Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 89

سورة طه

اَفَلَا یَرَوۡنَ اَلَّا یَرۡجِعُ اِلَیۡہِمۡ قَوۡلًا ۬ ۙ وَّ لَا یَمۡلِکُ لَہُمۡ ضَرًّا وَّ لَا نَفۡعًا ﴿۸۹﴾٪  13

Did they not see that it could not return to them any speech and that it did not possess for them any harm or benefit?

کیا یہ گمراہ لوگ یہ بھی نہیں دیکھتے کہ وہ تو ان کی بات کا جواب بھی نہیں دے سکتا اور نہ ان کے کسی برے بھلے کا اختیار رکھتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَلَا
کیا پھر نہیں
یَرَوۡنَ
وہ دیکھتے
اَلَّا
کہ بے شک
یَرۡجِعُ
وہ لوٹاتا
اِلَیۡہِمۡ
ان کی طرف
قَوۡلًا
بات کو
وَّلَا
اور نہیں
یَمۡلِکُ
اختیار رکھتا
لَہُمۡ
ان کے لیے
ضَرًّا
کسی نقصان کا
وَّلَا
اور نہ
نَفۡعًا
کسی نفع کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَلَا
تو کیا نہیں
یَرَوۡنَ
وہ دیکھتے
اَلَّا
یہ کہ نہ
یَرۡجِعُ
وہ جواب دیتا ہے
اِلَیۡہِمۡ
ان کی طرف
قَوۡلًا
بات کا
وَّلَایَمۡلِکُ
اور نہ وہ اختیار رکھتا ہے
لَہُمۡ
ان کے لیے
ضَرًّا
نقصان کا
وَّلَا نَفۡعًا
اور نہ کسی نفع کا
Translated by

Juna Garhi

Did they not see that it could not return to them any speech and that it did not possess for them any harm or benefit?

کیا یہ گمراہ لوگ یہ بھی نہیں دیکھتے کہ وہ تو ان کی بات کا جواب بھی نہیں دے سکتا اور نہ ان کے کسی برے بھلے کا اختیار رکھتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا وہ یہ نہیں دیکھتے کہ نہ تو وہ ان کی بات کا جواب دیتا ہے اور نہ ہی ان کے نفع و نقصان کا کچھ اختیار رکھتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توکیاوہ دیکھتے نہیں تھے کہ نہ وہ ان کی بات کا جواب دیتاہے اورنہ ان کے کسی نقصان کا اختیار رکھتاہے اورنہ کسی نفع کا؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do they not then see that it does not respond to them with a word, nor does it have power to harm or benefit them?

بھلا یہ لوگ نہیں دیکھتے کہ وہ جو اب تک نہیں دیتا ان کو کسی بات کا اور اختیار نہیں رکھتا ان کے برے کا اور نہ بھلے کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیا وہ دیکھتے نہیں تھے کہ وہ (بچھڑا) ان کی طرف کوئی بات لوٹاتا نہیں تھا اور نہ ہی اسے ان کے لیے کسی نقصان کا اختیار تھا اور نہ نفع کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Did they not see that it did not return a word to them, and had no power either to hurt them or to cause them any benefit?

کیا وہ دیکھتے نہ تھے کہ نہ وہ ان کی بات کا جواب دیتا ہے اور نہ ان کے نفع و نقصان کا کچھ اختیار رکھتا ہے؟ ؏ 4

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا انہیں یہ نظر نہیں آرہا تھا کہ وہ نہ ان کی بات کا جواب دیتا تھا اور نہ ان کو کوئی نقصان یا نفع پہنچا سکتا تھا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ان کو یہ بھی نہیں سوجھا تھا کہ بچھڑا ان کی بات کا جواب تک نہیں دیتا اور نہ ان کے برے بھلے 4 کا اختیار رکھتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر کیا یہ لوگ نہیں دیکھتے تھے کہ وہ ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتا اور نہ اس کے نقصان اور نفع کا کچھ اختیار رکھتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اللہ نے فرمایا) کیا انہیں اتنا بھی دکھائی نہیں دیا کہ وہ بچھڑا نہ تو بات کا جواب دیتا ہے اور نہ ان کے نفع اور نقصان کا مالک ہے ؟ ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا یہ لوگ نہیں دیکھتے کہ وہ ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتا۔ اور نہ ان کے نقصان اور نفع کا کچھ اختیار رکھتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Observed they not that it returned not unto them a word, and owned not for them hurt or profit?

کیا وہ لوگ اتنا بھی نہیں سمجھتے تھے کہ وہ نہ تو ان کی کسی بات کا جواب دے سکتا ہے اور نہ ان کے کسی نقصان یا نفع پر قدرت رکھتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا یہ لوگ اس بات پر غور نہیں کرتے تھے کہ نہ وہ کسی بات کا جواب دے سکتا ہے اور نہ کوئی نقصان یا نفع پہنچا سکتا ہے؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا یہ لوگ اتنا بھی نہیں دیکھتے کہ وہ ( بچھڑا ) ان کی کسی بات کا جواب نہیں دے سکتا اور نہ ان کے کسی نقصان اور فائدے کا ہی کچھ اختیار رکھتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا یہ لوگ نہیں دیکھتے کہ وہ ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتا اور نہ ان کے نقصان اور نفع کا کچھ اختیار رکھتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا وہ لوگ اتنا بھی نہ دیکھتے تھے کہ وہ مصنوعی بچھڑا نہ تو ان کی بات کا جواب دے سکتا ہے، اور نہ ہی ان کے لئے کسی بھلے برے کا کوئی اختیار رکھتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

کیا وہ نہیں دیکھتے کہ نہ تووہ ان کی بات کاجواب دیتا ہے اور نہ ہی ان کے نفع ونقصان پہنچانے کی قدرت رکھتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا نہیں دیکھتے کہ وہ ( ف۱۳۳ ) انھیں کسی بات کا جواب نہیں دیتا اور ان کے سوا کسی برے بھلے کا اختیار نہیں رکھتا ( ف۱۳٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بھلا کیا وہ ( اتنا بھی ) نہیں دیکھتے تھے کہ وہ ( بچھڑا ) انہیں کسی بات کا جواب ( بھی ) نہیں دے سکتا اور نہ ان کے لئے کسی نقصان کا اختیار رکھتا ہے اور نہ نفع کا

Translated by

Hussain Najfi

کیا وہ اتنا بھی نہیں دیکھتے کہ وہ ( گؤ سالہ ) ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتا اور نہ ہی وہ ان کو نقصان یا نفع پہنچانے کا کوئی اختیار رکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Could they not see that it could not return them a word (for answer), and that it had no power either to harm them or to do them good?

Translated by

Muhammad Sarwar

Did they not consider that the calf could not give them any answer, nor it could harm or benefit them?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Did they not see that it could not return them a word (for answer), and that it had no power either to harm them or to do them good

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! could they not see that it did not return to them a reply, and (that) it did not control any harm or benefit for them?

Translated by

William Pickthall

See they not, then, that it returneth no saying unto them and possesseth for them neither hurt nor use?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या वे देखते न थे कि न वह किसी बात का उत्तर देता है और न उसे उन की हानि का कुछ अधिकार प्राप्त है और न लाभ का?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا وہ لوگ اتنا بھی نہیں دیکھتے تھے کہ وہ نہ تو ان کی کسی بات کا جواب دے سکتا ہے اور نہ ان کے کسی ضرر یا نفع پر قدرت رکھتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کیا وہ دیکھتے نہ تھے کہ بچھڑا ان کی بات کا نہ جواب دیتا ہے اور نہ انہیں نفع اور نقصان پہنچا سکتا ہے ؟ “ (٨٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا وہ دیکھتے نہ تھے کہ نہ وہ ان کی بات کا جواب دیتا ہے اور نہ ان کے نفع و نقصان کا کچھ اختیار رکھتا ہے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا وہ نہیں دیکھتے کہ وہ ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتا اور وہ ان کے لیے کسی ضرر اور نفع کی قدرت نہیں رکھتا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا یہ لوگ نہیں دیکھتے کہ وہ جواب تک نہیں دیتا ان کو کسی بات کا اور اختیار نہیں رکھتا ان کے برے کا اور بھلے کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھلا کیا یہ گمراہ لوگ اتنی بات بھی نہیں دیکھتے تھے کہ وہ بچھڑا نہ تو ان کو کسی بات کا جواب دے سکتا ہے اور نہ ان کے کسی نفع یا ضرر پر وہ کوئی اختیار رکھتا ہے۔