Personal Noun

سَيْنَآءَ

Mount Sinai

سینا (سے)

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

طُوْرِ سَیْنَائَ: یہ مشہور پہاڑ کا نام ہے چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (تَخۡرُجُ مِنۡ طُوۡرِ سَیۡنَآءَ) (۲۳:۲۰) (اور وہ درخت بھی ہم ہی نے پیدا کیا) جو طور سیناء میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ حرف اوّل یعنی سین کے فتحہ اور کسرہ دونوں کے ساتھ آتا ہے۔ فتح کی صورت میں قطعی طور پر الف ممدودہ برائے تانیث ہوگا کیونکہ عربی زبان میں فَعْلَالٌ کا وزن صرف کلمہ مضاعف کے ساتھ مختص ہے جیسے زَلْزَالٌ وَقَلْقَالٌ اور سین کے مکسور ہونے کی صورت میں یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس کا الف عِلْیَائَ اور حِرْبَائُ کی طرح (برائے تانیث) ہو اور یہ بھی صحیح ہے کہ الف سِرلوَاحٌ کے ساتھ ملحق کرنے کے لئے ہو اور اسی کو (دوسری جگہ) (وَ طُوۡرِ سِیۡنِیۡنَ ۙ) (۹۵:۲) بھی کہا گیا یہ۔ اَلسِّیْنُ: حروف ہجاء میں سے ایک حرف کا نام ہے۔

Lemma/Derivative

1 Results
سَيْناء