں اور سلامتی ہے اس کے لئے جو ہدایت کی پیروی کرے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"So go ye both to him, and say, 'Verily we are messengers sent by thy Lord: Send forth, therefore, the Children of Israel with us, and afflict them not: with a Sign, indeed, have we come from thy Lord! and peace to all who follow guidance!

Translated by

Muhammad Sarwar

They came to the Pharaoh and told him that they were the Messengerss of his Lord and that they wanted him to let the Israelites go with them and stop afflicting the Israelites with torment. They told the Pharaoh, "We have brought miracles from Our Creator. Peace be with those who follow the right guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"So go you both to him, and say: 'Verily, we are both Messengers of your Lord, so let the Children of Israel go with us, and torment them not; indeed, we have come with a sign from your Lord! And peace will be upon him who follows the guidance!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So go you both to him and say: Surely we are two apostles of your Lord; therefore send the children of Israel with us and do not torment them! Indeed we have brought to you a communication from your Lord, and peace is on him who follows the guidance;

Translated by

William Pickthall

So go ye unto him and say: Lo! we are two messengers of thy Lord. So let the children of Israel go with us, and torment them not. We bring thee a token from thy Lord. And peace will be for him who followeth right guidance.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः जाओ, उस के पास और कहो, हम तेरे रब के रसूल हैं। इसराईल की सन्तान को हमारे साथ भेज दे। और उन्हें यातना न दे। हम तेरे पास तेरे रब की निशानी लेकर आए है। और सलामती है उस के लिए जो संमार्ग का अनुसरण करे!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو تم اس کے پاس جاؤ اور (اس سے) کہو کہ ہم دونوں تیرے پروردگار کے فرستادے ہیں (کہ ہم کو نبی بنا کر بھیجا ہے) سو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے اور ان کو تکلیفیں مت پہنچا تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے (نبوت کا) نشان (یعنی معجزہ بھی) لائے ہیں اور ایسے شخص کے لیے سلامتی ہے (جو سیدھی) راہ پر چلے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جاؤ اس کے پاس اور کہو کہ ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے ہیں۔ بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کے لیے آزاد کر دے اور ان کو تکلیف نہ دے۔ ہم تیرے پاس تیرے رب کی نشانی لے کر آئے ہیں سلامتی ہے اس کے لیے جو راہ ہدایت کی پیروی کرے گا (٤٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جائو اس کے پاس اور کہو کہ ہم تیرے رب کے فرستادے ہیں ‘ بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کے لئے چھوڑ دے اور ان کو تکلیف نہ دے۔ ہم تیرے پاس تیرے رب کی نشانی لے کر آئے اور سلامتی ہے اس کے لیے جو راہ راست کی پیروی کرے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو تم اس کے پاس پہنچ جاؤ اور اس سے کہو کہ بلاشبہ ہم تیرے رب کے فرستادے ہیں سو تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دے اور تو انہیں تکلیفیں نہ دے۔ ہم تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے نشانی لے کر آئے ہیں۔ اور سلام ہو اس شخص پر جو ہدایت کا اتباع کرے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو جاؤ اس کے پاس اور کہو ہم دونوں بھیجے ہوئے ہیں تیرے رب کے سو بھیج دے ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو اور مت ستا ان کو ہم آئے ہیں تیرے پاس نشانی لے کر تیرے رب کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اچھا تو اب تم اس کے پاس جائو اور اس سے کہو کہ ہم دونوں تیرے پروردگار کے فرستادے ہیں سو تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ کر دے اور ان کو کسی طرح تکلیف نہ پہنچا بلاشبہ ہم تیرے رب کی طرف سے تیرے پاس نشان یعنی معجزہ لے کر آئے ہیں اور اس شخص پر سلامتی ہو جو صحیح راہ کی پیروی کرے۔