Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 55

سورة الحج

وَ لَا یَزَالُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فِیۡ مِرۡیَۃٍ مِّنۡہُ حَتّٰی تَاۡتِیَہُمُ السَّاعَۃُ بَغۡتَۃً اَوۡ یَاۡتِیَہُمۡ عَذَابُ یَوۡمٍ عَقِیۡمٍ ﴿۵۵﴾

But those who disbelieve will not cease to be in doubt of it until the Hour comes upon them unexpectedly or there comes to them the punishment of a barren Day.

کافر اس وحی الٰہی میں ہمیشہ شک شبہ ہی کرتے رہیں گے حتٰی کہ اچانک ان کے سروں پر قیامت آجائے یا ان کے پاس اس دن کا عذاب آجائے جو منحوس ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا یَزَالُ
اور ہمیشہ رہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
فِیۡ مِرۡیَۃٍ
شک میں
مِّنۡہُ
اس کی طرف سے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَاۡتِیَہُمُ
آجائے گی ان کے پاس
السَّاعَۃُ
گھڑی
بَغۡتَۃً
اچانک
اَوۡ
یا
یَاۡتِیَہُمۡ
آجائے گا ان کے پاس
عَذَابُ
عذاب
یَوۡمٍ
دن
عَقِیۡمٍ
بانجھ کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا یَزَالُ
اور ہمیشہ رہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
فِیۡ مِرۡیَۃٍ
شک میں
مِّنۡہُ
اس سے
حَتّٰی
حتیٰ کہ
تَاۡتِیَہُمُ
آجائے گی اُن کے پاس
السَّاعَۃُ
قیامت
بَغۡتَۃً
اچانک
اَوۡ
یا
یَاۡتِیَہُمۡ
آجائے اُن پر
عَذَابُ
عذاب
یَوۡمٍ
دن کا
عَقِیۡمٍ
بانجھ
Translated by

Juna Garhi

But those who disbelieve will not cease to be in doubt of it until the Hour comes upon them unexpectedly or there comes to them the punishment of a barren Day.

کافر اس وحی الٰہی میں ہمیشہ شک شبہ ہی کرتے رہیں گے حتٰی کہ اچانک ان کے سروں پر قیامت آجائے یا ان کے پاس اس دن کا عذاب آجائے جو منحوس ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کافر تو ہمیشہ اس (حق) سے شک میں پڑے ہی رہیں گے۔ تاآنکہ ان پر یا تو یکدم قیامت کی گھڑی آن پہنچے یا کسی منحوس دن کا عذاب ان پر نازل ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جن لوگوں نے کفرکیا وہ ہمیشہ اس سے شک ہی میں پڑے رہیں گے حتیٰ کہ ان پراچانک قیامت آ جائے یااُن پربانجھ دن کاعذاب آجائے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who disbelieve will remain in doubt about it (the Qur&an) forever, until the Hour (of Judgment) comes upon them suddenly, or there comes to them the punishment of a barren day.

اور منکروں کو ہمیشہ رہے گا اس میں دھوکا جب تک آپہنچے ان پر قیامت بیخبر ی میں یا آپہنچے ان پر آفت ایسے دن کی جس میں راہ نہیں خلاصی کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کافر تو اس بارے میں ہمیشہ شک و شبہ میں ہی رہیں گے یہاں تک کہ یا تو ان پر قیامت اچانک آن دھمکے یا ایک بانجھ دن کا عذاب ان پر مسلط ہوجائے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The unbelievers will not cease to be in doubt about it until the Hour suddenly comes upon them, or the chastisement of an ominous day overtakes them.

انکار کرنے والے تو اس کی طرف سے شک ہی میں پڑے رہیں گے یہاں تک کہ یا تو ان پر قیامت کی گھڑی اچانک آجائے ، یا ایک منحوس دن 102 کا عذاب نازل ہو جائے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ اس ( کلام ) کی طرف سے برابر شک ہی میں پڑے رہیں گے ، یہاں تک کہ ان پر اچانک قیامت آجائے ، یا ایسے دن کا عذاب ان تک آپہنچے جو ( ان کے لیے ) کسی بھلائی کو جنم دینے کی صلاحیت سے خالی ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ کافر ہیں وہ تو ہمیشہ قرآن میں شک ہی کرتے رہیں گے یہاں تک کہ ایک ہی ایکا قیامت ان پر آئجا یا ایک منحوس دن کا عذاب ان پر آئے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ کافر ہیں وہ ہمیشہ اس سے شک میں رہیں گے یہاں تک کہ ان پر اچانک قیامت آجائے یا ان پر بےبرکت دن (قیامت کے دن) کا عذاب آپہنچے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں وہ ہمیشہ اس سے شک میں رہیں گے یہاں تک کہ ان پر اچانک قیامت آجائے یا ان پر ایک ایسے دن کا عذاب نازل ہوجائے جس سے جان چھڑانا ممکن نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کافر لوگ ہمیشہ اس سے شک میں رہیں گے یہاں تک کہ قیامت ان پر ناگہاں آجائے یا ایک نامبارک دن کا عذاب ان پر واقع ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who disbelieve will not cease to be in doubt thereof until the Hour cometh upon them on a sudden, or there cometh upon them the torment of a Barren Day.

اور جو کافر ہیں وہ تو ہمیشہ اس کی طرف سے شک ہی میں پڑے رہتے ہیں ۔ یہاں تک کہ ان پر قیامت یک بیک آپہنچے یا ان پر بےبرکت دن کا عذاب آپہنچے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے ، برابر اس کی طرف سے شک ہی میں رہیں گے ، یہاں تک کہ ان پر اچانک قیامت آدھمکے یا ایک منحوس دن کا عذاب آجائے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا وہ ہمیشہ اس بارے میں شک میں رہیں گے ، یہاں تک کہ ان پر اچانک قیامت آپڑے یا ان پر منحوس ( بانجہ ) دن کا عذاب آپڑے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کافر لوگ ہمیشہ اس سے شک میں رہیں گے یہاں تک کہ اچانک ان پر قیامت آجائے یا ان پر منحوس دن کا عذاب آجائے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

رہ گئے وہ لوگ جو اڑے رہے اپنے کفر وباطل پر تو وہ اس حق کی طرف سے ہمیشہ شک کی دلدل ہی میں پڑے رہیں گے یہاں تک کہ اچانک آپہنچے ان پر قیامت کی وہ گھڑی یا آپہنچے ان پر عذاب ایک بڑے ہی منحوس دن کا

Translated by

Noor ul Amin

اور کافرتوہمیشہ اس ( حق ) سے شک میں پڑے ہی رہیں گے حتیٰ کہ ان پر یاتویکدم قیامت کی گھڑی آن پہنچے یاکسی منحوس دن کا عذاب ان پر نازل ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کافر اس سے ( ف۱٤۷ ) ہمیشہ شک میں رہیں گے یہاں تک کہ ان پر قیامت آجائے اچانک ( ف۱٤۸ ) یا ان پر ایسے دن کا عذاب آئے جس کا پھل ان کے لیے کچھ اچھا نہ ہو ( ف۱٤۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کافر لوگ ہمیشہ اس ( قرآن ) کے حوالے سے شک میں رہیں گے یہاں تک کہ اچانک ان پر قیامت آپہنچے یا اس دن کا عذاب آجائے جس سے نجات کا کوئی امکان نہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جو کافر ہیں وہ تو ہمیشہ اس کی طرف سے شک میں پڑے رہیں گے یہاں تک کہ اچانک قیامت ان پر آجائے ۔ یا پھر منحوس دن کا عذاب ان پر آجائے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who reject Faith will not cease to be in doubt concerning (Revelation) until the Hour (of Judgment) comes suddenly upon them, or there comes to them the Penalty of a Day of Disaster.

Translated by

Muhammad Sarwar

The unbelievers will continue to doubt the Quran until the Hour of Doom suddenly sizes them or the torment of the last day strikes them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who disbelieved, will not cease to be in doubt about it until the Hour comes suddenly upon them, or there comes to them the torment of Yawm `Aqim.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who disbelieve shall not cease to be in doubt concerning it until the hour overtakes them suddenly, or there comes on them the chastisement of a destructive day.

Translated by

William Pickthall

And those who disbelieve will not cease to be in doubt thereof until the Hour come upon them unawares, or there come unto them the doom of a disastrous day.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों ने इनकार किया वे सदैव इस की ओर से सन्देह में पड़े रहेंगे, यहाँ तक कि क़ियामत की घड़ी अचानक उन पर आ जाए या एक अशुभ दिन की यातना उन पर आ पहुँचे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (رہ گئے) کافر لوگ (سو وہ) ہمیشہ اس (پڑھے ہوئے حکم) کی طرف سے شک میں رہیں گے یہاں تک کہ ان پر دفعتہً قیامت آجاوے یا ان پر کسی بےبرکت دن کا (کہ (قیامت کا دن ہے) عذاب آن پہنچے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” انکار کرنے والے تو اس میں شک ہی میں رہیں گے یہاں تک کہ یا تو ان پر قیامت کی گھڑی اچانک آجائے یا ان پر منحوس دن میں عذاب نازل ہوجائے۔ “ (٥٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انکار کرنے والے تو اس کی طرف سے شک ہی میں پڑے رہیں گے یہاں تک کہ یا تو ان پر قیامت کی گھڑی اچانک آجائے ، یا ایک منحوس دن کا عذاب نازل ہو جائے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ برابر اس کی طرف سے شک میں رہیں گے یہاں تک کہ ان کے پاس اچانک قیامت آجائے یا ان کے پاس کسی ایسے دن کا عذاب آجائے جس میں کوئی خیر نہ ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور منکروں کو ہمیشہ رہے گا اس میں دھوکا جب تک کہ آپہنچے ان پر قیامت بیخبر ی میں یا آپہنچے ان پر آفت ایسے دن کی جس میں راہ نہیں خلاصی کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کافر ہمیشہ اس آیت کے مضمون میں شک ہی کرتے رہیں گے یہاں تک کہ ان پر اچانک قیامت آجائے یا ان پر ایک ایسے دن کا عذاب آجائے جو خیر و برکت سے خالی ہو