Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 73

سورة طه

اِنَّـاۤ اٰمَنَّا بِرَبِّنَا لِیَغۡفِرَ لَنَا خَطٰیٰنَا وَ مَاۤ اَکۡرَہۡتَنَا عَلَیۡہِ مِنَ السِّحۡرِ ؕ وَ اللّٰہُ خَیۡرٌ وَّ اَبۡقٰی ﴿۷۳﴾ الثلٰثۃ

Indeed, we have believed in our Lord that He may forgive us our sins and what you compelled us [to do] of magic. And Allah is better and more enduring."

ہم ( اس امید سے ) اپنے پروردگار پر ایمان لائے کہ وہ ہماری خطائیں معاف فرما دے اور ( خاص کر ) جادوگری ( کا گناہ ) جس پر تم نے ہمیں مجبور کیا ہے اللہ ہی بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّـاۤ
بےشک ہم
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِرَبِّنَا
اپنے رب پر
لِیَغۡفِرَ
تا کہ وہ بخش دے
لَنَا
ہمارے لیے
خَطٰیٰنَا
ہماری خطائیں
وَمَاۤ
اور اسے جو
اَکۡرَہۡتَنَا
مجبور کیا ہمیں تو نے
عَلَیۡہِ
اس پر
مِنَ السِّحۡرِ
جادو کی وجہ سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
وَّاَبۡقٰی
اور باقی رہنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّـاۤ
یقیناً ہم
اٰمَنَّا
ایمان لائے
بِرَبِّنَا
اپنے رب پر
لِیَغۡفِرَ لَنَا
تاکہ وہ بخش دے ہمارے لیے
خَطٰیٰنَا
ہمارے گناہ
وَمَاۤ
اور جو
اَکۡرَہۡتَنَا
تو نے مجبور کیا ہمیں
عَلَیۡہِ
اس پر
مِنَ السِّحۡرِ
جادو کے کام سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
وَّاَبۡقٰی
اور سب سے زیادہ باقی رہنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, we have believed in our Lord that He may forgive us our sins and what you compelled us [to do] of magic. And Allah is better and more enduring."

ہم ( اس امید سے ) اپنے پروردگار پر ایمان لائے کہ وہ ہماری خطائیں معاف فرما دے اور ( خاص کر ) جادوگری ( کا گناہ ) جس پر تم نے ہمیں مجبور کیا ہے اللہ ہی بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ ہم اپنے پروردگار پر ایمان لاچکے ہیں تاکہ وہ ہماری خطائیں معاف کردے اور وہ جادو بھی جس پر تو نے ہمیں مجبور کردیا تھا۔ اور اللہ ہی بہتر اور سدا باقی رہنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًہم تواپنے رب پرایمان لائے ہیں تاکہ وہ ہمارے لیے ہمارے گناہ بخش دے اوراُس جادوکے کام کو جس پرتونے ہمیں مجبور کیا اور اﷲ تعالیٰ بہتر اورسب سے زیادہ باقی رہنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We have believed in our Lord, so that He forgives us from our sins and from the magic you had compelled us on. And Allah is the best and everlasting.|"

ہم یقین لائے ہیں اپنے رب پر تاکہ بخشے ہم کو ہمارے گناہ اور جو تو نے زبردستی کروایا ہم سے یہ جادو اور اللہ بہتر ہے اور سدا باقی رہنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہم اپنے رب پر ایمان لا چکے ہیں تاکہ وہ بخش دے ہماری خطاؤں کو اور اس جادو کو جس پر تو نے ہمیں مجبور کیا اور اللہ ہی بہتر ہے اور باقی رہنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ہم تو اپنے رب پر ایمان لے آئے ، تاکہ وہ ہماری خطائیں معاف کر دے اور اس جادوگری سے جس پر تو نے ہمیں مجبور کیا تھا ، درگزر فرمائے ۔ اللہ ہی اچھا ہے اور وہی باقی رہنے والا ہے ” ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہم تو اپنے رب پر ایمان لاچکے ہیں ، تاکہ وہ ہمارے گناہوں کو بھی بخش دے ، اور جادو کے اس کام کو بھی جس پر تم نے ہمیں مجبور کیا ۔ ( ٢٦ ) اور اللہ ہی سب سے اچھا اور ہمیشہ باقی رہنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم تو اپنے مالک پر یقین کرچکے اس لئے کہ وہ ہمارے قصور اور اس (گناہ) کو جو تو نے زبردستی بم سے جادو کرایا بخش دے اور اللہ (کا دین اس کا ثواب فیزے مال و دولت سے) بہتر ہے اور اس کا عذاب بھی تیرے عذاب سے زیادہ دیر پا ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہم یقینا اپنے پروردگار پر ایمان لائے ہیں تاکہو وہ ہمارے گناہ معاف فرمادیں اور (اسے بھی) جو تم نے ہم سے زبردستی جادو کرایا اور اللہ سے بہتر اور باقی رہنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم تو اپنے (حقیقی) رب پر ایمان لے آئے ہیں تاکہ وہ ہمارے گناہ اور جو تو نے ہم سے زبردستی جادو کرایا ہے اس کو معاف کر دے۔ اللہ وہ ہے جو بہتر اور سدا باقی رہنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہم اپنے پروردگار پر ایمان لے آئے تاکہ وہ ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور (اسے بھی) جو آپ نے ہم سے زبردستی جادو کرایا۔ اور خدا بہتر اور باقی رہنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily we! we have believed in our Lord, that he may forgive us our faults, and that to which thou hast constrained us in the way of magic; and Allah is Best and Most Lasting.

ہم تو اپنے پروردگار پر ایمان لے آئے تاکہ وہ ہمارے گناہ معاف کرے اور جو زور تو نے ہم پر جادو کے باب میں ڈالا (اس کو بھی) ۔ اور اللہ ہی بہتر ہے اور پائندہ ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم اپنے رب پر ایمان لائے کہ وہ ہماری خطاؤں کو اور اس جادو کو ، جس پر تونے ہمیں مجبور کیا ، بخشے اور اللہ ہی بہتر اور باقی رہنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک ہم اپنے رب پر ایمان لے آئے ، تاکہ وہ ہمارے لیے ہمارے گناہوں کو ( بھی ) معاف فرمادے اور ( اس کو بھی ) جو تو نے ہم سے زبردستی جادو کرایا اور اللہ ( تعالیٰ ) ( تجھ سے بدرجہا ) بہتر اور ( ہمیشہ ) باقی رہنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہم اپنے رب پر ایمان لے آئے، تاکہ وہ ہمارے گناہوں کو معاف کر دے اور اسے بھی جو آپ نے زبردستی ہم سے جادو کروایا، اور اللہ بہتر اور باقی رہنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہم تو بہرحال ایمان لاچکے اپنے رب پر تاکہ وہ ہمارے (گزشتہ) گناہ بھی معاف فرما دے، اور اس جادوگری کو بھی جس پر تو نے ہمیں مجبور کیا تھا، اور اللہ ہی سب سے اچھا اور سدا باقی رہنے والا،

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ ہم اپنے رب پر ایمان لاچکے ہیں تاکہ وہ ہماری خطائیں معاف کردے اور ( جادوبھی ) جس سے تونے ہمیں مجبور کیا تھا اوراللہ ہی کی ذات سب سے بہترا ورہمیشہ باقی رہنے والی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک ہم اپنے رب پر ایمان لائے کہ وہ ہماری خطائیں بخش دے اور وہ جو تو نے ہمیں مجبور کیا جادو پر ( ف۹۷ ) اور اللہ بہتر ہے ( ف۹۸ ) اور سب سے زیادہ باقی رہنے والا ( ف۹۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک ہم اپنے رب پر ایمان لائے ہیں تاکہ وہ ہماری خطائیں بخش دے اور اسے بھی ( معاف فرما دے ) جس جادوگری پر تو نے ہمیں مجبور کیا تھا ، اور اللہ ہی بہتر ہے اور ہمیشہ باقی رہنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

ہم تو اپنے پروردگار پر ایمان لا چکے ہیں تاکہ وہ ہماری خطاؤں کو اور اس جادوگری کو جس پر تو نے ہمیں مجبور کیا تھا معاف کر دے ۔ ہمارے لئے اللہ ہی بہتر ہے اور وہی زیادہ دیرپا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"For us, we have believed in our Lord: may He forgive us our faults, and the magic to which thou didst compel us: for Allah is Best and Most Abiding."

Translated by

Muhammad Sarwar

We have faith in our Lord so that He will forgive our sins and our magical performances that you forced us to show. God is better than all things and His rewards last longer."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Verily, we have believed in our Lord, that He may forgive us our faults, and the magic to which you did compel us. And Allah is better as regards reward in comparison to your reward, and more lasting."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely we believe in our Lord that He may forgive us our sins and the magic to which you compelled us; and Allah is better and more abiding.

Translated by

William Pickthall

Lo! we believe in our Lord, that He may forgive us our sins and the magic unto which thou didst force us. Allah is better and more lasting.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम तो अपने रब पर ईमान ले आए, ताकि वह हमारी खताओं को माफ़ कर दे और इस जादू को भी जिस पर तूने हमें बाध्य किया। अल्लाह ही उत्तम और शेष रहने वाला है।" -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پس اب تو ہم اپنے پروردگار پر ایمان لا چکے تاکہ ہمارے (پچھلے گناہ کفر وغیرہ معاف کردیں اور تو نے جو جادو (کے مقدمہ) میں ہم پر زور ڈالا اس کو بھی معاف کردیں اور اللہ تعالیٰ (تجھ سے) بدجہا اچھے ہیں اور زیادہ بقا والے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم تو اپنے رب پر ایمان لے آئے تاکہ وہ ہماری خطائیں اور اس جادوکو معاف کر دے جس پر تو نے ہمیں مجبور کیا اللہ ہی بہتر ہے اور وہی ہمیشہ رہنے والا ہے۔ “ (٧٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم تو اپنے رب پر ایمان لے آئے تاکہ وہ ہماری خطائیں معاف کر دے اور اس جادوگری سے ، جس پر تو نے ہمیں مجبور کیا تھا ، درگزر فرمائے۔ اللہ ہی اچھا ہے اور وہی باقی رہنے والا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ ہم اپنے رب پر ایمان لائے تاکہ وہ ہماری خطاؤں کو بخش دے اور تو نے جو ہم سے زبردستی جادو کرایا اس کو بھی معاف فرما دے، اور اللہ بہتر ہے اور ہمیشہ ہی باقی ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم یقین لائے ہیں اپنے رب پر تاکہ بخشے ہم کو ہمارے گناہ اور جو تو نے زبردستی کروایا ہم سے یہ جادو اور اللہ بہتر ہے اور سدا باقی رہنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بس اب ہم اپنے رب پر ایمان لا چکے ہیں تاکہ وہ ہمارے گناہ معاف کر دے اور اس جادو کو بھی معاف کر دے جس کا ارتکاب تو نے ہم پر زبردستی کر کے کرایا ہے اور اللہ تعالیٰ بدرجہا بہتر اور سدا باقی رہنے والا ہے۔