Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 24

سورة المؤمنون

فَقَالَ الۡمَلَؤُا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِہٖ مَا ہٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُکُمۡ ۙ یُرِیۡدُ اَنۡ یَّتَفَضَّلَ عَلَیۡکُمۡ ؕ وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ لَاَنۡزَلَ مَلٰٓئِکَۃً ۚ ۖ مَّا سَمِعۡنَا بِہٰذَا فِیۡۤ اٰبَآئِنَا الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿ۚ۲۴﴾

But the eminent among those who disbelieved from his people said, "This is not but a man like yourselves who wishes to take precedence over you; and if Allah had willed [to send a messenger], He would have sent down angels. We have not heard of this among our forefathers.

اس کی قوم کے کافر سرداروں نے صاف کہہ دیا کہ یہ تو تم جیسا ہی انسان ہے ، یہ تم پر فضیلت اور بڑائی حاصل کرنا چاہتا ہے اگر اللہ ہی کو منظور ہوتا تو کسی فرشتے کو اتارتا ہم نے تو اسے اپنے اگلے باپ دادوں کے زمانے میں سنا ہی نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَقَالَ
تو کہا
الۡمَلَؤُا
سرداروں نے
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
مِنۡ قَوۡمِہٖ
اس کی قوم میں سے
مَا
نہیں
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّا
مگر
بَشَرٌ
ایک انسان
مِّثۡلُکُمۡ
تمہارے جیسا
یُرِیۡدُ
جو چاہتا ہے
اَنۡ
کہ
یَّتَفَضَّلَ
وہ فضیلت حاصل کر لے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ
لَاَنۡزَلَ
البتہ وہ اتارتا
مَلٰٓئِکَۃً
فرشتے
مَّا
نہیں
سَمِعۡنَا
سنا ہم نے
بِہٰذَا
اس بات کو
فِیۡۤ اٰبَآئِنَا
اپنے آباؤ اجداد میں
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَقَالَ
تو کہا
الۡمَلَؤُا
سرداروں نے
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
مِنۡ قَوۡمِہٖ
اس کی قوم کے
مَاہٰذَاۤ
نہیں ہے یہ
اِلَّا
مگر
بَشَرٌ
ایک آدمی
مِّثۡلُکُمۡ
تمہارے جیسا
یُرِیۡدُ
وہ چاہتا ہے
اَنۡ
یہ کہ
یَّتَفَضَّلَ
وہ بر تری حاصل کرے
عَلَیۡکُمۡ
تمہارے اوپر
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لَاَنۡزَلَ
تو ضرور نازل کرتا
مَلٰٓئِکَۃً
فرشتے
مَّاسَمِعۡنَا
نہیں سنا ہم نے
بِہٰذَا
اس کو
فِیۡۤ اٰبَآئِنَا
اپنے باپ دادا میں
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلے
Translated by

Juna Garhi

But the eminent among those who disbelieved from his people said, "This is not but a man like yourselves who wishes to take precedence over you; and if Allah had willed [to send a messenger], He would have sent down angels. We have not heard of this among our forefathers.

اس کی قوم کے کافر سرداروں نے صاف کہہ دیا کہ یہ تو تم جیسا ہی انسان ہے ، یہ تم پر فضیلت اور بڑائی حاصل کرنا چاہتا ہے اگر اللہ ہی کو منظور ہوتا تو کسی فرشتے کو اتارتا ہم نے تو اسے اپنے اگلے باپ دادوں کے زمانے میں سنا ہی نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس کی قوم کے جن سرداروں نے ماننے سے انکار کیا تھا، کہنے لگے : یہ تو تمہارے ہی جیسا انسان ہے جو چاہتا ہے کہ تم پر برتری حاصل کرے اور اگر اللہ چاہتا تو فرشتے نازل کرتا۔ یہ بات تو ہم نے اپنے آباء و اجداد کے وقتوں میں کبھی سنی ہی نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تو اُس کی قوم کے جن سرداروں نے کفر کیا،انہوں نے کہا: ’’یہ نہیں ہے مگر تمہارے جیسا ایک آدمی ،جوچاہتا ہے کہ تمہارے اوپر برتری حاصل کر لے اوراگراﷲ تعالیٰ چاہتا تو ضرور فرشتے نازل کرتا،ہم نے اس کواپنے پہلے باپ دادا میں نہیں سنا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, said the disbelieving chiefs from among his nation, |"This (man) is nothing but a human being like you. He wishes to impose his superiority over you. Had Allah willed, He would have sent down angels. We have not heard of such a thing among our forefathers.

تب بولے سردار جو کافر تھے اس کی قوم میں یہ ہے آدمی جیسے تم چاہتا ہے کہ برائی کرے تم پر اور اگر اللہ چاہتا تو اتارتا فرشتے ہم نے یہ نہیں سنا اپنے اگلے باپ دادوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کہا اس ( علیہ السلام) کی قوم کے ان سرداروں نے جنہوں نے کفر کی روش اختیار کی تھی یہ کچھ بھی نہیں مگر تمہاری طرح کا ایک بشر یہ تمہارے اوپر اپنی فوقیت چاہتا ہے اور اگر اللہ چاہتا تو فرشتوں کو بھیج دیتا ہم نے اس طرح کوئی بات اپنے پہلے آباء و اَجداد میں نہیں سنی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اس کی قوم کے جن سرداروں نے ماننے سے انکار کیا وہ کہنے لگے کہ یہ شخص کچھ نہیں ہے مگر ایک بشر تم ہی جیسا ۔ 26 اس کی غرض یہ ہے کہ تم پر برتری حاصل کرے ۔ 27 اللہ کو اگر بھیجنا ہوتا تو فرشتے بھیجتا ۔ 27 الف یہ بات تو ہم نے کبھی اپنے باپ دادا کے وقتوں میں سنی ہی نہیں ﴿کہ بشر رسول بن کر آئے﴾ ۔ کچھ نہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس پر ان کی قوم کے کافر سرداروں نے ( ایک دوسرے سے ) کہا : اس شخص کی اس کے سوا کوئی حقیقت نہیں کہ یہ تمہی جیسا ایک انسان ہے جو تم پر اپنی برتری جمانا چاہتا ہے ، اور اگر اللہ چاہتا تو فرشتے نازل کردیتا ۔ یہ بات تو ہم نے اپنے پچھلے باپ دادوں میں کبھی نہیں سنی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس کی قوم کے سردار جو کافر تھے (دوسروں سے) کہنے لگے یہ ہے کہ تم جیسا ایک آدمی ہے بس اس کا مطلب یہ ہے (کسی طرح) تمہار ابڑا بن جائے ( تم سب اس کی اطاعت کرو) اور اگر (واقعی اللہ (کسی کو پیغمبر بناکر بھیجنا) چاہتا تو فرشتے اتار تاہم ہم نے تو ایسی بات اپنے اگلے باپ دادوں میں بھی (کبھی ہوتی ہوئی 14 انہیں سنی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو ان کی قوم میں جو کافر امراء تھے (قوم سے) کہنے لگے یہ تو تم ہی جیسا آدمی ہے تم پر بڑائی حاصل کرنا چاہتا ہے اور اگر اللہ (کسی کو بھیجنا) چاہتے تو فرشتے اتار دیتے ہم نے یہ بات اپنے اگلے باپ دادا میں تو سنی نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس کی قوم کے کافر سرداروں نے کہا کہ یہ کیا ہے ؟ صرف تم جیسا بشر ہی تو ہے۔ جو یہ چاہتا ہے کہ تمہارے اوپر بڑا بن بیٹھے۔ اور اگر اللہ چاہتا تو فرشتے اتار دیتا۔ ہم نے تو اپنے باپ دادا سے ایسا نہیں سنا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ان کی قوم کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے کہ یہ تو تم ہی جیسا آدمی ہے۔ تم پر بڑائی حاصل کرنی چاہتا ہے۔ اور اگر خدا چاہتا تو فرشتے اُتار دیتا۔ ہم نے اپنے اگلے باپ دادا میں تو یہ بات کبھی سنی نہیں تھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then said the chiefs of those who disbelieved among his people: this is no other than a human being like unto you, he seeketh to make himself superior unto; and if God had willed, He would save sent down angels; we have not heard of this among our fathers ancient.

تو ان کی قوم میں جو کافر رئیس تھے وہ کہنے لگے ۔ کہ یہ (شخص) اور ہے کیا بجز اس کے کہ تمہارا ہی جیسا انسان ہے ۔ چاہتا ہے کہ تم سے برتر ہو کر رہے اور اگر خدا (یہی) چاہتا تو وہ فرشتوں کو بھیجتا ہم نے یہ بات اپنے پہلے بڑوں سے تو سنی ہی نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اس کی قوم کے اعیان نے ، جنہوں نے کفر کیا ، کہا کہ یہ تو بس تمہارے ہی جیسا ایک بشر ہے ، تم پر اپنی برتری جمانا چاہتا ہے اور اگر اللہ ( رسول ہی بھیجنا ) چاہتا تو فرشتوں کو ( رسول بنا کر ) بھیجتا ۔ اس طرح کی بات ہم نے اپنے اگلے بزرگوں میں تو سنی نہیں!

Translated by

Mufti Naeem

پس اس کی قوم کے ان سرداروں نے جو کافر تھے کہا کہ یہ کچھ نہیں مگر تمہاری طرح کا ایک انسان ( جو ) تم پر برتری پانا چاہتا ہے اور اگر اللہ ( تعالیٰ ) کو بھیجنا ہی ہوتا تو فرشتہ بھیج دینا یہ ( بات ) ہم نے اپنے پچھلے باپ داداؤں ( کے وقت ) میں سنی ہی نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ان کی قوم کے کافر سردار کہنے لگے ” یہ تو تم جیسا ہی آدمی ہے تم پر بڑائی حاصل کرنا چاہتا ہے، اگر اللہ چاہتا تو فرشتے اتاردیتا۔ ہم نے اپنے باپ دادا میں تو یہ بات پہلے کبھی سنی نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس پر آپ کی قوم کے وہ سردار جو کفر پر کمربستہ ہوچکے تھے، کہنے لگے کہ یہ شخص تو تم ہی جیسا ایک انسان ہے جو تم پر برتری حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اور اگر اللہ کو کوئی رسول بھیجنا منظور ہوتا تو وہ ضرور آسمان سے کوئی نوری فرشتے بھیج دیتا۔ یہ بات تو ہم نے اپنے پہلے باپ دادوں میں کبھی نہیں سنی کہ کوئی بشر بھی پیغمبر بن کر آسکتا ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

اس کی قوم کے جن سرداروں نے کفر کیا تھاکہنے لگے:’’یہ توتمہارے ہی جیساانسان ہے جو چاہتا ہے کہ تم پر برتری حاصل کرے اور اگراللہ چاہتاتوفرشتے نازل کرتایہ بات توہم نے اپنے باپ دادوں کے وقتوں میں کبھی سنی ہی نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اس کی قوم کے جن سرداروں نے کفر کیا بولے ( ف۳۰ ) یہ تو نہیں مگر تم جیسا آدمی چاہتا ہے کہ تمہارا بڑا بنے ( ف۳۱ ) اور اللہ چاہتا ( ف۳۲ ) تو فرشتے اتارتا ہم نے تو یہ اگلے باپ داداؤں میں نہ سنا ( ف۳۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تو ان کی قوم کے سردار ( اور وڈیرے ) جو کفر کر رہے تھے کہنے لگے: یہ شخص محض تمہارے ہی جیسا ایک بشر ہے ( اس کے سوا کچھ نہیں ) ، یہ تم پر ( اپنی ) فضیلت و برتری قائم کرنا چاہتا ہے ، اور اگر اللہ ( ہدایت کے لئے کسی پیغمبر کو بھیجنا ) چاہتا تو فرشتوں کو اتار دیتا ، ہم نے تو یہ بات ( کہ ہمارے جیسا ہی ایک شخص ہمارا رسول بنا دیا جائے ) اپنے اگلے آباء و اجداد میں ( کبھی ) نہیں سنی

Translated by

Hussain Najfi

تو ان کی قوم کے کافر سرداروں نے کہا کہ یہ ( نوح ( ع ) ) نہیں ہے مگر تم ہی جیسا ایک بشر ( آدمی ) ہے جو تم پر بڑائی حاصل کرنا چاہتا ہے اور اگر خدا ( یہی ) چاہتا تو وہ فرشتوں کو بھیجتا ۔ ہم نے تو یہ بات اپنے پہلے باپ داداؤں سے نہین سنی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The chiefs of the Unbelievers among his people said: "He is no more than a man like yourselves: his wish is to assert his superiority over you: if Allah had wished (to send messengers), He could have sent down angels; never did we hear such a thing (as he says), among our ancestors of old."

Translated by

Muhammad Sarwar

The chiefs of the unbelievers said to the others, "He is a mere mortal like you. He wants only to be superior to you. Had God wanted He would have sent the angels (instead of him). We have never heard from our fathers anything like what he says.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But the chiefs of his people who disbelieved said: "He is no more than a human being like you, he seeks to make himself superior to you. Had Allah willed, He surely could have sent down angels. Never did we hear such a thing among our fathers of old."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the chiefs of those who disbelieved from among his people said: He is nothing but a mortal like yourselves who desires that he may have superiority over you, and if Allah had pleased, He could certainly have sent down angels. We have not heard of this among our fathers of yore:

Translated by

William Pickthall

But the chieftains of his folk, who disbelieved, said: This is only a mortal like you who would make himself superior to you. Had Allah willed, He surely could have sent down angels. We heard not of this in the case of our fathers of old.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इस पर उन की क़ौम के सरदार, जिन्होंने इनकार किया था, कहने लगे, "यह तो बस तुम्हीं जैसा एक मनुष्य है। चाहता है कि तुम पर श्रेष्ठता प्राप्त करे।""अल्लाह यदि चाहता तो फ़रिश्ते उतार देता। यह बात तो हम ने अपने अगले बाप-दादा के समयों से सुनी ही नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پس نوح (علیہ السلام) کی یہ بات سن کر ان کی قوم میں جو کافر رئیس تھے (عوام سے) کہنے لگے کہ یہ شخص بجز اس کے کہ تمہاری طرح کا ایک (معمولی) آدمی ہے اور کچھ نہیں (اس دعویٰ سے) اس کا مطلب یہ ہے کہ تم سے برتر ہو کر رہے (4) اور اللہ کو ( رسول بھیجنا) منظور ہوتا تو فرشتوں کو بھیجتا ہم نے یہ بات اپنے پہلے بڑوں سے نہیں سنی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس کی قوم کے سرداروں نے اسے ماننے سے انکار کیا وہ کہنے لگے کہ یہ شخص کچھ نہیں ہے مگر تمہارے جیسا بشر ہے دعوت کے ذریعے یہ تم پر برتری حاصل کرنا چاہتا ہے اللہ کو اگر بھیجنا ہوتا تو فرشتہ بھیجتا یہ بات تو ہم نے اپنے باپ دادا کے زمانے میں سنی ہی نہیں۔ (٢٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کی قوم کے جن سرداروں نے ماننے سے انکار کیا وہ کہنے لگے کہ یہ شخص کچھ نہیں ہے مگر ایک بشر تم ہی جیسا۔ اس کی غرض یہ ہے کہ تم پر برتری حاصل کرے۔ اللہ کو اگر بھیجنا ہوتا تو فرشتے بھیجتا۔ یہ بات تو ہم نے کبھی اپنے باپ دادا کے وقتوں میں سنی ہی نہیں (کہ بشر رسول بن کر آئے) ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ان کی قوم کے سرداروں نے کہا جنہوں نے کفر اختیار کیا کہ یہ شخص تمہارے ہی جیسا آدمی ہے۔ یہ چاہتا ہے کہ تم پر فضیلت والا بن کررہے اور اگر اللہ چاہتا تو فرشتوں کو نازل فرما دیتا ہم نے تو یہ بات اپنے باپ دادوں میں نہیں سنی جو ہم سے پہلے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تب بولے سردار جو کافر تھے اس کی قوم میں یہ کیا ہے آدمی ہے جیسے تم چاہتا ہے کہ بڑائی کرے تم پر اور اگر اللہ چاہتا تو اتارتا فرشتے ہم نے یہ نہیں سنا اپنے اگلے باپ دادوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس پر اس کی قوم کے وہ رئوسا جو کافر تھے قوم کے عام آدمیوں سے کہنے لگے کہ یہ نوح (علیہ السلام) بھی محض تم ہی جیسا ایک آدمی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ تم پر بڑا بن کر رہے اور اگر اللہ رسول بھیجنا چاہتا تو فرشتوں کو نازل کرتا ہم نے تو یہ بات اپنے اگلے باپ دادوں میں کبھی ہوتی نہیں سنی