Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 82

سورة طه

وَ اِنِّیۡ لَغَفَّارٌ لِّمَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اہۡتَدٰی ﴿۸۲﴾

But indeed, I am the Perpetual Forgiver of whoever repents and believes and does righteousness and then continues in guidance.

ہاں بیشک میں انہیں بخش دینے والا ہوں جو توبہ کریں ایمان لائیں نیک عمل کریں اور راہ راست پر بھی رہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنِّیۡ
اور بیشک میں
لَغَفَّارٌ
البتہ بہت بخشنے والا ہوں
لِّمَنۡ
اسے جس نے
تَابَ
توبہ کی
وَاٰمَنَ
اور وہ ایمان لایا
وَعَمِلَ
اور اس نے عمل کیے
صَالِحًا
اچھے
ثُمَّ
پھر
اہۡتَدٰی
وہ ہدایت پر رہا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنِّیۡ
اور بلاشبہ میں
لَغَفَّارٌ
یقیناً بہت بخشنے والا ہوں
لِّمَنۡ
اس کو جس نے
تَابَ
توبہ کی
وَاٰمَنَ
اور ایمان لایا
وَعَمِلَ
اور عمل کیے
صَالِحًا
نیک
ثُمَّ
پھر
اہۡتَدٰی
سیدھی راہ پر چلا
Translated by

Juna Garhi

But indeed, I am the Perpetual Forgiver of whoever repents and believes and does righteousness and then continues in guidance.

ہاں بیشک میں انہیں بخش دینے والا ہوں جو توبہ کریں ایمان لائیں نیک عمل کریں اور راہ راست پر بھی رہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو شخص توبہ کرے، ایمان لائے، اچھے عمل کرے اور راہ راست پر گامزن رہے تو اسے میں یقینا بہت درگزر کرنے والا ہوں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ جس شخص نے توبہ کی اورایمان لایا اورنیک عمل کیے ، پھرسیدھی راہ پر چلا ،تویقینامیں بہت بخشنے والا ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And surely I am the Most-Forgiving for him who repents and believes and acts righteously, then takes to the right path.

اور میری بڑی بخشش ہے اس پر جو توبہ کرے اور یقین لائے اور کرے بھلا کام پھر راہ پر رہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور میں تو یقیناً بہت ہی معاف فرمانے والا ہوں ہر اس شخص کے لیے جس نے توبہ کی ایمان لایا نیک اعمال کیے اور پھر سیدھی راہ پر چلتا رہا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

البتہ جو توبہ کر لے اور ایمان لائے اور نیک عمل کرے ، پھر سیدھا چلتا رہے ، اس کے لیے میں بہت درگزر کرنے والا ہوں ۔ 60

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جو شخص توبہ کرے ، ایمان لائے ، اور نیک عمل کرے ، پھر سیدھے راستے پر قائم رہے تو میں اس کے لیے بہت بخشنے والا ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (یہ بھی میری صفت ہے) بیشک جو کوئی (گناہوں سے) توبہ کرے اور ایمان لائے اور نیک کام کرے پھر راہ پر لگا رہے تو میں اس کو بہت بخشنے والا ہوں۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا میں ایسے لوگوں کو بخشنے والا (بھی) ہوں جو توبہ کرلیں اور ایمان لائیں اور نیک کام کریں پھر (اسی) راہ پر (قائم بھی) رہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بیشک میں ہر اس شخص کو خوب معاف کرتا ہوں جس نے توبہ کی وہ ایمان لایا اور عمل صالح اختیار کر کے اس نے ہدایت حاصل کی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور عمل نیک کرے پھر سیدھے رستے چلے اس کو میں بخش دینے والا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And verily I am the Most Forgiving unto whomsoever repenteth and believeth and worketh righteously, and thereafter letteth himself remain guided.

اور میں تو بڑا بخشنے والا ہوں اس کا جو توبہ کرے اور ایمان لے آئے اور نیک عمل کرنے لگے اور پھر راہ پر قائم (بھی) رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور میں ان لوگوں کیلئے بڑا ہی غفار ہوں جو توبہ کریں ، ایمان لائیں اور عمل صالح کریں ، پھر ہدایت کی روش اختیار کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بے شک میں ایسے شخص کی ضرور مغفرت کرنے والا ہوں جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور نیک عمل کرے ، پھر ( اسی ) سیدھی راہ پر قائم ( بھی ) رہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو توبہ کرے ایمان لائے اور نیک عمل کرے، پھر سیدھے رستے چلے اس کو میں بخش دینے والا ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ بھی یقین رکھو کہ میں بڑا ہی بخشنے والا ہوں ہر اس شخص کو جو توبہ کرلے اور وہ ایمان لے آئے، اور نیک کام کرے، پھر وہ (اسی راہ) ہدایت پر قائم رہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور میں یقینادرگزکرنیوالا ہوں اور اس سےجو شخص توبہ کرے ، ایمان لائے ، اچھے عمل کرے اور ہدایت پر گامزن رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک میں بہت بخشنے والا ہوں اسے جس نے توبہ کی ( ف۱۱۷ ) اور ایمان لایا اور اچھا کام کیا پھر ہدایت پر رہا ( ف۱۱۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک میں بہت زیادہ بخشنے والا ہوں اس شخص کو جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک عمل کیا پھر ہدایت پر ( قائم ) رہا

Translated by

Hussain Najfi

اور جو کوئی توبہ کرے اور ایمان لائے اور نیک عمل بجا لائے اور پھر راہِ راست پر قائم رہے تو میں اس کو بہت ہی بخشنے والا ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"But, without doubt, I am (also) He that forgives again and again, to those who repent, believe, and do right, who,- in fine, are ready to receive true guidance."

Translated by

Muhammad Sarwar

I allowed you to consume the pure sustenance which We had given you but not to become rebels, lest you become subject to My wrath. Whoever becomes subject to My wrath will certainly be destroyed. I am All-forgiving to the righteously striving believers who repent and follow the right guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And verily, I am indeed forgiving to him who repents, believes and does righteous deeds, and then Ihtada.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And most surely I am most Forgiving to him who repents and believes and does good, then continues to follow the right direction.

Translated by

William Pickthall

And lo! verily I am Forgiving toward him who repenteth and believeth and doeth good, and afterward walketh aright.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो तौबा कर ले और ईमान लाए और अच्छा कर्म करे, फिर सीधे मार्ग पर चलता रहे, उस के लिए निश्चय ही मैं अत्यन्त क्षमाशील हूँ।" -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (نیز اسکے ساتھ یہ بھی کہ) میں ایسے لوگوں کے لیے بڑا بخشنے والا بھی ہوں جو توبہ کرلیں اور ایمان لے آویں اور نیک عمل کریں پھر (اسی) راہ پر قائم (بھی) رہیں۔ (9)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہاں جو توبہ کرلے اور ایمان لائے اور نیک عمل کرے پھر سیدھا چلتا رہے میں اسے معاف کرنے والا ہوں۔ “ (٨٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

البتہ جو توبہ کرلے اور ایمان لائے اور نیک عمل کرے ، پھر سیدھا چلتا رہے اس کے لئے میں بہت درگزر کرنے والا ہوں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ میں اسے بخشنے والا ہوں جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک عمل کئے پھر ہدایت پر قائم رہا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور میری بڑی بخشش ہے اس پر جو توبہ کرے اور یقین لائے اور کرے بھلا کام پھر راہ پر رہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلاشبہ میں اس شخص کے لئے بڑی بخشش کرنے والا ہوں جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک عمل کئے پھر راہ راست پر قائم بھی رہا