Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 105

سورة المؤمنون

اَلَمۡ تَکُنۡ اٰیٰتِیۡ تُتۡلٰی عَلَیۡکُمۡ فَکُنۡتُمۡ بِہَا تُکَذِّبُوۡنَ ﴿۱۰۵﴾

[It will be said]. "Were not My verses recited to you and you used to deny them?"

کیا میری آیتیں تمہارے سامنے تلاوت نہیں کی جاتی تھیں؟ پھر بھی تم انہیں جھٹلاتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہ
تَکُنۡ
تھیں
اٰیٰتِیۡ
آیات میری
تُتۡلٰی
پڑھی جاتیں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
فَکُنۡتُمۡ
تو تھے تم
بِہَا
انہیں
تُکَذِّبُوۡنَ
تم جھٹلاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَکُنۡ
تھیں
اٰیٰتِیۡ
میری آیات
تُتۡلٰی
وہ پڑھ کر سُنائی جاتی
عَلَیۡکُمۡ
تمہیں
فَکُنۡتُمۡ
پھر تھے تم
بِہَا
اُنھیں
تُکَذِّبُوۡنَ
جھٹلاتے
Translated by

Juna Garhi

[It will be said]. "Were not My verses recited to you and you used to deny them?"

کیا میری آیتیں تمہارے سامنے تلاوت نہیں کی جاتی تھیں؟ پھر بھی تم انہیں جھٹلاتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(انہیں کہا جائے گا) کیا تم پر میری آیات نہیں پڑھی جاتی تھیں تو تم انھیں جھٹلا دیا کرتے تھے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیامیری آیات تمہیں پڑھ کرسنائی نہیں جاتی تھیں؟پھربھی تم انہیں جھٹلاتے تھے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

](It will be said to such people), |"Were My verses not used to be recited to you and you used to belie them?|"

کیا تم کو سنائی نہ تھیں ہماری آیتیں پھر تم ان کو جھٹلاتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(ان سے کہا جائے گا) کیا میری آیات تمہیں پڑھ کر نہیں سنائی جاتی تھیں تو تم ان کو جھٹلایا کرتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

کیا تم وہی لوگ نہیں ہو کہ میری آیات تمہیں سنائی جاتی تھیں تو تم انہیں جھٹلاتے تھے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( ان سے کہا جائے گا کہ ) کیا میری آیتیں تمہیں پڑھ کر سنائی نہیں جاتی تھیں؟ اور تم ان کو جھٹلایا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان سے کہا جائے گا اللہ تعالیٰ پوچھے گا کیا میری آیتیں تم کو پڑھ کر سنائی نہیں جاتی تھیں پھر تم ان کو جھٹلاتے تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تم کو (دنیا میں) میری آیات پڑھ کر سنائی نہ جایا کرتی تھیں پھر تم ان کو جھٹلایا کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان سے پوچھا جائے گا کہ کیا تمہارے پاس میری آیتیں پڑھ کر نہیں سنائی گئی تھیں اور پھر تم نے ان کو نہیں جھٹلایا ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم کو میری آیتیں پڑھ کر نہیں سنائی جاتیں تھیں (نہیں) تم ان کو سنتے تھے (اور) جھٹلاتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Have not My revelations been rehearsed unto you, and them ye have been belying?

کیوں کیا میری آیتیں تم کر پڑھ کر نہیں سنائی جاتی تھیں جنہیں جھٹلایا کرتے تھے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم کو میری آیتیں پڑھ کر نہیں سنائی جاتی تھیں تو تم ان کو جھٹلاتے تھے؟

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( ارشاد ہوگا ) کیا تم پر ہماری آیتیں نہیں پڑھی جاتی تھیں پس تم انہیں جھٹلاتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم کو میری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی تھیں ؟ نہیں تم ان کو (سن کر) جھٹلاتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس وقت ان سے کہا جائے گا کہ کیا تم وہی نہیں وہ کہ میری آیتیں تم کو پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی تھیں، پر تم لوگ ان کو جھٹلاتے ہی چلے جا رہے تھے ؟

Translated by

Noor ul Amin

( کہاجائے گا ) کیا تم پر میری آیات نہیں پڑھی جاتی تھیں توتم انہیں جھٹلا دیا کرتے تھے؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تم پر میری آیتیں نہ پڑھی جاتی تھیں ( ف۱٦٦ ) تو تم انھیں جھٹلاتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ان سے کہا جائے گا: ) کیا تم پر میری آیتیں پڑھ پڑھ کر نہیں سنائی جاتی تھیں پھر تم انہیں جھٹلایا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( ان سے کہا جائے گا ) کیا تمہارے سامنے ہماری آیتیں نہیں پڑھی جاتی تھیں اور تم انہیں جھٹلاتے تھے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Were not My Signs rehearsed to you, and ye did but treat them as falsehood?"

Translated by

Muhammad Sarwar

(They will be told), "Were Our revelations not recited to you and did you not call them lies?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Were not My Ayat recited to you, and then you used to deny them"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Were not My communications recited to you? But you used to reject them.

Translated by

William Pickthall

(It will be said): Were not My revelations recited unto you, and then ye used to deny them?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(कहा जाएगा,) "क्या तुम्हें मेरी आयातें सुनाई नहीं जाती थी, तो तुम उन्हें झुठलाते थे?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیوں تم کو کیا میری آیتیں (دنیا میں) پڑھ کر سنائی نہیں جایا کرتی تھیں اور تم ان کو جھٹلایا کرتے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کیا تم وہی نہیں ہو جب میری آیات تمہیں سنائی جاتی تھیں تم انہیں جھٹلاتے تھے۔ (١٠٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یا تم وہی لوگ نہیں ہو کہ میری آیات تمہیں سنائی جاتی تھیں تو تم انہیں جھٹلاتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تمہارے پاس میری آیتیں نہیں آئیں جو تمہارے اوپر تلاوت کی جاتی تھی پھر تم انہیں جھٹلاتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تم کو سنائی نہ تھیں ہماری آیتیں پھر تم ان کو جھٹلاتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان سے پوچھا جائے گا کیوں کیا تم کو میری آیتیں پڑھ کر نہیں سنائی جاتی تھیں اور تم ان کی تکذیب نہیں کیا کرتے تھے