Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 19

سورة المؤمنون

فَاَنۡشَاۡنَا لَکُمۡ بِہٖ جَنّٰتٍ مِّنۡ نَّخِیۡلٍ وَّ اَعۡنَابٍ ۘ لَکُمۡ فِیۡہَا فَوَاکِہُ کَثِیۡرَۃٌ وَّ مِنۡہَا تَاۡکُلُوۡنَ ﴿ۙ۱۹﴾

And We brought forth for you thereby gardens of palm trees and grapevines in which for you are abundant fruits and from which you eat.

اسی پانی کے ذریعے سے ہم تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغات پیدا کر دیتے ہیں ، کہ تمہارے لیے ان میں بہت سے میوے ہوتے ہیں انہی میں سے تم کھاتے بھی ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَنۡشَاۡنَا
پھر پیدا کیا ہم نے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
بِہٖ
ساتھ اس کے
جَنّٰتٍ
باغات کو
مِّنۡ نَّخِیۡلٍ
کھجوروں کو
وَّاَعۡنَابٍ
اور انگوروں کے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فِیۡہَا
ان میں
فَوَاکِہُ
پھل ہیں
کَثِیۡرَۃٌ
بہت سے
وَّمِنۡہَا
اور ان میں سے
تَاۡکُلُوۡنَ
تم کھاتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَنۡشَاۡنَا
پھر پیدا کیے ہم نے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
بِہٖ
اس کے ذریعے
جَنّٰتٍ
باغات
مِّنۡ نَّخِیۡلٍ
کھجور کے
وَّاَعۡنَابٍ
اور انگور کے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فِیۡہَا
ان میں
فَوَاکِہُ
پھل ہیں
کَثِیۡرَۃٌ
بہت سے
وَّمِنۡہَا
اور انہی میں سے کچھ
تَاۡکُلُوۡنَ
تم کھا تے ہو
Translated by

Juna Garhi

And We brought forth for you thereby gardens of palm trees and grapevines in which for you are abundant fruits and from which you eat.

اسی پانی کے ذریعے سے ہم تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغات پیدا کر دیتے ہیں ، کہ تمہارے لیے ان میں بہت سے میوے ہوتے ہیں انہی میں سے تم کھاتے بھی ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ہمنے اس پانی سے کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کئے ہیں جن سے تمہیں بہت سے پھل حاصل ہوتے ہیں اور انھیں تم کھاتے ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراس کے ذریعے ہم نے تمہارے لیے کھجوراور انگور کے باغ پیداکیے، اُن میں تمہارے لیے بہت سے لذیذ پھل ہیں اوران ہی میں سے کچھ تم کھاتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then We produced with it gardens of date-palms and vines for your benefit. For you there are many fruits in them, and of them you eat

پھر اگا دیئے تمہارے واسطے اس سے باغ کھجور اور انگور کے، تمہارے واسطے ان میں میوے ہیں بہت اور انہی میں سے کھاتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو ہم نے اس سے پیدا کیے تمہارے لیے کھجوروں اور انگوروں کے باغات ان میں تمہارے لیے بہت سے پھل ہیں اور ان میں سے تم کھاتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then through water We caused gardens of date-palms and vines to grow for you wherein you have an abundance of delicious fruits and from them you derive your livelihood.

پھر اس پانی کے ذریعہ سے ہم نے تمہارے لیے کھجور اور انگور کے باغ پیدا کر دیے ، تمہارے لیے ان باغوں میں بہت سے لذیز پھل ہیں 19 اور ان سے تم روزی حاصل کرتے ہو ۔ 20

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہم نے اس سے تمہارے لیے کھجوروں اور انگوروں کے باغات پیدا کیے جن سے تمہیں بہت سے میوے حاصل ہوتے ہیں ، اور انہی میں سے تم کھاتے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اس پانی سے ہم نے تمہارے لئے کھجور اور انگور کے باغ بٹھانے تم کو ان باغوں میں بہت بہت سے میوے ملتے ہیں 7 اور انہی پر تمہار گذر ہے 8 انہی کی پیداوار میں سے کھا کر بسر کرتے ہو)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ہم نے اس میں تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغات بنائے ان میں تمہارے لئے بکثرت پھل بھی ہیں اور تم ان میں سے کھاتے بھی ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے اس کے ذریعہ تمہارے واسطے کھجوروں اور انگوروں کے باغات پیدا کئے۔ ان میں تمہارے لئے کثرت سے پھل پیداکئے جنہیں تم کھاتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر ہم نے اس سے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغ بنائے، ان میں تمہارے لئے بہت سے میوے پیدا ہوتے ہیں۔ اور ان میں سے تم کھاتے بھی ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then We brought forth for you therewith gardens of date- palm and vines; for you therein are fruits many, and thereof ye eat.

پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے تمہارے لئے کھجوروں کے اور انگوروں کے باغ اگائے ان میں تمہارے لئے بہت سے میوے ہیں اور ان میں سے تم کھاتے بھی ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس ہم نے اس سے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغ اُگائے ۔ تمہارے لئے ان میں بہت سے میوے ہیں ( جن سے تم لذت اندوز بھی ہوتے ہو ) اور اپنی غذا کا سامان بھی کرتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر ہم نے اس کے ذریعے تمہارے لیے کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کردیے جن میں تمہارے لیے بہت سے میوے ہیں اور ان سے تم کھاتے ( بھی ) ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ہم نے (اس سے) تمہارے لیے کھجوروں اور انگوروں کے باغ اگائے جن میں تمہارے لیے بہت سے میوے پیدا ہوتے ہیں جن کو تم کھاتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر ہم ہی نے اس کے ذریعے اگائے تمہارے لیے طرح طرح کے باغ کھجوروں انگوروں وغیرہ قسما قسم پھلوں کے۔ جن میں تمہارے لیے طرح طرح کے لذیذ پھل بھی بکثرت پائے جاتے ہیں اور انہی سے تم لوگ کھاتے اور اپنی روزی بھی حاصل کرتے ہو۔

Translated by

Noor ul Amin

پھرہم نے اس پانی سے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیداکئے جن سے تمہیں بہت سے پھل حاصل ہوتے ہیں اور انہیں تم کھا تے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اس سے ہم نے تمہارے باغ پیدا کیے کھجوروں اور انگوروں کے تمہارے لیے ان میں بہت سے میوے ہیں ( ف۲۰ ) اور ان میں سے کھاتے ہو ( ف۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ہم نے تمہارے لئے اس سے ( درجہ بہ درجہ یعنی پہلے ابتدائی نباتات پھر بڑے پودے پھر درخت وجود میں لاتے ہوئے ) کھجور اور انگور کے باغات بنا دیئے ( مزید برآں ) تمہارے لئے زمین میں ( اور بھی ) بہت سے پھل اور میوے ( پیدا کئے ) اور ( اب ) تم ان میں سے کھاتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغات اگائے ان باغوں میں تمہارے لئے بہت سے پھل ہیں اور ان میں سے تم کھاتے بھی ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

With it We grow for you gardens of date-palms and vines: in them have ye abundant fruits: and of them ye eat (and have enjoyment),-

Translated by

Muhammad Sarwar

We have established for you gardens of palm trees and vineyards with this water with many fruits for you to consume.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then We brought forth for you therewith gardens of date palms and grapes, wherein is much fruit for you, and whereof you eat.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then We cause to grow thereby gardens of palm trees and grapes for you; you have in them many fruits and from them do you eat;

Translated by

William Pickthall

Then We produce for you therewith gardens of date-palms and grapes, wherein is much fruit for you and whereof ye eat;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर हम ने उस के द्वारा तुम्हारे लिए खजूरो और अंगूरों के बाग़ पैदा किए। तुम्हारे लिए उन में बहुत-से फल है (जिनमें तुम्हारे लिए कितने ही लाभ है) और उन में से तुम खाते हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ہم نے اس (پانی) کے ذریعہ سے باغ پیدا کیے کھجوروں کے اور انگوروں کے تمہارے واسطے ان میں بکثرت میوے بھی ہیں اور ان میں سے کھاتے بھی ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر اس پانی کے ذریعہ ہم نے تمہارے لیے کھجوریں اور انگور کے باغ پیدا کردیے۔ تمہارے لیے ان باغوں میں سے بہت سے لذیذ پھل ہیں اور ان سے تم خوراک حاصل کرتے ہو۔ (١٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر اس پانی کے ذریعہ سے ہم نے تمہارے لیے کھجور اور انگور کے باغ پیدا کردیئے ، تمہارے لیے ان باغوں میں بہت سے لذیذ پھل ہیں اور ان سے تم روزی حاصل کرتے ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر ہم نے اس کے ذریعہ تمہارے لیے کھجور اور انگور کے باغ پیدا کیے ان میں تمہارے لیے بکثرت میوے ہیں اور ان میں سے تم کھاتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اگا دیے تمہارے واسطے اس سے باغ کھجور اور انگور کے تمہارے واسطے ان میں میوے ہیں بہت اور انہی میں سے کھاتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اس پانی کے ذریعہ سے ہم نے تمہارے لئے کھجوروں اور انگور کے باغ پیدا کئے ان باغوں میں تمہارے لئے بکثرت تازہ میوے بھی ہیں اور ان میں سے بعض کو تم کھاتے بھی ہو