Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 88

سورة طه

فَاَخۡرَجَ لَہُمۡ عِجۡلًا جَسَدًا لَّہٗ خُوَارٌ فَقَالُوۡا ہٰذَاۤ اِلٰـہُکُمۡ وَ اِلٰہُ مُوۡسٰی ۬ فَنَسِیَ ﴿ؕ۸۸﴾

And he extracted for them [the statue of] a calf which had a lowing sound, and they said, "This is your god and the god of Moses, but he forgot."

پھر اس نے لوگوں کے لئے ایک بچھڑا نکال کھڑا کیا یعنی بچھڑے کا بت ، جس کی گائے کی سی آواز بھی تھی پھر کہنے لگے کہ یہی تمہارا بھی معبود ہے اور موسیٰ کا بھی ۔ لیکن موسیٰ بھول گیا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَخۡرَجَ
تو اس نے نکالا
لَہُمۡ
ان کے لیے
عِجۡلًا
ایک بچھڑا
جَسَدًا
مجسم
لَّہٗ
جس کی تھی
خُوَارٌ
گائے کی آواز
فَقَالُوۡا
تو انہوں نے کہا
ہٰذَاۤ
یہی
اِلٰـہُکُمۡ
الٰہ ہے تمہارا
وَاِلٰہُ
اور الٰہ
مُوۡسٰی
موسیٰ کا
فَنَسِیَ
پس وہ بھول گیا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَخۡرَجَ
پس اس نے نکالا
لَہُمۡ
ان کے لیے
عِجۡلًا
بچھڑا
جَسَدًا
جسم تھا
لَّہٗ
جس کے لیے
خُوَارٌ
بیل کی سی آواز تھی
فَقَالُوۡا
پھر لوگوں نے کہا
ہٰذَاۤ
یہ
اِلٰـہُکُمۡ
تمہارا معبود ہے
وَاِلٰہُ
اور معبود ہے
مُوۡسٰی
موسیٰ کا
فَنَسِیَ
سو وہ بھول گیا
Translated by

Juna Garhi

And he extracted for them [the statue of] a calf which had a lowing sound, and they said, "This is your god and the god of Moses, but he forgot."

پھر اس نے لوگوں کے لئے ایک بچھڑا نکال کھڑا کیا یعنی بچھڑے کا بت ، جس کی گائے کی سی آواز بھی تھی پھر کہنے لگے کہ یہی تمہارا بھی معبود ہے اور موسیٰ کا بھی ۔ لیکن موسیٰ بھول گیا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر وہ اس (ڈھلے ہوئے سونے سے) ایک بچھڑے کا جسم بنا لایا جس سے بیل کی سی آواز نکلتی تھی وہ لوگ کہنے لگے تمہارا اور موسیٰ کا الٰہ تو یہی ہے، موسیٰ تو بھول گیا (جو طور پر چلا گیا)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس اس نے ان کے لیے ایک بچھڑانکالا،جس کے لیے جسم تھا،جس کی بیل کی سی آوازتھی، پھر لوگوں نے کہا کہ یہ ہے تمہارامعبوداورموسیٰ کا معبود،سووہ بھول گیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then he brought forth for them a calf, a body with a lowing sound. Then they said, |"This is your god and the god of Musa, and he (Musa) erred.|"

پھر بنا نکالا ان کے واسطے ایک بچھڑا ایک دھڑ جس میں آواز گائے کی، پھر کہنے لگے یہ معبود ہے تمہارا اور معبود ہے موسیٰ کا سو وہ بھول گیا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اس نے ان کے لیے ایک بچھڑا برآمد کردیا ایک دھڑ جس سے ڈکرانے کی آواز آتی تھی تو انہوں نے کہا کہ یہ ہے تمہارا معبود اور موسیٰ (علیہ السلام) کا معبود مگر وہ ( موسیٰ (علیہ السلام) ٰ ) بھول گیا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

68 پھر اسی طرح سامری نے بھی کچھ ڈالا اور ان کے لیے ایک بچھڑے کی مورت بنا کر لایا جس میں سے بیل کی سی آواز نکلتی تھی ۔ لوگ پکار اٹھے ” یہی ہے تمہارا خدا اور موسیٰ کا خدا اور موسیٰ ( علیہ السلام ) اسے بھول گیا ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور لوگوں کے سامنے ایک بچھڑا بنا کر نکال لایا ، ایک جسم تھا جس میں سے آواز نکلتی تھی ۔ لوگ کہنے لگے کہ : یہ تمہارا معبود ہے اور موسیٰ کا بھی معبود ہے ، مگر موسیٰ بھول گئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر سامری نے لوگوں کے لئے ایک بچھڑا بنا کر ان کا 2 ایک دھڑ جو (بچھڑے کی طرح) آواز کرتا تھا۔ تو (سامری اور اس کے ساتھی جو گمراہ تھے) کہے 3 لگے یہی تمہارا خدا ہے اور موسیٰ کا خدا لیکن موسیٰ بھول گیا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اس نے ان لوگوں کے لئے ایک بچھڑا (بناکر) نکالا (وہ) ایک قالب (تھا) جس میں ایک (بےمعنی) آواز تھی تو لوگ (ایک دوسرے سے) کہنے لگے یہی تمہارا معبود ہے اور یہی موسیٰ (علیہ السلام) کا (بھی) معبود ہے پس وہ بھول گئے ہیں۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان کے لئے ایک بچھڑا بنا ڈالا جس میں سے گائے کی جیسی آواز نکلتی تھی۔ پھر اس نے کہا یہ تمہارا اور موسیٰ کا معبود ہے جس کو موسیٰ بھول گیا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو اس نے ان کے لئے ایک بچھڑا بنا دیا (یعنی اس کا) قالب جس کی آواز گائے کی سی تھی۔ تو لوگ کہنے لگے کہ یہی تمہارا معبود ہے اور موسیٰ کا بھی معبود ہے۔ مگر وہ بھول گئے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And he produced for them a calf: a body with a low. Then they Said: this is your god and the god of Musa, and that he forgat.

پھر (سامری نے) ان لوگوں کے لئے ایک گوسالہ ظاہر کردیا کہ وہ ایک قالب تھا جس میں ایک آواز تھی سو وہ لوگ (آپس میں) کہنے لگے کہ یہی تو ہے تمہارا (بھی) دیوتا اور موسیٰ کا (بھی) سو وہ تو (اسے) بھول گئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اس نے ان کیلئے ایک بچھڑا برآمد کردیا ۔ ایک دھڑ جس سے بھاں بھاں کی آواز نکلتی تھی ۔ پس انہوں نے کہا: یہی تمہارا معبود ہے اور یہی موسیٰ کا بھی معبود ہے ، لیکن وہ بھول گیا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر اس ( سامری ) نے ان لوگوں کے لیے ایک بچھڑا بنایا ، ( جو ) ایک جسم ( تھا ) ، اس کی گائے کی سی آواز تھی ، پس لوگ کہنے لگے کہ یہی تمہارا اور موسیٰ ( علیہ السلام ) کا معبود ہے ، پس وہ ( حضرت موسیٰ علیہ السلام ) بھول ( کا شکار ہو ) گئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو اس نے ان کے لیے ایک بچھڑا بنا دیا ( یعنی گائے کا بت بنا دیا) جس میں سے گائے کی آواز نکلتی تھی (ہوا کے گزرنے سے) تو لوگ کہنے لگے کہ یہی تمہارا معبود ہے اور یہی موسیٰ کا معبود ہے، مگر وہ بھول گئے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر وہ ان کے لئے ایک بچھڑا سا نکال لایا، یعنی ایک بےجان دھڑ تھا جس میں گائے کی سی ایک آواز تھی، جس پر وہ پکار اٹھے کہ یہی ہے خدا تمہارا، اور خدا موسیٰ کا، پر وہ بھول گیا،

Translated by

Noor ul Amin

پھروہ ( سامری ) اس سے ایک بچھڑے کاجسم بنا لایاجس کی بیل جیسی آ واز تھی ، سامری کے پیروکارکہنے لگے تمہارا اور موسیٰ کا معبود تو یہی ہے ، لیکن موسیٰ بھول گئے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اس نے ان کے لیے ایک بچھڑا نکالا بےجان کا دھڑ گائے کی طرح بولتا ( ف۱۳۰ ) یہ ہے تمہارا معبود اور موسیٰ کا معبود تو بھول گئے ( ف۱۳۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اس ( سامری ) نے ان کے لئے ( ان گلے ہوئے زیورات سے ) ایک بچھڑے کا قالب ( تیار کرکے ) نکال لیا اس میں ( سے ) گائے کی سی آواز ( نکلتی ) تھی تو انہوں نے کہا: یہ تمہارا معبود ہے اور موسٰی ( علیہ السلام ) کا ( بھی یہی ) معبود ہے بس وہ ( سامری یہاں پر ) بھول گیا

Translated by

Hussain Najfi

تو لوگوں سے کہا یہی تمہارا خدا ہے اور موسیٰ کا بھی جسے وہ بھول گئے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Then he brought out (of the fire) before the (people) the image of a calf: It seemed to low: so they said: This is your god, and the god of Moses, but (Moses) has forgotten!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Then the Samiri forged the body of a motionless calf which gave out a hollow sound." The people said, "This is your Lord and the Lord of Moses whom he (Moses) forgot to mention".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then he took out for them a calf which was mooing. They said: "This is your god, and the god of Musa," but he had forgotten.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So he brought forth for them a calf, a (mere) body, which had a mooing sound, so they said: This is your god and the god of Musa, but he forgot.

Translated by

William Pickthall

Then he produced for them a calf, of saffron hue, which gave forth a lowing sound. And they cried: This is your god and the god of Moses, but he hath forgotten.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उस ने उन के लिए एक बछड़ा ढालकर निकाला, एक धड़ जिस की आवाज़ बैल की थी। फिर उन्होंने कहा, "यही तुम्हारा इष्ट-पूज्य है और मूसा का भी इष्ट -पूज्य है, किन्तु वह भूल गया है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر اس (سامری) نے ان لوگوں کے لیے ایک بچھڑا (بنا کر) ظاہر کیا کہ وہ ایک قالب تھا جس میں ایک (بےمعنیٰ ) آواز تھی سو وہ (احمق) لوگ (ایک دوسرے سے) کہنے لگے کہ تمہارا اور موسیٰ (علیہ السلام) کا معبود تو یہ ہے موسیٰ (علیہ السلام) تو بھول گئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اسی طرح سامری نے بھی کچھ ڈالا اور ایک بچھڑے کی صورت بنا کر ہمارے سامنے لایا جس سے گائے جیسی آواز نکلتی تھی لوگ کہنے لگے یہی ہے تمہارا اور موسیٰ کا الٰہ بس موسیٰ اس الٰہ کو بھول گیا ہے۔ “ (٨٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ور ان کے لئے ایک بچھڑے کی مورت بنا کر نکال لایا جس میں سے بیل کی سی آواز نکلتی تھی۔ لوگ پکار اٹھے یہی ہے تمہارا خدا اور موسیٰ کا خدا ، موسیٰ اسے بھول گیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر اس نے لوگوں کے لیے ایک بچھڑا نکالا جو ایک جسم تھا اس میں سے گائے کی آواز آرہی تھی۔ سو وہ لوگ کہنے لگے کہ یہ تمہارا معبود ہے اور موسیٰ کا بھی معبود ہے سو وہ بھول گئے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر بنا نکالا ان کے واسطے ایک بچھڑا ایک دھڑ جس میں آواز گائے کی پھر کہنے لگے یہ معبود ہے تمہارا اور معبود ہے موسیٰ کا سو وہ بھول گیا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر سامری نے لوگوں کے لئے ایک بچھڑا بنا نکلا جو محض ایک مجبور تھا اس میں آواز بچھڑے کی سی تھی اس شعبدہ کو دیکھ کر لوگ کہنے لگے کہ تمہارا اور موسیٰ کا معبود یہی تو ہے وہ موسیٰ تو بھول گیا