Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 66

سورة طه

قَالَ بَلۡ اَلۡقُوۡا ۚ فَاِذَا حِبَالُہُمۡ وَ عِصِیُّہُمۡ یُخَیَّلُ اِلَیۡہِ مِنۡ سِحۡرِہِمۡ اَنَّہَا تَسۡعٰی ﴿۶۶﴾

He said, "Rather, you throw." And suddenly their ropes and staffs seemed to him from their magic that they were moving [like snakes].

جواب دیا کہ نہیں تم ہی پہلے ڈالو اب تو موسیٰ ( علیہ السلام ) کو یہ خیال گزرنے لگا کہ ان کی رسیاں اور لکڑیاں ان کے جادو کے زور سے دوڑ بھاگ رہی ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
بَلۡ
بلکہ
اَلۡقُوۡا
تم ڈالو
فَاِذَا
تو یکا یک
حِبَالُہُمۡ
ان کی رسیاں
وَعِصِیُّہُمۡ
اور ان کی لاٹھیاں
یُخَیَّلُ
خیال ڈالا گیا
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
مِنۡ سِحۡرِہِمۡ
ان کے جادو کی وجہ سے
اَنَّہَا
کہ بےشک وہ
تَسۡعٰی
وہ دوڑ رہی ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
بَلۡ
بلکہ
اَلۡقُوۡا
تم پھینکو
فَاِذَا
تو یکا یک
حِبَالُہُمۡ
ان کی رسیاں
وَعِصِیُّہُمۡ
اور ان کی لاٹھیاں
یُخَیَّلُ
خیال ڈالا جاتا تھا
اِلَیۡہِ
ان کی طرف
مِنۡ سِحۡرِہِمۡ
ان کے جادو سے
اَنَّہَا
واقعی وہ
تَسۡعٰی
دوڑرہی ہیں
Translated by

Juna Garhi

He said, "Rather, you throw." And suddenly their ropes and staffs seemed to him from their magic that they were moving [like snakes].

جواب دیا کہ نہیں تم ہی پہلے ڈالو اب تو موسیٰ ( علیہ السلام ) کو یہ خیال گزرنے لگا کہ ان کی رسیاں اور لکڑیاں ان کے جادو کے زور سے دوڑ بھاگ رہی ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

موسیٰ نے کہا : تم ہی ڈالو پھر ان کے جادو کے اثر سے ایسا معلوم ہوتا تھا ان کی رسیاں اور لاٹھیاں یکدم دوڑنے لگی ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

موسیٰ نے کہا بلکہ تم ہی پھینکوتویکایک ان کی رسیاں اوران کی لاٹھیاں،اُن کے جادو سے موسیٰ کو خیال ڈالاجاتاتھاکہ واقعی وہ دوڑرہی ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"Rather, you throw.|" Then, suddenly their ropes and sticks seemed to him, due to their magic, as if they were running.

کہا نہیں تم ڈالو پھر تبھی ان کی رسیاں اور لاٹھیاں اس کے خیال میں آئیں ان کے جادو سے کہ دوڑ رہی ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

موسیٰ (علیہ السلام) ٰ نے کہا : بلکہ تم ہی ڈالو تو دفعتاً ان کی رسیاں اور لاٹھیاں ان کے جادو کے اثر سے اس کو ایسے نظر آنے لگیں گویا وہ دوڑ رہی ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

موسی ( علیہ السلام ) نے کہا ” نہیں ، تم ہی پھینکو ۔ ” یکایک ان کی رسیاں اور ان کی لاٹھیاں ان کے جادو کے زور سے موسی ( علیہ السلام ) کو دوڑتی ہوئی محسوس ہونے لگیں ، 40

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

موسی نے کہا : نہیں ، تم ہی ڈالو ۔ بس پھر اچانک ان کی ( ڈالی ہوئی ) رسیاں اور لاٹھیاں ان کے جادو کے نتیجے میں موسیٰ کو ایسی محسوس ہونے لگیں جیسے دوڑ رہی ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

موسیٰ نے کہا نہیں بلکہ تم ڈالو اور ان کو ان کے جادو سے ایسا معلوم ہوا کہ ان کی رسیاں اور لاٹھیاں (سانپ بن کر) دوڑ رہی ہیں۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے فرمایا بلکہ تم ہی ڈالو پھر یکایک ان کی رسیاں اور ان کی لاٹھیاں ان (موسیٰ علیہ السلام) کے خیال میں ان کے جادو کی وجہ سے ایسے آنے لگیں (جیسے) کہ وہ (سانپوں کی طرح) دوڑتی ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(موسیٰ نے) کہا پہلے تم ڈالو۔ یکایک ان کی رسیاں اور ان کی لاٹھیاں ان کے جادو کے زور سے (سانپ کی طرح ) دوڑتی ہوئی محسوس ہوئیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

موسیٰ نے کہا نہیں تم ہی ڈالو۔ (جب انہوں نے چیزیں ڈالیں) تو ناگہاں ان کی رسیاں اور لاٹھیاں موسی کے خیال میں ایسی آنے لگیں کہ وہ (میدان) میں ادھر اُدھر دوڑ رہی ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: nay, cast ye down. And lo! their cords and their staves were made to appear to him by their magic as though they were running.

(موسی (علیہ السلام) نے) کہا نہیں تم ہی ڈال چلو ۔ پس یکایک ان کی رسیاں اور ان کی لاٹھیاں موسیٰ کے خیال میں ان کے جادو کے زور سے ایسی نظر آنے لگیں کہ گویا وہ دوڑ پھر رہی ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: پہلے تم ہی پیش کرو! تو دفعۃً ان کی رسیاں اور ان کی لاٹھیاں ، ان کے جادو کے زور سے ، اس کو اس طرح نظر آنے لگیں گویا وہ رینگ رہی ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ) فرمایا ( نہیں ) بلکہ تم ہی ( پہلے ) ڈالو ، پھر اچانک ان کی ( ڈالی ہوئی ) رسیاں اور لاٹھیاں اس ( موسیٰ علیہ السلام ) کے خیال میں ان کے جادو کی وجہ سے ایسے آنے لگیں کہ وہ ( سانپ کی طرح ) دوڑ رہی ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

موسیٰ نے کہا نہیں تم ہی ڈالو، جب انہوں نے چیزیں ڈالیں تو اچانک ان کی رسیاں اور لاٹھیاں موسیٰ کے خیال میں ایسی نظر آنے لگیں کہ وہ میدان میں ادھراُدھر دوڑ رہی ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آپ نے فرمایا (نہیں) بلکہ تم ہی پہلے ڈال لو، (پھر کیا تھا) یکایک ان کی رسیاں اور ان کی لاٹھیاں، ان کے جادو کے زور سے موسیٰ کو دوڑتی ہوئی معلوم ہونے لگیں،

Translated by

Noor ul Amin

موسیٰ نے کہا:تم ہی پہلے ڈالو پھران کے جادوکے اثرسے ایسامعلوم ہوتا تھا کہ ان کی رسیاں اور لاٹھیاں یکدم دوڑنے لگی ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

موسیٰ نے کہا بلکہ تمہیں ڈالو ( ف۸٦ ) جبھی ان کی رسیاں اور لاٹھیاں ان کے جادو کے زور سے ان کے خیال میں دوڑتی معلوم ہوئیں ( ف۸۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( موسٰی علیہ السلام نے ) فرمایا: بلکہ تم ہی ڈال دو ، پھر کیا تھا اچانک ان کی رسیاں اور ان کی لاٹھیاں ان کے جادو کے اثر سے موسٰی ( علیہ السلام ) کے خیال میں یوں محسوس ہونے لگیں جیسے وہ ( میدان میں ) دوڑ رہی ہیں

Translated by

Hussain Najfi

موسیٰ علیہ السلام نے کہا: نہیں ۔ بلکہ تم ہی ( پہلے ) پھینکو! پس اچانک ان کی رسیاں اور لاٹھیاں ان کے جادو کی وجہ سے موسیٰ کو دوڑتی ہوئی محسوس ہوئیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said, "Nay, throw ye first!" Then behold their ropes and their rods-so it seemed to him on account of their magic - began to be in lively motion!

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses said, "You throw first." When they did, their ropes and staffs through their magic seemed to be moving.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

[Musa] said: "Nay, throw you (first)!" Then behold! their ropes and their sticks, by their magic, appeared to him as though they moved fast.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: Nay! cast down. then lo! their cords and their rods-- it was imaged to him on account of their magic as if they were running.

Translated by

William Pickthall

He said: Nay, do ye throw! Then lo! their cords and their staves, by their magic, appeared to him as though they ran.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहा, "नहीं, बल्कि तुम्हीं फेंको।" फिर अचानक क्या देखते हैं कि उन की रस्सियाँ और लाठियाँ उन के जादू से उन के ख़याल में दौड़ती हुई प्रतीत हुई

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ نے فرمایا نہیں تم ہی پہلے ڈالو (1) پس یکایک ان کی رسیاں اور لاٹھیاں ان کی نظر بندی سے موسیٰ (علیہ السلام) کے خیال میں ایسی معلوم ہونے لگیں جیسے (سانپ کی طرح) چلتی دوڑتی ہوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

موسیٰ نے کہا تم ہی پھینکو اچانک ان کی رسیاں اور ان کی لاٹھیاں ان کے جادو کے زور سے موسیٰ کو دوڑتی ہوئی دکھائی دینے لگیں۔ (٦٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

موسیٰ نے کہا نہیں تم ہی پھینکو۔ ‘’ یکایک ان کی رسیاں اور ان کی لاٹھیاں ان کے جادو کے زور سے موسیٰ کو دوڑتی ہوئی محسوس ہونے لگیں ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

موسیٰ نے کہا بلکہ تم پہلے ڈالو پس یکایک ان کی رسیاں اور لاٹھیاں ان کے جادو کی وجہ سے موسیٰ کے خیال میں ایسی معلوم ہو رہی تھیں جیسا کہ وہ دوڑ رہی ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا نہیں تم ڈالو پھر تب ہی ان کی رسیاں اور لاٹھیاں اس کے خیال میں آئیں ان کے جادو سے کہ دوڑ رہی ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا نہیں تم ہی پہلے ڈالو پھر اچانک ان جادوگروں کی رسیاں اور لاٹھیاں ان کے جادو سے موسیٰ (علیہ السلام) کے خیال میں ایسی معلوم ہونے لگیں کہ جیسے وہ دوڑ رہی ہیں۔