Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 21

سورة المؤمنون

وَ اِنَّ لَکُمۡ فِی الۡاَنۡعَامِ لَعِبۡرَۃً ؕ نُسۡقِیۡکُمۡ مِّمَّا فِیۡ بُطُوۡنِہَا وَ لَکُمۡ فِیۡہَا مَنَافِعُ کَثِیۡرَۃٌ وَّ مِنۡہَا تَاۡکُلُوۡنَ ﴿ۙ۲۱﴾

And indeed, for you in livestock is a lesson. We give you drink from that which is in their bellies, and for you in them are numerous benefits, and from them you eat.

تمہارے لئے چوپایوں میں بھی بڑی بھاری عبرت ہے ۔ ان کے پیٹوں میں سے ہم تمہیں دودھ پلاتے ہیں اور بھی بہت سے نفع تمہارے لئے ان میں ہیں ان میں سے بعض بعض کو تم کھاتے بھی ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنَّ
اور بےشک
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فِی الۡاَنۡعَامِ
مویشیوں میں
لَعِبۡرَۃً
البتہ عبرت/سبق ہے
نُسۡقِیۡکُمۡ
ہم پلاتے ہیں تمہیں
مِّمَّا
اس سے جو
فِیۡ بُطُوۡنِہَا
ان کے پیٹوں میں ہے
وَلَکُمۡ
اور تمہارے لیے
فِیۡہَا
ان میں
مَنَافِعُ
فائدے ہیں
کَثِیۡرَۃٌ
بہت سے
وَّمِنۡہَا
اور ان میں سے
تَاۡکُلُوۡنَ
تم کھاتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنَّ
اور بلاشبہ
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فِی الۡاَنۡعَامِ
مویشیوں میں
لَعِبۡرَۃً
یقیناً بڑی عبرت ہے
نُسۡقِیۡکُمۡ
ہم پلاتے ہیں تمہیں
مِّمَّا
اس میں سے جو
فِیۡ بُطُوۡنِہَا
اُن کے پیٹ میں ہے
وَلَکُمۡ
اور تمہارے لیے
فِیۡہَا
ان میں
مَنَافِعُ
فا ئدے ہیں
کَثِیۡرَۃٌ
بہت سے
وَّمِنۡہَا
اور ان میں سے کچھ کو
تَاۡکُلُوۡنَ
تم کھاتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And indeed, for you in livestock is a lesson. We give you drink from that which is in their bellies, and for you in them are numerous benefits, and from them you eat.

تمہارے لئے چوپایوں میں بھی بڑی بھاری عبرت ہے ۔ ان کے پیٹوں میں سے ہم تمہیں دودھ پلاتے ہیں اور بھی بہت سے نفع تمہارے لئے ان میں ہیں ان میں سے بعض بعض کو تم کھاتے بھی ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز تمہارے لئے چوپایوں میں بھی عبرت کا سامان ہے، جو کچھ ان کے بطنوں میں ہوتا ہے اس میں سے ایک چیز (دودھ) ہم تمہیں پلاتے ہیں اور ان سے تمہیں اور بھی بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں اور ان میں سے بعض کو تم کھاتے بھی ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلاشبہ تمہارے لیے مویشیوں میں یقینابڑی عبرت ہے،جوان کے پیٹ میں ہے ہم اس میں سے تمہیں پلاتے ہیں اورتمہارے لیے ان میں بہت سے دوسرے فائدے بھی ہیں اور انہی میں سے کچھ کوتم کھاتے بھی ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And indeed there is a sure lesson in the cattle for you. We give you a drink from that which lies in their bellies, and for you there are many benefits in them, and of them you eat,

اور تمہارے لئے چوپایوں میں دھیان کرنے کی بات ہے پلاتے ہیں ہم تم کو ان کے پیٹ کی چیز سے اور تمہارے لئے ان میں بہت فائدے ہیں اور بعضوں کو کھاتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یقیناً تمہارے لیے ان چوپایوں میں بھی عبرت کا سامان ہے ہم پلاتے ہیں تمہیں اس میں سے جو ان کے پیٹوں میں ہے اور تمہارے لیے ان میں بہت سے فوائد ہیں اور ان میں سے بعض کو تم کھاتے بھی ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And indeed there is also a lesson for you in cattle. We provide you with drink out of what they have in their bellies; and you have many other benefits in them: you eat of them,

اور حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لیے مویشیوں میں بھی ایک سبق ہے ۔ ان کے پیٹوں میں جو کچھ ہے اسی میں سے ایک چیز ہم تمہیں پلاتے ہیں ، 22 اور تمہارے لیے ان میں بہت سے دوسرے فائدے بھی ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لیے مویشیوں میں بڑی نصیحت کا سامان ہے جو ( دودھ ) ان کے پیٹ میں ہے ، اس سے ہم تمہیں سیراب کرتے ہیں ، اور ان میں تمہارے لیے بہت سے فوائد ہیں ، اور انہی سے تم غذا بھی حاصل کرتے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (لوگو) تم کو چوپائے جانوروں میں غور کرنا چاہیء ان کے پیٹوں میں سے ہم تم کو پلاتے ہیں 10 اور ان سے تم کو (اور بھی بہت سے فائدے ہیں اور ان فائدوں میں 11 ایک یہ ہے) ان میں سے کھات ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک تمہارے لئے مویشیوں میں بھی غور کرنے کا مقام ہے کہ جو ان کے پیٹوں میں ہے اس میں سے ہم تم کو (دودھ) پلاتے ہیں اور تمہارے لئے ان میں اور بھی بہت سے فائدے ہیں اور تم ان میں سے (بعض کو) کھاتے بھی ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بیشک چوپایوں میں بھی مقام عبرت موجود ہیاسی میں سے ہم تمہیں وہ چیز پلاتے ہیں (دودھ) جو ان کے پیٹ میں بنتا ہے۔ اور تمہارے لئے ان میں اور بہت سے فائدے ہیں جنہیں تم کھاتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تمہارے لئے چارپایوں میں بھی عبرت (اور نشانی) ہے کہ ان کے پیٹوں میں ہے اس سے ہم تمہیں (دودھ) پلاتے ہیں اور تمہارے لئے ان میں اور بھی بہت سے فائدے ہیں اور بعض کو تم کھاتے بھی ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And verily in the cattle for you is a lesson. We give you to drink of that which is in their bellies, and for you in them are advantages many, and of them ye eat.

اور تمہارے لئے غور کا موقع مویشیوں میں ہے ہم تمہیں پینے کو دیتے ہیں ان کے جوف میں کی چیز کو اور تمہارے لئے ان میں بہت سے فائدے ہیں ۔ اور ان میں سے (بعض کو) تم کھاتے بھی ہو

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تمہارے لئے چوپایوں میں بھی بڑا درس آموزی کا سامان ہے ۔ ہم ان چیزوں کے اندر سے ، جو ان کے پیٹوں میں ہیں ، تمہیں ( خوش ذائقہ دودھ ) پلاتے ہیں اور تمہارے لئے ان میں دوسرے بھی بہت سے فوائد ہیں اور ان سے تم اپنی غذا کا سامان بھی حاصل کرتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بے شک تمہارے لیے مویشیوں میں بھی سبق ہے جو کچھ ان کے پیٹوں میں ہے ( دودھ ) اس میں سے ہم تمہیں پلاتے ہیں اور تمہارے لیے ان میں بہت سے اور فائدے ہیںاور ان سے بعض کو تم کھاتے بھی ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تمہارے لیے چار پایوں میں بھی عبرت اور نشانی ہے کہ جو ان کے پیٹوں میں ہے اس سے ہم تمہیں دودھ پلاتے ہیں اور تمہارے لیے ان میں اور بھی بہت سے فائدے ہیں اور بعض کو تم کھاتے بھی ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ تمہارے لیے ان مویشیوں میں بھی بڑا سامان عبرت ہے۔ ہم تمہیں اس میں سے جو کہ ان پیٹوں میں ہے دودھ جیسا لذیذ اور مفید مشروب پلاتے ہیں اور تمہارے لیے ان میں اور بھی طرح طرح کے بکثرت فائدے ہیں اور انہی میں سے تم لوگ کھاتے بھی ہو

Translated by

Noor ul Amin

نیز تمہارے لئے چوپایوں میں بھی غور کرنے کامقام ہے ان کے پیٹوں میں سے ہم تمہیں دودھ پلاتے ہیں اور ان جانوروں میں تمہارے لئے بہت سے فوائد ہیں اور ان میں بعض کاتم گوشت کھاتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک تمہارے لیے چوپایوں میں سمجھنے کا مقام ہے ، ہم تمہیں پلاتے ہیں اس میں سے جو ان کے پیٹ میں ہے ( ف۲٤ ) اور تمہارے لیے ان میں بہت فائدے ہیں ( ف۲۵ ) اور ان سے تمہاری خوراک ہے ( ف۲٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک تمہارے لئے چوپایوں میں ( بھی ) غور طلب پہلو ہیں ، جو کچھ ان کے شکموں میں ہوتا ہے ہم تمہیں اس میں سے ( بعض اجزاء کو دودھ بنا کر ) پلاتے ہیں اور تمہارے لئے ان میں ( اور بھی ) بہت سے فوائد ہیں اور تم ان میں سے ( بعض کو ) کھاتے ( بھی ) ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور تمہارے لئے چوپایوں میں بڑا سامانِ عبرت ہے ہم تمہیں اس سے ( دودھ ) پلاتے ہیں جو ان کے پیٹوں میں ہے اور تمہارے لئے ان میں اور بہت سے فائدے ہیں اور انہی کے ( گوشت ) سے تم کھاتے بھی ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And in cattle (too) ye have an instructive example: from within their bodies We produce (milk) for you to drink; there are, in them, (besides), numerous (other) benefits for you; and of their (meat) ye eat;

Translated by

Muhammad Sarwar

There is a lesson for you concerning cattle. We provide you with drink from their bellies and many other benefits. You can consume them as meat.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And verily, in the cattle there is indeed a lesson for you. We give you to drink of that which is in their bellies. And there are, in them, numerous benefits for you, and of them you eat.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And most surely there is a lesson for you in the cattle: We make you to drink of what is in their bellies, and you have in them many advantages and of them you eat,

Translated by

William Pickthall

And lo! in the cattle there is verily a lesson for you. We give you to drink of that which is in their bellies, and many uses have ye in them, and of them do ye eat;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और निश्चय ही तुम्हारे लिए चौपायों में भी एक शिक्षा है। उन के पेटों में जो कुछ है उस में से हम तुम्हें पिलाते हैं। और तुम्हारे लिए उन में बहुत-से फ़ायदे हैं और उन्हें तुम खाते भी हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تمہارے لیے مواشی میں (بھی) غور کرنے کا موقع ہے کہ ہم تم کو ان کے جوف میں کیس چیز (یعنی دودھ) پینے کو دیتے ہیں اور تمہارے لیے ان میں اور بھی بہت سارے فائدے ہیں (3) اور (نیز) ان میں سے بعض کو کھاتے بھی ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لیے مویشیوں میں بھی ایک سبق ہے ان کے پیٹوں میں جو کچھ ہے اسی میں سے ہم تمہیں دودھ پلاتے ہیں اور تمہارے لیے ان میں بہت سے دوسرے فائدے ہیں۔ (٢١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لیے مویشیوں میں بھی ایک سبق ہے۔ ان کے بیٹوں میں جو کچھ ہے اسی میں سے ایک چیز (یعنی دودھ ) ہم تمہیں پلاتے ہیں ، اور تمہارے لیے ان میں بہت سے دوسرے فائدے بھی ہیں ۔ ان کو تمام کھاتے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ تمہارے لیے چوپایوں میں عبرت ہے، ہم انہیں میں سے پلاتے ہیں جو ان کے پیٹوں میں ہے، اور تمہارے لیے ان میں بہت منافع ہیں اور ان میں سے تم کھاتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تمہارے لیے چوپایوں میں دھیان کرنے کی بات ہے پلاتے ہیں ہم تم کو ان کے پیٹ کی چیز سے اور تمہارے لیے ان میں بہت فائدے ہیں اور بعضوں کو کھاتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور لوگو ! تمہارے لئے چوپایوں میں بھی غور کرنے کا موقعہ ہے ان چوپایوں کے پیٹوں میں جو کچھ بھرا ہوا ہے اسی میں سے ہم تم کو پلاتے ہیں اور تمہارے لئے ان چوپایوں میں اور بھی بہت سے فائدے ہیں اور ان میں سے بعض کو تم کھاتے بھی ہو