Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 54

سورة طه

کُلُوۡا وَ ارۡعَوۡا اَنۡعَامَکُمۡ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی النُّہٰی ﴿۵۴﴾٪  11

Eat [therefrom] and pasture your livestock. Indeed, in that are signs for those of intelligence.

تم خود کھاؤ اور اپنے چوپا یوںکو بھی چراؤ کچھ شک نہیں کہ اس میں عقلمندوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کُلُوۡا
کھاؤ
وَارۡعَوۡا
اور چراؤ
اَنۡعَامَکُمۡ
اپنے مویشیوں کو
اِنَّ
بےشک
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیٰتٍ
البتہ نشانیاں ہیں
لِّاُولِی النُّہٰی
عقل والوں کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

کُلُوۡا
کھاؤ
وَارۡعَوۡا
اور چراؤ
اَنۡعَامَکُمۡ
اپنے مویشیوں کو
اِنَّ
بلاشبہ
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیٰتٍ
بہت سی نشانیاں ہیں
لِّاُولِی النُّہٰی
عقل مندوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

Eat [therefrom] and pasture your livestock. Indeed, in that are signs for those of intelligence.

تم خود کھاؤ اور اپنے چوپا یوںکو بھی چراؤ کچھ شک نہیں کہ اس میں عقلمندوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کھاؤ اور اپنے جانوروں کو بھی چراؤ اس (طریق کار) میں اہل عقل کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کھاؤ اور اپنے مویشیوں کوچراؤ،بلاشبہ اس میں عقل مندوں کے لئے یقینابہت سی نشانیاں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Eat, and graze ypur cattle. Surely, in that there are signs for the people of understanding.|"

کھاؤ اور چراؤ اپنے چوپایوں کو البتہ اس میں نشانیاں ہیں عقل رکھنے والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کھاؤ تم خود بھی اور چراؤ اپنے مویشیوں کو بھی۔ یقیناً اس میں نشانیاں ہیں عقل مندوں کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So eat yourself and pasture your cattle. Surely there are many Signs in this for people of understanding.

کھاؤ اور اپنے جانوروں کو بھی چراؤ ۔ یقینا اس میں بہت سی نشانیاں ہیں عقل رکھنے والوں کے لیے ۔ 27 ؏ 2

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

خود بھی کھاؤ ، اور اپنے مویشیوں کو بھی چراؤ ، یقینا ان سب باتوں میں عقل والوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اس لئے) کہ تم بھی اس میں سے کھائو اور اپنے جانوروں کو ابھی ان میں سے چرائو بیشک عقلمندوں کے لئے اس میں بخاری قدرت کی) نشانیاں ہیں۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

خود بھی کھاؤ اور اپنے چارپایوں کو بھی چراؤ یب شک ان باتوں میں عقل والوں کے لئے (بہت سی) نشانیاں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تاکہ تم کھاؤ اور اپنے مویشویں کو چراؤ۔ بیشک ان میں عقل والوں کے لئے نشانیاں موجود ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہ (خود بھی) کھاؤ اور اپنے چارپایوں کو بھی چراؤ۔ بےشک ان (باتوں) میں عقل والوں کے لئے (بہت سی) نشانیاں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Eat and pasture your cattle: verily therein are signs for men of sagacity.

کھاؤ اور اپنے مویشوں کو چراؤ بیشک اس (سارے نظام) میں دلیلیں موجود ہیں اہل عقل کے لئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کھاؤ اور اپنے چوپایوں کو چرآؤ! اس کے اندر اہلِ عقل کیلئے نشانیاں ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کھاؤاورپیواوراپنے چوپایوں کوبھی چراؤ ، بے شک البتہ ان ( چیزوں ) میں عقل ( رکھنے ) والوں کے لیے ( قدرت کی ) نشانیاں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہ خود بھی کھائو اور اپنے جانوروں کو بھی چرائو، بیشک ان باتوں میں عقل والوں کے لیے بہت نشانیاں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور پیداواریں) (اور تمہیں اجازت و آزادی بخشی کہ قانون اور ضابطے کے اندر رہتے ہوئے ان سے) تم خود بھی کھاؤ اور اپنے جانوروں کو بھی چراؤ، یقینا اس میں بڑی بھاری نشانیاں ہیں عقل مندوں کے لئے،

Translated by

Noor ul Amin

خودبھی کھائواوراپنے جانوروں کو بھی چرائواس ( طریق کار ) میں اہل عقل کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم کھاؤ اور اپنے مویشیوں کو چراؤ ( ف٦٦ ) بیشک اس میں نشانیاں ہیں عقل والوں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تم کھاؤ اور اپنے مویشیوں کو چراؤ ، بیشک اس میں دانش مندوں کے لئے نشانیاں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

خود بھی کھاؤ اور اپنے مویشیوں کو بھی چراؤ ۔ بےشک اس ( نظام قدرت ) میں صاحبانِ عقل کیلئے بہت سی نشانیاں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Eat (for yourselves) and pasture your cattle: verily, in this are Signs for men endued with understanding.

Translated by

Muhammad Sarwar

Consume them as food or for grazing your cattle. In this there is evidence (of the existence of God) for the people of reason".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Eat and pasture your cattle; verily, in this are Ayat for men of understanding.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Eat and pasture your cattle; most surely there are signs in this for those endowed with understanding.

Translated by

William Pickthall

(Saying): Eat ye and feed your cattle. Lo! herein verily are portents for men of thought.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

खाओ और अपने चौपायों को भी चराओ! निस्संदेह इसमें बुद्धिमानों के लिए बहुत-सी निशानियाँ हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور تم کو اجازت دی کہ) خود (بھی) کھاؤ اور اپنے مواشی کو (بھی) چراؤ ان سب چیزوں میں اہل عقل کے واسطے (قدرت الہٰیّہ) کی نشانیاں ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کھاؤ اور اپنے جانوروں کو بھی چراؤ یقیناً اس میں عقل والوں کے لیے بہت سے دلائل ہیں۔ “ (٥٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کھائو اور اپنے جانوروں کو بھی چرائو۔ یقینا اس میں بہت سی نشانیاں ہیں عقل رکھنے والوں کے لئے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کھاؤ اور مویشیوں کو چراؤ بلاشبہ اس میں عقل والوں کے لیے نشانیاں ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کھاؤ اور چراؤ اپنے چوپایوں کو البتہ اس میں نشانیاں ہیں عقل رکھنے والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم کو اجازت دی کہ تم بھی کھائو اور اپنے چوپایوں کو بھی چرائو کچھ شک نہیں کہ ان باتوں میں اہل عقل کے لئے بڑی بڑی نشانیاں ہیں۔