Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 27

سورة المؤمنون

فَاَوۡحَیۡنَاۤ اِلَیۡہِ اَنِ اصۡنَعِ الۡفُلۡکَ بِاَعۡیُنِنَا وَ وَحۡیِنَا فَاِذَا جَآءَ اَمۡرُنَا وَ فَارَ التَّنُّوۡرُ ۙ فَاسۡلُکۡ فِیۡہَا مِنۡ کُلٍّ زَوۡجَیۡنِ اثۡنَیۡنِ وَ اَہۡلَکَ اِلَّا مَنۡ سَبَقَ عَلَیۡہِ الۡقَوۡلُ مِنۡہُمۡ ۚ وَ لَا تُخَاطِبۡنِیۡ فِی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا ۚ اِنَّہُمۡ مُّغۡرَقُوۡنَ ﴿۲۷﴾

So We inspired to him, "Construct the ship under Our observation, and Our inspiration, and when Our command comes and the oven overflows, put into the ship from each [creature] two mates and your family, except those for whom the decree [of destruction] has proceeded. And do not address Me concerning those who have wronged; indeed, they are to be drowned.

تو ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہماری وحی کے مطابق ایک کشتی بنا جب ہمارا حکم آجائے اور تنور ابل پڑے تو تو ہر قسم کا ایک ایک جوڑا اس میں رکھ لے اور اپنے اہل کو بھی مگر ان میں سے جن کی بابت ہماری بات پہلے گزر چکی ہے خبردار جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے بارے میں مجھ سے کچھ کلام نہ کرنا وہ تو سب ڈبوئے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَوۡحَیۡنَاۤ
پس وحی کی ہم نے
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
اَنِ
کہ
اصۡنَعِ
بنا
الۡفُلۡکَ
کشتی
بِاَعۡیُنِنَا
ہماری نگاہوں کے سامنے
وَوَحۡیِنَا
اور ہماری وحی کے مطابق
فَاِذَا
پھر جب
جَآءَ
آ جائے
اَمۡرُنَا
حکم ہمارا
وَفَارَ
اور جوش مارے
التَّنُّوۡرُ
تنور
فَاسۡلُکۡ
تو داخل کرلے
فِیۡہَا
اس میں
مِنۡ کُلٍّ
ہر قسم کے
زَوۡجَیۡنِ
جوڑے(نرو مادہ)
اثۡنَیۡنِ
دونوں
وَاَہۡلَکَ
اور اپنے اہل و عیال کو
اِلَّا
مگر
مَنۡ
جو
سَبَقَ
پہلے ہو چکی
عَلَیۡہِ
اس پر
الۡقَوۡلُ
بات
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
وَلَا
اور نہ
تُخَاطِبۡنِیۡ
تم بات کرنا مجھ سے
فِی الَّذِیۡنَ
ان کے معاملے میں جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
مُّغۡرَقُوۡنَ
غرق کیے جانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَوۡحَیۡنَاۤ
تو وحی کی ہم نے
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
اَنِ
یہ کہ
اصۡنَعِ
تم بناؤ
الۡفُلۡکَ
کشتی
بِاَعۡیُنِنَا
ہماری نگاہوں کے سامنے
وَوَحۡیِنَا
اور ہماری وحی کے (مطابق)
فَاِذَا
پھر جب
جَآءَ
آجائے
اَمۡرُنَا
حکم ہمارا
وَفَارَ
اور اُبل پڑے
التَّنُّوۡرُ
تنور
فَاسۡلُکۡ
تو تم لے چلو
فِیۡہَا
اس میں
مِنۡ کُلٍّ
ہر چیز سے
زَوۡجَیۡنِ
جوڑا(نر اور مادہ)
اثۡنَیۡنِ
دونوں
وَاَہۡلَکَ
اور اپنے گھر والوں کو
اِلَّا
مگر
مَنۡ
جس پر
سَبَقَ
طے ہو چکی
عَلَیۡہِ
جس پر
الۡقَوۡلُ
بات
مِنۡہُمۡ
اُن میں سے
وَلَا تُخَاطِبۡنِیۡ
اور نہ تم بات کرنا مجھ سے
فِی الَّذِیۡنَ
اُن لوگوں کے بارے میں
ظَلَمُوۡا
جنہوں نے ظلم کیا
اِنَّہُمۡ
یقیناً وہ
مُّغۡرَقُوۡنَ
غرق کیے جانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

So We inspired to him, "Construct the ship under Our observation, and Our inspiration, and when Our command comes and the oven overflows, put into the ship from each [creature] two mates and your family, except those for whom the decree [of destruction] has proceeded. And do not address Me concerning those who have wronged; indeed, they are to be drowned.

تو ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہماری وحی کے مطابق ایک کشتی بنا جب ہمارا حکم آجائے اور تنور ابل پڑے تو تو ہر قسم کا ایک ایک جوڑا اس میں رکھ لے اور اپنے اہل کو بھی مگر ان میں سے جن کی بابت ہماری بات پہلے گزر چکی ہے خبردار جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے بارے میں مجھ سے کچھ کلام نہ کرنا وہ تو سب ڈبوئے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تب ہم نے نوح کی طرف وحی کی کہ ہماری نگرانی میں اور ہماری ہدایات کے مطابق ایک کشتی بناؤ۔ پھر جب (عذاب کے لئے) ہمارا حکم آجائے اور تنور ابلنے لگے تو ہر قسم کے جوڑے سے دو (نر اور مادہ) اس کشتی میں بٹھا لینا اور اپنے گھر والوں کو بھی سوائے ان کے جن کے خلاف پہلے فیصلہ صادر ہوچکا ہے۔ اور جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے بارے میں مجھ سے بات نہ کرنا کیونکہ وہ غرق ہو کے ہی رہینگے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توہم نے اُس کی طرف وحی کی کہ ہماری نگاہوں کے سامنے اورہماری وحی کے مطابق کشتی بناؤ،پھر جب ہماراحکم آجائے اور تنور اُبل پڑے تو ہر چیزسے جوڑا (نراورمادہ) دونوں کولے چلو اور اپنے گھر والوں کومگر جس پراُن لوگوں میں سے بات طے ہوچکی اور اُن لوگوں کے بارے میں مجھ سے بات نہ کرنا جنہوں نے ظلم کیاہے،یقیناوہ غرق کیے جانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, We sent Our revelation to him, saying, &Make the ship under Our eyes and Our revelation. So, when Our command comes and the oven gushes forth, take on its board a pair of two from each (species) along with your family, except those of them against whom the word has already passed. And do not speak to Me (in favour) of those who did wrong. They are sure to be drowned.

پھر ہم نے حکم بھیجا اس کو کہ بنا کشتی ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہمارے حکم سے پھر جب پہنچے ہمارا حکم اور ابلے تنور تو تو ڈال لے کشتی میں ہر چیز کا جوڑا دو دو اور اپنے گھر کے لوگ مگر جس کی قسمت میں پہلے سے ٹھہر چکی ہے بات اور مجھ سے بات نہ کر ان ظالموں کے واسطے بیشک ان کو ڈوبنا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو ہم نے اس کی طرف وحی کی کہ ہماری نگرانی اور وحی کی ہدایات کے مطابق ایک کشتی بنائیے پھر جب ہمارا حکم آن پہنچے اور تنور ابل پڑے تو اس میں رکھ لینا تمام مخلوق میں سے جوڑے اور اپنے گھر والوں کو بھی (سوار کرا لینا) سوائے ان کے جن کے بارے میں ان میں سے پہلے ہی بات طے ہوچکی ہے اور مجھ سے ان لوگوں کے بارے میں کوئی بات نہ کرنا جنہوں نے شرک کیا یقیناً وہ سب غرق کردیے جائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اس پر اب تو ہی میری نصرت فرما ۔ ” 28 ہم نے اس پر وحی کی کہ ” ہماری نگرانی میں اور ہماری وحی کے مطابق کشتی تیار کر ۔ پھر جب ہمارا حکم آجائے اور تنور ابل پڑے 29 تو ہر قسم کے جانوروں میں سے ایک ایک جوڑا لے کر اس میں سوار ہو جا ، اور اپنے اہل و عیال کو بھی ساتھ لے سوائے ان کے جن کے خلاف پہلے فیصلہ ہو چکا ہے ، اور ظالموں کے معاملہ میں مجھ سے کچھ نہ کہنا ، یہ اب غرق ہونے والے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ہم نے ان کے پاس وحی بھیجی کہ : تم ہماری نگرانی میں اور ہماری وحی کے مطابق کشتی بناؤ ۔ پھر جب ہمارا حکم آجائے ، اور تنور ابل پڑے ۔ ( ١٤ ) تو ہر قسم کے جانوروں میں سے ایک ایک جوڑا لے کر اسے بھی اس کشتی میں سوار کرلینا ۔ ( ١٥ ) اور اپنے گھر والوں کو بھی ، سوائے ان کے جن کے خلاف پہلے ہی حکم صادر ہوچکا ہے ۔ ( ١٦ ) اور ان ظالموں کے بارے میں مجھ سے کوئی بات نہ کرنا ، یہ بات طے ہے کہ یہ سب غرق کیے جائیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آخر ہم نے اس کو حکم بھیجا ہماری آنکھوں کے سامنے اور جیسے ہم بتائیں ایک کشتی بنا پھر جب ہمارا حکم عذاب کا یا کشتی پر سوار ہوجانے کا آن پہنچے اور تندور ابلنے لگے اس میں پانی بھر آئے اور جوش مارنے لگے تو اس پر ہر جانور کے جوڑ عینی دو دو راس 4 اور نر ایک مادہ بٹھا لے اور اپنے لوگوں کو بھی مگر ان میں سے جس کے 5 لئے آگے ہی سے حکم ہوچکا ہے اور ان ظالموں کے مقدمے میں مجھ سے کچھ نہ کہنا وہ تو ضرور ڈوبیں گے (بچ نہیں سکتے قطعی حکم ہو چاک ہے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو ہم نے ان پر وحی بھیجی کہ ہمارے سامنے اور ہمارے حکم کے مطابق کشتی بنائیں پھر جب ہمارا حکم (عذاب) آپہنچے اور (اس کی نشانی یہ ہے) تنور (تک پانی سے) جوش مارنے لگے تو سب (قسم کے حیوانات) میں سے جوڑا جوڑا (نر و مادہ) اس میں سوار کرلیں اور اپنے گھر والوں (ماننے والوں) کو بھی ان میں سے سوائے ان کے جن کی نسبت (ہلاک ہونے کا) حکم پہلے ہوچکا اور غلط کاروں کے بارے میں ہم سے کچھ نہ کہیے گا ، وہ ضرور غرق کیے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے اس کی طرف وحی بھیجی کہ ہماری نگرانی میں ایک کشتی بنائو۔ پھر جب ہمارا حکم پہنچے اور تنور ابلنے لگے تو اس وقت ہر قسم کے جانوروں میں سے (نر اور مادہ کا) ایک ایک جوڑا لے کر اس (کشتی) میں سوار ہوجانا اور اپنے گھر والوں کو بھی ساتھ لے لینا سوائے ان کے جن کے حق میں پہلے ہی فیصلہ ہوچکا ہے اور (اے نوح (علیہ السلام) ) ظالموں کے حق میں مجھ سے بات نہ کرنا کیونکہ ان سب کو ڈبو دیا جائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پس ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے سامنے اور ہمارے حکم سے ایک کشتی بناؤ۔ پھر جب ہمارا حکم آ پہنچے اور تنور (پانی سے بھر کر) جوش مارنے لگے تو سب (قسم کے حیوانات) میں جوڑا جوڑا (یعنی نر اور مادہ) دو دو کشتی میں بٹھا دو اور اپنے گھر والوں کو بھی، سو ان کے جن کی نسبت ان میں سے (ہلاک ہونے کا) حکم پہلے صادر ہوچکا ہے۔ اور ظالموں کے بارے میں ہم سے کچھ نہ کہنا، وہ ضرور ڈبو دیئے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then We revealed unto him, saying: build the ark under Our eyes and Our Revelation; then when Our command cometh and the oven boileth over, make way therein of every pair two, and thy household save him thereof against whom there hath already gone forth the word; and address me not in respect of those who have done wrong; verily they are to be drowned.

پس ہم نے ان کے پاس حکم بھیجا کہ کشتی ہماری نگرانی میں اور ہمارے حکم سے تیار کرو پھر جب ہمارا حکم (عذاب) آپہنچے گا۔ اور زمین سے پانی ابلنا شروع ہوجائے تو ہر قسم کے (جانوروں میں سے) دو دو عدد اس میں رکھ لو اور اپنے گھروالوں کو بھی اس میں (سوار کرلو) بجز اس کے جس پر ان میں سے حکم (غرق) نازل ہوچکا ہے ۔ اور مجھ سے ظالموں (کی نجات) کے بارے میں کچھ نہ کہنا بیشک وہ سب غرق ہو کر رہیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ہم نے اس کو وحی کی کہ ہماری نگرانی میں اور ہماری ہدایت کے مطابق کشتی بناؤ ۔ تو جب ہمارا عذاب آجائے اور طوفان امڈ پڑے تو اس میں ہر چیز کے جوڑے رکھ لو اور اپنے لوگوں کو بھی سوار کرلو بجز ان کے ، جن کے بارے میں قول فیصل ہوچکا ہے اور مجھ سے ان لوگوں کے باب میں کچھ نہ کہیو ، جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ۔ وہ لازماً غرق ہوکے رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ہم نے اس کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے سامنے اور ہمارے حکم سے ایک کشتی بنا پھر جب ہمارا حکم پہنچے اور تندور ابل پڑے تو سب ( جانداروں ) میں سے ( نر اور مادہ کا ) ایک ایک جوڑا لے کر اس میں سوار ہوجا اور اپنے گھر والوں کو بھی ، سوائے ان کے جن پر ان میں سے ( ہلاکت کا ) فیصلہ ہوچکا ہے اور ظالموں کے بارے میں مجھ سے ( کوئی ) عرض نہ کرنا بلاشبہ وہ غرق ہونے والے نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پس ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے سامنے ہمارے حکم سے ایک کشتی بنائو پھر جب ہمارا حکم آپہنچے اور (تنور پانی سے بھر کر) جوش مارنے لگے تو سب قسم کے حیوانات میں سے نر و مادہ جوڑا جوڑا کشتی میں بٹھا لو اور اپنے گھر والوں کو بھی سوائے ان کے جن کی ہلاکت کا حکم پہلے سے ہوچکا ہے۔ اور ظالموں کے بارے میں ہم سے کچھ نہ کہنا وہ ضرور ڈبو دیے جائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس پر ہم نے نوح کو وحی کے ذریعے بتایا کہ تم ایک کشتی بناؤ ہماری نگرانی میں اور ہماری وحی و ہدایت کے مطابق پھر جب آپہنچے ہمارا حکم اور ابل پڑے فلاں تنور تو تم سوار ہوجانا اس کشتی میں ہر قسم کے جانوروں میں سے ایک ایک جوڑا لے کر اور اپنے گھر والوں کو بھی اپنے ساتھ لے لینا بجز ان کے جن کے غرق ہونے کے بارے میں ہمارا فیصلہ پہلے ہی طے ہوچکا ہے اور خبردار مجھ سے ان لوگوں کے بارے میں بات نہیں کرنا جو اڑے رہے اپنے ظلم پر کہ انہوں نے اب بہرحال غرق ہو کر رہنا ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

تب ہم نے نوح کی طرف وحی کی کہ ہماری نگرانی وہدایات کے مطابق کشتی بنائوپھرجب ہماراحکم آجائے اور تنورابلنے لگے ( یعنی زمین سے پانی چشموں کی طرح ا بل پڑے ) توہرقسم کےجو ڑے سے دو ( مذکر و مونث ) اس میں بٹھالینا اور اپنے گھروالوں کو بھی ماسوا ئے جن کے خلاف پہلے فیصلہ صادر ہوچکا ہے اور جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے بارے میں مجھ سے بات نہ کرنا کیونکہ وہ غرق کردیئے جائینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ہم نے اسے وحی بھیجی کہ ہماری نگاہ کے سامنے ( ف۳٦ ) اور ہمارے حکم سے کشتی بنا پھر جب ہمارا حکم آئے ( ف۳۷ ) اور تنور ابلے ( ف۳۸ ) تو اس میں بٹھالے ( ف۳۹ ) ہر جوڑے میں سے دو ( ف٤۰ ) اور اپنے گھر والے ( ف٤۱ ) مگر ان میں سے وہ جن پر بات پہلے پڑچکی ( ف٤۲ ) اور ان ظالموں کے معاملہ میں مجھ سے بات نہ کرنا ( ف٤۳ ) یہ ضرور ڈبوئے جائیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ تم ہماری نگرانی میں اور ہمارے حکم کے مطابق ایک کشتی بناؤ سو جب ہمارا حکمِ ( عذاب ) آجائے اور تنور ( بھر کر پانی ) ابلنے لگے تو تم اس میں ہر قسم کے جانوروں میں سے دو دو جوڑے ( نر و مادہ ) بٹھا لینا اور اپنے گھر والوں کو بھی ( اس میں سوار کر لینا ) سوائے ان میں سے اس شخص کے جس پر فرمانِ ( عذاب ) پہلے ہی صادر ہو چکا ہے ، اور مجھ سے ان لوگوں کے بارے میں کچھ عرض بھی نہ کرنا جنہوں نے ( تمہارے انکار و استہزاء کی صورت میں ) ظلم کیا ہے ، وہ ( بہر طور ) ڈبو دیئے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

سو ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ تم ہماری نگرانی اور ہماری وحی کے مطابق کشتی بناؤ ۔ پس جب ہمارا عذاب آجائے ۔ اور تنور سے پانی ابلنے لگے تو ہر قسم کے نر اور مادہ ( جانوروں ) میں سے جوڑا جوڑا ( اس میں ) داخل کرلو ۔ اور اپنے گھر والوں کو بھی سوا ان کے جن کے خلاف پہلے سے فیصلہ ہو چکا ہے ۔ اور ظالموں کے بارے میں مجھ سے کوئی بات نہ کرنا کیونکہ یہ اب یقیناً غرق ہونے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So We inspired him (with this message): "Construct the Ark within Our sight and under Our guidance: then when comes Our Command, and the fountains of the earth gush forth, take thou on board pairs of every species, male and female, and thy family- except those of them against whom the Word has already gone forth: And address Me not in favour of the wrong-doers; for they shall be drowned (in the Flood).

Translated by

Muhammad Sarwar

We inspired him, saying, "Build the Ark before Our eyes and by the instruction of Our revelation. When our decree comes to pass and water comes forth from the Oven, embark in the Ark with a pair of every kind of animals and your family except those already doomed (to perish). Do not plead with Me for the unjust; they will be drowned."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, We revealed to him: "Construct the ship under Our Eyes and under Our revelation. Then, when Our command comes, and (water) gushes forth from the oven, take on board of each kind two, and your family, except those thereof against whom the Word has already gone forth. And address Me not in favor of those who have done wrong. Verily, they are to be drowned."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So We revealed to him, saying: Make the ark before Our eyes and (according to) Our revelation; and when Our command is given and the valley overflows, take into it of every kind a pair, two, and your followers, except those among them against whom the word has gone forth, and do not speak to Me in respect of those who are unjust; surely they shall be drowned.

Translated by

William Pickthall

Then We inspired in him, saying: Make the ship under Our eyes and Our inspiration. Then, when Our command cometh and the oven gusheth water, introduce therein of every (kind) two spouses, and thy household save him thereof against whom the Word hath already gone forth. And plead not with Me on behalf of those who have done wrong. Lo! they will be drowned.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तब हम ने उस की ओर प्रकाशना की कि "हमारी आँखों के सामने और हमारी प्रकाशना के अनुसार नौका बना और फिर जब हमारा आदेश आ जाए और तूफ़ान उमड़ पड़े तो प्रत्येक प्रजाति में से एक-एक जोड़ा उस में रख ले और अपने लोगों को भी, सिवाय उन के जिन के विरुद्ध पहले फ़ैसला हो चुका है। और अत्याचारियों के विषय में मुझ से बात न करना। वे तो डूबकर रहेंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پس ہم نے (ان کی دعا قبول کی اور) ان کے پاس حکم بھیجا کہ تم کشتی تیار کرلو ہماری نگرانی میں اور ہمارے حکم سے پھر جس وقت ہمارا حکم (عذاب کا قریب) آپہنچے اور علامت اس کی یہ ہے کہ) زمین سے پانی ابلنا شروع ہو تو (اس وقت) ہر قسم (کے جانوروں) میں سے ایک ایک نر اور ایک ایک مادہ یعنی دو دو عدد اس (کشتی) میں داخل کرلو اور اپنے گھر والوں کو (سوار کرلو) باستثناء اس کے جس پر ان میں سے (غرق ہونے کا) حکم نافذ ہوچکا ہے اور (سن لو کہ) مجھ سے کافروں (کی نجات) کے بارے میں کچھ گفتگو مت کرنا (کیوں کہ) وہ سب غرق کیے جائیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے اس کی طرف وحی کی کہ ہماری نگرانی میں ہماری وحی کے مطابق کشتی تیار کرو۔ جب ہمار احکم آجائے اور تنور ابل پڑے تو ہر قسم کے جانوروں میں سے ایک ایک جوڑا لے کر اس میں سوار ہوجاؤ۔ اور اپنے اہل و عیال کو بھی ساتھ لے لو سوائے ان کے جن کے بارے میں پہلے فیصلہ ہوچکا ہے اور ظالموں کے بارے میں مجھ سے سوال نہ کرنا کیونکہ یہ غرق ہونے والے ہیں۔ (٢٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے اس پر وحی کی کہ ہماری نگرانی میں اور ہماری وحی کے مطابق کشتی تیار کر۔ پھر جب ہمارا حکم آجائے اور ور تنور ایل پڑے تو ہر قسم کے جانوروں میں سے ایک ایک جوڑا لے کر اس میں سوار ہوجا ، اور اپنے اہل عیال کو بھی ساتھ لے ، سوائے ان کے جن کے خلاف پہلے ہی فیصلہ ہوچکا ہے ، اور ظالموں کے بارے میں مجھ سے کچھ نہ کہنا ، یہ اب غرق ہونے والے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ہم نے نوح کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے سامنے اور ہماری وحی سے کشتی بنا لو پھر جب ہمارا حکم پہنچے اور تنور سے پانی پھوٹ نکلے تو ہر جوڑے سے دو عدد یعنی ایک ایک نر ایک ایک مادہ کشتی میں داخل کردینا اور اپنے گھر والوں کو بھی سوائے اس کے جس پر ان میں سے پہلے بات طے ہوچکی ہے۔ اور ان لوگوں کے بارے میں مجھ سے خطاب نہ کرنا جنہوں نے ظلم کیا، بلاشبہ وہ غرق کیے جانے والے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ہم نے حکم بھیجا اسکو کہ بناکشتی ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہمارے حکم سے پھر جب پہنچے ہمارا حکم اور ابلے تنور تو تو ڈال لے کشتی میں ہر چیز کا جوڑا دو دو (نر اور مادہ) اور اپنے گھر کے لوگ مگر جس کی قسمت میں پہلے سے ٹھہر چکی ہے بات اور مجھ سے بات نہ کر (نہ کہہ مجھ سے) ان ظالموں کے واسطے بیشک ان کو ڈوبنا ہے۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس پر ہم نے نوح (علیہ السلام) کی طرف حکم بھیجا کہ تو ہماری نگرانی میں اور ہمارے حکم کے مطابق ایک کشتی بنا پھر جب ہمارا حکم آپہنچے اور تنور سے پانی ابلنے لگے تو ہر قسم کے جانوروں میں سے نرمادہ دونوں کا ایک ایک جوڑا کشتی میں داخل کرلیجئو اور اپنے گھر والوں کو بھی مگر ان میں سے جس کی نسبت پہلے سے بات طے ہوچکی ہے اس کو نہیں اور نافرمان لوگوں کے بارے میں مجھ سے کوئی گفتگو نہ کیجئو کیونکہ یہ سب غرق کئے جائیں گے