Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 65

سورة طه

قَالُوۡا یٰمُوۡسٰۤی اِمَّاۤ اَنۡ تُلۡقِیَ وَ اِمَّاۤ اَنۡ نَّکُوۡنَ اَوَّلَ مَنۡ اَلۡقٰی ﴿۶۵﴾

They said, "O Moses, either you throw or we will be the first to throw."

کہنے لگے اے موسٰی! یا تو تُو پہلے ڈال یا ہم پہلے ڈالنے والے بن جائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰمُوۡسٰۤی
اے موسیٰ
اِمَّاۤ
یا تو
اَنۡ
یہ کہ
تُلۡقِیَ
تم ڈالو
وَاِمَّاۤ
اور یا
اَنۡ
یہ کہ
نَّکُوۡنَ
ہوں ہم
اَوَّلَ
پہلے
مَنۡ
جو
اَلۡقٰی
ڈالیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰمُوۡسٰۤی
اے موسیٰ
اِمَّاۤ
یا
اَنۡ
یہ کہ
تُلۡقِیَ
تم پھینکو
وَاِمَّاۤ
اور یا
اَنۡ
یہ کہ
نَّکُوۡنَ
ہم ہوں
اَوَّلَ
پہلے
مَنۡ
جو
اَلۡقٰی
پھینکیں
Translated by

Juna Garhi

They said, "O Moses, either you throw or we will be the first to throw."

کہنے لگے اے موسٰی! یا تو تُو پہلے ڈال یا ہم پہلے ڈالنے والے بن جائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر موسیٰ سے کہنے لگے : موسیٰ تم ڈالتے ہو یا پہلے ہم ڈالیں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہوں نے کہا:اے موسیٰ!تم پھینکتے ہویا کہ ہم پہلے ہوں جو پھینکیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"0 Musa, either you throw, or shall we be the first to throw?|"

بولے اے موسیٰ یا تو تو ڈال اور یا ہم ہوں پہلے ڈالنے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جادوگروں نے کہا : اے موسیٰ ! یا تو تم پہلے ڈالو اور یا پھر ہم ہی پہلے ڈالنے والے بنتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جادو گر 39 بولے ” موسی ( علیہ السلام ) ، تم پھینکتے ہو یا پہلے ہم پھینکیں؟ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جادوگر بولے : موسیٰ ! یا تو تم ( اپنی لاٹھی پہلے ) ڈال دو ، یا پھر ہم ڈالنے میں پہل کریں ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جادوگر کہنے لگا موسیٰ یا تو تم (اپنی لاٹھی پہلے) ڈالو یا ہم ڈالنے والے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہنے لگے اے موسیٰ (علیہ السلام) ! یا تو آپ (اپنی چیز) پہلے ڈال دیں اور یا ہم (اپنی چیزیں) پہلے ڈالنے والے بنیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہنے لگے اے موسیٰ ! تم پہلے (جادو) ڈالتے ہو یا ہم ڈالیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بولے کہ موسیٰ یا تم (اپنی چیز) ڈالو یا ہم (اپنی چیزیں) پہلے ڈالتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: either thou cast down, or we shall be the first to cast down.

(پھر) بولے کہ اے موسیٰ (پہلے) آپ (اپنا عصا) ڈالیں گے یا ہمیں پہلے ڈالنے والے بنیں ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

انہوں نے کہا: اے موسیٰ! یا تو تم پیش کرو یا پھر ہم ہی پہلے پیش کرنے والے بنتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہا کہ اے موسیٰ! یا تو تم ( اپنا عصا ) ڈالو یا ہم ( اپنی چیزیں ) پہلے ڈالتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بولے کہ موسیٰ یا تو تم اپنی چیز ڈالو یا ہم اپنی چیزیں پہلے ڈالتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہنے لگے اے موسیٰ یا تم ڈالنے میں پہل کرو یا ہم ہی پہلے ڈالنے والے بنیں،

Translated by

Noor ul Amin

پھرجادوگروں نے کہااے موسیٰ:تم پہلے اپنی لاٹھی زمین پر ڈالتے ہویاپہلے ہم ڈالیں ؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے ( ف۸۳ ) اے موسیٰ یا تو تم ڈالو ( ف۸٤ ) یا ہم پہلے ڈالیں ( ف۸۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( جادوگر ) بولے: اے موسٰی! یا تو تم ( اپنی چیز ) ڈالو اور یا ہم ہی پہلے ڈالنے والے ہوجائیں

Translated by

Hussain Najfi

ان لوگوں ( جادوگروں ) نے کہا اے موسیٰ تم پہلے پھینکوگے یا پہلے ہم پھینکیں؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "O Moses! whether wilt thou that thou throw (first) or that we be the first to throw?"

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "Moses, would you be the first to show your skill or should we be the first to throw down our devices?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "O Musa! Either you throw first or we be the first to throw"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: O Musa! will you cast, or shall we be the first who cast down?

Translated by

William Pickthall

They said: O Moses! Either throw first, or let us be the first to throw?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे बोले, "ऐ मूसा! या तो तुम फेंको या फिर हम पहले फेंकते हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر انہوں نے کہا کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) آپ (اپنا عصا) پہلے ڈالیں گے یا ہم پہلے ڈالنے والے بنیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جادوگر بولے موسیٰ تم پھینکتے ہو یا پہلے ہم پھینکیں ؟ (٦٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جادو گر بولے موسیٰ تم پھینکتے ہو یا پہلے ہم پھینکیں ۔ یہ ان کی جانب سے میدان میں دعوت مقابلہ ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کہنے لگے کہ اے موسیٰ یا تم پہلے ڈالو اور یا ہم پہلے ڈالنے والے بنیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے اے موسیٰ یا تو تو ڈال اور یا ہم ہوں پہلے ڈالنے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جادوگروں نے مقابلہ میں آ کر کہا اے موسیٰ (علیہ السلام) یا تو تو ڈال یا ہم ڈالنے میں پہل کرنے والے نہیں۔