Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 118

سورة المؤمنون

وَ قُلۡ رَّبِّ اغۡفِرۡ وَ ارۡحَمۡ وَ اَنۡتَ خَیۡرُ الرّٰحِمِیۡنَ ﴿٪۱۱۸﴾  6

And, [O Muhammad], say, "My Lord, forgive and have mercy, and You are the best of the merciful."

اور کہو کہ اے میرے رب! تو بخش اور رحم کر اور تو سب مہربانوں سے بہتر مہربانی کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقُلۡ
اور کہہ دیجیے
رَّبِّ
اے میرے رب
اغۡفِرۡ
بخش دے
وَارۡحَمۡ
اور رحم فرما
وَاَنۡتَ
اور تو
خَیۡرُ
بہتر ہے
الرّٰحِمِیۡنَ
سب رحم کرنے والوں میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقُلۡ
اور آپ کہہ دیں
رَّبِّ
اے میرے رب
اغۡفِرۡ
تو بخش دے
وَارۡحَمۡ
اور رحم فرما
وَاَنۡتَ
اور تُو
خَیۡرُ الرّٰحِمِیۡنَ
سب رحم کرنے والوں سے بہتر ہے
Translated by

Juna Garhi

And, [O Muhammad], say, "My Lord, forgive and have mercy, and You are the best of the merciful."

اور کہو کہ اے میرے رب! تو بخش اور رحم کر اور تو سب مہربانوں سے بہتر مہربانی کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور آپ اللہ سے دعا کیجئے کہ : اے میرے پروردگار ! مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور تو ہی سب رحم کرنے والوں سے اچھا رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ دُعا کریں کہ اے میرے رب ! بخش دے اوررحم فرما اورتُو رحم کرنے والوں میں سب سے اچھارحم فرمانے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And say (0 prophet) ` My Lord, forgive and have mercy and you are the best of all the merciful.&

اور تو کہہ اے رب معاف کر اور رحم کر اور تو ہے بہتر سب رحم والوں سے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور دعا کیجیے کہ پروردگار ! ُ تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما اورُ تو تمام رحم کرنے والوں میں سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کہو ” میرے رب درگزر فرما ، اور رحم کر ، اور تو سب رحیموں سے اچھا رحیم ہے ۔ ” 107 ؏ 6

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم ( اے پیغمبر ) یہ کہو کہ : میرے پروردگار ! ہماری خطائیں بخش دے ، اور رحم فرمادے ، تو سارے رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) دعا کر مالک میرے مجھ کو بخشدے اور رحم فرما اور تو سب رحم کرنیوالوں سے بڑھ کر رحم کرنیوالا ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ یوں دعا کیجئے اے میرے پروردگار ! (مجھے) بخش دیجئے اور (مجھ پر) رحم فرمائیے اور آپ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہئے اے میرے پروردگار بخش دیجئے اور رحم کیجئے اور آپ ہی بہترین رحم کرنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا سے دعا کرو کہ میرے پروردگار مجھے بخش دے اور (مجھ پر) رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And say thou: my Lord! forgive and have mercy, and Thou art the Best of the merciful ones.

اور آپ کہیے کہ اے میرے پروردگار میری مغفرت کر اور میرے اوپر رحم کر اور تو تور سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور دعا کرو کہ اے رب! مجھے بخش اور مجھ پر رحم فرما اور تو بہترین رحم فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوبﷺ ) آپ فرمادیجیے ، اے میرے رب بخش دیجیے اور رحم فرمائیے اور آپ سب سے بہتر رحم کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ سے دعا کیا کرو کہ میرے رب ! مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اے پیغمبر آپ یوں کہا کریں کہ اے میرے رب، بخشش فرما، اور رحم فرما کہ تو ہی ہے سب سے بڑا رحم کرنے والا۔

Translated by

Noor ul Amin

اورآپ اللہ سے دعاکیجئے کہ: ’’اے میرے رب!مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور توہی سب سے رحم کرنیوالوں سے اچھا رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم عرض کرو ، اے میرے رب بخش دے ( ف۱۷۸ ) اور رحم فرما اور تو سب سے برتر رحم کرنے والا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ عرض کیجئے: اے میرے رب! تو بخش دے اور رحم فرما اور تو ( ہی ) سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے رسول ( ص ) ) آپ کہئے! اے میرے پروردگار! تو بخش دے اور رحم فرما ۔ اور تو بہترین رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So say: "O my Lord! grant Thou forgiveness and mercy for Thou art the Best of those who show mercy!"

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say, "Lord, forgive me and grant me mercy; You are the best of the Merciful Ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And say: "My Lord! Forgive and have mercy, for You are the Best of those who show mercy!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And say: O my Lord! forgive and have mercy, and Thou art the best of the Merciful ones.

Translated by

William Pickthall

And (O Muhammad) say: My Lord! Forgive and have mercy, for Thou art Best of all who show mercy.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और कहो, "मेरे रब! मुझे क्षमा कर दे और दया कर। तू तो सबसे अच्छा दया करने वाला है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ یوں کہا کریں کہ اے میرے رب (میری خطائیں) معاف کر اور رحم کر اور تو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر ہے رحم کرنے والا ہے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی دعا کرو کہ میرے رب درگزر اور رحم فرما اور تو سب سے بڑا مہربان ہے۔ “ (١١٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہو ‘ میرے رب درگزرفرما اور رحم کر ‘ تو سب رحیموں سے اچھا رحیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ یوں دعا کیجیے کہ اے میرے رب بخش دیجیے اور رحم فرمائیے بلاشبہ آپ رحم کرنے والوں میں سے سب سے بہتر رحم فرمانے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تو کہہ اے رب معاف کر اور رحم کر اور تو ہے بہتر سب رحم والوں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر آپ یوں کہا کیجئے اے میرے رب میری کوتاہیوں کو معاف کر اور میرے حال پر رحم کر اور تو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے