Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 7

سورة طه

وَ اِنۡ تَجۡہَرۡ بِالۡقَوۡلِ فَاِنَّہٗ یَعۡلَمُ السِّرَّ وَ اَخۡفٰی ﴿۷﴾

And if you speak aloud - then indeed, He knows the secret and what is [even] more hidden.

اگر تو اونچی بات کہے تو وہ تو ہر ایک پوشیدہ ، بلکہ پوشیدہ سے پوشیدہ تر چیز کو بھی بخوبی جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
تَجۡہَرۡ
آپ بلند آواز سے کریں
بِالۡقَوۡلِ
بات کو
فَاِنَّہٗ
تو بےشک وہ
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
السِّرَّ
پوشیدہ کو
وَاَخۡفٰی
اور زیادہ خفیہ کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگرچہ
تَجۡہَرۡ
آپ بلند آواز سے کریں
بِالۡقَوۡلِ
بات
فَاِنَّہٗ
تو یقیناً وہ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
السِّرَّ
پوشیدہ
وَاَخۡفٰی
اور پوشیدہ تر کو بھی
Translated by

Juna Garhi

And if you speak aloud - then indeed, He knows the secret and what is [even] more hidden.

اگر تو اونچی بات کہے تو وہ تو ہر ایک پوشیدہ ، بلکہ پوشیدہ سے پوشیدہ تر چیز کو بھی بخوبی جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر آپ بلند آواز سے بات کریں ہیں تو وہ تو چپکے سے کہی ہوئی بات بلکہ اس سے بھی خفی تر بات کو جانتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگرچہ آپ بلند آواز سے بات کریں یقیناًوہ توپوشیدہ اورپوشیدہ تر کو بھی جانتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if you pronounce the word aloud, then (it makes no difference, for) He certainly knows the secret and what is even more hidden.

اور اگر تو بات کہے پکار کر تو اس کو تو خبر ہے چھپی ہوئی بات کی اور اس سے بھی چھپی ہوئی کی ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر تم بلند آواز سے کوئی بات کرو وہ تو یقیناً جانتا ہے چھپی بات کو بھی اور نہایت مخفی بات کو بھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whether you speak out aloud (or in a low voice), He knows what is said secretly, and even that which is most hidden.

تم چاہے اپنی بات پکار کر کہو ، وہ تو چپکے سے کہی ہوئی بات بلکہ اس سے مخفی تر بات بھی جانتا ہے ۔ 3

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر تم کوئی بات بلند آواز سے کہو ( یا آہستہ ) تو وہ چپکے سے کہی ہوئی باتوں کو ، بلکہ اور زیادہ چھپی ہوئی باتوں کو بھی جانتا ہے ۔ ( ٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر تو پکار کر بات کرے (تو اس کو تیرے و پکارنے کی احتیاج نہیں اور تو بھید کو جانتا ہے اور اس سے زیادہ چھپے ہوئے کو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو تحت الثریٰ میں ہیں (یعنی زمین کی مٹی کی تہہ کے نیچے) ۔ اور اگر تم پکار کر بات کہو تو یقینا وہ چپکے سے کہی ہوئی بات کو اس سے بھی زیادہ پوشیدہ بات کو جانتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر تم اپنی بات کو پکار کر کہو تو (یاد رکھو) وہ اللہ تو چپکے سے کہی ہوئی اور اس سے بھی زیادہ پوشیدہ بات کو جانتا (اور سنتا ) ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم پکار کر بات کہو تو وہ تو چھپے بھید اور نہایت پوشیدہ بات تک کو جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if thou speakest the word aloud, then verily He knoweth the secret and the most hidden.

اور اگر تو پکار کر بات کہے تو وہ تو چپکے سے کہی ہوئی بات سے زیادہ چھپی ہوئی کو جاننا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

خواہ تم علانیہ بات کہو ( یا چپکے شے ) وہ علانیہ اور پوشیدہ سب کو جانتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر تم پکار کر بات کہو تو وہ تو چپکے سے کہی ہوئی بات کو اور نہایت پوشیدہ بات ( یعنی دل کے خیالات ) تک کو جانتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر تم پکار کر بات کہو تو وہ چھپے بھید اور نہایت پوشیدہ بات تک کو جانتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تم اپنی بات پکار کر کہو تو (جان رکھو کہ اس کو اس کی ضرورت نہیں کہ) وہ یقینا (ایک برابر) جانتا ہے چپکے سے کہی ہوئی بات کو،

Translated by

Noor ul Amin

اگرآپ اونچی آوازسے بات کریں ، تووہ بیشک خفیہ بات کو جانتا ہے اور اس سے بھی ز یادہ پوشیدہ ( باتوں کو ) بھی جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر تو بات پکار کر کہے تو وہ تو بھید کو جانتا ہے اور اسے جو اس سے بھی زیادہ چھپا ہے ( ف۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر آپ ذکر و دعا میں جہر ( یعنی آواز بلند ) کریں ( تو بھی کوئی حرج نہیں ) وہ تو سِرّ ( یعنی دلوں کے رازوں ) اور اخفی ( یعنی سب سے زیادہ مخفی بھیدوں ) کو بھی جانتا ہے ( تو بلند التجاؤں کو کیوں نہیں سنے گا )

Translated by

Hussain Najfi

اگر تم پکار کر بات کرو ( تو تمہاری مرضی ) وہ تو راز کو بلکہ اس سے بھی زیادہ مخفی بات کو جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If thou pronounce the word aloud, (it is no matter): for verily He knoweth what is secret and what is yet more hidden.

Translated by

Muhammad Sarwar

Whether or not you express (your thoughts) in words, God certainly knows all unspoken thoughts and all that is even more difficult to find.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if you speak aloud, then verily, He knows the secret and that which is yet more hidden.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if you utter the saying aloud, then surely He knows the secret, and what is yet more hidden.

Translated by

William Pickthall

And if thou speakest aloud, then lo! He knoweth the secret (thought) and (that which is yet) more hidden.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम चाहे बात पुकार कर कहो (या चुपके से), वह तो छिपी हुई और अत्यन्त गुप्त बात को भी जानता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (علم کی شان ہے کہ) اگر تم پکار کر بات کہو تو وہ تو چپکے سے کہی ہوئی بات کو اور اس سے زیادہ خفی کو جانتا ہے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم بلند آواز سے بات کرو یا چپکے سے۔ وہ خفیہ سے خفیہ کی ہوئی بات کو یقینا جانتا ہے۔ “ (٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم چاہے تو اپنی بات پکار کر کہو ‘ وہ تو چپکے سے کہی ہوئی بات بلکہ اس سے مخفی تر بات بھی جانتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر آپ زور سے بات کریں تو بلاشبہ وہ چپکے سے کہی ہوئی بات کو جانتا ہے اور اس بات کو بھی جو اس سے زیادہ خفی ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر تو بات کہے پکار کر تو اس کو تو خبر ہے چھپی ہوئی بات کی اور اس سے بھی چھپی ہوئی کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے مخاطب اگر تو کوئی بات پکار کر کہے تو خدا اس کا محتاج نہیں کیونکہ وہ تو پوشیدہ بات اور پوشیدہ سے پوشیدہ بات کو بھی جانتا ہے۔