Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 86

سورة طه

فَرَجَعَ مُوۡسٰۤی اِلٰی قَوۡمِہٖ غَضۡبَانَ اَسِفًا ۬ ۚ قَالَ یٰقَوۡمِ اَلَمۡ یَعِدۡکُمۡ رَبُّکُمۡ وَعۡدًا حَسَنًا ۬ ؕ اَفَطَالَ عَلَیۡکُمُ الۡعَہۡدُ اَمۡ اَرَدۡتُّمۡ اَنۡ یَّحِلَّ عَلَیۡکُمۡ غَضَبٌ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ فَاَخۡلَفۡتُمۡ مَّوۡعِدِیۡ ﴿۸۶﴾

So Moses returned to his people, angry and grieved. He said, "O my people, did your Lord not make you a good promise? Then, was the time [of its fulfillment] too long for you, or did you wish that wrath from your Lord descend upon you, so you broke your promise [of obedience] to me?"

پس موسیٰ ( علیہ السلام ) سخت غضبناک ہو کر رنج کے ساتھ واپس لوٹے ، اور کہنے لگے کہ اے میری قوم والو! کیا تم سے تمہارے پروردگار نے نیک وعدہ نہیں کیا تھا؟ کیا اس کی مدت تمہیں لمبی معلوم ہوئی؟ بلکہ تمہارا ارادہ ہی یہ ہے کہ تم پر تمہارے پروردگار کا غضب نازل ہو؟ کہ تم نے میرے وعدے کے خلاف کیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَرَجَعَ
پس پلٹا
مُوۡسٰۤی
موسیٰ
اِلٰی قَوۡمِہٖ
اپنی قوم کی طرف
غَضۡبَانَ
سخت غضب ناک
اَسِفًا
غمگین ہو کر
قَالَ
کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اَلَمۡ
کیا نہیں
یَعِدۡکُمۡ
وعدہ کیا تھا تم سے
رَبُّکُمۡ
تمہارے رب نے
وَعۡدًا
وعدہ
حَسَنًا
اچھا
اَفَطَالَ
کیا پھر طویل ہو گئی
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الۡعَہۡدُ
وہ مدت
اَمۡ
یا
اَرَدۡتُّمۡ
چاہا تم نے
اَنۡ
کہ
یَّحِلَّ
اترے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
غَضَبٌ
غضب
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
فَاَخۡلَفۡتُمۡ
تو خلاف کیا تم نے
مَّوۡعِدِیۡ
میرے وعدے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَرَجَعَ
تو لوٹا
مُوۡسٰۤی
موسیٰ
اِلٰی
طرف
قَوۡمِہٖ
اپنی قوم کی
غَضۡبَانَ
غضبناک
اَسِفًا
افسوس کرتا ہوا
قَالَ
اس نے کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اَلَمۡ
کیا نہیں
یَعِدۡکُمۡ
وعدہ کیا تم سے
رَبُّکُمۡ
تمہارے رب نے
وَعۡدًا
وعدہ
حَسَنًا
اچھا
اَفَطَالَ
تو لمبا ہو گیا
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الۡعَہۡدُ
زمانہ
اَمۡ
یا
اَرَدۡتُّمۡ
چاہتے ہو تم
اَنۡ
یہ کہ
یَّحِلَّ
اترے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
غَضَبٌ
غضب
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
فَاَخۡلَفۡتُمۡ
تو خلاف کیاتم نے
مَّوۡعِدِیۡ
میرے وعدے کے
Translated by

Juna Garhi

So Moses returned to his people, angry and grieved. He said, "O my people, did your Lord not make you a good promise? Then, was the time [of its fulfillment] too long for you, or did you wish that wrath from your Lord descend upon you, so you broke your promise [of obedience] to me?"

پس موسیٰ ( علیہ السلام ) سخت غضبناک ہو کر رنج کے ساتھ واپس لوٹے ، اور کہنے لگے کہ اے میری قوم والو! کیا تم سے تمہارے پروردگار نے نیک وعدہ نہیں کیا تھا؟ کیا اس کی مدت تمہیں لمبی معلوم ہوئی؟ بلکہ تمہارا ارادہ ہی یہ ہے کہ تم پر تمہارے پروردگار کا غضب نازل ہو؟ کہ تم نے میرے وعدے کے خلاف کیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ موسیٰ رنج کے مارے غصہ سے بھرے ہوئے اپنی قوم کی طرف واپس آئے اور ان سے کہا (اے میری قوم ! تم سے تمہارے پروردگار نے اچھا وعدہ نہ کیا تھا ؟ کیا یہ زمانہ تم پر لمبا ہوگیا تھا یا تم یہ چاہتے تھے کہ تم پر تمہارے پروردگار کا غضب نازل ہو۔ لہذا تم نے میرے وعدہ کی خلاف ورزی کی ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

موسیٰ غضبناک افسوس کرتاہوا اپنی قوم کی طرف لوٹا۔اُس نے کہا: تو’’اے میری قوم! کیا تمہارے رب نے تم سے اچھا وعدہ نہیں کیاتھاتوکیاتم پر لمبا زمانہ گزر گیا تھا؟ یاتم چاہتے ہو کہ تم پر تمہارے رب کی طرف سے غضب ٹوٹ پڑے؟ توتم نے مجھ سے وعدہ خلافی کی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, Musa went back to his people in anger and sorrow. He said, |"0 my people, did your Lord not promise you a good promise? Did then the time become too long for you, or did you wish that wrath from your Lord befalls you, and hence you backed out from the promise made to me?|"

پھر الٹا پھرا موسیٰ اپنی قوم کے پاس غصہ میں بھرا پچتاتا ہوا کہا اے قوم کیا تم سے وعدہ نہ کیا تھا تمہارے رب نے اچھا وعدہ کیا طویل ہوگئی تم پر مدت یا چاہا تم نے کہ اترے تم پر غضب تمہارے رب کا اس لئے خلاف کیا تم نے میرا وعدہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو لوٹے موسیٰ (علیہ السلام) اپنی قوم کی طرف بہت غضبناک اور سخت رنجیدہ حالت میں انہوں نے کہا : اے میری قوم کے لوگو ! کیا تم سے تمہارے رب نے اچھا وعدہ نہیں کیا تھا تو کیا یہ مدت تم پر بہت طویل ہوگئی تھی یا تم لوگوں نے یہ چاہا کہ تم پر تمہارے رب کا غضب نازل ہو تو تم نے میرے وعدے کی خلاف ورزی کر ڈالی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

موسی ( علیہ السلام ) سخت غصے اور رنج کی حالت میں اپنی قوم کی طرف پلٹا ۔ جا کر اس نے کہا ” اے میری قوم کے لوگو ، کیا تمہارے رب نے تم سے اچھے وعدے نہیں کیے تھے؟ 64 کیا تمہیں دن لگ گئے ہیں؟ 65 یا تم اپنے رب کا غضب ہی اپنے اوپر لانا چاہتے تھے کہ تم نے مجھ سے وعدہ خلافی کی؟ ” 66

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ موسیٰ غم و غصے میں بھرے ہوئے اپنی قوم کے پاس واپس لوٹے ۔ کہنے لگے : میری قوم کے لوگو ! کیا تمہارے پروردگار نے تم سے ایک اچھا وعدہ نہیں کیا تھا؟ ( ٣٣ ) تو کیا تم پر کوئی بہت لمبی مدت گذر گئی تھی ، ( ٣٤ ) یا تم چاہتے ہی یہ تھے کہ تم پر تمہارے رب کا غضب نازل ہوجائے ، اور اس وجہ سے تم نے مجھ سے وعدہ خلافی کی؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(یہ سنتے ہی) موسیٰ (توریت لے کر غصہ سے بھرا ہوا افسوس کرتا ہوا اپنی قوم کی طرف لوٹا کہنے لگا۔ بھائیو کیا تم سے تمہارے مالک نے توریت شریف دینے کا اچھا وعدہ نہیں کیا تھا کیا تم پر ایسی بڑی مدت گذر گئی (تم مجھ کو بھولئے اتنا زمانہ گذر گیا یا تم نے یہ چاہا کہ تمہارے مالک کا غضب پر اترے اور اس وجہ سے تم نے اپنے وعدے کا خلاف کیا جو مھ سے کیا تھا 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس موسیٰ (علیہ السلام) غصہ (اور) غم میں بھرے ہوئے اپنی قوم کے پاس واپس آئے فرمانے لگے الے میری قوم ! کیا تم سے تمہارے پروردگار نے ایک اچھاوعدہ نہ فرمایا تھا تو کیا تم پر (میعاد مقررہ سے کچھ) زیادہ زمانہ گزر گیا تھا یا تم نے چاہا کہ تم رپ تمہارے پروردگار کی طرف سے غضب نازل ہو پس اس لئے تم نے مجھ سے وعدہ کیا تھا اس کے خلاف کیا ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

موسیٰ سخت غصے اور افسوس کی حالت میں اپنی قوم کی طرف پلٹے اور کہا اے میری قوم کیا تم سے متہارے پروردگار نے اچھے وعدے نہیں کئے تھے ؟ کیا تم پر میری جدائی طویل ہوگئی تھی یا تم اپنے رب کا غضب ہی اپنے اوپر لادنا چاہتے تھے۔ کہ تم نے مجھ سے وعدہ خلافی کی ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور موسیٰ غصّے اور غم کی حالت میں اپنی قوم کے پاس واپس آئے (اور) کہنے لگے کہ اے قوم کیا تمہارے پروردگار نے تم سے ایک اچھا وعدہ نہیں کیا تھا؟ کیا (میری جدائی کی) مدت تمہیں دراز (معلوم) ہوئی یا تم نے چاہا کہ تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے غضب نازل ہو۔ اور (اس لئے) تم نے مجھ سے جو وعدہ کیا تھا (اس کے) خلاف کیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So Musa returned unto his people, indignant and sorrowful. He said: O my people! promised there not your Lord unto you an excellent promise! Lasted then the covenant too long for you, or desired ye that the wrath from your Lord should alight on you, so that ye failed to keep my appointment?

غرض موسیٰ اپنی قوم کے پاس آئے غصہ اور رنج سے بھرے ہوئے ۔ (اور) بولے اے میری قوم والو کیا تم سے تمہارے پروردگار نے ایک اچھا وعدہ نہیں کیا ؟ ۔ سو کیا تم پر (وعدہ سے) زیادہ زمانہ گزر گیا تھا یا تم نے یہ چاہا کہ تم پر تمہارے پروردگار کا غضب واقع ہو کر رہے اس لئے تم نے جو مجھ سے وعدہ کیا تھا اسی کی خلاف وزری کرنے لگے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو موسیٰ اپنی قوم کے پاس غصہ اور غم سے بھرا ہوا لوٹا اور بولا کہ اے میری قوم کے لوگو! کیا تم سے تمہارے رب نے نہایت اچھا وعدہ نہیں کیا تھا؟ کیا تم پر زمانہ زیادہ گذر گیا یا تم نے چاہا کہ تم پر تمہارے رب کا غضب نازل ہو کہ تم نے میری ٹھہرائی ہوئی میعاد کی خلاف ورزی کر ڈالی؟

Translated by

Mufti Naeem

پس ( طور پر قیام کی مدت مکمل ہوجانے کے بعد ) موسیٰ ( علیہ السلام ) غصے اور غم کی حالت میں اپنی قوم کے پاس واپس آئے ( اور ) فرمانے لگے کہ اے میری قوم! کیا تمہارے رب ے تم سے ایک اچھا وعدہ نہیں کیا تھا؟ کیا ( میری جدائی کی ) مدت تمہیں لمبی معلوم ہوئی؟ یا تم نے چاہا کہ تم پر تمہارے رب کی طرف سے غضب نازل ہو؟ پس ( اس غرض سے ) تم نے مجھ سے جو وعدہ کیا تھا ( اس کے ) خلاف کیا؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

موسیٰ غصہ اور غم کی حالت میں اپنی قوم کے پاس واپس آئے اور کہنے لگے ” کیا تمہارے رب نے تم سے اچھا وعدہ نہیں کیا تھا ؟ کیا میری جدائی کی مدت تمہیں لمبی معلوم ہوئی ؟ یا تم نے چاہا کہ تم پر تمہارے رب کا غضب نازل ہو ؟ اور اس لیے تم نے مجھ سے جو وعدہ کیا تھا اس کے خلاف کیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس پر موسیٰ غصے میں بھرے ہوئے اور افسوس کرتے ہوئے اپنی قوم کی طرف لوٹے، اور چھوٹتے ہی ان سے کہا اے میری قوم، کیا تمہارے رب نے تم سے وعدہ نہیں کیا تھا ایک اچھا وعدہ ؟ پھر کیا تم پر زیادہ زمانہ گزر گیا تھا ؟ یا تم اس کے لئے تیار ہوگئے تھے کہ تم پر ٹوٹ پڑے غضب تمہارے رب کا ؟ کہ تم نے مجھ سے وعدہ خلافی کا ارتکاب کیا ؟

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ موسیٰ غصہ سے بھرے ہوئے اپنی قوم کی طرف واپس آ ئے اور ان سے کہا:اے میری قوم!تم سے تمہارے رب نے اچھاوعدہ نہ کیا تھا؟ کیا یہ زمانہ تم پر لمباہوگیاتھایاتم یہ چاہتے تھے کہ تم پر تمہارے رب کاغضب نازل ہو لہٰذاتم نے میرے وعدہ کی خلاف ورزی کی؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو موسیٰ اپنی قوم کی طرف پلٹا ( ف۱۲۳ ) غصہ میں بھرا افسوس کرتا ( ف۱۲٤ ) کہا اے میری قوم کیا تم سے تمہارے رب نے اچھا وعدہ نہ تھا ( ف۱۲۵ ) کیا تم پر مدت لمبی گزری یا تم نے چاہا کہ تم پر تمہارے رب کا غضب اترے تو تم نے میرا وعدہ خلاف کیا ( ف۱۲٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس موسٰی ( علیہ السلام ) اپنی قوم کی طرف سخت غضبناک ( اور ) رنجیدہ ہوکر پلٹ گئے ( اور ) فرمایا: اے میری قوم! کیا تمہارے رب نے تم سے ایک اچھا وعدہ نہیں فرمایا تھا ، کیا تم پر وعدہ ( کے پورے ہونے ) میں طویل مدت گزر گئی تھی ، کیا تم نے یہ چاہا کہ تم پر تمہارے رب کی طرف سے غضب واجب ( اور نازل ) ہوجائے؟ پس تم نے میرے وعدہ کی خلاف ورزی کی ہے

Translated by

Hussain Najfi

پس موسیٰ غصہ میں افسوس کرتے ہوئے اپنی قوم کی طرف لوٹے ( اور ) کہا اے میری قوم! کیا تمہارے پروردگار نے تم سے بڑا اچھا وعدہ نہیں کیا تھا؟ تو کیا تم پر ( وعدہ سے ) زیادہ مدت گزر گئی؟ یا تم نے چاہا کہ تمہارے رب کا غضب تم پر نازل ہو؟ اس لئے تم نے مجھ سے وعدہ خلافی کی؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So Moses returned to his people in a state of indignation and sorrow. He said: "O my people! did not your Lord make a handsome promise to you? Did then the promise seem to you long (in coming)? Or did ye desire that Wrath should descend from your Lord on you, and so ye broke your promise to me?"

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses, sad and angry, returned to his people saying, "My people, did not the Lord make you a gracious promise? Why did you disregard your appointment with me? Was it because of the long time or did you want to become subject to the wrath of your Lord?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then Musa returned to his people in a state of anger and sorrow [Asif]. He said: "O my people! Did not your Lord promise you a fair promise Did then the promise seem to you long in coming Or did you desire that wrath should descend from your Lord on you, that you broke your promise to me"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So Musa returned to his people wrathful, sorrowing. Said he: O my people! did not your Lord promise you a goodly promise: did then the time seem long to you, or did you wish that displeasure from your Lord should be due to you, so that you broke (your) promise to me?

Translated by

William Pickthall

Then Moses went back unto his folk, angry and sad. He said: O my people! Hath not your Lord promised you a fair promise? Did the time appointed then appear too long for you, or did ye wish that wrath from your Lord should come upon you, that ye broke tryst with me?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तब मूसा अत्यन्त क्रोध और खेद में डूबा हुआ अपनी क़ौम के लोगों की ओर पलटा। कहा, "ऐ मेरी क़ौम के लोगों! क्या तुम से तुम्हारे रब ने अच्छा वादा नहीं किया था? क्या तुम पर लम्बी मुद्दत गुज़र गई या तुम ने यही चाहा कि तुम पर तुम्हारे रब का प्रकोप ही टूटे कि तुम ने मेरे वादे के विरुद्ध आचरण किया?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

غرض موسیٰ (علیہ السلام) (بعد انقضاء معیاد کے) غصہ اور رنج میں بھرے ہوئے اپنی قوم کی طرف واپس آئے (اور) فرمانے لگے کہ اے میری قوم کیا تم سے تمہارے رب نے ایک اچھا وعدہ نہیں کیا تھا کیا تم پر (معیاد مقرر سے کچھ) زیادہ زمانہ گزر گیا تھا یا تم کو یہ منظور ہوا کہ تم پر تمہارے رب کا غصہ واقع ہو اس لیے تم نے مجھ سے جو وعدہ کیا تھا اس کو خلاف کیا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” موسیٰ سخت غصے اور پریشانی کے عالم میں اپنی قوم کی طرف پلٹے اور فرمایا اے میری قوم کیا تمہارے رب نے تم سے بہت اچھا وعدہ نہیں کیا تھا ؟ کیا یہ وعدہ طویل ہوگیا تھا ؟ یا تم اپنے رب کا غضب چاہتے تھے پس تم نے میرے ساتھ وعدہ خلافی کی ہے۔ “ (٨٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

موسیٰ سخت غصے اور رنج کی حالت میں اپنی قوم کی طرف پلٹا۔ جا کر اس نے کہا اے میری قوم کے لوگو ، کیا تمہارے رب نے تم سے اچھے وعدے نہیں کئے تھے ؟ کیا تمہیں دن لگ گئے ہیں ؟ یا تم اپنے رب کا غضب ہی اپنے اوپر لانا چاہتے تھے کہ تم نے مجھ سے وعدہ خلافی کی ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر موسیٰ اپنے قوم کی طرف غصہ میں بھرے ہوئے رنجیدہ حالت میں واپس ہوئے انہوں نے کہا کہ اے میری قوم کیا تمہارے رب نے تم سے اچھا وعدہ نہیں فرمایا ؟ کیا تم پر زیادہ زمانہ گزر گیا یا تم نے یہ چاہا کہ تم پر تمہارے رب کا غصہ نازل ہوجائے سو تم نے جو مجھ سے وعدہ کیا تھا اس کی خلاف ورزی کی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر الٹا پھرا موسیٰ اپنی قوم کے پاس غصہ میں بھرا پچہتاتا ہوا کہا اے قوم کیا تم سے وعدہ نہ کیا تھا تمہارے رب نے اچھا وعدہ کیا طویل ہوگئی تم پر مدت یا چاہا تم نے کہ اترے تم پر غضب تمہارے رب کا اس لئے خلاف کیا تم نے میرا وعدہ 

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

غرض موسیٰ (علیہ السلام) اپنی میعاد پوری کرنے کے بعد غصہ اور رنج میں بھرے ہوئے اپنی قوم کی طرف واپس آئے آ کر قوم سے کہا اے میری قوم کیا تم سے تمہارے رب نے ایک اچھا وعدہ نہیں کیا تھا کیا تم پر کوئی طویل مدت گزر گئی تھی یا تم نے یہ ارادہ کرلیا کہ تم پر تمہارے خدا کا غضب واقع ہو اس لئے تم نے مجھ سے جو وعدہ کیا تھا اس کا خلاف کیا۔