Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 92

سورة طه

قَالَ یٰہٰرُوۡنُ مَا مَنَعَکَ اِذۡ رَاَیۡتَہُمۡ ضَلُّوۡۤا ﴿ۙ۹۲﴾

[Moses] said, "O Aaron, what prevented you, when you saw them going astray,

موسیٰ ( علیہ السلام ) کہنے لگے اے ہارون! انہیں گمراہ ہوتا ہوا دیکھتے ہوئے تجھے کس چیز نے روکا تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
یٰہٰرُوۡنُ
اے ہارون
مَا
کس چیز نے
مَنَعَکَ
منع کیا تجھے
اِذۡ
جب
رَاَیۡتَہُمۡ
دیکھا تو نے انہیں
ضَلُّوۡۤا
کہ وہ بھٹک گئے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
موسیٰ نے کہا
یٰہٰرُوۡنُ
اے ہارون
مَا
کس چیز نے
مَنَعَکَ
روکا تمہیں
اِذۡ
جب
رَاَیۡتَہُمۡ
تو نے دیکھا انہیں
ضَلُّوۡۤا
کہ وہ گمراہ ہوگئے
Translated by

Juna Garhi

[Moses] said, "O Aaron, what prevented you, when you saw them going astray,

موسیٰ ( علیہ السلام ) کہنے لگے اے ہارون! انہیں گمراہ ہوتا ہوا دیکھتے ہوئے تجھے کس چیز نے روکا تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(جب موسیٰ واپس آئے تو ہارون سے کہا) ہارون ! جب تم انھیں گمراہ ہوتے دیکھ رہے تھے تو انھیں منع کرنے سے تمہیں کس بات نے روکے رکھا ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

’موسیٰ نے کہا اے ہارون!تم نے جب اُنہیں دیکھا کہ وہ گمراہ ہوئے تو کس چیزنے تمہیں روکا؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He (Musa) said, |"0 Harun what did prevent you from following me when you saw them going astray?

کہا موسیٰ نے اے ہارون کس چیز نے روکا تجھ کو جب دیکھا تھا تو نے کہ وہ بہک گئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

موسیٰ (علیہ السلام) ٰ نے کہا : اے ہارون ! آپ ( علیہ السلام) کو کس چیز نے روکا تھا جب آپ ( علیہ السلام) نے انہیں دیکھا کہ وہ گمراہ ہوگئے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

موسی ( علیہ السلام ) ﴿قوم کو ڈانٹنے کے بعد ہارون ( علیہ السلام ) کی طرف پلٹا اور ﴾ بولا ” ہارون ( علیہ السلام ) ، تم نے جب دیکھا تھا کہ یہ گمراہ ہو رہے ہیں

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

موسی نے ( واپس آکر ) کہا : ہارون ! جب تم نے دیکھ لیا تھا کہ یہ لوگ گمراہ ہوگئے ہیں تو تمہیں کس چیز نے روکا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

موسیٰ کہنے لگا ہارون کیا سبب جب تو نے دیکھا تھا وہ بہک گئے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(پھر موسیٰ (علیہ السلام) نے واپسی پر ہارون (علیہ السلام) سے) فرمایا اے ہارون ! جب آپ نے انہیں گمراہ ہوتے ہوئے دیکھاتو آپ کو کس چیز نے روکا تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(موسیٰ نے) کہا کہ اے ہارون جب تم نے دیکھا تھا کہ وہ گمراہ ہو رہے ہیں تو تم نے انہیں منع کیوں نہیں کیا ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(پھر موسیٰ نے ہارون سے) کہا کہ ہارون جب تم نے ان کو دیکھا تھا کہ گمراہ ہو رہے ہیں تو تم کو کس چیز نے روکا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Musa said: O Harun! what prevented thee, when thou sawest them going astray.

(موسی (علیہ السلام) نے) کہا اے ہارون (علیہ السلام) ۔ تمہیں کون سا امر مانع ہوا اس سے کہ میرے پاس چلے آتے جب تم لیا تھا کہ یہ بھٹک گئے ہیں ؟

Translated by

Amin Ahsan Islahi

موسیٰ نے کہا: اے ہارون! جب تم نے دیکھا کہ یہ گمراہ ہوئے جارہے ہیں تو تم کو میری پیروی سے کس چیز نے روکا؟

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ) فرمایا کہ اے ہارون! جب آپ نے انہیں دیکھا کہ یہ لوگ گمراہ ہوگئے ہیں تو ( اس وقت ) آپ کو کس چیز نے ( میرے پاس آنے سے ) روکا؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر موسیٰ نے ہارون سے کہا کہ اے ہارون ! جب تم نے ان کو دیکھا تھا کہ گمراہ ہوگئے ہیں تو تم کو کس چیز نے روکا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور قوم کو جھنجھوڑنے کے بعد موسیٰ نے ہارون (علیہ السلام) کی طرف متوجہ ہو کر) کہا، اے ہارون، تمہیں کس چیز نے روکا تھا کہ جب تم نے ان کو دیکھا تھا کہ گمراہ ہوگئے ؟

Translated by

Noor ul Amin

جب موسیٰ واپس آئے توکہاہارون!جب تم نے انہیں گمراہ ہوتے دیکھا تو تمہیں کس بات نے روکے رکھا؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

موسیٰ نے کہا ، اے ہارون! تمہیں کس بات نے روکا تھا جب تم نے انھیں گمراہ ہوتے دیکھا تھا کہ میرے پیچھے آتے ( ف۱۳۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( موسٰی علیہ السلام نے ) فرمایا: اے ہارون! تم کو کس چیز نے روکے رکھا جب تم نے دیکھا کہ یہ گمراہ ہو رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

موسیٰ نے کہا اے ہارون! جب تم نے دیکھا کہ یہ لوگ گمراہ ہوگئے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Moses) said: "O Aaron! what kept thee back, when thou sawest them going wrong,

Translated by

Muhammad Sarwar

Then Moses asked Aaron, "What made you not follow me when you saw them in error?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Musa) said: "O Harun! What prevented you when you saw them going astray;"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(Musa) said: O Haroun! what prevented you, when you saw them going astray,

Translated by

William Pickthall

He (Moses) said: O Aaron! What held thee back when thou didst see them gone astray,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "ऐ हारून! जब तुम ने देखा कि ये पथभ्रष्ट हो गए हैं, तो किस चीज़ ने तुम्हें रोका

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ ہارون (علیہ السلام) جب تم نے (ان کو) دیکھا تھا کہ یہ (بالکل گمراہ ہوگئے تو (اس وقت) تم کو میرے پاس چلے آنے سے کون امر مانع ہوا تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

موسیٰ نے فرمایا اے ہارون کس بات نے جب آپ نے دیکھا تو انہیں منع کیوں نہ کیا ؟ (٩٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

موسیٰ (قوم کو ڈاٹنے کے بعد ہارون کی طرف پلٹے اور) بولے ہارون تم نے جب کہا تھا کہ یہ گمراہ ہو رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

موسیٰ نے کہا کہ اے ہارون جب تم نے انہیں دیکھا کہ گمراہ ہوگئے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا موسیٰ (علیہ السلام) نے اے ہارون کس چیز نے روکا تجھ کو جب دیکھا تھا تو نے کہ وہ بہک گئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے ہارون (علیہ السلام) سے کہا اے ہارون جب تو نے ان کو دیکھا تھا کہ یہ گمراہ ہوگئے ہیں۔