Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 20

سورة المؤمنون

وَ شَجَرَۃً تَخۡرُجُ مِنۡ طُوۡرِ سَیۡنَآءَ تَنۡۢبُتُ بِالدُّہۡنِ وَ صِبۡغٍ لِّلۡاٰکِلِیۡنَ ﴿۲۰﴾

And [We brought forth] a tree issuing from Mount Sinai which produces oil and food for those who eat.

اور وہ درخت جو طور سینا پہاڑ سے نکلتا ہے جو تیل نکالتا ہے اور کھانے والے کے لئے سالن ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَشَجَرَۃً
اور ایک درخت
تَخۡرُجُ
جو نکلتا ہے
مِنۡ طُوۡرِ سَیۡنَآءَ
طورِسینا سے
تَنۡۢبُتُ
وہ اگتا ہے
بِالدُّہۡنِ
ساتھ چکنائی کے
وَصِبۡغٍ
اور سالن
لِّلۡاٰکِلِیۡنَ
کھانے والوں کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَشَجَرَۃً
اور درخت
تَخۡرُجُ
وہ نکلتا ہے
مِنۡ طُوۡرِ سَیۡنَآءَ
طور سینا سے
تَنۡۢبُتُ
وہ اُگاتا ہے
بِالدُّہۡنِ
تیل
وَصِبۡغٍ
اور سالن
لِّلۡاٰکِلِیۡنَ
کھانے والوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

And [We brought forth] a tree issuing from Mount Sinai which produces oil and food for those who eat.

اور وہ درخت جو طور سینا پہاڑ سے نکلتا ہے جو تیل نکالتا ہے اور کھانے والے کے لئے سالن ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (اسی پانی سے) طور سینا سے ایک درخت اگتا ہے جو روغن لئے اگتا ہے اور کھانے والوں کو سالن کا کام دیتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے وہ درخت پیدا کیا جوطورِ سینا سے نکلتاہے وہ کھانے والوں کے لیے تیل اورسالن اُگاتاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

- and (We produced) a tree (of olive) that comes out from the (mount) T it of Sinai, which grows having oil and a dressing for those who eat.

اور وہ درخت جو نکلتا ہے سینا پہاڑ سے لے اگتا ہے تیل اور روٹی ڈبونا کھانے والوں کے واسطے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ درخت بھی (ہم نے پیدا کیا) جو سینا پہاڑ سے نکلتا ہے وہ تیل بھی لے کر اگتا ہے اور کھانے والوں کے لیے سالن بھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We also produced the tree which springs forth from Mount Sinai, containing oil and sauce for those that eat.

اور وہ درخت بھی ہم نے پیدا کیا جو طور سیناء سے نکلتا ہے ، 21 تیل بھی لیے ہوئے اگتا ہے اور کھانے والوں کے لیے سالن بھی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ درخت بھی پیدا کیا جو طور سینا سے نکلتا ہے ( ١٣ ) جو اپنے ساتھ تیل لے کر اور کھانے والوں کے لیے سالن لے کر اگتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہ درخت جو طور سینا 9 (پہاڑ) میں (بہت) نکلتا ہیت یل لے کر اگتا ہے اور سالن کھانے والوں کے لئے (اس کے تیل میں روٹی ڈبو کر کھاتے ہیں )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (اسی پانی سے) ایک (زیتون کا) درخت بھی (ہم نے پیدا فرمایا) جو طور سینا میں (بکثرت) پیدا ہوتا ہے جو اگتا ہے تیل کے لئے ہوئے اور کھانے والوں کے لئے سالن لئے ہوئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ درخت بھی پیدا کئے جو طور سینا سے نکلتا ہے۔ جو تیل بھی ہے اور کھانے والوں کے لئے سالن بھی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہ درخت بھی (ہم ہی نے پیدا کیا) جو طور سینا میں پیدا ہوتا ہے (یعنی زیتون کا درخت کہ) کھانے کے لئے روغن اور سالن لئے ہوئے اُگتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And also a tree that springeth forth from mount Sinai, that groweth oil and is a sauce for the eaters.

اور ایک اور درخت بھی (پیدا کیا) جو طور سینا میں پیدا ہوتا ہے وہ اگتا ہے تیل لئے ہوئے اور کھانے والوں کے لئے سالن لئے ہوئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ درخت بھی اگایا جو طورِ سینا میں پیدا ہوتا ہے ۔ وہ روغن اور کھانے والوں کیلئے سالن کے ساتھ اگتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ درخت ( بھی ہم نے پیدا کیا ) جو سینا پہاڑ سے نکلتا ہے تیل بھی اور کھانے والوں کے لیے سالن بھی لیے ہوئے اگتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہ درخت بھی ہم ہی نے پیدا کیا جو طور سینا میں پیدا ہوتا ہے ( یعنی زیتون کا درخت) کہ کھانے کے لیے روغن اور سالن لیے ہوئے اگتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور زیتون کا ایک ایسا عظیم الشان درخت بھی ہم ہی نے پیدا کیا جو کہ سینا پہاڑ کے آس پاس خاص طور اور بکثرت اگتا ہے کھانے والوں کے لیے تیل اور سالن لے کر

Translated by

Noor ul Amin

اور ( اسی پانی سے ) ہم زیتون کادرخت پیداکرتے ہیںجو طورسیناکے آس پاس زیادہ ہوتا ہے ، جوتیل اور کھانے والوں کے لئے استعمال ہوتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ پیڑ پیدا کیا کہ طور سینا سے نکلتا ہے ( ف۲۲ ) لے کر اگتا ہے تیل اور کھانے والوں کے لیے سالن ( ف۲۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ درخت ( زیتون بھی ہم نے پیدا کیا ہے ) جو طورِ سینا سے نکلتا ہے ( اور ) تیل اور کھانے والوں کے لئے سالن لے کر اگتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( ہم نے ) ایک درخت ایسا بھی ( پیدا کیا ) جو طور سینا سے نکلتا ہے ( زیتون کا درخت ) جو کھانے والوں کیلئے تیل اور سالن لے کر اگتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Also a tree springing out of Mount Sinai, which produces oil, and relish for those who use it for food.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have also created for you the tree that grows on Mount Sinai which produces oil and relish for those who use it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And a tree that springs forth from Tur Sinai, that grows oil, and relish for the eaters.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And a tree that grows out of Mount Sinai which produces oil and a condiment for those who eat.

Translated by

William Pickthall

And a tree that springeth forth from Mount Sinai that groweth oil and relish for the eaters.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वह वृक्ष भी जो सैना पर्वत से निकलता है, जो तेल और खाने वालों के लिए सालन लिए हुए उगता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اس پانی سے) ایک (زیتون کا) درخت بھی (ہم نے پیدا کیا) جو کہ طور سینا میں (بکثرت) پیدا ہوتا ہے (1) جو اگتا ہے تیل لیے ہوئے اور کھانوں کے لیے سالن لیے ہوئے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے درخت پیدا کیا جو طورسیناء سے تیل لیے ہوئے اگتا ہے اور کھانے والوں کے لیے سالن کا کام دیتا ہے۔ “ (٢٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وہ درخت بھی ہم نے پیدا کیا جو طور سینا سے نکلتا ہے ، تیل بھی لیے ہوئے اگتا ہے اور کھانے والوں کے لیے سالن بھی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے ایک درخت پیدا کیا جو طور سیناء سے تیل لیے ہوئے اگتا ہے اور کھانے والوں کے لیے سالن لے کر اگتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ درخت جو نکلتا ہے سینا پہاڑ سے لے اگتا ہے تیل اور روٹی ڈبونا کھانے والوں کے واسطے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اسی پانی سے ہم نے زیتون کا درخت بھی پیدا کیا جو طور سینا میں بہ کثرت پیدا ہوتا ہے وہ تیل اور کھانے والوں کے لئے سالن لئے ہوئے اگتا ہے