TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Mominoon 23:102 – Translations

Every available translation of Surat ul Mominoon, verse 102, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

فَمَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِیۡنُہٗ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿۱۰۲﴾
And those whose scales are heavy [with good deeds] - it is they who are the successful.
جن کی ترازو کا پلہ بھاری ہوگیا وہ تو نجات والے ہوگئے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
فَمَنۡ
تو جو کوئی
ثَقُلَتۡ
بھاری ہوئے
مَوَازِیۡنُہٗ
پلڑے اس کے
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الۡمُفۡلِحُوۡنَ
جو فلاح پانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
فَمَنۡ
پھر وہ شخص
ثَقُلَتۡ
بھاری ہوں گے
مَوَازِیۡنُہٗ
جس کے پلڑے
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ
ہُمُ
وہی
الۡمُفۡلِحُوۡنَ
کامیاب ہیں
Translated by

Juna Garhi

Info

And those whose scales are heavy [with good deeds] - it is they who are the successful.

جن کی ترازو کا پلہ بھاری ہوگیا وہ تو نجات والے ہوگئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

اس دن حق کے پلڑے بھاری ہوں گے تو وہ کامیاب ہوں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

پھروہ شخص جس کے پلڑے بھاری ہوں گے تووہی لوگ کامیاب ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

] So, the one whose scales (of good deeds) turn out to be heavy, then such people are the successful ones,

سو جس کی بھاری ہوئی تول تو وہی لوگ کام لے نکلے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

تو جن کے (نیک اعمال کے) پلڑے بھاری ہوں گے تو وہی فلاح پانے والے ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

It will be an Hour when those whose scales are heavy, they alone will attain success;

اس وقت جن کے پلڑے بھاری ہوں گے 95 وہی فلاح پائیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اس وقت جن کے پلڑے بھاری نکلے تو وہی ہوں گے جو فلاح پائیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

پھر جن کے (نیکیوں) پلے بھاری ہوگئے تو وہی لوگ بامراد ہوں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

پس جس شخص کا (نیکی کا) پلڑا بھاری ہوگا تو ایسے لوگ ہی کامیاب ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

پھر جن لوگوں کے (اعمال کے) وزن بھاری ہوں گے تو یہی لوگ کامیاب و بامراد ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

تو جن کے (عملوں کے) بوجھ بھاری ہوں گے۔ وہ فلاح پانے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Then he whose balances shall be heavy --these! they are the blissful ones.

البتہ جس کسی کا پلہ بھاری ہوگا تو ایسے ہی لوگ تو کامیاب ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

پس جن کے پلے بھاری ہوں گے ، وہی لوگ فلاح پانے والے ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

پس جن کے ( اعمال کے ) ترازو بھاری ہوں گے پس وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

تو جن کے وزن بھاری ہوں گے وہ فلاح پانے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

پھر جس کے ایمان و اعمال صالحہ کا پلڑا بھاری ہوگا تو وہی لوگ ہوں گے فلاح پانے والے

Translated by

Noor ul Amin

Info

اس دن جن کے ( نیک اعمال کے ) پلڑے بھاری ہوں گے وہ تو کامیاب ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

تو جن کی تولیں ( ف۱٦۳ ) بھاری ہولیں وہی مراد کچھ پہنچے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

پس جن کے پلڑے ( زیادہ اعمال کے باعث ) بھاری ہوں گے تو وہی لوگ کامیاب و کامران ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

Info

۔ ( ہاں البتہ ) جن کے پلڑے بھاری ہوں گے تو وہی کامیاب ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

Then those whose balance (of good deeds) is heavy,- they will attain salvation:

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

If the side of ones good deeds weighs heavier on a scale, he will have everlasting happiness,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

Then, those whose Scales (of good deeds) are heavy, these! they are the successful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

Then as for him whose good deeds are preponderant, these are the successful.

Translated by

William Pickthall

Info

Then those whose scales are heavy, they are the successful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

फिर जिन के पलड़े भारी हुए तॊ वही हैं जो सफल।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

سو جس شحص کا پلّہ بھاری ہوگا (4) تو ایسے لوگ کامیاب (یعنی ناجی) ہوں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

” جن کے اعمال والے پلڑے بھاری ہوں گے وہی فلاح پائیں گے۔ (١٠٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اس وقت جن کے پلڑے بھاری ہوں گے وہی فلاح پائیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

سو جن کے وزن بھاری ہو نگے تو یہ وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہوں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

سو جس کی بھاری ہوئی تول تو وہی لوگ کام لے نکلے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

پھر جن کا پلہ بھاری رہا تو وہی ہیں جو کامیاب ہوئے

Related Verses

15
Surat ul Aeyraaf
7:8
وَ الۡوَزۡنُ یَوۡمَئِذِ ۣالۡحَقُّ ۚ فَمَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِیۡنُہٗ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿۸﴾
And the weighing [of deeds] that Day will be the truth. So those whose scales are heavy - it is they who will be the successful.
اور اس روز وزن بھی برحق ہےپھر جس شخص کا پلا بھاری ہوگا سو ایسے لوگ کامیاب ہونگے ۔
Surat ul Aeyraaf
7:9
وَ مَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِیۡنُہٗ فَاُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ بِمَا کَانُوۡا بِاٰیٰتِنَا یَظۡلِمُوۡنَ ﴿۹﴾
And those whose scales are light - they are the ones who will lose themselves for what injustice they were doing toward Our verses.
اور جس شخص کا پلا ہلکا ہوگا سو یہ وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنا نقصان کر لیا بسبب اس کے کہ ہماری آیتوں کے ساتھ ظلم کرتے تھے
Surat ul Mominoon
23:103
وَ مَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِیۡنُہٗ فَاُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ فِیۡ جَہَنَّمَ خٰلِدُوۡنَ ﴿۱۰۳﴾ۚ
But those whose scales are light - those are the ones who have lost their souls, [being] in Hell, abiding eternally.
اور جن کے ترازو کا پلہ ہلکا ہوگیا یہ ہیں وہ جنہوں نے اپنا نقصان آپ کر لیا جو ہمیشہ کے لئے جہنم واصل ہوئے ۔
Surat ul Hashar
59:9
وَ الَّذِیۡنَ تَبَوَّؤُ الدَّارَ وَ الۡاِیۡمَانَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ یُحِبُّوۡنَ مَنۡ ہَاجَرَ اِلَیۡہِمۡ وَ لَا یَجِدُوۡنَ فِیۡ صُدُوۡرِہِمۡ حَاجَۃً مِّمَّاۤ اُوۡتُوۡا وَ یُؤۡثِرُوۡنَ عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ وَ لَوۡ کَانَ بِہِمۡ خَصَاصَۃٌ ؕ ۟ وَ مَنۡ یُّوۡقَ شُحَّ نَفۡسِہٖ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ۚ﴿۹﴾
And [also for] those who were settled in al-Madinah and [adopted] the faith before them. They love those who emigrated to them and find not any want in their breasts of what the emigrants were given but give [them] preference over themselves, even though they are in privation. And whoever is protected from the stinginess of his soul - it is those who will be the successful.
اور ( ان کے لئے ) جنہوں نے اس گھر میں ( یعنی مدینہ ) اور ایمان میں ان سے پہلے جگہ بنالی ہے اور اپنی طرف ہجرت کرکے آنے والوں سے محبت کرتے ہیں اور مہاجرین کو جو کچھ دے دیا جائے اس سے وہ اپنے دلوں میں کوئی تنگی نہیں رکھتے بلکہ خود اپنے اوپر انہیں ترجیح دیتے ہیں گو خود کتنی ہی سخت حاجت ہو ( بات یہ ہے ) کہ جو بھی اپنے نفس کے بخل سے بچایا گیا وہی کامیاب ( اور با مراد ) ہے ۔
Surat ut Taghabunn
64:16
فَاتَّقُوا اللّٰہَ مَا اسۡتَطَعۡتُمۡ وَ اسۡمَعُوۡا وَ اَطِیۡعُوۡا وَ اَنۡفِقُوۡا خَیۡرًا لِّاَنۡفُسِکُمۡ ؕ وَ مَنۡ یُّوۡقَ شُحَّ نَفۡسِہٖ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿۱۶﴾
So fear Allah as much as you are able and listen and obey and spend [in the way of Allah ]; it is better for your selves. And whoever is protected from the stinginess of his soul - it is those who will be the successful.
پس جہاں تک تم سے ہو سکے اللہ سے ڈرتے رہو اور سنتے اور مانتے چلے جاؤ اور اللہ کی راہ میں خیرات کرتے رہو جو تمہارے لئے بہتر ہے اورجو شخص اپنے نفس کی حرص سے محفوظ رکھا جائے وہی کامیاب ہے ۔
Surat ul Qariya
101:6
فَاَمَّا مَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِیۡنُہٗ ۙ﴿۶﴾
Then as for one whose scales are heavy [with good deeds],
پھر جس کے پلڑے بھاری ہونگے ۔
Surat ul Baqara
2:5
اُولٰٓئِکَ عَلٰی ہُدًی مِّنۡ رَّبِّہِمۡ ٭ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿۵﴾
Those are upon [right] guidance from their Lord, and it is those who are the successful.
یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح اور نجات پانے والے ہیں ۔
Surat Aal e Imran
3:104
وَلۡتَکُنۡ مِّنۡکُمۡ اُمَّۃٌ یَّدۡعُوۡنَ اِلَی الۡخَیۡرِ وَ یَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَ یَنۡہَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡکَرِ ؕ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿۱۰۴﴾
And let there be [arising] from you a nation inviting to [all that is] good, enjoining what is right and forbidding what is wrong, and those will be the successful.
تم میں سے ایک جماعت ایسی ہونی چائیے جو بھلائی کی طرف بُلائے اور نیک کاموں کا حکم کرے اور بُرے کاموں سے روکے ، اور یہی لوگ فلاح اور نجات پانے والے ہیں ۔
Surat ul Aeyraaf
7:157
اَلَّذِیۡنَ یَتَّبِعُوۡنَ الرَّسُوۡلَ النَّبِیَّ الۡاُمِّیَّ الَّذِیۡ یَجِدُوۡنَہٗ مَکۡتُوۡبًا عِنۡدَہُمۡ فِی التَّوۡرٰىۃِ وَ الۡاِنۡجِیۡلِ ۫ یَاۡمُرُہُمۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَ یَنۡہٰہُمۡ عَنِ الۡمُنۡکَرِ وَ یُحِلُّ لَہُمُ الطَّیِّبٰتِ وَ یُحَرِّمُ عَلَیۡہِمُ الۡخَبٰٓئِثَ وَ یَضَعُ عَنۡہُمۡ اِصۡرَہُمۡ وَ الۡاَغۡلٰلَ الَّتِیۡ کَانَتۡ عَلَیۡہِمۡ ؕ فَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِہٖ وَ عَزَّرُوۡہُ وَ نَصَرُوۡہُ وَ اتَّبَعُوا النُّوۡرَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ مَعَہٗۤ ۙ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿۱۵۷﴾٪  9
Those who follow the Messenger, the unlettered prophet, whom they find written in what they have of the Torah and the Gospel, who enjoins upon them what is right and forbids them what is wrong and makes lawful for them the good things and prohibits for them the evil and relieves them of their burden and the shackles which were upon them. So they who have believed in him, honored him, supported him and followed the light which was sent down with him - it is those who will be the successful.
جو لوگ ایسے رسول نبی امی کا اتباع کرتے ہیں جن کو وہ لوگ اپنے پاس تورات وانجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں وہ ان کو نیک باتوں کا حکم فرماتے ہیں اور بری باتوں سے منع کرتے ہیں اور پاکیزہ چیزوں کو حلال بناتے ہیں اور گندی چیزوں کو ان پر حرام فرماتے ہیں اور ان لوگوں پر جو بوجھ اور طوق تھے ان کو دور کرتے ہیں ۔ سو جو لوگ اس نبی پر ایمان لاتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں اور اس نور کا اتباع کرتے ہیں جو ان کے ساتھ بھیجا گیا ہے ، ایسے لوگ پوری فلاح پانے والے ہیں