35. This shows that those people felt in their hearts that their position was weak and knew that the miracle shown by Prophet Moses (peace be upon him) was not a piece of magic. Therefore, they had come for the encounter with hesitation and fear. But when the timely, sudden warning of Prophet Moses (peace be upon him) shook them to the core, they began to debate the wisdom of holding the encounter on the Feast Day in an open place in the broad day light. For they thought that if they were defeated in the presence of the common people, all would come to know of the difference between magic and a miracle and they would lose the battle once for all.
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :35
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ اپنے دلوں میں اپنی کمزوری کو خود محسوس کر رہے تھے ۔ ان کو معلوم تھا کہ حضرت موسیٰ نے جو کچھ دکھایا ہے وہ جادو نہیں ہے ۔ وہ پہلے ہی سے اس مقابلے میں ڈرتے اور ہچکچاتے ہوئے آئے تھے ، اور جب عین موقع پر حضرت موسیٰ نے ان کو للکار کر متنبہ کیا تو ان کا عزم یکایک متزلزل ہو گیا ۔ ان کا اختلاف رائے اس امر میں ہوا ہوگا کہ آیا اس بڑے تہوار کے موقع پر ، جبکہ پورے ملک سے آئے ہوئے آدمی اکٹھے ہیں ، کھلے میدان اور دن کی پوری روشنی میں یہ مقابلہ کرنا ٹھیک ہے یا نہیں ۔ اگر یہاں ہم شکست کھا گئے اور سب کے سامنے جادو اور معجزے کا فرق کھل گیا تو پھر بات سنبھالے نہ سنبھل سکے گی ۔