Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 78

سورة طه

فَاَتۡبَعَہُمۡ فِرۡعَوۡنُ بِجُنُوۡدِہٖ فَغَشِیَہُمۡ مِّنَ الۡیَمِّ مَا غَشِیَہُمۡ ﴿ؕ۷۸﴾

So Pharaoh pursued them with his soldiers, and there covered them from the sea that which covered them,

فرعون نے اپنے لشکروں سمیت ان کا تعاقب کیا پھر تو دریا ان سب پر چھا گیا جیسا کچھ چھا جانے والا تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَتۡبَعَہُمۡ
تو پیچھا کیا ان کا
فِرۡعَوۡنُ
فرعون نے
بِجُنُوۡدِہٖ
اپنے لشکروں کے ساتھ
فَغَشِیَہُمۡ
تو ڈھانپ لیا ان کو
مِّنَ الۡیَمِّ
سمندر سے
مَا
جس نے
غَشِیَہُمۡ
ڈھانپ لیا انہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَتۡبَعَہُمۡ
پھر پیچھا کیا ان کا
فِرۡعَوۡنُ
فرعون نے
بِجُنُوۡدِہٖ
اپنے لشکروں کے ساتھ
فَغَشِیَہُمۡ
تو ڈھانپ لیا ان کو
مِّنَ الۡیَمِّ
سمندر سے
مَا
جس چیز نے
غَشِیَہُمۡ
ڈھانپا ان کو
Translated by

Juna Garhi

So Pharaoh pursued them with his soldiers, and there covered them from the sea that which covered them,

فرعون نے اپنے لشکروں سمیت ان کا تعاقب کیا پھر تو دریا ان سب پر چھا گیا جیسا کچھ چھا جانے والا تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر فرعون نے اپنے لاؤ لشکر سمیت ان کا پیچھا کیا تو سمندر نے انھیں یوں ڈھانپ لیا جیسے ڈھانپنے کا حق تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرفرعون نے اپنے لشکروں کے ساتھ اُن کا پیچھا کیاتو اُن کو سمندر سے ڈھانپ لیااس چیز نے جس نے انہیں ڈھانپا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] Then the Pharaoh chased them with his troops. So covered they were, by that which covered them from the sea.

پھر پیچھا کیا ان کا فرعون نے اپنے لشکروں کو لے کر، پھر ڈھانپ لیا ان کو پانی نے جیسا کہ ڈھانپ لیا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو فرعون نے ان کا تعاقب کیا اپنے لشکروں کے ساتھ تو ڈھانپ لیا انہیں سمندر میں سے جس چیزنے بھی ڈھانپ لیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Pharaoh pursued them with his hosts, but they were fully overwhelmed by the sea.

پیچھے سے فرعون اپنے لشکر لے کر پہنچا ، اور پھر سمندر ان پر چھا گیا جیسا کہ چھا جانے کا حق تھا ۔ 54

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ فرعون نے اپنے لشکروں سمیت ان کا پیچھا کیا تو سمندر کی جس ( خوفناک ) چیز نے انہیں ڈھانپا ، وہ انہیں ڈھانپ کر ہی رہی ۔ ( ٣٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(جب بنی اراسئیل رات کو مصر سے چل کھڑے ہوئے) تو فرعون (خبر پا کر) اپنے لشکر سمیت ان کے پیچھے لگا۔ پھر سمندر ق 7 نے ان کو جیسا گھیر لیا ویسا گھیرا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس فرعون اپنے لشکروں کو لے کر ان کے پیچھے گیا تو سمندر (کی موجوں) نے انہیں ڈھانپ لیا (غرق کردیا) جیسا کہ ان کو ڈھانپنا تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر فرعون نے لشکر کیساتھ ان کا پیچھا کیا۔ پھر ان کو پانی نے ڈھانپ لیا جیسا کہ ڈھانپ لیا (غرق کردیا) ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر فرعون نے اپنے لشکر کے ساتھ ان کا تعاقب کیا تو دریا (کی موجوں) نے ان پر چڑھ کر انہیں ڈھانک لیا (یعنی ڈبو دیا)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then Fir'awn followed them with his hosts; and there came upon them of the sea that which came upon them.

پھر فرعون نے اپنے لشکروں سمیت انکا پیچھا کیا ۔ تو دریا جیسا ان پر آملنے کو تھا آملا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو فرعون نے اپنی فوجوں کے ساتھ ان کا تعاقب کیا ۔ بالآخر ان کو سمندر کی اس چیز نے ڈھانک لیا ، جس چیز نے ڈھانک لیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر فرعون نے اپنے لشکر کو لے کر ان کا پیچھا کیا ، پس دریا ( کی موجوں ) نے ان کو ڈھانک ( ڈبو ) لیا جیسا کہ ڈھانک لیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرعون نے اپنے لشکر کے ساتھ ان کا تعاقب کیا تو دریا کی موجوں نے ان پر چڑھ کر انہیں ڈھانک لیا۔ (یعنی ڈبو دیا)

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ادھر فرعون بھی ان کے پیچھے پیچھے آپہنچا، اپنے لشکر لے کر، پھر (کیا تھا سمندر میں گھستے ہی) ان پر چھا گیا سمندر سے وہ کچھ جس نے کہ ان پر چھانا تھا،

Translated by

Noor ul Amin

پھرفرعون نے اپنی فوجوں کے ساتھ ان کا پیچھا کیا تو سمندرکی موجوں نے انہیں اپنی لپیٹ میں لیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ان کے پیچھے فرعون پڑا اپنے لشکر لے کر ( ف۱۰۹ ) تو انھیں دریا نے ڈھانپ لیا جیسا ڈھانپ لیا ، ( ف۱۱۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر فرعون نے اپنے لشکروں کے ساتھ ان کا تعاقب کیا پس دریا ( کی موجوں ) نے انہیں ڈھانپ لیا جتنا بھی انہیں ڈھانپا

Translated by

Hussain Najfi

پھر فرعون نے اپنی فوجوں کے ساتھ ان کا پیچھا کیا تو انہیں سمندر نے ڈھانپ لیا جیساکہ ڈھانپنے کا حق تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then Pharaoh pursued them with his forces, but the waters completely overwhelmed them and covered them up.

Translated by

Muhammad Sarwar

The Pharaoh and his army chased Moses and his people but were drowned by the sea.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then Fir`awn pursued them with his hosts, but the sea [Al-Yamm] completely overwhelmed them and covered them up.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Firon followed them with his armies, so there came upon them of the sea that which came upon them.

Translated by

William Pickthall

Then Pharaoh followed them with his hosts and there covered them that which did cover them of the sea.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फ़िरऔन ने अपनी सेना के साथ उन का पीछा किया। अन्ततः पानी उन पर छा गया, जैसाकि उसे उन पर छा जाना था

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پس فرعون اپنے لشکروں کو لے کر ان کے پیچھے چلا (3) تو دریا ان پر جیسا ملنے کو تھا آ ملا۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرعون اپنے لشکر لے کر پیچھے پہنچا اور سمندر ان پر چھا گیا جیسا کہ چھانا چاہیے تھا۔ (٧٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پیچھے سے فرعون اپنے لشکر لے کر پہنچا ، اور پھر سمندر ان پر چھا گیا جیسا کہ چھا جانے کا حق تھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو فرعون نے ان کے پیچھے اپنے لشکروں کو چلا دیا پھر دریا سے انہیں اس چیز نے ڈھانپ دیا جس چیز نے بھی ڈھانپا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر پیچھا کیا ان کا فرعون نے اپنے لشکروں کو لے کر پھر ڈھانپ لیا انکو پانی نے جیسا کہ ڈھانپ لیا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

فرعون نے اپنے لشکروں کو لیکر بنی اسرائیل کا پیچھا کیا پھر دریا نے ان فرعونیوں کو جیسا ڈھانکنا تھا ڈھانک لیا یعنی غرق کردیا