Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 71

سورة طه

قَالَ اٰمَنۡتُمۡ لَہٗ قَبۡلَ اَنۡ اٰذَنَ لَکُمۡ ؕ اِنَّہٗ لَکَبِیۡرُکُمُ الَّذِیۡ عَلَّمَکُمُ السِّحۡرَ ۚ فَلَاُقَطِّعَنَّ اَیۡدِیَکُمۡ وَ اَرۡجُلَکُمۡ مِّنۡ خِلَافٍ وَّ لَاُصَلِّبَنَّکُمۡ فِیۡ جُذُوۡعِ النَّخۡلِ ۫ وَ لَتَعۡلَمُنَّ اَیُّنَاۤ اَشَدُّ عَذَابًا وَّ اَبۡقٰی ﴿۷۱﴾

[Pharaoh] said, "You believed him before I gave you permission. Indeed, he is your leader who has taught you magic. So I will surely cut off your hands and your feet on opposite sides, and I will crucify you on the trunks of palm trees, and you will surely know which of us is more severe in [giving] punishment and more enduring."

فرعون کہنے لگا کہ کیا میری اجازت سے پہلے ہی تم اس پر ایمان لے آئے؟ یقیناً یہی تمہارا وہ بڑا بزرگ ہے جس نے تم سب کو جادو سکھایا ہے ، ( سن لو ) میں تمہارے ہاتھ پاؤں الٹے سیدھے کٹوا کر تم سب کو کھجور کے تنوں میں سولی پر لٹکوا دوں گا ، اور تمہیں پوری طرح معلوم ہو جائے گا کہ ہم میں سے کس کی مار زیادہ سخت اور دیرپا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا فرعون نے
اٰمَنۡتُمۡ
تم ایمان لے آئے
لَہٗ
اس پر
قَبۡلَ
اس سے پہلے
اَنۡ
کہ
اٰذَنَ
میں اجازت دوں
لَکُمۡ
تمہیں
اِنَّہٗ
بےشک وہ
لَکَبِیۡرُکُمُ
البتہ بڑا ہے تمہارا
الَّذِیۡ
جس نے
عَلَّمَکُمُ
سکھایا تمہیں
السِّحۡرَ
جادو
فَلَاُقَطِّعَنَّ
تو البتہ میں ضرور کاٹ دوں گا
اَیۡدِیَکُمۡ
تمہارے ہاتھوں کو
وَاَرۡجُلَکُمۡ
اور ‌تمھارے ‌پاؤں ‌كو
مِّنۡ خِلَافٍ
مخالف ( سمت ) سے
وَّلَاُصَلِّبَنَّکُمۡ
اور البتہ میں ضرور سولی چڑھاؤں گا تم کو
فِیۡ جُذُوۡعِ
تنوں میں
النَّخۡلِ
کھجور کے
وَلَتَعۡلَمُنَّ
اور البتہ تم ضرور جان لو گے
اَیُّنَاۤ
کون ساہم میں سے
اَشَدُّ
زیادہ سخت ہے
عَذَابًا
سزا دینے میں
وَّاَبۡقٰی
اور زیادہ باقی رہنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اُس نے کہا
اٰمَنۡتُمۡ
ایمان لائے تم
لَہٗ
اس پر
قَبۡلَ
پہلے
اَنۡ
اس سے کہ
اٰذَنَ
اجازت دوں میں
لَکُمۡ
تمہیں
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
لَکَبِیۡرُکُمُ
ضرور بڑا ہے تمہارا
الَّذِیۡ
جس نے
عَلَّمَکُمُ
سکھایا تمہیں
السِّحۡرَ
جادو کو
فَلَاُقَطِّعَنَّ
پس یقیناً میں ضرور کاٹو ں گا
اَیۡدِیَکُمۡ
ہاتھ تمہارے
وَاَرۡجُلَکُمۡ
اور پاؤں تمہارے
مِّنۡ خِلَافٍ
مخا لف سمتوں سے
وَّلَاُصَلِّبَنَّکُمۡ
اور میں ضرور پھانسی دوں گا تمہیں
فِیۡ جُذُوۡعِ
تنوں میں
النَّخۡلِ
کھجور کے
وَلَتَعۡلَمُنَّ
اور تمہیں ضرور معلوم ہو جائے گا
اَیُّنَاۤ
ہم میں سے کون
اَشَدُّ
زیادہ سخت ہے
عَذَابًا
عذاب میں
وَّاَبۡقٰی
اور زیادہ باقی رہنے والا
Translated by

Juna Garhi

[Pharaoh] said, "You believed him before I gave you permission. Indeed, he is your leader who has taught you magic. So I will surely cut off your hands and your feet on opposite sides, and I will crucify you on the trunks of palm trees, and you will surely know which of us is more severe in [giving] punishment and more enduring."

فرعون کہنے لگا کہ کیا میری اجازت سے پہلے ہی تم اس پر ایمان لے آئے؟ یقیناً یہی تمہارا وہ بڑا بزرگ ہے جس نے تم سب کو جادو سکھایا ہے ، ( سن لو ) میں تمہارے ہاتھ پاؤں الٹے سیدھے کٹوا کر تم سب کو کھجور کے تنوں میں سولی پر لٹکوا دوں گا ، اور تمہیں پوری طرح معلوم ہو جائے گا کہ ہم میں سے کس کی مار زیادہ سخت اور دیرپا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

فرعون بول اٹھا : تم میری اجازت کے بغیر ہی اس پر ایمان لے آئے، یقینا موسیٰ تمہارا بڑا گروہ ہے جس نے تمہیں جادو سکھلایا ہے۔ اب میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں میں کٹوا دوں گا اور کھجور کے تنوں میں تمہیں سولی چڑھاؤں گا اور تمہیں خوب معلوم ہوجائے گا کہ ہم دونوں (میں اور موسیٰ ) میں سے کس کی سزا شدید تر اور دیرپا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

فرعون نے کہا:تم اس پرایمان لے آئے ہواس سے پہلے ہی کہ میں تمہیں اس کی اجازت دیتا؟یقیناوہ ضرور تمہارابڑاہے جس نے تمہیں جادو سکھایاپس یقینامیں ضرورتمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹوں گا ۱ور میں کھجورکے تنوں پرتمہیں ضرورپھانسی دوں گااورتمہیں ضرورمعلوم ہوجائے گاکہ ہم میں سے کون عذاب دینے میں زیادہ سخت اورزیادہ باقی رہنے والاہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He (the Pharaoh) said, |"You have believed in him before I permit you. He is, in fact your chief who has taught you the magic. So I will certainly cut apart your hands and your legs from opposite sides and will crucify you on the trunks of palm-trees, and you shall know who of us is more severe in punishment, and more lasting.|"

بولا فرعون تم نے اس کو مان لیا میں نے ابھی حکم نہ دیا تھا وہ ہی تمہارا بڑا ہے جس نے سکھلایا تم کو جادو سو اب میں کٹواؤں گا تمہارے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں اور سولی دوں گا تم کو کھجور کے تنہ پر اور جان لو گے ہم میں کس کا عذاب سخت ہے اور دیر تک رہنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

فرعون نے کہا : (تو کیا) تم اس پر ایمان لے آئے ہو اس سے پہلے کہ میں تمہیں اجازت دیتا یقیناً یہی تمہارا گرو ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے تو میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ ڈالوں گا اور تمہیں کھجور کے تنوں پر سولی (دے کر لٹکا) دوں گا اور یقیناً تمہیں (جلد) معلوم ہوجائے گا کہ ہم میں سے کون زیادہ سخت سزا دینے والا ہے اور کون زیادہ باقی رہنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

فرعون نے کہا ” تم ایمان لے آئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اس کی اجازت دیتا ؟ معلوم ہوگیا کہ یہ تمہارا گرو ہ ہے جس نے تمہیں جادوگری سکھائی تھی ۔ 45 اچھا ، اب میں تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کٹواتا ہوں 46 اور کھجور کے تنوں پر تم کو سولی دیتا ہوں ۔ 47 پھر تمہیں پتہ چل جائے گا کہ ہم دونوں میں سے کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیرپا ہے 48 ” ﴿یعنی میں تمہیں زیادہ سخت سزا دے سکتا ہوں یا موسی ( علیہ السلام ) ﴾ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

فرعون بولا : تم ان پر میرے اجازت دینے سے پہلے ہی ایمان لے آئے ، مجھے یقین ہے کہ یہ ( موسی ) تم سب کا سرغنہ ہے جس نے تمہیں جادو سکھلایا ہے ۔ اب میں نے بھی پکا ارادہ کرلیا ہے کہ تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹوں گا ، اور تمہیں کھجور کے تنوں پر سولی چڑھاؤں گا ۔ اور تمہیں یقینا پتہ لگ جائے گا کہ ہم دونوں میں سے کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیرپا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

فرعون بولا (واہ اچھے رہے) تم اس پر ایمان لے آئے اور ابھی میں نے تم کو اس پر ایمان لانے کا اذن ہی نہیں دیا (میرے بغیر حکم اس کے معتقد بن گئے ہو نہ ہو یہی بات ہے، بیشک وہ (یعنی موسیٰ ) تمہارا گروہ ہے جس نے تم کو جادو سکھلایا 1 لایا ہے تو میں (ایسا کرون گا) ضرور تمہارے ہاتھ یر الٹے 2 سیدھے کا ڈالوں گا اور تم کو کھجور کے ٹہنوں پر (ڈالوں پر تنوں پر) سولی چڑھادونگا۔ اور تم اب ضرور (اچھی طرح) جان لو گے ہم (دونوں) میں سے (یعنی میں اور موسیٰ ان دونوں میں سے کس کی 3 مار سخت ہے اور دیر تک رہتی ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(فرعون) بولا کہ پیشتر اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے یقینا وہ تمہارا بڑا (استاد) ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے سو میں ضرور تمہارے ہاتھ اور پاؤں مخالف جانب سے کٹوا دوں گا اور کھجور کے تنوں پر تم کو سولی دے دوں گا اور تم کو پتہ چل جائے گا کہ ہم میں سے کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیر تک رہنے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فرعون نے کہا میری اجازت سے پہلے ہی تم ایمان لے آئے ہو۔ معلوم ہوتا ہے وہ تمہارا بڑا (جادوگر) ہے۔ جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے۔ میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ ڈالوں گا اور میں تمہیں کھجور کے تنوں پر پھانسی دیدوں گا پھر تمہیں پتہ چلے گا کہ ہم میں سے کسی کا عذاب سخت اور دیر تک رہنے والا ہے۔ (

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(فرعون) بولا کہ پیشتر اس کے میں تمہیں اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے۔ بےشک وہ تمہارا بڑا (یعنی استاد) ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے۔ سو میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں (جانب) خلاف سے کٹوا دوں گا اور کھجور کے تنوں پر سولی چڑھوا دوں گا (اس وقت) تم کو معلوم ہوگا کہ ہم میں سے کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیر تک رہنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Fir'awn said; believed ye in him ere I gave you leave! verily he is your chief who hath taught you magic. So I will surely cut off your hands and feet on the opposite sides, and will surely crucify you on the trunks of palm-trees, and ye shall surely know whichever of us is severer in torment and more lasting.

(فرعون نے) کہا تم اس پر ایمان لے آئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں۔ بیشک وہ تمہارا بھی بڑا (اور استاد) ہے جس نے تمہیں بھی جادو سکھایا ہے سو (اب) میں تمہارے ہاتھ پیرکٹواتا ہوں الٹی طرف سے ۔ اور تمہیں کھجور کے درختوں پر سولی چڑھاتا ہوں ۔ اور یہ بھی تمہیں معلوم ہوا جاتا ہے کہ ہم دونوں میں کس کا عذاب سخت اور دیرپا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

فرعون نے کہا: تم نے ، بدون میری اجازت کے ، اس کی تصدیق کردی؟ بیشک وہی تمہارا گرو ہے ، جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے ۔ تو میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں بے ترتیب کاٹوں گا اور تمہیں کھجور کے تنوں پر سولی دوں گا اور تمہیں پتا چل جائے گا کہ ہم میں سے کس کی سزا زیادہ سخت اور زیادہ دیرپا ہوتی ہے!

Translated by

Mufti Naeem

اس ( فرعون ) نے کہا کہ تم اس سے پہلے کہ میں تمہیں اجازت دوں اس ( موسیٰ علیہ السلام ) پر ایمان لائے ، بلاشبہ البتہ یہ تمہارا بڑا ( استاد ) ہے ، جس نے تمہیں جادو سکھایا ، پس البتہ ضرور بالضرور میں تہمارے پیروں اور ہاتھوں کو مخالف سمتوں سے کٹوادوں گا اور البتہ ضرور بالضرور میں تمہیں کھجور کے تنوں پر سولی چڑھوادوں گا اور ( اس وقت ) تم کو معلوم ہوگا کہ ہم میں سے کس کا عذاب زیادہ سخت اور زیادہ دیر تک رہنے والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرعون بولا پیشتر اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے بیشک وہ تمہارا بڑا ہی استاد ہے۔ جس نے تم کو جادو سکھایا ہے۔ سو میں تمہارے ہاتھ اور پائوں جانب خلاف (یعنی سیدھا ہاتھ تو الٹا پائوں) سے کٹوا دوں گا اور کھجور کے تنے پر سولی چڑھا دوں گا، اس وقت تم کو معلوم ہوگا کہ ہم میں سے کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیر تک رہنے ولا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس پر فرعون نے ان سے کہا کہ تم موسیٰ (علیہ السلام) پر ایمان لے آئے ہو، قبل اس سے کہ میں تم کو اس کی اجازت دیتا ؟ واقعی وہی تمہارا سردار ہے جس نے تم کو جادوگری سکھائی، میں ابھی کٹوا دیتا ہوں تم سب کے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے، اور سولی پر لٹکائے دیتا ہوں تم سب کو کجھور کے تنوں میں (تاکہ تم دوسروں کے لئے نمونہ عبرت بن جاؤ) اور تمہیں پتہ چل جائے کہ ہم میں سے کس کا عذاب زیادہ سخت ہے اور دیرپا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

فرعون بولا: تم میری اجازت کے بغیراس پر ایمان لے آئے یقیناموسیٰ تمہاراوہ بڑا بزرگ ہے جس نے تم سب کو جادو سکھلایا ہے ( خبردار ) میں تمہارے ہاتھ اور پائوں مخالف سمتوں میں کٹواکرتم سب کو کھجورکے تنوں میں سولی پر چڑھادونگا اور تمہیں معلوم ہوجائے گاکہ ہم میں سے کس کی سزا شدیدتر اور دیرپا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فرعون بولا کیا تم اس پر ایمان لائے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں ، بیشک وہ تمہارا بڑا ہے جس نے تم سب کو جادو سکھایا ( ف۹۱ ) تو مجھے قسم ہے ضرور میں تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹوں گا ( ف۹۲ ) اور تمہیں کھجور کے ڈھنڈ ( تنے ) پر سُولی چڑھاؤں گا ، اور ضرور تم جان جاؤ گے کہ ہم میں کس کا عذاب سخت اور دیرپا ہے ( ف۹۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( فرعون ) کہنے لگا: تم اس پر ایمان لے آئے ہو قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں ، بیشک وہ ( موسٰی ) تمہارا ( بھی ) بڑا ( استاد ) ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے ، پس ( اب ) میں ضرور تمہارے ہاتھ اور تمہارے پاؤں الٹی سمتوں سے کاٹوں گا اور تمہیں ضرور کھجور کے تنوں میں سولی چڑھاؤں گا اور تم ضرور جان لوگے کہ ہم میں سے کون عذاب دینے میں زیادہ سخت اور زیادہ مدت تک باقی رہنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

فرعون نے کہا تم اس پر ایمان لے آئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں یہی تمہارا وہ بڑا ( جادوگر ) ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے اب میں ضرور تمہارے ہاتھ پاؤن مخالف سمت سے کٹواتا ہوں اور تمہیں کھجور کے تنوں پر سولی دیتا ہوں پھر تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ ہم ( دونوں ) میں اور موسیٰ میں سے کس کا عذاب سخت اور دیرپا ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Pharaoh) said: "Believe ye in Him before I give you permission? Surely this must be your leader, who has taught you magic! be sure I will cut off your hands and feet on opposite sides, and I will have you crucified on trunks of palm-trees: so shall ye know for certain, which of us can give the more severe and the more lasting punishment!"

Translated by

Muhammad Sarwar

The Pharaoh said, "Since you believed in him without my permission, then Moses certainly must be your chief who has taught you magic. I shall cut your hands and feet on alternate sides and crucify you on the trunk of the palm-tree. You shall certainly find which among us can afflict a more severe and lasting punishment".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Fir`awn) said: "Believe you in him before I give you permission Verily, he is your chief who has taught you magic. So I will surely cut off your hands and feet on opposite sides, and I will surely crucify you on the trunks of date palms, and you shall surely know which of us can give the severe and more lasting torment. "

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(Firon) said: You believe in him before I give you leave; most surely he is the chief of you who taught you enchantment, therefore I will certainly cut off your hands and your feet on opposite sides, and I will certainly crucify you on the trunks of the palm trees, and certainly you will come to know which of us is the more severe and the more abiding in chastising.

Translated by

William Pickthall

(Pharaoh) said: Ye put faith in him before I give you leave. Lo! he is your chief who taught you magic. Now surely I shall cut off your hands and your feet alternately, and I shall crucify you on the trunks of palm trees, and ye shall know for certain which of us hath sterner and more lasting punishment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "तुम ने मान लिया उस को, इस से पहले कि मैं तुम्हें इस की अनुज्ञा देता? निश्चय ही यह तुम सबका प्रमुख है, जिस ने जादू सिखाया है। अच्छा, अब मैं तुम्हारा हाथ और पाँव विपरीत दिशाओं से कटवा दूँगा और खजूर के तनों पर तुम्हें सूली दे दूँगा। तब तुम्हें अवश्य ही मालूम हो जाएगा कि हम में से किसकी यातना अधिक कठोर और स्थायी है!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

فرعون نے کہا بدون اس کے کہ میں تم کو اجازت دوں تم موسیٰ (علیہ السلام) پر ایمان لے آئے واقعی (وہ سحر میں) تمہارے بھی بڑے ہیں کہ انھوں نے تم کو سحر سکھلایا ہے (5) سو میں تم سب کے ہاتھ پاؤں کٹواتا ہوں ایک طرف کا ہاتھ اور ایک طرف کا پاؤں اور تم سب کو کھجوروں کے درختوں پر ٹنگواتا ہوں اور یہ بھی تم کو معلوم ہوا جاتا ہے کہ ہم دونوں میں (یعنی مجھ میں اور رب موسیٰ (علیہ السلام) میں) کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیر پا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرعون نے کہا تم اس پر ایمان لے آئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اس کی اجازت دیتا ؟ معلوم ہوا کہ یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادوسکھایا ہے۔ اب میں تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کٹواتا ہوں اور کھجور کے تنوں پر تمہیں پھانسی چڑھاتا ہوں پھر تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ ہم سے کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیرپا ہے۔ “ (٧١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ فرعون نے کہا تم اس پر ایمان لے آئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اس کی اجازت دیتا ؟ معلوم ہوگیا کہ یہ تمہارا گروہ ہے جس نے تمہیں جادو گری سکھائی تھی۔ اچھا ، اب میں تمہارے پائوں مخالف سمتوں سے کٹوایا ہوں اور کھجور کے تنوں پر تم کو سولی دیتا ہے۔ پھر تمہیں پتہ چل جائے گا کہ ہم دونوں میں سے کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیرپا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

فرعون نے کہا کہ اس سے پہلے کہ میں تمہیں اجازت دوں تم موسیٰ پر ایمان لے آئے، بلاشبہ وہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے، سو میں ضرور بالضرور اس طرح سے تمہارے ہاتھ پاؤں کاٹ دونگا کہ ایک طرف کا ہاتھ ہوگا اور دوسری طرف کا پاؤں ہوگا اور ضرور بالضرور میں تمہیں کھجور کی ٹہنیوں میں لٹکا دونگا جیسے صلیب پر لٹکا دیا جاتا ہے اور تم ضرور جان لو گے کہ ہم میں کون سب سے زیادہ عذاب والا ہے اور کس کا عذاب زیادہ دیرپا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا فرعون تم نے اس کو مان لیا میں نے ابھی حکم نہ دیا تھا وہ ہی تمہارا بڑا ہے جس نے تم کو سکھایا جادو سو اب میں کٹواؤں گا تمہارے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں اور سولی دوں گا تم کو کھجور کے تنہ پر اور جان لو گے ہم میں کس کا عذاب سخت ہے اور دیر تک رہنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

فرعون نے یہ دیکھ کر کہا اس سے پیشتر کہ میں تم کو اجازت دوں تم موسیٰ (علیہ السلام) پر ایمان لے آئے بیشک وہ موسیٰ (علیہ السلام) تم سب کا بڑا ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے سو آپ میں تم سب کے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پائوں کٹوائوں گا اور تم سب کو کھجوروں کے ٹھنڈ پر سولی دوں گا اور یقینا تم کو اس بات کا پتہ لگ جائے گا کہ مجھ میں اور موسیٰ کے رب میں کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیر پا ہے۔