69. Here the Quran exonerates Prophet Aaron (peace be upon him) from the sin of taking any part in the calfworship, but in contrast to this, the Bible makes him wholly responsible for making the golden calf and setting it up as a god. According to Exodus:
And when the people saw that Moses delayed to come down out of the mount, the people gathered themselves together unto Aaron, and said unto him, Up, make us gods, which shall go before us; for as for this Moses, the man that brought us out of the land of Egypt, we know not what is become of him. And Aaron said unto them, Break off the golden earrings, which are in the ears of your wives, of your sons, and of your daughters, and bring them unto me. And all the people broke off the golden earrings which were in their ears, and brought them unto Aaron. And he received them at his hand, and fashioned it with a graying tool, after he had made it a molten calf: and they said, These be thy gods, O Israel, which brought thee up out of the land of Egypt. And when Aaron saw it, he built an altar before it; and Aaron made proclamation, and said, Tomorrow is a feast to the Lord. (1,32: 1-5).
It is just possible that the real name of the Samiri was also Aaron which later on might have misled the Israelites to attribute the making of the golden calf to Prophet Aaron. Thus it is obvious that the Quran has shown a favor to the Jews and Christians by exonerating Prophet Aaron from the sin, but it is an irony that the Christian missionaries and the Orientalists still insist that the Quran is guilty of anachronism and that the calf was made a deity of worship by a holy prophet of theirs. In their blind obduracy they forget that even according to the Bible this was a great sin. (Exodus, 32: 21). A little further on in the same chapter the Bible again contradicts itself. It says that Prophet Moses ordered the Levites to kill all their kinsfolk, their friends and their fellow countrymen who had been guilty of the sin of calf-worship. Accordingly, about three thousand men fell that day. (Exodus, 32: 27-29).
Now the question arises: Why was Prophet Aaron not killed, if he was the inventor of the calf-worship? Why didn’t the Levites ask Prophet Moses to kill his brother, Prophet Aaron, who was the real sinner, just as they were asked to kill theirs. The Bible also says that after this Moses went back to the Eternal and prayed Him to forgive their sins or blot him out of His list of the living, and the Eternal answered: Whosoever has sinned against me, him will I blot out of my book (Exodus, 32: 31-33). But we learn from the Bible that the name of Prophet Aaron was not blotted out, but, on the other hand, he and his sons and his family were given the charge of the sanctuary and the office of priesthood (Numbers, 18: 1-7). Thus it is quite evident from the internal testimony of the Bible itself, that it contradicts itself and supports the Quran in its exoneration of Prophet Aaron.
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :69
بائیبل اس کے برعکس حضرت ہارون پر الزام رکھتی ہے کہ بچھڑا بنانے اور اسے معبود قرار دینے کا گناہ عظیم ان ہی سے سرزد ہوا تھا :
اور جب لوگوں نے دیکھا کہ موسیٰ نے پہاڑ سے اترنے میں دیر لگائی تو وہ ہارون کے پاس جمع ہو کر اس سے کہنے لگے کہ اٹھ ہمارے لیے دیوتا بنا دے جو ہمارے آ گے چلے ، کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ اس مرد موسیٰ کو ، جو ہم کو ملک مصر سے نکال کر لایا ، کیا ہو گیا ۔ ہارون نے ان سے کہا تمہاری بیویوں اور لڑکوں اور لڑکیوں کے کانوں میں جو سونے کی بالیاں ہیں ان کو اتار کر میرے پاس لے آؤ ۔ چنانچہ سب لوگ ان کے کانوں سے سونے کی بالیاں اتار اتار کر ہارون کے پاس لے آئے ۔ اور اس نے ان کو ان کے ہاتھوں سے لے کر ڈھالا ہوا بچھڑا بنایا جس کی صورت چھینی سے ٹھیک کی تب وہ کہنے لگے اسے اسرائیل ، یہی تیرا وہ دیوتا ہے جو تجھ کو ملک مصر سے نکال کر لایا ۔ یہ دیکھ کر ہارون نے اس کے آگے ایک قربان گاہ بنائی اور اس نے اعلان کر دیا کہ کل خداوند کے لیے عید ہو گی ( خروج ، بابا 32 ۔ آیت 1 ۔ 5 ) ۔
بہت ممکن ہے کہ بنی اسرائیل کے ہاں یہ غلط روایت اس وجہ سے مشہور ہوئی ہو کہ سامری کا نام بھی ہارون ہی ہو ، اور بعد کے لوگوں نے اس ہارون کو ہارون نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ساتھ خلط ملط کر دیا ہو ۔ لیکن آج عیسائی مشنریوں اور مغربی مستشرقوں کو اصرار ہے کہ قرآن یہاں بھی ضرور غلطی پر ہے ، بچھڑے کو خدا ان کے مقدس نبی نے ہی بنایا تھا اور ان کے دامن سے اس داغ کو صاف کر کے قرآن نے ایک احسان نہیں بلکہ الٹا قصور کیا ہے ۔ یہ ہے ان لوگوں کی ہٹ دھرمی کا حال ۔ اور ان کو نظر نہیں آتا کہ اسی باب میں چند سطر آگے چل کر خود بائیبل اپنی غلط بیانی کا راز کس طرح فاش کر رہی ہے ۔ اس باب کی آخری دس آیتوں میں بائیبل یہ بیان کرتی ہے کہ حضرت موسیٰ نے اس کے بعد بنی لادی کو جمع کیا اور اللہ تعالیٰ کا یہ حکم سنایا کہ جن لوگوں نے شرک کا یہ گناہ عظیم کیا ہے انہیں قتل کیا جائے ، اور ہر ایک مومن خود اپنے ہاتھ سے اپنے اس بھائی اور ساتھی اور پڑوسی کو قتل کرے جو گو سالہ پرستی کا مرتکب ہوا تھا ۔ چنانچہ اس روز تین ہزار آدمی قتل کیے گئے ۔ اب سوال یہ ہے کہ حضرت ہارون کیوں چھوڑ دیے گئے ؟ اگر وہی اس جرم کے بانی مبانی تھے تو انہیں اس قتل عام سے کس طرح معاف کیا جا سکتا تھا ؟ کیا بنی لادی یہ نہ کہتے کہ موسیٰ ، ہم کو تو حکم دیتے ہو کہ ہم اپنے گناہ گار بھائیوں اور ساتھیوں اور پڑوسیوں کو اپنے ہاتھوں سے قتل کریں ، مگر خود اپنے بھائی پر ہاتھ نہیں اٹھاتے حالانکہ اصل گناہ گار وہی تھا ؟ آگے چل کر بیان کیا جاتا ہے کہ موسیٰ نے خداوند کے پاس جا کر عرض کیا کہ اب بنی اسرائیل کا گناہ معاف کر دے ، ورنہ میرا نام اپنی کتاب میں سے مٹا دے ۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے جواب دیا کہ جس نے میرا گناہ کیا ہے میں اسی کا نام اپنی کتاب میں سے مٹاؤں گا ۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت ہارون کا نام نہ مٹایا گیا ۔ بلکہ اس کے بر عکس ان کو اور ان کی اولاد کو بنی اسرائیل میں بزرگ ترین منصب ، یعنی بنی لادی کی سرداری اور مقدس کی کہانت سے سرفراز کیا گیا ( گنتی ، باب 18 ۔ آیت 1 ۔ 7 ) ۔ کیا بائیبل کی یہ اندرونی شہادت خود اس کے اپنے سابق بیان کی تردید اور قرآن کے بیان کی تصدیق نہیں کر رہی ہے ؟