Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 57

سورة طه

قَالَ اَجِئۡتَنَا لِتُخۡرِجَنَا مِنۡ اَرۡضِنَا بِسِحۡرِکَ یٰمُوۡسٰی ﴿۵۷﴾

He said, "Have you come to us to drive us out of our land with your magic, O Moses?

کہنے لگا اے موسٰی! کیا تو اسی لئے آیا ہے کہ ہمیں اپنے جادو کے زور سے ہمارے ملک سے باہر نکال دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اَجِئۡتَنَا
کیا تو آیا ہے ہمارے پاس
لِتُخۡرِجَنَا
تاکہ تو نہ نکالے ہمیں
مِنۡ اَرۡضِنَا
ہماری زمین سے
بِسِحۡرِکَ
اپنے جادو کے ساتھ
یٰمُوۡسٰی
اے موسیٰ
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
اَجِئۡتَنَا
کیا آئے ہو تم ہمارے پاس
لِتُخۡرِجَنَا
تاکہ تم نکال دوہمیں
مِنۡ اَرۡضِنَا
ہمارے ملک سے
بِسِحۡرِکَ
اپنے جادوسے
یٰمُوۡسٰی
اے موسیٰ
Translated by

Juna Garhi

He said, "Have you come to us to drive us out of our land with your magic, O Moses?

کہنے لگا اے موسٰی! کیا تو اسی لئے آیا ہے کہ ہمیں اپنے جادو کے زور سے ہمارے ملک سے باہر نکال دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

موسیٰ سے کہنے لگا : کیا تو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے ہمیں ہمارے ملک سے نکال دے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے کہا: اے موسیٰ!کیاتم ہمارے پاس آئے ہوکہ اپنے جادوسے ہمیں ہمارے ملک سے نکال دو؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Said he, |"Have you come to us to drive us out of our land with your sorcery, 0 1Vlusa?

بولا کیا تو آیا ہے ہم کو نکالنے ہمارے ملک سے اپنے جادو کے زور سے اے موسیٰ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے کہا : اے موسیٰ (علیہ السلام) ٰ ! کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو تاکہ اپنے اس جادو کے بل پر ہمیں ہماری سر زمین سے نکال باہر کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

کہنے لگا ” اے موسی ( علیہ السلام ) ، کیا تو ہمارے پاس اس لیے آیا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے ہم کو ہمارے ملک سے نکال باہر کرے؟ 30

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہنے لگا : موسیٰ ! کیا تم اس لیے آئے ہو کہ اپنے جادو کے ذریعے ہمیں اپنی زمین سے نکال باہر کرو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(کہنے لگا یہ جادو ہے) کہنے لگا موسیٰ کیا تو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ ہم کو اپنے جادو (کے زور) سے ہمارے ملک سے نکال باہر کرے اور خود وہاں کا حاکم بن بیٹھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہنے لگا کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) ! تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو تاکہ اپنے جادو (کے زور) سے ہمیں ہمارے ملک سے نکال دو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(فرعون نے) کہا اے موسیٰ کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ اپنے جادو کے ذریعے ہمیں ہماری سر زمین سے نکال دو ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہنے لگا کہ موسیٰ تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ اپنے جادو (کے زور) سے ہمیں ہمارے ملک سے نکال دو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: art thou come unto us that thou mayest drive us out of our land by thy magic, O Musa!

(فرعون نے) کہا تو (شاید) تم اس لئے ہمارے پاس آئے ہو کہ ہمیں ہماری سرزمین سے اپنے سحر (کے زور) سے نکال دو اے موسیٰ (علیہ السلام) ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: موسیٰ! کیا تم اس لئے ہمارے پاس آئے ہو کہ اپنے جادو کے زور سے ہم کو ہمارے ملک سے بے دخل کردو؟

Translated by

Mufti Naeem

اس نے کہاکہ اے موسیٰ !کیاتم ہماے پاس ا س لیے آئے ہوکہ تم اپنے جادو ( کے زور ) سے ہمیں ہماری زمین ( ملک ) سے نکال باہرکردو؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہنے لگا موسیٰ ! کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ اپنے جادو کے زور سے ہمیں ہمارے ملک سے نکال دو ؟۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہنے لگا اے موسیٰ ! کیا تم ہمارے پاس اسی لئے آئے ہو کہ اپنے جادو کے زور سے ہمیں نکال باہر کرو ہمارے اپنے ملک سے ؟

Translated by

Noor ul Amin

فرعون کہنے لگا؟اے موسیٰ! کیا توہمارے پاس اسلئے آ یا ہے کہ اپنے جادوکے زورسے ہمیں ہماری سرزمین سے نکال دو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولا کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ ہمیں اپنے جادو کے سبب ہماری زمین سے نکال دو اے موسیٰ ( ف۷۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اس نے کہا: اے موسٰی! کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ تم اپنے جادو کے ذریعہ ہمیں ہمارے ملک سے نکال دو

Translated by

Hussain Najfi

اور کہا اے موسیٰ! کیا تم اس لئے ہمارے پاس آئے ہو کہ اپنے جادو کے زور سے ہمیں ہماری سرزمین سے نکال دو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "Hast thou come to drive us out of our land with thy magic, O Moses?

Translated by

Muhammad Sarwar

He said to Moses, "Have you come to expel us from our land through your magic?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He (Fir`awn) said: "Have you come to drive us out of our land with your magic, O Musa"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Said he: Have you come to us that you should turn us out of our land by your magic, O Musa?

Translated by

William Pickthall

He said: Hast come to drive us out from our land by thy magic, O Moses?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "ऐ मूसा! क्या तू हमारे पास इसलिए आया है कि अपने जादू से हमको हमारे अपने भूभाग से निकाल दे?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کہنے لگا کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) تم ہمارے پاس اس واسطے آئے ہو (گے) کہ ہم کو ہمارے ملک سے اپنے جادو (کے زور) سے نکال باہر کرو۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کہنے لگا اے موسیٰ کیا تو ہمارے پاس اس لیے آیا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے ہم کو ہمارے ملک سے نکال دے ؟ (٥٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہنے لگا اے موسیٰ کیا تو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے ہم کو ہمارے ملک سے نکال باہر کرے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ کہنے لگا کہ اے موسیٰ کیا تو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ ہمیں اپنے جادو کے ذریعہ ہماری سر زمین سے نکال دے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا کیا تو آیا ہے ہم کو نکالنے ہمارے ملک سے اپنے جادو کے زور سے اے موسیٰ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

فرعون نے کہا اے موسیٰ علیہالسلام کیا تو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ تو اپنے جادو کے زور سے ہم کو ہمارے ملک سے باہر نکال دے۔