Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 69

سورة طه

وَ اَلۡقِ مَا فِیۡ یَمِیۡنِکَ تَلۡقَفۡ مَا صَنَعُوۡا ؕ اِنَّمَا صَنَعُوۡا کَیۡدُ سٰحِرٍ ؕ وَ لَا یُفۡلِحُ السَّاحِرُ حَیۡثُ اَتٰی ﴿۶۹﴾

And throw what is in your right hand; it will swallow up what they have crafted. What they have crafted is but the trick of a magician, and the magician will not succeed wherever he is."

اور تیرے دائیں ہاتھ میں جو ہے اسے ڈال دے کہ ان کی تمام کاریگری کو وہ نگل جائے ، انہوں نے جو کچھ بنایا ہے یہ صرف جادوگروں کے کرتب ہیں اور جادوگر کہیں سے بھی آئے کامیاب نہیں ہوتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَلۡقِ
اور ڈال دو
مَا
اس کو جو
فِیۡ یَمِیۡنِکَ
تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے
تَلۡقَفۡ
وہ نگل جائے گا
مَا
اس کو جو
صَنَعُوۡا
انہوں نےبنایا
اِنَّمَا
بےشک
صَنَعُوۡا
جو انہوں نے بنایا
کَیۡدُ
چال ہے
سٰحِرٍ
ایک جادوگر کی
وَلَا
اور نہیں
یُفۡلِحُ
فلاح پا سکتا
السَّاحِرُ
جادوگر
حَیۡثُ
جہاں کہیں
اَتٰی
وہ آئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَلۡقِ
اور پھینک دو
مَا
جو
فِیۡ یَمِیۡنِکَ
تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے
تَلۡقَفۡ
وہ نگل جائے گا
مَا
جو
صَنَعُوۡا
انہوں نے بنایا
اِنَّمَا
یقیناً جو
صَنَعُوۡا
انہوں نے بنایا ہے
کَیۡدُ
چال ہے
سٰحِرٍ
جادوگر کی
وَلَا یُفۡلِحُ
اور نہیں کامیاب ہوتا
السَّاحِرُ
جادوگر
حَیۡثُ
جہاں سے
اَتٰی
وہ آئے
Translated by

Juna Garhi

And throw what is in your right hand; it will swallow up what they have crafted. What they have crafted is but the trick of a magician, and the magician will not succeed wherever he is."

اور تیرے دائیں ہاتھ میں جو ہے اسے ڈال دے کہ ان کی تمام کاریگری کو وہ نگل جائے ، انہوں نے جو کچھ بنایا ہے یہ صرف جادوگروں کے کرتب ہیں اور جادوگر کہیں سے بھی آئے کامیاب نہیں ہوتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو کچھ تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے اسے پھینک دو جو کچھ ان جادوگروں نے بنا رکھا ہے وہ سب کچھ ہڑپ کر جائے گا ۔ انہوں نے تو صرف جادو کی فریب کاری ہی بنائی ہے اور جادوگر جہاں بھی (حقیقت کے مقابلہ میں) آئے کامیاب نہ ہوسکتا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور پھینک دو جو تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے،جوکچھ انہوں نے بنایا اسے ابھی وہ نگل جائے گا، یقیناجوکچھ انہوں نے بنایاہے جادوگرکی چال ہے اور جادوگرکبھی کامیاب نہیں ہوتا جہاں سے بھی وہ آئے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And throw what is in your right hand, and it will devour what they have concocted. What they have concocted is but a sleight of a magician. And the magician does not succeed wherever he comes from.|"

اور ڈال جو تیرے داہنے ہاتھ میں ہے کہ نکل جائے جو کچھ انہوں نے بتایا، ان کا بنایا ہوا تو فریب ہے جادوگر کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اب تم ذرا پھینکو اس (عصا) کو جو تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے یہ نگل جائے گا اس سب کو جو کچھ انہوں نے بنایا ہے۔ جو کچھ انہوں نے بنایا ہے یہ تو بس ایک فریب ہے جادوگر کا اور جادو گر کبھی کامیاب نہیں ہوا کرتا چاہے کہیں سے بھی آئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھینک جو کچھ تیرے ہاتھ میں ہے ، ابھی ان کی ساری بناوٹی چیزوں کو نگلے جاتا ہے ۔ 42 یہ جو کچھ بنا کر لائے ہیں یہ تو جادو گر کا فریب ہے ، اور جادوگر کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ، خواہ کسی شان سے وہ آئے ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو ( لاٹھی ) تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے ، اسے ( زمین پر ) ڈال دو ، ان لوگوں نے جو کاریگری کی ہے ، وہ اس سب کو نگل جائے گی ، ان کی ساری کاریگری ایک جادوگر کے کرتب کے سوا کچھ نہیں ، اور جادوگر چاہے کہیں چلا جائے ، اسے فلاح نصیب نہیں ہوتی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو (عصا) تیرے داہنے ہاتھ میں ہے اس کو میدان میں ڈال دے خدا کی قدرت دیکھ لے انہوں نے جو ڈھنگ کیا ہے اس کو ایک دم میں ہڑپ کر جائے گا انہوں نے جو کچھ بنایا ہے اس کی حقیقت کچھ نہیں جادو کا تماشا ہے اور جادوگر جہاں سے آئے نص اور نہیں ہوتا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ کے داہنے ہاتھ میں جو (عصا) ہے اس کو ڈال دیں ان لوگوں نے جو کچھ بنایا ہے یہ (عصا) اس سب کو نلگ جائے گا بیشک جو کچھ انہوں نے بنایا ہے یہ تو جادوگروں کے ہتھکنڈے ہیں اور جادوگر جہاں جائے کامیابی نہیں پائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تمہارے داہنے ہاتھ میں جو عصا ہے اس کو پھینکو وہ ان تمام (بناوٹی چیزوں کو نگل جائے گا۔ جو انہوں نے بنائی ہوئی ہیں جو کچھ انہوں نے بنایا ہے وہ جادو (گروں) کا دھوکہ ہے۔ جادوگر کہیں سے بھی آئے وہ کامیاب نہیں ہوتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو چیز (یعنی لاٹھی) تمہارے داہنے ہاتھ میں ہے اسے ڈال دو کہ جو کچھ انہوں نے بنایا ہے اس کو نگل جائے گی۔ جو کچھ انہوں نے بنایا ہے (یہ تو) جادوگروں کے ہتھکنڈے ہیں اور جادوگر جہاں جائے فلاح نہیں پائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And cast thou down that which is in thy right hand: it shall swallow up that which they have wrought; They have wrought only a magician's stratagem; and the magician prospereth not wheresoever he cometh.

یہ تمہارے داہنے ہاتھ میں جو (عصا) ہے اسے ڈال دو اس (سوانگ) کو وہ بالکل نگل جائے گا جو انہوں نے بنا کھڑا کیا ہے یہ انہوں نے تو بس جادو کا سوانگ بنا کھڑا کیا ہے اور جادو گر کہیں جائے کامیاب نہیں ہوتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم اس کو جو تمہارے ہاتھ میں ہے ، زمین پر ڈالو ۔ یہ ان کے سارے سوانگ کو جو انہوں نے رچایا ہے ، نگل جائے گا ۔ یہ کرتب جو انہوں نے دکھایا ہے ، یہ تو بس ایک جادوگر کا کرتب ہے اور جادوگر جہاں بھی جائے ، کامیاب نہیں ہوتا!

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ کے دائیں ہاتھ میں جو چیز ( عصا ) ہے ، اسے ڈال دیجیے ، جو کچھ انہوں نے بنایا ہے ، یہ ( عصا ) اسے نگل جائے گا ، جو کچھ انہوں نے بنایا ہے وہ صرف جادوگروں کے ہتھکنڈے ہیں اور جادوگر جہاں جائے ( معجزے کے مقابل ) کامیاب نہیں ہوگا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو چیز (یعنی لاٹھی) تمہارے داہنے ہاتھ میں ہے اسے ڈال دو کہ جو کچھ انہوں نے بنایا ہے اس کو نگل جائے گی۔ جو کچھ انہوں نے بنایا ہے یہ تو جادو گروں کے مکر ہیں اور جادو گر جہاں جائے فلاح نہیں پائے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ڈال دو جو کچھ کہ تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے، وہ اس سب کو نگل کر رکھ دے گا جو کچھ کہ یہ بنا کر لائے ہیں یہ جو کچھ بنا کر لائے ہیں وہ تو ایک جادوگر کا فریب ہے، اور جادوگر (معجزے کے مقابلے میں کبھی) کامیاب نہیں ہوسکتا، جہاں بھی وہ آئے،

Translated by

Noor ul Amin

جو تمہارے دائیں ہاتھ میں لاٹھی ہے اسے زمین پر پھینک دویہ ان کے تمام بناوٹی سانپوں کو ہڑپ کرجائے گا ، انہوں نے توجادو کا فریب کیا تھا اور جادو جہاں سے آئے کامیاب نہیں ہوسکتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ڈال تو دے جو تیرے داہنے ہاتھ میں ہے ( ف۸۸ ) اور ان کی بناوٹوں کو نگل جائے گا ، وہ جو بناکر لائے ہیں وہ تو جادوگر کا فریب ہے ، اور جادوگر کا بھلا نہیں ہوتا کہیں آوے ( ف۸۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم ( اس لاٹھی کو ) جو تمہارے داہنے ہاتھ میں ہے ( زمین پر ) ڈال دو وہ اس ( فریب ) کو نگل جائے گی جو انہوں نے ( مصنوعی طور پر ) بنا رکھا ہے ۔ جو کچھ انہوں نے بنا رکھا ہے ( وہ تو ) فقط جادوگر کا فریب ہے ، اور جادوگر جہاں کہیں بھی آئے گا فلاح نہیں پائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور جو تمہارے دائیں ہاتھ میں ( عصا ) ہے اسے پھینک دو ۔ یہ ان کی سب بناوٹی چیزوں کو نگل جائے گا ۔ جو کچھ انہوں نے بنایا ہے وہ جادوگر کا فریب ہے اور جادوگر کہیں بھی آئے ( جائے ) کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Throw that which is in thy right hand: Quickly will it swallow up that which they have faked what they have faked is but a magician's trick: and the magician thrives not, (no matter) where he goes."

Translated by

Muhammad Sarwar

Throw down what is in your right hand and it will swallow up all that they have performed; theirs is only a magical performance. Magicians can find no happiness in whatever they do."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And throw that which is in your right hand! It will swallow up that which they have made. That which they have made is only a magician's trick, and the magician will never be successful, to whatever amount (of skill) he may attain."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And cast down what is in your right hand; it shall devour what they have wrought; they have wrought only the plan of a magician, and the magician shall not be successful wheresoever he may come from.

Translated by

William Pickthall

Throw that which is in thy right hand! It will eat up that which they have made. Lo! that which they have made is but a wizard's artifice, and a wizard shall not be successful to whatever point (of skill) he may attain.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और डाल दे जो तेरे दाहिने हाथ में है। जो कुछ उन्होंने रचा है, वह उसे निगल जाएगा। जो कुछ उन्होंने रचा है, वह तो बस जादूगर का स्वांग है और जादूगर सफल नहीं होता, चाहे वह जैसे भी आए।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اس کی صورت یہ ہے کہ) یہ تمہادے داہنے ہاتھ میں جو (عصا) ہے اس کو ڈال دو ان لوگوں نے جو کچھ (سانگ) بنایا ہے یہ (عصا) سب کو نکل جاوے گا یہ جو کچھ بنایا ہے جادوگروں کا سانگ ہے اور جادوگر کہیں جاوے کامیاب نہیں ہوتا۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھینک جو کچھ تیرے ہاتھ میں ہے ابھی ان کے کیے کرائے کو نگل جائے گا یہ جو کچھ انہوں نے کیا ہے یہ تو جادو گر کا کرتب ہے اور جادوگر کبھی کامیاب نہیں ہوتا خواہ کسی صورت میں آئے۔ (٦٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھینک جو کچھ تیرے ہاتھ میں ہے ، ابھی ان کی ساری بناوٹی چیزوں کو نگلے جاتا ہے۔ یہ جو کچھ بنا کر لائے ہیں۔ یہ تو جادو گر کا فریب ہے۔ اور جادوگر کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ، خواہ کسی شان سے وہ آئے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ڈال دو جو تمہارے داہنے ہاتھ میں ہے وہ اس سب کو چٹ کر دیگا جو کچھ انہوں نے بنایا ہے، انہوں نے صرف جادو گروں والا مکر کیا ہے اور جادوگر جہاں کہیں بھی آئے کامیاب نہیں ہوتا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ڈال جو تیرے داہنے ہاتھ میں ہے کہ نگل جائے جو کچھ انہوں نے بنایا انکا بنایا ہوا تو فریب ہے جادوگر کا اور بھلا نہیں ہوتا جادوگر کا جہاں ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو چیز تیرے داہنے ہاتھ میں ہے اسے میدان میں ڈال دے کہ وہ اس سب کو نگل جائے جو انہوں نے بنایا ہے ۔ کیونکہ جو کچھ انہوں نے بنایا ہے وہ جادوگروں کا کرتب اور فریب ہے اور جادوگر خواہ کہیں بھی جائے کامیاب نہیں ہوتا۔