70. The “command” refers to the instructions which Prophet Moses (peace be upon him) gave to his brother Prophet Aaron (peace be upon him) when he made him his deputy in his absence when he went up to Mount Toor: After me take my place and do the right and follow not the way of the mischief-makers. (Surah Al-Aaraf, Ayat 142).
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :70
حکم سے مراد وہ حکم ہے جو پہاڑ پر جاتے وقت ، اور اپنی جگہ حضرت ہارون کو بنی اسرائیل کی سرداری سونپتے وقت حضرت موسیٰ نے دیا تھا ۔ سورہ اعراف میں اسے ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے : وَقَالَ مُوْسیٰ لِاَخِیْہِ ھٰرْوْنَ اخْلُفْنِیْ فِیْ قَوْمِیْ وَاَصْلِحْ وَلَا تَتَّبِعْ سَبِیْلَ الْمُقْسِدِیْنَ ، اور موسیٰ نے ( جاتے ہوئے ) اپنے بھائی ہارون سے کہا کہ تم میری قوم میں میری جانشینی کرو اور دیکھو ، اصلاح کرنا ، مفسدوں کے طریقے کی پیروی نہ کرنا ( آیت 142 ) ۔