Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 72

سورة طه

قَالُوۡا لَنۡ نُّؤۡثِرَکَ عَلٰی مَا جَآءَنَا مِنَ الۡبَیِّنٰتِ وَ الَّذِیۡ فَطَرَنَا فَاقۡضِ مَاۤ اَنۡتَ قَاضٍ ؕ اِنَّمَا تَقۡضِیۡ ہٰذِہِ الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا ﴿ؕ۷۲﴾

They said, "Never will we prefer you over what has come to us of clear proofs and [over] He who created us. So decree whatever you are to decree. You can only decree for this worldly life.

انہوں نے جواب دیا کہ ناممکن ہے کہ ہم تجھے ترجیح دیں ان دلیلوں پر جو ہمارے سامنےآ چکیں ، اور اس اللہ پر جس نے ہمیں پیدا کیا ہے اب تو تو جو کچھ کرنے والا ہے کر گزر ، تو جو کچھ بھی حکم چلا سکتا ہے وہ اسی دنیوی زندگی میں ہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لَنۡ
ہر گز نہیں
نُّؤۡثِرَکَ
ہم ترجیح دیں گے تجھے
عَلٰی مَا
اس پر جو
جَآءَنَا
آگیا ہمارے پاس
مِنَ الۡبَیِّنٰتِ
کھلی نشانیوں میں سے
وَالَّذِیۡ
اور اس پر جس نے
فَطَرَنَا
پیدا کیا ہمیں
فَاقۡضِ
پس تو فیصلہ کر دے
مَاۤ
جو
اَنۡتَ
تو
قَاضٍ
فیصلہ کرنے والا ہے
اِنَّمَا
بےشک
تَقۡضِیۡ
تو فیصلہ کرسکتا ہے
ہٰذِہِ
اسی
الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
لَنۡ
ہرگز نہیں
نُّؤۡثِرَکَ
ہم تر جیح دیں گے تمہیں
عَلٰی
اوپر
مَا
اس کے جو
جَآءَنَا
آگئی ہے ہمارے پاس
مِنَ الۡبَیِّنٰتِ
واضح دلائل میں سے
وَالَّذِیۡ
اور اس ذات پر جس نے
فَطَرَنَا
پیدا کیا ہمیں
فَاقۡضِ
چنانچہ فیصلہ کرو
مَاۤ
جو
اَنۡتَ
تو
قَاضٍ
فیصلہ کرنے والا ہے
اِنَّمَا
یقیناً
تَقۡضِیۡ
تم فیصلہ کرو گے
ہٰذِہِ
اس
الۡحَیٰوۃَ
زندگی کا
الدُّنۡیَا
دنیا کی
Translated by

Juna Garhi

They said, "Never will we prefer you over what has come to us of clear proofs and [over] He who created us. So decree whatever you are to decree. You can only decree for this worldly life.

انہوں نے جواب دیا کہ ناممکن ہے کہ ہم تجھے ترجیح دیں ان دلیلوں پر جو ہمارے سامنےآ چکیں ، اور اس اللہ پر جس نے ہمیں پیدا کیا ہے اب تو تو جو کچھ کرنے والا ہے کر گزر ، تو جو کچھ بھی حکم چلا سکتا ہے وہ اسی دنیوی زندگی میں ہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جادوگر کہنے لگے : جس ذات نے ہمیں پیدا کیا ہے اور جو کچھ ہمارے پاس واضح دلائل آچکے ہیں ان پر ہم تجھے کبھی ترجیح نہیں دے سکتے۔ لہذا جو کچھ تو کرنا چاہتا ہے کرلے۔ تو تو بس اس دنیا کی زندگی کا ہی خاتمہ کرسکتا ہے ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جادوگروں نے کہا:ہم تمہیں اُن پر ہرگزترجیح نہیں دیں گے جوواضح دلائل میں سے ہمارے پاس آگئے ہیں اورنہ ہی اُس ذات پرجس نےہمیں پیدا کیا، چنانچہ فیصلہ کروجوتم فیصلہ کرنے والے ہویقیناتم صرف اس دنیاکی زندگی کا فیصلہ کروگے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"We will never prefer you over the clear signs that have come to us and over Him who has created us. So, do whatever you are to do. You will do only for this worldly life.

وہ بولے ہم تجھ کو زیادہ نہ سمجھیں گے اس چیز سے جو پہنچی ہم کو صاف دلیل اور اس سے جس نے ہم کو پیدا کیا تو تو کر گزر جو تجھ کو کرنا ہے تو یہی کرے گا اس دنیا کی زندگی میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا : اب ہم تمہیں ہرگز ترجیح نہیں دے سکتے ان واضح دلائل پر جو ہمارے پاس آ چکے ہیں اور اس ذات پر جس نے ہمیں پیدا کیا ہے چناچہ تو کرلے جو کچھ تجھے کرنا ہے توُ تو صرف فیصلہ کرسکتا ہے اسی دنیا کی زندگی کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جادوگروں نے جواب دیا ” قسم ہے اس ذات کی جس نے ہمیں پیدا کیا ہے ، یہ ہرگز نہیں ہو سکتا کہ ہم روشن نشانیاں سامنے آجانے کے بعد بھی ﴿صداقت پر﴾ تجھے ترجیح دیں ۔ 49 تو جو کچھ کرنا چاہے کرلے ۔ تو زیادہ سے زیادہ بس اسی دنیا کی زندگی کا فیصلہ کر سکتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جادوگروں نے کہا : قسم اس ذات کی جس نے ہمیں پیدا کیا ہے ۔ ہمارے سامنے جو روشن نشانیاں آگئی ہیں ان پر ہم تمہیں ہرگز ترجیح نہیں دے سکتے ۔ اب تمہیں جو کچھ کرنا ہو ، کرلو ۔ تم جو کچھ بھی کرو گے اسی دنیوی زندگی کے لیے ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

انہوں نے کہا ہم تجھ کو ان دلیلوں سے جو ہمارے پاس آئیں اور اس خدا نے جس نے ہم کو پیدا کیا بڑھ کر سمجھنے والے نہیں جو تجھے کرنا ہے مگر گذر (سولی دے یا قتل کر) تیرا زور بس دنیا کی زندگی پر چل سکتا ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے کہا جو دلائل ہمارے پاس آگئے ہیں ان پر اور جس نے ہمیں پیدا فرمایا ہے اس پر ہم تمہیں ہرگز ترجیح نہ دیں گے۔ پس تمہیں جو فیصلہ کرنا ہو کردو ، بیشک تم صرف اسی دنیا کی زندگی میں حکم دے سکتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

مومن بن جانے والوں نے) کہا اس ذات کی قسم جس نے ہمیں پیدا کیا ہے جب صاف اور واضح نشانیاں ہمارے سامنے آ چکی ہیں تو ان کی موجودگی میں ہم تجھے ہرگز ترجیح نہ دیں گے۔ جو تجھے کرنا ہے وہ کرلے تو جو کچھ کرسکتا ہے وہ اسی دنیا کی زندگی میں کرسکتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے کہا جو دلائل ہمارے پاس آگئے ہیں ان پر اور جس نے ہم کو پیدا ہے اس پر ہم آپ کو ہرگز ترجیح نہیں دیں گے تو آپ کو جو حکم دینا ہو دے دیجیئے۔ اور آپ (جو) حکم دے سکتے ہیں وہ صرف اسی دنیا کی زندگی میں (دے سکتے ہیں)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: we shall by no means prefer thee to that which hath come to us of the evidences, and to Him Who hath created us; so decree thou whatsoever thou shalt decree; thou canst only decree in respect of the life of this world.

(جادوگر) بولے کہ ہم تجھ کو کبھی ترجیح نہ دیں گے ان شواہد کے مقابلہ میں جو ہم کو مل چکے ہیں اور اس ہستی کے جس نے ہمیں پیدا کیا تو کر ڈال جو کچھ تجھے کرنا ہے تو تو بس اس دنیا ہی کی زندگی میں (جو کچھ کرنا ہے) کرسکتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

انہوں نے جواب دیا کہ ہم ان روشن دلائل پر ، جو ہمارے پاس آئے ہیں اور اس ذات پر جس نے ہم کو پیدا کیا ہے ، تم کو ہرگز ترجیح دینے والے نہیں ہیں تو تمہیں جو کچھ کرنا ہے کر گذرو! تم جو کچھ کرسکتے ہو بس اس دنیاوی زندگی کا کرسکتے ہو!

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہا کہ جو دلائل ہمارے پاس آچکے ہیں ، ان کے اور جس ذات نے ہمیں پیدا کیا ہے ، اس کے مقابلے میں ہم تجھے ہرگز ترجیح نہیں دیں گے ، پس تجھے جو کچھ کرنا ہے کر گزر اور تو سوائے اس کے کہ اس دنیاوی زندگی میں کچھ کرے ( اور کر ہی کیا سکتا ہے ) ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے کہا جو دلائل ہمارے پاس آگئے ہیں، ان پر اور جس نے ہم کو پیدا کیا ہے اس پر ہم آپ کو ہرگز ترجیح نہیں دیں گے۔ تو آپ کو جو حکم دینا ہے دے دیجئے اور آپ جو حکم دے سکتے ہیں وہ صرف اسی دنیا کی زندگی میں دے سکتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

انہوں نے کہا قسم ہے اس ذات کی جس نے ہمیں پیدا کیا، ہم تجھے ان نشانیوں کے مقابلے میں کبھی ترجیح نہیں دیں گے جو ہمارے پاس آچکی ہیں، پس تو کرلے جو بھی کچھ کہ تجھے کرنا ہے، تو تو صرف اس دنیا کی زندگی ہی میں حکم چلا سکتا ہے اور بس،

Translated by

Noor ul Amin

جادوگرکہنے لگے:جس ذات نے ہمیں پیدا کیا اورجو کچھ ہمارے پاس واضح دلائل آچکے ہیں ان پر ہم تجھے کبھی ترجیح نہیں دے سکتے لہٰذاجوکچھ توکرنا چاہےکرلے تو توبس اس دنیاکی زندگی کا ہی خاتمہ کرسکتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے ہم ہرگز تجھے ترجیح نہ دیں گے ان روشن دلیلوں پر جو ہمارے پاس آئیں ( ف۹٤ ) ہمیں اپنے پیدا کرنے والے والے کی قسم تو تو کر چک جو تجھے کرنا ہے ( ف۹۵ ) تو اس دنیا ہی کی زندگی میں تو کرے گا ( ف۹٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( جادوگروں نے ) کہا: ہم تمہیں ہرگز ان واضح دلائل پر ترجیح نہیں دیں گے جو ہمارے پاس آچکے ہیں ، اس ( رب ) کی قسم جس نے ہمیں پیدا فرمایا ہے! تو جو حکم کرنے والا ہے کر لے ، تُو فقط ( اس چند روزہ ) دنیوی زندگی ہی سے متعلق فیصلہ کر سکتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جادوگروں نے کہا ہمارے پاس جو کھلی نشانیاں آچکی ہیں ہم ان پر اور اس ذات پر جس نے ہمیں پیدا کیا ہے ۔ کبھی تجھے ترجیح نہیں دیں گے بےشک تو جو فیصلہ کرنا چاہتا ہے وہ تو ( زیادہ سے زیادہ ) اسی دنیاوی زندگی ( کے ختم کرنے ) کا فیصلہ کر سکتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "Never shall we regard thee as more than the Clear Signs that have come to us, or than Him Who created us! so decree whatever thou desirest to decree: for thou canst only decree (touching) the life of this world.

Translated by

Muhammad Sarwar

They (the magicians) said, "We would never prefer you to the miracles that we have seen or to our Creator. Do what you want. This life is only for a short time.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "We prefer you not over what have come to us of the clear signs and to Him (Allah) Who created us. So, decree whatever you desire to decree, for you can only' decree (regarding) this life of the world."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: We do not prefer you to what has come to us of clear arguments and to He Who made us, therefore decide what you are going to decide; you can only decide about this world's life.

Translated by

William Pickthall

They said: We choose thee not above the clear proofs that have come unto us, and above Him Who created us. So decree what thou wilt decree. Thou wilt end for us only this life of the world.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहा, "जो स्पष्ट निशानियाँ हमारे सामने आ चुकी हैं उन के मुक़ाबले में सौगंध है उस सत्ता की, जिस ने हमें पैदा किया है, हम कदापि तुझे प्राथमिकता नहीं दे सकते। तो जो कुछ तू फ़ैसला करने वाला है, कर ले। तू बस इसी सांसारिक जीवन का फ़ैसला कर सकता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان لوگوں نے صاف جواب دے دیا کہ ہم تجھ کو کبھی ترجیح نہ دیں گے بمقابلہ دلائل کے جو ہم کو ملے ہیں اور بمقابلہ اس ذات کے جس نے ہم کو پیدا کیا ہے تجھ کو جو کچھ کرنا ہے (دل کھول کر) کر ڈال تو بجز اس کے کہ اس دنیاوی زندگی میں کچھ کرلے اور کر ہی کیا سکتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جادوگروں نے جواب دیا قسم ہے اس ذات کی جس نے ہمیں پیدا کیا ہے یہ کبھی نہیں ہوسکتا کہ ہم واضح نشانیاں آجانے کے بعد بھی تجھے ترجیح دیں تو جو کچھ کرنا چاہتا ہے کرلے۔ تو بس اسی دنیا کی زندگی کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ (٧٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ یعنی میں تمہیں زیادہ سخت سزا دے سکتا ہوں یا موسیٰ ۔ جادوگروں نے جواب دیا۔ قسم ہے اس ذات کی جس نے ہمیں پیدا کیا ہے ، یہ ہرگز نہیں ہو سکتا کہ ہم روشن نشانیاں اسامنے آنے کے بعد بھی (صداقت پر) تجھے ترجیح دیں۔ تو جو کچھ کرنا چاہئے کرلے۔ تو زیادہ سے زیادہ بس اسی دنیا کی زنگدی کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جادوگر کہنے لگے کہ ہمارے پاس جو کھلے ہوئے دلائل آئے ہیں ان کے مقابلہ میں اور اس ذات کے مقابلہ میں جس نے ہمیں پیدا فرمایا ہے ہم تجھے ہرگز ترجیح نہیں دیں گے سو تو جو کچھ فیصلہ کرنے والا ہے وہ کر ڈال، تو صرف اسی دنیا والی زندگی میں فیصلہ کرے گا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ بولے ہم تجھ کو زیادہ نہ سمجھیں گے اس چیز سے جو پہنچی ہم کو صاف دلیل اور اس سے جس نے ہم کو پیدا کیا سو تو کر گزر جو تجھ کو کرنا ہے تو یہی کرے گا اس دنیا کی زندگی میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان نو مسلم جادوگروں نے جواب دیا کہ ہم ان صاف دلائل کے مقابلہ میں جو ہم کو پہنچ چکے ہیں اس خدا کے مقابلہ میں جس نے ہم کو پیدا کیا ہے تجھ کو ہرگز ترجیح نہیں دے سکتے تو جو کچھ کرنا چاہے وہ کر ڈال تو صرف اس دنیا کی زندگی ہی میں حکم چلا سکتا ہے۔