Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 90

سورة طه

وَ لَقَدۡ قَالَ لَہُمۡ ہٰرُوۡنُ مِنۡ قَبۡلُ یٰقَوۡمِ اِنَّمَا فُتِنۡتُمۡ بِہٖ ۚ وَ اِنَّ رَبَّکُمُ الرَّحۡمٰنُ فَاتَّبِعُوۡنِیۡ وَ اَطِیۡعُوۡۤا اَمۡرِیۡ ﴿۹۰﴾

And Aaron had already told them before [the return of Moses], "O my people, you are only being tested by it, and indeed, your Lord is the Most Merciful, so follow me and obey my order."

اور ہارون ( علیہ السلام ) نے اس سے پہلے ہی ان سے کہہ دیا تھا اے میری قوم والو! اس بچھڑے سے تو صرف تمہاری آزمائش کی گئی ہے ، تمہارا حقیقی پروردگار تو اللہ رحمٰن ہی ہے ، پس تم سب میری تابعداری کرو ۔ اور میری بات مانتے چلے جاؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
قَالَ
کہا
لَہُمۡ
انہیں
ہٰرُوۡنُ
ہارون نے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اِنَّمَا
بےشک
فُتِنۡتُمۡ
آزمائش میں ڈالے گئے تم
بِہٖ
اس کے ذریعے
وَاِنَّ
اور بےشک
رَبَّکُمُ
رب تمہارا
الرَّحۡمٰنُ
رحمٰن ہے
فَاتَّبِعُوۡنِیۡ
پس پیروی کرو میری
وَاَطِیۡعُوۡۤا
اور اطاعت کرو
اَمۡرِیۡ
میرے حکم کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
قَالَ
کہا
لَہُمۡ
ان سے
ہٰرُوۡنُ
ہارون نے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اِنَّمَا
یقیناً
فُتِنۡتُمۡ
فتنے میں ڈالے گئے تم
بِہٖ
اس کی وجہ سے
وَاِنَّ
اور یقیناً
رَبَّکُمُ
رب تمہارا
الرَّحۡمٰنُ
رحمٰن ہے
فَاتَّبِعُوۡنِیۡ
چنانچہ پیروی کرو میری
وَاَطِیۡعُوۡۤا
اور اطاعت کرو
اَمۡرِیۡ
میرے حکم کی
Translated by

Juna Garhi

And Aaron had already told them before [the return of Moses], "O my people, you are only being tested by it, and indeed, your Lord is the Most Merciful, so follow me and obey my order."

اور ہارون ( علیہ السلام ) نے اس سے پہلے ہی ان سے کہہ دیا تھا اے میری قوم والو! اس بچھڑے سے تو صرف تمہاری آزمائش کی گئی ہے ، تمہارا حقیقی پروردگار تو اللہ رحمٰن ہی ہے ، پس تم سب میری تابعداری کرو ۔ اور میری بات مانتے چلے جاؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس سے پیشتر ہارون انھیں یہ کہہ چکے تھے کہ اس (بچھڑے کے جسم) سے تمہاری آزمائش کی جارہی ہے۔ بلاشبہ تمہارا پروردگار رحمن ہی ہے لہذا میری پیروی کرو اور میرے حکم کی اطاعت کرو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہارون نے ان سے پہلے ہی کہاتھا: ’’اے لوگو!یقیناتم اس کی وجہ سے فتنے میں ڈالے گئے ہو اوریقیناًتمہارارب تو رحمٰن ہے چنانچہ تم میری پیروی کرواورمیرے حکم کی اطاعت کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Harun had already said to them, |"0 my people, you have only been led astray with it, and your Lord is the Rahman (All-Merciful). So follow me and obey my command.|"

اور کہا تھا ان کو ہارون نے پہلے سے اے قوم بات یہی ہے کہ تم بہک گئے اس بچھڑے سے اور تمہارا رب تو رحمن ہے سو میری راہ چلو اور مانو بات میری

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہارون ( علیہ السلام) انہیں پہلے ہی کہہ چکا تھا اے میری قوم کے لوگو ! تمہیں تو اس (بچھڑے) کے ذریعے سے فتنے میں ڈالا گیا ہے اور یقیناً تمہارا رب (یہ بچھڑا نہیں بلکہ) رحمن ہے چناچہ تم لوگ میری پیروی کرو اور میری بات مانو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ہارون ( علیہ السلام ) ﴿موسی ( علیہ السلام ) کے آنے سے﴾ پہلے ہی ان سے کہہ چکا تھا کہ ” لوگو ، تم اس کی وجہ سے فتنے میں پڑ گئے ہو ، تمہارا رب تو رحمان ہے ، پس تم میرے پیروی کرو اور میری بات مانو ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہارون نے ان سے پہلے ہی کہا تھا کہ : میری قوم کے لوگو ! تم اس ( بچھڑے ) کی وجہ سے فتنے میں مبتلا ہوگئے ہو ، اور حقیقت میں تمہارا رب تو رحمن ہے ، اس لیے تم میرے پیچھے چلو اور میری بات مانو ( ٣٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہارون نے موسیٰ کے لوٹنے سے) پہلے ہی ان سے کہہ دیا (دیکھو) بھائیو تم اس بچھڑے کی وجہ سے بلا میں پڑگئی اور تمہارا مالک تو رحمٰن ہے (پاک پروردگار) تو میری راہ پر چلو اور میرا کہا مانو۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا لوگوں سے ہارون (علیہ السلام) نے (موسیٰ (علیہ السلام) کے لوٹنے سے) پہلے بھی فرمایا تھا کہ اے میری قوم ! بیشک اس سے تمہیں صرف آزمایا گیا ہے اور بیشک (حقیقی) پروردگار رحمن (بڑے رحم والا) ہے۔ سو میری پیروی کرو اور میری بات مانو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بلاشبہ ہارون نے پہلے ہی ان سے کہا تھا کہ اے میری قوم (اس بچھڑے کی وجہ سے) تم ایک آزمائش میں پھنس گئے ہو۔ تمہارے رب تو رحمٰن ہی ہے۔ میری پیروی کرو اور میری بات مانو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہارون نے ان سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ لوگو اس سے صرف تمہاری آزمائش کی گئی ہے۔ اور تمہارا پروردگار تو خدا ہے تو میری پیروی کرو اور میرا کہا مانو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly Harun had said unto them afore: O my people! ye are only being tempted thereby; and verily your Lord is the Compassionate; so follow me and obey my command.

اور ان لوگوں سے ہارون (علیہ السلام) نے قبل ہی کہا تھا کہ اے میری قوم والو تم اس کے باعث گمراہی میں پھنس گئے ہو اور بیشک تمہارا پروردگار خدائے رحمن ہے سو تم میری پیروی کرو۔ اور میرا مانو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہارون نے ان سے پہلے ہی کہا کہ اے میری قوم کے لوگو! تم اس کے ذریعہ سے فتنہ میں ڈال دیے گئے ہو ۔ تمہارا رب خدائے رحمٰن ہے تو میری پیروی کرو اور میری بات مانو!

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق ہارون ( علیہ السلام ) نے ان سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اے میرے قوم! اس ( بچھڑے ) سے صرف تمہاری آزمائش کی جارہی ہے اور بلاشبہ تمہارا رب ( معبودِ حقیقی ) تو رحمن ( اللہ تعالیٰ ) ہی ہے ، پس تم لوگ میری پیروی کرو اور میرا کہا مانو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہارون نے ان سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ لوگو ! اس سے صرف تمہاری آزمائش کی گئی ہے اور تمہارا رب تو رحمٰن ہے تو میری پیروی کرو اور میرا کہا مانو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس سے پہلے ہارون (علیہ السلام) ان سے (صاف طور پر) کہہ چکے تھے کہ لوگو ! تم اس کی وجہ سے فتنے میں پڑگئے ہو، تمہارا رب بلاشبہ (خدائے) رحمان ہے، پس تم میری پیروی کرو اور میرا کہا مانو،

Translated by

Noor ul Amin

اور اس سے قبل ہارون انہیں خبردارکرچکے تھے کہ اے میری قوم کے لوگوں تم بچھڑے کے ذریعہ فتنہ میں پڑگئے ہو بلاشبہ تمہارارب رحمن ہی ہے لہٰذامیری پیروی کرو اور میرے حکم کی اطاعت کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ان سے ہارون نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اے میری قوم یونہی ہے کہ تم اس کے سبب فتنے میں پڑے ( ف۱۳۵ ) اور بیشک تمہارا رب رحمن ہے تو میری پیروی کرو اور میرا حکم مانو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہارون ( علیہ السلام ) نے ( بھی ) ان کو اس سے پہلے ( تنبیہاً ) کہہ دیا تھا کہ اے قوم! تم اس ( بچھڑے ) کے ذریعہ تو بس فتنہ میں ہی مبتلا ہوگئے ہو ، حالانکہ بیشک تمہارا رب ( یہ نہیں وہی ) رحمان ہے پس تم میری پیروی کرو اور میرے حکم کی اطاعت کرو

Translated by

Hussain Najfi

اور ہارون نے اس سے پہلے ہی ان سے کہہ دیا تھا کہ اے میری قوم! تم اس ( گو سالہ ) کی وجہ سے آزمائش میں پڑ گئے ہو ۔ اور یقیناً تمہارا پروردگار خدائے رحمن ہے سو تم میری پیروی کرو ۔ اور میرے حکم کی تعمیل کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Aaron had already, before this said to them: "O my people! ye are being tested in this: for verily your Lord is (Allah) Most Gracious; so follow me and obey my command."

Translated by

Muhammad Sarwar

Aaron had told them before, "My people, you are deceived by the calf. Your Lord is the Beneficent God. Follow me and obey my orders".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Harun indeed had said to them beforehand: "O my people! You are being tried in this, and verily, your Lord is (Allah) the Most Gracious, so follow me and obey my order."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly Haroun had said to them before: O my people! you are only tried by it, and surely your Lord is the Beneficent Allah, therefore follow me and obey my order.

Translated by

William Pickthall

And Aaron indeed had told them beforehand: O my people! Ye are but being seduced therewith, for lo! your Lord is the Beneficent, so follow me and obey my order.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हारून इस से पहले उन से कह भी चुका था कि "मेरी क़ौम के लोगों! तुम इस के कारण बस फ़ितने में पड़ गए हो। तुम्हारा रब तो रहमान है। अतः तुम मेरा अनुसरण करो और मेरी बात मानो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان لوگوں سے ہارون (علیہ السلام) نے (موسیٰ (علیہ السلام) کے لوٹنے سے) پہلے ہی کہا تھا کہ اے میری قوم تم اس (گو سالہ) کے سبب گمراہی میں پھنس گئے (2) ہو تمہارا رب (حقیقی) رحمٰن ہے (3) سو تم میری راہ پر چلو اور میرا کہا مانو۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ہارون پہلے ہی انہیں سمجھا چکے تھے کہ لوگو ! تم اس کی وجہ سے فتنے میں پڑگئے ہو تمہارا رب تو رحمن ہے پس تم میری پیروی کرو اور میری بات مانو۔ (٩٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہارون (موسی کے آنے سے) پہلے ہی ان سے کہ چکا تھا کہ لوگو تم اس کی وجہ سے فتنے میں پڑگئے ہو تمہارا رب تو حمن ہے پس تم میری پیروی کرو اور میری بات مانو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ اس سے پہلے ہارون نے ان سے کہہ دیا تھا کہ اے میری قوم اس کی وجہ سے تم فتنہ ہی میں ڈالے گئے ہو، بلاشبہ تمہارا رب رحمن ہے سو تم میرا اتباع کرو اور میرے حکم کو مانو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہا تھا ان کو ہارون نے پہلے سے اے قوم بات یہی ہے کہ تم بہک گئے اس بچھڑے سے اور تمہارا رب تو رحمان ہے سو میری راہ چلو اور مانو بات میری

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلاشبہ ہ اورن نے موسیٰ کی واپسی سے پہلے ہی بنی اسرائیل سے کہہ دیا تھا کہ اے میری قوم تم اس بچھڑے کی وجہ سے آزمائش میں مبتلا کئے گئے ہو اور یقینا تمہارا حقیقی رب تو رحمان ہی ہے سو تم میری راہ پر چلو اور میرا کہا مانو۔