The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اَلْوَثْنُ: (بت) اس کی جمع اَوْثَانٌ ہے اور اَوْثَانٌ ان پتھروں کو کہا گیا ہے جن کی جاہلیت میں پرستش کی جاتی تھی۔قرآن پاک میں ہے:۔ (اِنَّمَا اتَّخَذۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اَوۡثَانًا) (۲۹۔۲۵) کہ تم جو خدا کو چھوڑ کر بتوں کو لے بیٹھے ہو۔ (1) اَوْثَنْتُ فُلَانًا:کسی کو بڑا عطیہ دینا۔ اَوْثَنْتُ مِنْ کَذَا:کسی کام کو کثرت سے کرنا۔
3 results