Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 58

سورة طه

فَلَنَاۡتِیَنَّکَ بِسِحۡرٍ مِّثۡلِہٖ فَاجۡعَلۡ بَیۡنَنَا وَ بَیۡنَکَ مَوۡعِدًا لَّا نُخۡلِفُہٗ نَحۡنُ وَ لَاۤ اَنۡتَ مَکَانًا سُوًی ﴿۵۸﴾

Then we will surely bring you magic like it, so make between us and you an appointment, which we will not fail to keep and neither will you, in a place assigned."

اچھا ہم بھی تیرے مقابلے میں اسی جیسا جادو ضرور لائیں گے ، پس تو ہمارے اور اپنے درمیان ایک وعدے کا وقت مقرر کر لے کہ نہ ہم اس کا خلاف کریں اور نہ تو ، صاف میدان میں مقابلہ ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَنَاۡتِیَنَّکَ
پس البتہ ہم بھی ضرور آئیں گے تیرے پاس
بِسِحۡرٍ
جادو
مِّثۡلِہٖ
ایسا ہی
فَاجۡعَلۡ
پس مقرر کر
بَیۡنَنَا
درمیان ہمارے
وَبَیۡنَکَ
اور درمیان اپنے
مَوۡعِدًا
وعدے کا وقت
لَّانُخۡلِفُہٗ
نہیں ہم خلاف کریں گے اس سے
نَحۡنُ
ہم
وَلَاۤ
اور نہ
اَنۡتَ
تم
مَکَانًا
ایک جگہ ہو
سُوًی
ہموار
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَنَاۡتِیَنَّکَ
تو ہم ضرور لائیں گے تمہارے پاس
بِسِحۡرٍ
جادو کو
مِّثۡلِہٖ
ایسا ہی
فَاجۡعَلۡ
چنانچہ مقرر کر لو
بَیۡنَنَا
درمیان ہمارے
وَبَیۡنَکَ
اور اپنے درمیان
مَوۡعِدًا
ایک وعدے کا وقت
لَّانُخۡلِفُہٗ
نہ ہم خلاف کریں گے اس کے
نَحۡنُ
ہم
وَلَاۤ اَنۡتَ
اور نہ تم
مَکَانًا
ایسی جگہ میں
سُوًی
جو ہموار ہو
Translated by

Juna Garhi

Then we will surely bring you magic like it, so make between us and you an appointment, which we will not fail to keep and neither will you, in a place assigned."

اچھا ہم بھی تیرے مقابلے میں اسی جیسا جادو ضرور لائیں گے ، پس تو ہمارے اور اپنے درمیان ایک وعدے کا وقت مقرر کر لے کہ نہ ہم اس کا خلاف کریں اور نہ تو ، صاف میدان میں مقابلہ ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

سو ہم بھی اس قسم کا جادو لاتے ہیں لہذا اپنے اور ہمارے درمیان (مقابلہ کے لئے) ایک وقت مقرر کرلے جس کی خلاف ورزی نہ تم کرو نہ ہم کریں۔ اور اس جگہ پہنچنا (دونوں کے لئے) یکساں ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توہم بھی تمہارے پاس ضرور ایساہی جادو لائیں گے چنانچہ ہمارے اور اپنے درمیان ایک وعدے کاوقت مقررکرلو،نہ ہم اُس کے خلاف کریں گےنہ تم ایسی جگہ میں جو ہموار ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We will, then, bring to you a similar sorcery. So, make, between you and us, an appointment not to be backed out, neither by us nor from you - at an even place.|"

سو ہم بھی لائیں گے تیرے مقابلہ میں ایک ایسا ہی جادو، سو ٹھہرا لے ہمارے اور اپنے بیچ میں ایک وعدہ نہ ہم خلاف کریں اس کا اور نہ تو ایک میدان صاف میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو ہم بھی ضرورلائیں گے تمہارے مقابلے میں ایسا ہی جادو توّ معین کرلو ہمارے اور اپنے مابین وعدے کا ایک مقرر وقت نہ ہم اس کی خلاف ورزی کریں گے اور نہ تم کرنا (یہ مقابلہ ہو) ایک کھلے میدان میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اچھا ، ہم بھی تیرے مقابلے میں ویسا ہی جادو لاتے ہیں ۔ طے کر لے کب اور کہاں مقابلہ کرنا ہے ۔ نہ ہم اس قرارداد سے پھریں گے نہ تو پھریو ۔ کھلے میدان میں سامنے آجا ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اچھا تو ہم بھی تمہارے سامنے ایسا ہی جادو لا کر رہیں گے ۔ اب تم کسی کھلے میدان میں ہمارے اور اپنے درمیان مقابلے کا ایسا وقت طے کرلو جس کی خلاف ورزی نہ ہم کریں ، نہ تم کرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو ہم بھی ضرور ویسا ہی جادو (تیرے جادو کی طرح) تجھ کو بتلائیں تو تیرے سامنے لائیں گے لیکن ہمارے اور اپنے درمیان ایک وعدہ (وقت اور مقام) مقرر کر دے نہ ہم اس کے خلاف کریں نہ تو ایک صاف میدان ہو دیا ایک بیچا بیچ مقام ہو جو نہ ہم سے نکال ہو نہ تجھ سے )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو ہم بھی ضرور تمہارے مقابلے میں ایسا ہی جادو لائیں گے تو ہمارے اور اپنے درمیان ایک قوت مقرر کرلو کہ نہ تو ہم اسکے خلاف کریں اور نہ تم (یہ مقابلہ ہوگا ایک) ہموار میدان میں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم تمہارے مقابلے کے لئے اسی جیسا جادو لے کر آئیں گے۔ تم اپنے اور ہمارے درمیان ایک وقت مقرر کرلو جس کے خلاف نہ ہم کریں گے نہ تم کرو گے۔ وہ ایک ہموار میدان ہو گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ہم بھی تمہارے مقابل ایسا ہی جادو لائیں گے تو ہمارے اور اپنے درمیان ایک وقت مقرر کر لو کہ نہ تو ہم اس کے خلاف کریں اور نہ تم (اور یہ مقابلہ) ایک ہموار میدان میں (ہوگا)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So We shall surely bring unto thee a magic the like thereof; so Make between us and thee an appointment which neither we nor thou shall fail in some open space.

سو تو خیر اب ہم بھی تمہارے مقابلہ میں ویسا ہی سحر لاتے ہیں تو اب ہمارے اور اپنے درمیان ایک وعدہ گاہ بدلو جس کی نہ ہم خلاف کریں اور نہ تم ایک ہموار میدان میں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ہم بھی تمہارے مقابل میں ایسا ہی جادو لائیں گے! تو ہمارے اور اپنے درمیان ایک مقامِ معین ٹھہرالو ، کوئی بیچ کی جگہ ، نہ ہم اس کی خلاف ورزی کریں نہ تم!

Translated by

Mufti Naeem

پس ہم ( بھی ) تمہارے مقابل ضروربالضرورایساہی جادولائیں گے ، پس تم ہمارے اوراپنے درمیان ایک ( وعدے کا ) وقت مقررکرلو ، کہ اس کی نہ ہم مخالفت کریں اور نہ تم ، ( اور یہ مقابلہ ) کسی ہموار میدان میں ( ہوگا ) ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ہم بھی تمہارے مقابل ایسا ہی جادو لائیں گے تو ہمارے اور اپنے درمیان ایک وقت مقرر کرلو کہ نہ تو ہم اس کے خلاف کریں اور نہ تم اور یہ مقابلہ ایک ہموار میدان میں ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اچھا تو ہم بھی تمہارے مقابلہ میں ویسا ہی ایک زوردار جادو ضرور بالضرور لا کر رہیں گے، پس تم ٹھہرا دو اپنے اور ہمارے درمیان ایک ایسا وعدہ کسی مقام اور جگہ کا، جس کی خلاف ورزی نہ ہم کریں نہ تم کرو، کسی کھلے میدان میں،

Translated by

Noor ul Amin

پس ہم یقینا تمہارے مقابلے کے لئے اسی جیساجادولے آئیں گے لہٰذاہمارے اور تمہارے درمیان شہر کے وسط میں مقابلے کا ایک وقت مقرر کرلو جس کی خلاف ورزی نہ تم کرونہ ہم ، اور صاف میدان میں مقابلہ ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ضرور ہم بھی تمہارے آگے ویسا ہی جادو لائیں گے ( ف۷٤ ) تو ہم میں اور اپنے میں ایک وعدہ ٹھہرا دو جس سے نہ ہم بدلہ لیں نہ تم ہموار جگہ ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سو ہم بھی تمہارے پاس اسی کی مانند جادو لائیں گے تم ہمارے اور اپنے درمیان ( مقابلہ کے لئے ) وعدہ طے کرلو جس کی خلاف ورزی نہ ہم کریں اور نہ ہی تم ، ( مقابلہ کی جگہ ) کھلا اور ہموار میدان ہو

Translated by

Hussain Najfi

سو ہم بھی تمہارے مقابلہ میں ویسا ہی جادو لائیں گے لہٰذا تم ( مقابلہ کیلئے ) ہمارے اور اپنے درمیان ایک وعدہ گاہ مقرر کرو ۔ جس کی نہ ہم خلاف ورزی کریں گے اور نہ تم ۔ اور وہ وعدہ گاہ ہو بھی ہموار اور کھلے میدان میں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"But we can surely produce magic to match thine! So make a tryst between us and thee, which we shall not fail to keep - neither we nor thou - in a place where both shall have even chances."

Translated by

Muhammad Sarwar

We shall also answer you by magic. Let us make an appointment for a contest among us and let each of us be present at a certain time in the appointed place".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Then verily, we can produce magic the like thereof; so appoint a meeting between us and you, which neither we nor you shall fail to keep, in an open place where both shall have a just and equal chance."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So we too will produce before you magic like it, therefore make between us and you an appointment, which we should not break, (neither) we nor you, (in) a central place.

Translated by

William Pickthall

But we surely can produce for thee magic the like thereof; so appoint a tryst between us and you, which neither we nor thou shall fail to keep, at a place convenient (to us both).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अच्छा, हम भी तेरे पास ऐसा ही जादू लाते हैं। अब हमारे और अपने बीच एक निश्चित स्थान ठहरा ले, कोई बीच की जगह, न हम इस के विरुद्ध जाएँ और न तू।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو اب ہم بھی تمہارے مقابلہ میں ایسا ہی جادو لاتے ہیں تو ہمارے اور اپنے درمیان میں ایک وعدہ مقرر کرلو جس کا نہ ہم خلاف کریں اور نہ تم خلاف کرو کسی ہموار میدان میں (تاکہ سب دیکھ لیں) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اچھا ہم بھی تیرے مقابلے میں ایسا ہی جادو لاتے ہیں۔ طے کرلے کب اور کہاں مقابلہ کرنا ہے نہ ہم اس سے پھریں گے نہ تم پھرو۔ چٹیل میدان میں مقابلے کے لیے آجاؤ۔ (٥٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اچھا ہم بھی تیرے مقابلے میں ویسا ہی جادو لاتے ہیں۔ طے کرلے کب اور کہاں مقابلہ کرنا ہے۔ نہ ہم اس قرار داد سے پھریں گے نہ تو پھریو۔ کھلے میدان میں سامنے آ جا۔ ‘

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ہم بھی تیرے مقابلہ میں اسی جیسا جادو لے آئینگے، سو تو ہمارے اور اپنے درمیان ایک وقت مقرر کردے نہ ہم اس کی خلاف ورزی کرینگے اور نہ تو، اس غرض کے لیے ایک ہموار میدان مقرر کردے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو ہم بھی لائیں گے تیرے مقابلہ میں ایک ایسا ہی جادو سو ٹھہرالے ہمارے اور اپنے بیچ میں ایک وعدہ نہ ہم خلاف کریں اس کا اور نہ تو ایک میدان صاف میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اچھا تو اب ہم بھی تیرے مقابلہ میں ایسا ہی جادو لائیں گے تو اپنے اور ہمارے درمیان ایک ایسا وعدہ ٹھہرا لے کہ جس کا نہ ہم خلاف کریں اور نہ تو اس کا خلاف کرے۔ یہ مقابلہ کسی ہموار میدان میں ہو۔