Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 53

سورة طه

الَّذِیۡ جَعَلَ لَکُمُ الۡاَرۡضَ مَہۡدًا وَّ سَلَکَ لَکُمۡ فِیۡہَا سُبُلًا وَّ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً ؕ فَاَخۡرَجۡنَا بِہٖۤ اَزۡوَاجًا مِّنۡ نَّبَاتٍ شَتّٰی ﴿۵۳﴾

[It is He] who has made for you the earth as a bed [spread out] and inserted therein for you roadways and sent down from the sky, rain and produced thereby categories of various plants.

اسی نے تمہارے لئے زمین کو فرش بنایا ہے اور اس میں تمہارے چلنے کے لئے راستے بنائے ہیں اور آسمان سے پانی بھی وہی برساتا ہے ، پھر اس برسات کی وجہ سے مختلف قسم کی پیداوار بھی ہم ہی پیدا کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

الَّذِیۡ
وہ جس نے
جَعَلَ
بنایا
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡاَرۡضَ
زمین کو
مَہۡدًا
بچھونا
وَّسَلَکَ
اور اس نے جاری کیا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فِیۡہَا
اس میں
سُبُلًا
راستوں کو
وَّاَنۡزَلَ
اور اس نے اتارا
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
فَاَخۡرَجۡنَا
پھر نکالیں ہم نے
بِہٖۤ
ساتھ اس کے
اَزۡوَاجًا
کئی اقسام
مِّنۡ نَّبَاتٍ
پودوں میں سے
شَتّٰی
مختلف
Word by Word by

Nighat Hashmi

الَّذِیۡ
جس نے
جَعَلَ
بنایا
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡاَرۡضَ
زمین کو
مَہۡدًا
فرش
وَّسَلَکَ
اور اس نے بنائے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فِیۡہَا
اس میں
سُبُلًا
راستے
وَّاَنۡزَلَ
اور اس نے اتارا
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
کچھ پانی
فَاَخۡرَجۡنَا
پھر نکالیں ہم نے
بِہٖۤ
اس کے ذریعے
اَزۡوَاجًا
کئی قسمیں
مِّنۡ نَّبَاتٍ
نباتات سے
شَتّٰی
مختلف
Translated by

Juna Garhi

[It is He] who has made for you the earth as a bed [spread out] and inserted therein for you roadways and sent down from the sky, rain and produced thereby categories of various plants.

اسی نے تمہارے لئے زمین کو فرش بنایا ہے اور اس میں تمہارے چلنے کے لئے راستے بنائے ہیں اور آسمان سے پانی بھی وہی برساتا ہے ، پھر اس برسات کی وجہ سے مختلف قسم کی پیداوار بھی ہم ہی پیدا کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی جس نے تمہارے لیے زمین کا فرش بچھایا اور اس میں تمہارے چلنے کو راستے بنائے اور اوپر سے پانی برسایا۔ پھر اس بارش سے مختلف قسم کی پیدوار نکالی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہی ہے جس نے زمین کوتمہارے لیے فرش بنایااوراس میں تمہارے لیے راستے بنادیے اور آسمان سے کچھ پانی اُتاراپھراُس کے ذریعے سے مختلف نباتات کی کئی قسمیں نکالیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(He is) the One who made the earth a cradle for you and made for you therein pathways to move, and sent down water from the heavens and brought out, with it, pairs of different vegetations:

وہ ہے جس نے بنادیا تمہارے واسطے زمین کو بچھونا اور چلائیں تمہارے لئے اس میں راہیں اور اتارا آسمان سے پانی پھر نکالی ہم نے اس سے طرح طرح کی سبزی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہی جس نے زمین کو تمہارے لیے بچھونا بنایا اور اس میں تمہارے (چلنے کے) لیے راستے بنائے اور آسمان سے پانی نازل کیا پھر ہم نے اس (پانی) سے نکالے طرح طرح کے نباتات

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He it is Who spread the earth for you; and made in it paths for you, and sent down water from the sky, and then through it We brought forth many species of diverse plants.

26 وہی جس نے تمہارے لیے زمین کا فرش بچھایا ، اور اس میں تمہارے چلنے کو راستے بنائے ، اور اوپر سے پانی برسایا ، پھر اس کے ذریعہ سے مختلف اقسام کی پیداوار نکالی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ وہ ذات ہے جس نے زمین کو تمہارے لیے فرش بنا دیا ، اور اس میں تمہارے لیے راستے بنائے ، اور آسمان سے پانی برسایا ، پھر ہم نے اس کے ذریعے طرح طرح کی مختلف نباتات نکالیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اسی نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا بنایا اور تمہارے (چلنے کے) لئے اس میں رہیں نہ نکالیں اور آسمان سے پانی برسایا پھر اللہ تعالٰ نے فرماتا ہے ہم ہی نے اس میں سے طرح بطرح کئی قسم کے سبزے نکالے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش بنایا اور اس میں تمہارے لئے راستے بنائے اور آسمان سے پانی برسایا پھر ہم نے اس (پانی) کے ذریعے مختلف اقسام کی نباتات پیدا فرمائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش بنایا اور اس میں تمہارے چلنے کے لئے راستے بنائے۔ جس نے بلندی سے پانی برسایا (اللہ نے فرمایا) پھر ہم نے اس سے مختلف نباتات کی مختلف شکلیں نکالی

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ (وہی تو ہے) جس نے تم لوگوں کے لئے زمین کو فرش بنایا اور اس میں تمہارے لئے رستے جاری کئے اور آسمان سے پانی برسایا۔ پھر اس سے انواع واقسام کی مختلف روئیدگیاں پیدا کیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Who hath appointed for you the earth as a bed, and hath opened for you therein pathways, and hath sent down from the heaven water, and thereby We have brought forth kinds of plants, various.

وہ وہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش بنا دیا ۔ اور تمہارے لئے اس میں راستے بنادیئے اور آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے مختلف قسم کے طرح طرح کے نباتات پیدا کئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی جس نے تمہارے لئے زمین کو گہوارا بنایا اور اس میں تمہارے لئے راہیں نکالیں اور آسمان سے پانی برسایا ۔ پس ہم نے اس سے مختلف نباتات کی گوناگوں قسمیں پیدا کردیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ ( رب ایسا ہے ) جس نے تم لوگوں کے لیے زمین کو ( مثل فرش ( کے ) بنایا اور اس میں تمہارے ( چلنے کے ) لیے راستے بنادیے اور آسمان سے پانی برسایا ، پھر ہم نے اس ( پانی ) کے ذریعے سے مختلف قسم کے نباتات پیدا فرمائے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ وہی تو ہے جس نے تم لوگوں کے لیے زمین کو فرش بنایا اور اس میں تمہارے لیے رستے جاری کیے اور آسمان سے پانی برسایا پھر اس نے قسم قسم کی نباتات پیدا کیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ جس نے بنادیا تمہارے لئے اس زمین کو ایک عظیم الشان بچھونا، اور اس نے چلا دئیے اس میں تمہارے لئے طرح طرح کے عظیم الشان راستے، اور اس نے اتارا آسمان سے پانی، پھر نکالیں ہم نے اس کے ذریعے قسما قسم کی انگوریاں

Translated by

Noor ul Amin

اسی نے تمہارے لئے زمین کو فرش بنایااوراس میں تمہارے چلنے کو ر استے بنائے اور اوپرسے پانی برسایاپھر اس بارش سے مختلف قسم کی پیدا وار نکالی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا کیا اور تمہارے لیے اس میں چلتی راہیں رکھیں اور آسمان سے پانی اتارا ( ف٦٤ ) تو ہم نے اس سے طرح طرح کے سبزے کے جوڑے نکالے ( ف٦۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہی ہے جس نے زمین کو تمہارے رہنے کی جگہ بنایا اور اس میں تمہارے ( سفر کرنے کے ) لئے راستے بنائے اور آسمان کی جانب سے پانی اتارا ، پھر ہم نے اس ( پانی ) کے ذریعے ( زمین سے ) انواع و اقسام کی نباتات کے جوڑے نکال دیئے

Translated by

Hussain Najfi

وہ وہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو گہوارہ بنایا ہے اور اس میں تمہارے لئے راستے بنائے اور آسمان سے پانی برسایا ۔ تو ہم نے اس سے مختلف اقسام کے نباتات کے جوڑے پیدا کئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"He Who has, made for you the earth like a carpet spread out; has enabled you to go about therein by roads (and channels); and has sent down water from the sky." With it have We produced diverse pairs of plants each separate from the others.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is God who has made the earth as a cradle for you with roads for you to travel. He has sent water from the sky to produce various pairs of plants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Who has made earth for you like a bed; and has opened ways for you therein, and has sent down water (rain) from the sky. And We have brought forth with it various kinds of vegetation.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Who made the earth for you an expanse and made for you therein paths and sent down water from the cloud; then thereby We have brought forth many species of various herbs.

Translated by

William Pickthall

Who hath appointed the earth as a bed and hath threaded roads for you therein and hath sent down water from the sky and thereby We have brought forth divers kinds of vegetation,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"वही है जिस ने तुम्हारे लिए धरती को पालना (बिछौना) बनाया और उस ने तुम्हारे लिए रास्ते निकाले और आकाश से पानी उतारा। फिर हम ने उस के द्वारा विभिन्न प्रकार के पेड़-पौधे निकाले

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ (رب) ایسا ہے جس نے تم لوگوں کے لیے زمین کو (مثل) فرش (کے) (2) بنایا اور اس (زمین) میں تمہارے (چلنے کے) واسطے راستے بنائے اور آسمان سے پانی برسایا پھر ہم نے اس (پانی) کے ذریعے سے اقسام مختلفہ کے نباتات پیدا کیے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” وہی ذات ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو فرش بنایا اور اس میں تمہارے چلنے کو راستے بنائے اور اوپر سے پانی برسایا پھر اس کے ساتھ مختلف اقسام کی پیداوار نکالی۔ (٥٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی جس نے تمہارے لئے زمین کو گہوارہ بنایا اور اس میں تمہارے چلنے کو راستے بنائے اور اوپر سے پانی برسایا ‘ پھر اس کے ذریعہ سے مختلف اقسام کی پیداوار نکالی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس نے تمہارے لیے زمین کو فرش بنا دیا اور اس میں تمہارے لیے راستے بنا دئیے اور اس نے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے اس کے ذریعہ مختلف قسم کے نباتات پیدا کئے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ ہے جس نے بنا دیا تمہارے واسطے زمین کو بچھونا اور چلائیں تمہارے لئے اس میں راہیں اور اتارا آسمان سے پانی پھر نکالی ہم نے اس سے طرح طرح کی سبزی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ رب وہ ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش بنایا اور تمہارے لئے اس زمین میں راستے جاری کئے اور آسمان کی جانب سے پانی نازل کیا پھر ہم نے اس پانی کے ذیرعہ مختلف انواع و اقسام کی نباتات اگائیں۔